Tag: فالس فلیگ آپریشن

  • بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کی طویل فہرست

    بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کی طویل فہرست

    بھارت نے بے شمار مواقع پر عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے اور اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیا، خصوصاً ایسے مواقع پر جب بین الاقوامی معززین بھارت کے دورے پر ہوں، یا اہم سفارتی لمحات درپیش ہوں۔

    جنوری 1971 میں انڈین ایئرلائنز کا ایک طیارہ اغوا کر کے لاہور لے جایا گیا، بھارت نے فوراً پاکستان پر الزام لگا کر اس کی مشرقی پاکستان کے لیے فضائی پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔

    عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 مارچ 2000 کو امریکی صدر بل کلنٹن کے بھارتی دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 36 سکھوں کا قتل عام ہوا، ابتدا میں الزام پاکستان پر عائد کیا گیا، تاہم بعد میں شواہد سے ثابت ہوا کہ یہ واقعہ بھارتی فورسز کی کارستانی تھی، جس کا مقصد کلنٹن کے دورے کے دوران پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔


    بھارت کا پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کاحکم، سندھ طاس معاہدہ معطل


    13 دسمبر 2001 کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا، جس کا الزام بغیر کسی واضح ثبوت کے پاکستان پر لگا، اس واقعے کو بھی بھارت نے سرحد پر فوجی نقل و حرکت اور جنگی ماحول پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا، فروری 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 68 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی، اس کا الزام بھی پاکستان پر لگا لیکن بعد میں بھارتی ہندو شدت پسند تنظیموں کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے، اس حملے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان امن عمل کو سبوتاژ کرنا تھا۔

    ممبئی میں 2008 کے حملے فوراً پاکستان کے سر تھوپ دیے گئے، تاہم تحقیقات میں تضادات، اور اے ٹی ایس کے سربراہ ہیمنت کرکرے کی مشکوک ہلاکت نے حملے کے اصل محرکات واضح کر دیے، دسمبر 2015 میں مودی کے اچانک پاکستان دورے کے بعد جنوری 2016 میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ کیا گیا، بھارت نے ایک بار پھر بغیر ٹھوس شواہد کے پاکستان پر الزام عائد کیا جب کہ تحقیقات سے واقعہ سفارتی روابط کو سبوتاژ کرنے کی سازش ثابت ہوا۔

    فروری 2019 میں پلوامہ میں خودکش دھماکے میں 40 بھارتی اہلکار مارے گئے، یہ واقعہ ایسے وقت پر پیش آیا جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے دورے پر آنے والے تھے، بھارت نے فوری طور پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا، تحقیقات نے بھارت کے اس پروپیگنڈے کو بھی جھوٹا ثابت کیا۔

    جنوری 2023 میں پاکستانی انٹیلیجنس نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک جعلی کارروائی کا منصوبہ بے نقاب کیا، جسے بھارت یومِ جمہوریہ کے موقع پر انجام دینا چاہتا تھا تاکہ پاکستان پر جھوٹے دہشتگردی کے الزامات لگا سکے، یہ تمام واقعات ایک منظم اور مسلسل طرزعمل کی نشان دہی کرتے ہیں، جس میں بھارت نے اہم سفارتی مواقع پر پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے جھوٹی کارروائیوں کا سہارا لیا۔

    ان اقدامات سے نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہوئے بلکہ خطے کے امن کو بھی شدید خطرات لاحق ہوئے۔

  • فالس فلیگ آپریشن کا مقصد کشمیر کی تحریکِ آزادی کو بدنام کرنا ہے، مشعال ملک

    فالس فلیگ آپریشن کا مقصد کشمیر کی تحریکِ آزادی کو بدنام کرنا ہے، مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور سماجی رہنما مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے اس فالس فلیگ آپریشن کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ اور سماجی رہنما مشعال ملک کا کہنا تھا کہ فالس فلیگ آپریشن کا مقصد کشمیر کی تحریکِ آزادی کو بدنام کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم بھارتی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پہلگام فائرنگ بالکل سکھوں کا چیٹی سنگھ پورا قتلِ عام جیسا واقعہ ہے، بھارت نے سال 2000 میں بھی 35 سکھوں کو قتل کر کے کشمیریوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔

    اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے صدر کلنٹن کے دورہِ بھارت کے موقع پر 35 سکھوں کا قتل عام کیا تھا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مودی میڈیا کی جھوٹی خبروں کا شکار نہ بنیں۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے پہلگام میں حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر پاکستان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے حملے پر میڈیا کے سوالات پر کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں کے جانی نقصان پر تشویش ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہلاک افراد کے عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت کرتا ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

    گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں فائرنگ کے نتیجے میں 26 سیاح ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ بائی سرن وادی میں پیش آیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے سیاحوں پر حملے کی مذمت کی گئی۔

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

    سیاحوں پر حملہ اُس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر بھی بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی مودی حکومت سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلیے آپریشن کا ڈرامہ رچاتی رہی ہے، مودی حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلیے متعدد بار فالس فلیگ آپریشن کاڈرامہ رچا چکی ہے۔

  • مودی سرکار کا فالس فلیگ آپریشن میں مرنے والے فوجیوں کو لے کر شرمناک قدم

    مودی سرکار کا فالس فلیگ آپریشن میں مرنے والے فوجیوں کو لے کر شرمناک قدم

    بھارت میں آئندہ برس عام انتخابات سے پہلے ہمیشہ کی طرح مودی سرکار اور گودی میڈیا کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا، اس بار بھی مودی سرکار بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر ماتم کر کے اپنی ہندوتوا زدہ سیاست چمکاتے دکھائِی دے رہی ہے، مودی کی الیکشن مہم میں بھارتی فوجیوں کی لاشیں ایک اہم مارکیٹنگ ٹول بن چکی ہیں۔

    مودی سرکار ہندوستانی فوجیوں کی موت کو الیکشن مہم کے طور پر استعمال کرنے لگی ہے، 2024 میں عام انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، نازی ازم کے پیروکار وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار حاصل کرنے کے لیے انتہا پسند حکمت عملی میں مصروف ہو چکی ہے۔

    مودی کے گودی میڈیا نے بھی پاکستان مخالف رپورٹنگ میں اضافے کے ساتھ بی جے پی کے انتہا پسند بیانیے کی ترویج شروع کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مودی سرکار کے مسلسل فالس فلیگ آپریشنز کے جھوٹے دعوؤں کا بھی بھانڈا پھوٹنے لگا ہے، مودی سرکار نے فالس فلیگ آپریشنز اور من گھڑت انکاؤنٹر کی آڑ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی موت کو سیاسی ہتھیار بنا رکھا ہے۔

    جھوٹے ڈرامے میں مودی جی اور ان کے وزرا نے ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی لاشوں اور ان کے گھر والوں کو بھی نہ بخشا، حال ہی میں بھارتی فوجی کیپٹن شبھنم گپتا راجوری سیکٹر میں جعلی مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، کیپٹن شبھنم گپتا کی لاش آگرہ میں اس کے آبائی گھر پہنچنے پر مودی سرکار کے وزرا نے عجیب ڈراما رچایا۔

    وزرا نے کیپٹن شبنم گپتا کی غمگین ماں کو اپنی شہرت کے لیے تصاویر کھنچوانے پر مجبور کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن شبھنم گپتا کی ماں مودی کے کارکنوں سے خود کو تنہا اکیلا چھوڑنے کی درخواست کرتی رہیں، لیکن ان کی ایک نہ سنی گئی۔

    ویڈیو میں اترپردیش کے وزیر یوگیندر اپادھیائے کیپٹن گپتا کی غم زدہ ماں کو چیک پکڑا کر ہمدردی کا ڈھونگ رچاتے نظر آ رہے ہیں۔ ماضی میں بھی وزیر اعظم مودی سستی شہرت کے لیے بھارتی فوجیوں کی موت کو ایسے ہی سیاسی رنگ دیتے رہے ہیں۔ بالاکوٹ میں بھی ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو بھی مودی نے اپنی انتخابی مارکیٹنگ میں استعمال کیا تھا۔

    انتخابات کے قریب آتے ہی بھارتی فوجیوں کی موت پر مودی کی ڈرامے بازی میں واضح اضافہ ہوا ہے، غیر جانب دار تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے سوا مودی کو پرواہ بھی نہیں ہوتی کہ کون کہاں اور کب ہلاک ہوا۔

  • جڑی بوٹی کی تلاش میں نکلنے والے 5 کشمیری نوجوان بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا نشانہ بن گئے

    جڑی بوٹی کی تلاش میں نکلنے والے 5 کشمیری نوجوان بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا نشانہ بن گئے

    ہندوستان کی ایک اور بھونڈی سازش بے نقاب ہو گئی، فیک انکاؤنٹرز کی اسپیشلسٹ ہندوستانی فوج کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔

    آزاد کشمیر کی وادئ نیلم سے تعلق رکھنے والے 5 کشمیری نوجوان جڑی بوٹی کی تلاش میں نکلے تھے لیکن غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کر بیٹھے، جس پر بھارتی فوج نے انھیں پکڑ کر فالس فلیگ آپریشن کا نشانہ بنا دیا۔

    وادئ نیلم کی گریس ویلی ساؤناڑ سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوان 2 دن پہلے جڑی بوٹی کی تلاش میں گھر سے نکلے تھے اور پھر واپس نہیں آئے، مقامی انتظامیہ اور متاثرہ خاندانوں کے مطابق گمشدہ افراد میں 33 سالہ محمد فیض ولد منگٹا، 26 سالہ شیر افضل ولد نور عالم، 37 سالہ صدیق ولد طواسین، 33 سالہ غلام رسول ولد خان ولی، اور 40 سالہ سرفراز ولد حافظ اللہ شامل تھے۔

    متاثرہ گھر والوں نے اِن جوانوں کی گمشدگی کی رپورٹ فوری طور پر مقامی پولیس کو درج کروا کر ایف آئی آر کٹوا دی، تاہم آج دو دن بعد اچانک را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ہندوستانی اخباروں نے جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا شروع کر دیا، را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے 5 نام نہاد دہشت گردوں کو پکڑنے کا ڈھونگ رچانا شروع کر دیا، کچھ دیر بعد ہندوستانی اخباروں اور پروپیگنڈا بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ان پانچ نام نہاد دہشت گردوں کو مارے جانے کا ڈھونگ بھی شروع کر دیا۔

    مکاری اور سفاکی کے واقعات سے بھرے بھارتی ماضی کو دیکھتے ہوئے یہ خدشہ ہے کے بھارتی قابض افواج نے جڑی بوٹیاں اکھٹی کرتے ہوئے غلطی سے ایل او سی کراس کرنے والے ان جوانوں کو شاید مار دیا ہے، اب ہندوستانی فوج اور جنونی میڈیا ان نہتے اور معصوم لوگوں کو دہشت گردی سے جوڑ کر نام نہاد دہشت گردوں کی در اندازی کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگانا شروع ہو گیا ہے۔

    کشمیر کی تحریک آزادی میں نوجوان ضیا مصطفیٰ کا خون بھی شامل، ایک دل دہلا دینے والی داستان

    کینیڈا، قطر، انگلینڈ اور دنیا میں ہزیمت اٹھانے کے بعد ہندوستان اس وقت پوری دنیا میں منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہا، سیکیورٹی ماہرین کی اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ مودی سرکار اپنے سیاسی فائدے اور حالیہ بین الاقوامی جگ ہسائی کو چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف گھٹیا اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

    یاد رہے 27 اکتوبر کو قطر نے 8 انڈین نیوی آفیسرز کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی، جس سے ہندوستان کی دنیا بھر میں رسوائی ہوئی۔ اِسی ہزیمت کو چھپانے کے لیے ہندوستانی فوج نے ظفر وال سیکٹر میں بِلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کر کے پاکستان میں سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ اِس سے پہلے بھی انڈین انٹیلی جنس ایجنسیز کینیڈا اور انگلینڈ میں سکھوں کو قتل کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں، جس سے ہندوستان پوری دنیا میں بدنام ہو چکا ہے۔

  • فالس فلیگ آپریشن : مودی سرکار کی ایک اور بھونڈی ویڈیو سامنے آگئی

    فالس فلیگ آپریشن : مودی سرکار کی ایک اور بھونڈی ویڈیو سامنے آگئی

    مودی سرکار کی ایک اور بھونڈی ویڈیو سامنے آگئی، بھارتی صحافی نے ویڈیو یہ دکھانے کی کوشش کی کیسے جانفشانی سے ان کے فوجی عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے زخمی ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جھڑپ میں مودی کے ایک اور جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا، مودی سرکار کے زہریلے پروپیگنڈے نے بھارتی فوج اور صحافتی شعبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    بھارتی صحافی مودی کی متعین کردہ جھوٹی روش پر چل کر صحافتی تقاضوں کی پامالی کرنے لگے ، حال ہی میں بھارتی میڈیا پر بھارتی فوجیوں کی دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ دکھائی گئی۔

    سری نگر کو ہمیشہ مودی نے الیکشن قریب آنے پر مہرے کے طور پر استعمال کیا ، فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے مودی سرکار کی جگ ہنسائی کو ایک ہفتہ ہی گزرا تھا کہ مودی سرکار کی ایک اور بھونڈی ویڈیو سامنے آگئی۔

    بھارتی صحافی نے ویڈیوکوریج میں یہ دکھانے کی کوشش کی کہ سری نگر میں چند دہشت گردوں کیساتھ بھارتی فورسز کا فائرنگ کاتبادلہ ہوا ، جس کے بعد صحافی نے صورتحال کو ڈرامائی رخ دیتے ہوئے بتایا کہ کس جانفشانی سے ان کے فوجی عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے زخمی ہورہے ہیں۔

    بھارتی فوج نے تعریفوں کے جھوٹے پل باندھتے ہوئے اپنی فورسزکی کارروائیوں کو بڑھاچڑھا کرپیش کیا ، ویڈیو مکمل جھوٹ پرمبنی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی کے بیانات کے برعکس وہاں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

    ویڈیو سے مودی سرکار کا گھٹیاپن مزید کھل کر سامنے آگیا کیونکہ کوئی بھی کارروائی اتنے اطمینان سے نہیں کی جا سکتی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن، کرنل، میجر اور ڈی ایس پی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن، کرنل، میجر اور ڈی ایس پی ہلاک

    بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، اننت ناگ میں مبینہ انکاؤنٹر کے نتیجے میں بھارتی فوج کا کرنل، میجر اور ڈی ایس پی ہلاک ہوگیا۔

    کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق اننت ناگ میں مبینہ انکاؤنٹر میں بھارتی فوج کا کرنل، میجر اور ڈی ایس پی ہلاک ہوگیا، یہ واقعہ بھی بھارت کے ماضی کے فالس فلیگ آپریشنز طرز پر کئے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایسے جھوٹے آپریشنز کی جانب گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال نے بھی اشارہ دیا تھا، مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال نے کہا تھا کہ کیسے مودی حکومت کی جانب سے اس طرح کے واقعات کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

    یہ واقعہ 2002 کے گجرات واقعے اور 2019 کے پلوامہ حملے جیسے واقعات کی بھی نشاندہی کرتا ہے، بھارت میں ایسے واقعات کو انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    بھارت میں پاکستانی فوج پرجوابی حملے کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں، ان قیاس آرائیوں کا مقصد صرف عوامی حمایت اور ووٹ حاصل کرنا ہے۔

    یہ ناکام کوشش جعلی انکاؤنٹر سے شروع ہو کر اپنے ہی فوجیوں کی ہلاکت پر انجام پذیر ہوئی۔

    یاد رہے کہ منی پور اور ہریانہ میں بھی عیسائیوں، مسلمانوں پر تشدد کے حالیہ واقعات رونما ہوئے، بی جے پی ان واقعات کو نسلی زاویہ دیکر انتخابی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    بھارت مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اس وقت ایک متضاد بیانیہ پیش کر رہا ہے، بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کایہ واقعہ وادی میں معمول کے حالات کے دعووں کی صریحاً نفی کر رہا ہے۔