Tag: فالس فلیگ

  • پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد ایک اور مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب

    پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد ایک اور مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب

    بھارت میں 2003 سے قید 56 بے گناہ پاکستانیوں کو استعمال کرنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا، قیدیوں میں بیشترماہی گیر، غلطی سے ایل اوسی پارکرنیوالے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد ایک اورمذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا، بھارت میں 2003 سے قید 56 بے گناہ پاکستانیوں کو استعمال کرنے کا بھارتی منصوبہ سامنے آیا ، 56 بے گناہ قیدیوں میں بیشترماہی گیر،غلطی سے ایل اوسی پارکرنیوالےشامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ بھارت قیدیوں پر تشدد کرکے زبردستی دستی پاکستان کیخلاف زہراگلوا سکتا ہے اور ان قیدیوں کوجعلی ان کاؤنٹرمیں دہشتگرد ظاہرکرکےشہیدکرسکتاہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت بالا کوٹ طرز پر نام نہاد دہشت گرد کیمپوں کا بیانیہ بنا کر حملہ کرسکتا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ عبد الرحمن،سجاد بلوچ،وقاص منظور،نویداحمد2015 ، محمد عاطف اور حنظلہ 2016 سے بھارت کی کٹھوا جیل ، عماداللہ ،عبدالحنان ،سلمان شاہ ،حبیب خان 2021 سے بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

    اس کے علاوہ ذبیح اللہ 2018 اورمحمد وقار 2019 سے، امجد علی ،نذیراحمد،خالد محمود 1994 سے، عبدالرحیم 1995 اور عبد المتین 1997 سے ، ذوالفقار علی 1998 ،محمد رمضان 1999 اور محمد عارف 2000 سے ،محمد نعیم بٹ 2003 اور محمد ایاز کھوکھر 2004 سےبھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

    محمدریاض، محمدعبداللہ مکی،تفہیم اکمل ہاشمی ، ظفر اقبال،عبد الرزاق شفیق ،نوید الرحمن ،محمد عباس ، صدیق احمد،محمد زبیر،شاہنواز ،ارشد خان بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

    محمد یاسین ،محمد فہد 2006 اور عبداللہ اصغر علی،محمدیونس ، سیف الرحمن ،محمد حسن منیر ،مرزا راشد بیگ اورمحمد عابد 2007 سے اور شہباز اسماعیل ،عمران شہزاد،فاروق بھٹی 2008 سے اتر پردیش کی لکھنئو جیل میں ہیں۔

    محمد عادل 2011 ،بہادر علی 2016 اورمحمد عامر 2017 ، خیام مقصود،دلشن،عثمان ذوالفقار،ابو وہاب علی ، محمد ارشاد،محمد یعقوب،قادر بخش بھی بھارت کی جیل میں قید ہیں۔

  • کرسمس تعطیلات میں بھارت کوئی ناٹک رچا سکتا ہے: شاہ محمود

    کرسمس تعطیلات میں بھارت کوئی ناٹک رچا سکتا ہے: شاہ محمود

    اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے خطے میں امن و امان کی تشویش ناک صورت حال پر اہم بیان دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کرسمس تعطیلات میں بھارت کوئی ناٹک رچا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت کرسمس تعطیلات میں کوئی ناٹک رچا سکتا ہے، مودی سرکار دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کر سکتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اس خدشے کا اظہار صدر سلامتی کونسل کو 12 دسمبر کے خط میں بھی کیا ہے، پی فائیو کے سفرا کو بھی ساری صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، بہ حیثیت وزیر خارجہ میرا فرض ہے کہ ساری صورت حال سے قوم اور دنیا کو آگاہ رکھوں، ان حالات میں قوم بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے۔

    یہ بھی پڑھیں:  افواج پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، شاہ محمود قریشی

    ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے ہتھکنڈوں کے خلاف بھارت میں علم بغاوت بلند ہے، آج مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو 140 روز ہو چکے ہیں، پورے بھارت میں کرفیو نافذ کرنا ممکن نہیں تھا ورنہ یہ بھی کیا جاتا، پیر کو بھارتی اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نےاحتجاج کی کال دی ہے، لکھنؤ میں اویسی صاحب کی قیادت میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر کے دارالخلافوں میں بھارتیوں نے احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کیا ہے، کینیڈا، امریکا، شکاگو اور یورپ کے دیگر ممالک میں احتجاج ہو رہا ہے، آج آر ایس ایس کی ہندوتوا سوچ نے بھارت کو تقسیم کر دیا ہے، سیکولر بھارت ایک طرف اور ہندوتوا سوچ کے حامی دوسری طرف ہیں۔