Tag: فالج سے

  • دن بھر میں دس منٹ کی ورزش دل کے دورے اور فالج سے بچائے

    دن بھر میں دس منٹ کی ورزش دل کے دورے اور فالج سے بچائے

    برطانیہ: دن بھر میں دس منٹ کی ورزش جان لیوا دل کے دورے اور فالج کا خطرہ نمایاں حد تک کم کردیتی ہے۔

    برطانیہ کے برٹش ہارٹ فاؤنڈین میں ہونے والی تحقیق کے مطابق طرز زندگی میں مثبت تبدیلیاں دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

    تحقیق کے مطابق دس منٹ کی وزرش دل کی صحت کو فائدہ پہنچاتی ہے اور اس سے دل کے دورے اور فالج کا خطرہ ایک تہائی حد تک کم ہوجاتا ہے۔

    آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ورزش کے دوران پسینہ بہانا فالج کا خطرہ کافی حد تک کم کر دیتا ہے، ساؤتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق غیرمتحرک یا سست افراد میں فالج کا خطرہ کسی حد تک پسینہ بہنے والی سرگرمیوں میں شامل رہنے والے افراد کے مقابلے میں 20 فیصد زائد ہوتا ہے۔

    محقق ڈاکٹر مچل میکڈونل کا کہنا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ فالج کا خطرہ کم کردیتا ہے، جبکہ اس سے بلڈپریشر، وزن اور ذیابیطس کا امکان بھی کم ہوجاتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق دن بھر میں دس منٹ کی ورزش یا جسمانی سرگرمیاں فالج کا خطرہ کم کردیتی ہیں۔

  • پاکستان میں فالج سے روزانہ 400 اموات

    کراچی : پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے مطابق ملک میں فالج سے روزانہ کم ازکم چار سو افراد کی اموات ہوتی ہیں، فالج کا بڑا ہدف جوان اورخواتین ہیں، جن میں سالانہ دو فیصد اضافہ ہورہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائپرٹینشن، ذیابیطس اور تمباکونوشی کی عادت میں مبتلا افراد فالج کے خطرے سے زیادہ دو چار رہتے ہیں، نوجوانوں اور خواتین میں فالج تمباکونوشی اور مرغن خوراک کے روزمرہ استعمال کی وجہ سے دیکھنےمیں آیا ہے۔

    دنیا بھر میں اموات کی دوسری بڑی وجہ اور معذوری میں فالج اول نمبر پر ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں کم از کم تیس منٹ کی سخت ورزش اور کم چکنائی والی غذا کے استعمال سے بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔