Tag: فاف ڈوپلیسی

  • فاف ڈوپلیسی نے بابراعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

    فاف ڈوپلیسی نے بابراعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

    جنوبی افریقا کے جارح مزاج بلے باز فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔

    ایم آئی نیو یارک اور ٹیکساس سپر کنگز کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا، جنوبی افریقا کے بلے باز فاف ڈو پلیسی نے ٹیکساس سپر کنگز کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کئی ریکارڈز بنا دیے۔

    جنوبی افریقی بلے باز نے میچ میں صرف 53 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

    انہوں نے میجر لیگ کرکٹ (MLC) کے رواں سیزن میں دوسری سنچری جڑ دی، اس سے قبل وہ سان فرانسسکو یونی کارنز کے خلاف بھی سنچری بنا چکے ہیں۔

    اس اننگز کے ساتھ ڈوپلیسی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کپتان بھی بن گئے، اس کے علاوہ 40 برس کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن بھی بن گئے۔ جنہوں نے اب تک مجموعی طور پر 8 سنچریاں اسکور کیں۔

    پاکستان کے بابراعظم اس فہرست میں دوسرے نمبر ہیں جنہوں نے کپتان کی حیثیت سے 7 سنچریاں بنائی ہیں، بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی کپتانی کرچکے ہیں، اب تک 144 میچز میں بطور کپتان 5200 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

    اس فہرست میں تیسرا نام سابق آسٹریلوی بیٹر مائیکل کلنگر کا بھی ہے جو بطور کپتان 7 سنچریاں بنا چکے ہیں جبکہ ویرات کوہلی5 سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    ایشیا کپ2025 بھارت میں ہوگا یا کہیں اور؟ وینیو کا فیصلہ ہوگیا

    دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے معروف آل راؤنڈر شاداب خان کندھے کی تکلیف کا شکار ہوگئے، امکان ہے کہ آل راؤنڈر 3 ماہ تک کرکٹ سے باہر ہوسکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی کندھے کی تکلیف سے نجات کیلیے سرجری کا امکان ہے، جس کے لیے وہ لندن روانہ ہوسکتے ہیں۔

    پاکستانی آل راؤنڈر دائیں کندھے کی تکلیف کا شکار ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں سرجری تجویز کی ہے۔

  • فاف ڈوپلیسی کو دوران میچ ریسلنگ حملے کا سامنا، ویڈیو وائرل

    فاف ڈوپلیسی کو دوران میچ ریسلنگ حملے کا سامنا، ویڈیو وائرل

    جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کے ساتھ دوران میچ ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، تاہم اس دوران وہ خطرناک انجری سے محفوظ رہے۔

    رپورٹس کے مطابق ابوظبی شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹین لیگ کے ایک میچ کے دوران فاف ڈوپلیسی کو انجانے میں ریسلنگ کے حملے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

    ڈوپلیسی میچ کے دوران گیند کو باؤنڈری لائن پار کرنے سے روکنے کے لیے کافی دور سے بھاگے اور لائن پر پہنچنے کے وقت وہ اپنی اسپیڈ پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکے۔

    باؤنڈری لائن کے باہر کھڑے بال پکر نوجوان نے اس دوران بال کو پکڑنے کی کوشش کی اور عین اسی وقت اپنی دوڑ پر کنٹرول نہ رکھنے والے ڈوپلیسی لڑکے سے ٹکرا گئے۔

    انجانے میں یہ ٹکر ریسلنگ کے حملے کے منظر جیسی معلوم ہوئی، جس میں پہلوان ایک دوسرے کو رِنگ سے نیچے پھینکنے کے لیے اکثر ایسا کرتے نظر آتے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی میٹنگ کے حوالے سے اہم خبر

    جنوبی افریقی کرکٹر حادثے میں بری طریقے سے زمین پر گر گئے تاہم ان کی قسمت اچھی تھی کہ انہیں کسی قسم کی انجری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس ٹکر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

  • جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اگلے 2 ٹی ٹوینٹی میچز سے باہر

    جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اگلے 2 ٹی ٹوینٹی میچز سے باہر

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی ٹی ٹوینٹی سیریز کے اگلے دونوں میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے آرام کی غرض سے پاکستان کے خلاف اگلے دونوں ٹی ٹوینٹی میچز میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ڈوپلیسی نے پہلے ٹی ٹوینٹی میں برق رفتار 78 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    [bs-quote quote=”محمد حفیظ بھی دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹ کھیلنے والے پلیئرز کی کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی ہے، آرام کرکے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل دوبارہ ٹیم کو جوائن کروں گا۔

    کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں کپتانی کے فرائض ڈیوڈ ملر انجام دیں گے۔

    جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ڈی کوک انجری کی وجہ سے پہلے ہی ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ بھی انجری کے سبب دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، جنوبی افریقا کو ٹی ٹوینٹی سیرز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

    مزید پڑھیں: پہلا ٹی ٹوینٹی: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچز میں بھی 6 رنز سے شکست دی تھی، ڈیوڈ ملر کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • سرفراز کی بات کا ترجمہ کیوں نہیں کیا؟ رمیز راجہ نے بتادیا

    سرفراز کی بات کا ترجمہ کیوں نہیں کیا؟ رمیز راجہ نے بتادیا

    جوہانسبرگ: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے سرفراز احمد کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹمپ مائیک پر جو گفتگو چل رہی ہوتی ہے اگر وہ میں ترجمہ کرنا شروع کردوں تو یہ ایک غیرمہذبانہ طریقہ ہوگا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ میرا مشورہ یہ ہے کہ سرفراز احمد تیسرا ون ڈے میچ نہ کھیلیں ان کی وجہ سے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر بھی پریشر ہوگا۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ جتنا میں اپنے آپ کو روک سکتا تھا میں روکے رکھا، وہ بات مذاق میں چل رہی تھی پھر ایک تنازع کھڑا ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے جو کہا وہ قابل مذمت ہے لیکن اچھی بات ہے یہ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اس پر معذرت کرلی۔

    مزید پڑھیں: سرفراز احمد کو نسل پرستانہ جملے کسنا مہنگا پڑ گیا، پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

    رمیز نے مزید کہا کہ میں ایک بات طے کرلی ہے آئندہ اردو سے انگلش میں ترجمہ کرنے والا نہیں ہوں میں انگلش کمنٹری میں ہی فوکس رکھنا چاہوں گا۔

    واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں ٹیم کی شکست یقینی دیکھ کر سرفراز احمد نے جنوبی افریقی بلے باز فلک وایو پر جملے کسے تھے جس پر انہیں تنقید کا سامنا تھا۔

    بعدازاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کھلاڑی پھلوکوایو پر نسل پرستانہ جملے کسنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معافی مانگ لی۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا ہر گز نہیں تھا، مداحوں کی دل آزاری ہوئی ہے جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔

    یاد رہے کہ کچھ دیر قبل جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے سرفراز احمد کی معافی کو قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ یقین ہے کہ سرفراز احمد نے جملے جان بوجھ کر نہیں بولے تھے۔

  • آئی سی سی نے فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی لگادی

    آئی سی سی نے فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی لگادی

    ابوظبی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی، فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ میں تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی لگادی، جنوبی افریقی کپتان پر پابندی کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر لگائی گئی۔

    آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقی کپتان ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ کے مرتکب قرار پائے گئے۔

    پروٹیز کپتان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ ادا کریں گے۔

    مزید پڑھیں: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: قومی ٹیم کو شکست، سیریز جنوبی افریقا کے نام

    واضح رہے کہ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ بھی محمد عامر کی گیند بازو پر لگنے کے باعث 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے ان کی انجری کے حوالے سے بھی کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے۔

    یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

  • کیپ ٹاؤن ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے لگا، جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے لگا، جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم

    کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز فاف ڈوپلیسی کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان 382 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پروٹیز کپتان فاپ ڈوپلیسی کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں پر 382 رنز بنالیے اور پاکستان پر 205 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

    جنوبی افریقہ نے کھیل کے دوسرے روز 123 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر اننگز شروع کی تو ہاشم ملہ 24 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، ڈی برائن کو 13 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

    پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی اور باووما نے شاندار شراکت داری قائم کی، فاف ڈوپلیسی نے شاندار 103 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ باووما نے 75 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کاک 55 اور فلینڈر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجو ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، محمدعباس، محمد عامر اور شان مسعود ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    مزید پڑھیں: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم 177 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں پر 123 رنز بنالیے

    واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم صرف 177 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان سرفراز احمد نے نصف سنچری اسکور کی، کپتان نے 56 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، شان مسعود 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد عامر 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

    جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر اولیویئر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ڈیل اسٹین نے تین، ربادا نے 2 اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

  • ورلڈ الیون کی آمد پاکستان میں عالمی کرکٹ لانےمیں پہلا قدم ہے‘ اینڈی فلاور

    ورلڈ الیون کی آمد پاکستان میں عالمی کرکٹ لانےمیں پہلا قدم ہے‘ اینڈی فلاور

    لاہور: ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام اب کرکٹ اپنے ملک میں دیکھیں گے اور یہ خوشی کی بات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور نے کپتان فاف ڈوپلیسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون میں موجودہ دور کے بہت اچھے کھلاڑی شامل ہیں۔

    اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ نے 8 سال کے عرصے میں کئی اہم سنگ میل عبور کیے اور کوچ کی حیثیت سے مجھے ورلڈ الیون کی نمائندگی کرنے پرخوشی ہے۔


    یہ صرف کرکٹ سیریز نہیں تاریخی قدم ہے‘ نجم سیٹھی


    ورلڈ الیون کےکوچ کا کہنا تھا کہ اپنی طرف سے بہت اچھے کھلاڑی منتخب کرنے کی کوشش کی، امید ہے کہ جو کھلاڑی منتخب کیے وہ پاکستانی ٹیم کو اچھا مقابلہ دیں گے۔

    دوسری جانب ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستانی قوم کی مہمان نوازی پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں آکر بہت مطمہئن ہیں۔


    فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی


    واضح رہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم کے 13 کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں آج لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، صوبائی وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ سمیت اعلیٰ حکام نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایڈیلیڈ ٹیسٹ : ڈوپلیسی کی سنچری، پروٹیزگرکرسنبھل گئے

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ : ڈوپلیسی کی سنچری، پروٹیزگرکرسنبھل گئے

    اوول : آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فاف ڈوپلیسی کی سنچری کی بدولت پروٹیز گر کر سنبھل گئے۔ جنوبی افریقہ نے 259 رنز بنالئے۔ پہلے روز کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے 14رنز بغیر کسی نقصان کے بنائے ہیں۔ آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 245 رنز درکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    asutralia-post-1

    پروٹیز کی پہلی وکٹ صرف 12رنزپرگرگئی ایلگر 5 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا شکار بنے۔ ہاشم آملہ بھی اپنی اننگ کو 5 رنز سے آگے نہ بڑھا سکے انہیں ہیزل ووڈ نے رینشا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

    جنوبی افریقہ کے 7 کھلاڑی 161 رنز پر واپس پویلین روانہ ہوگئے۔ ایک اینڈ سے فاف ڈوپلیسی ڈٹے رہے۔ ڈوپلیسی نے گراؤانڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیل کر ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔

    australia-post-2

    جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوپلیسی نے 118 رنز بنائے جبکہ کک نے 40 اور ڈی کوک نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسٹارک اور برڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    پہلے دن کے کھیل کے اختتام پرآسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 14رنز بنائے تھے۔ عثمان خواجہ 3 رنز اور رینشا 8 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ 2-0 سے سیریز اپنے نام کرچکی ہے جبکہ آسٹریلیا کو کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔