Tag: فاکس نیوز

  • امریکی حملوں سے پہلے ایران یورینیم نہیں نکال سکا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

    امریکی حملوں سے پہلے ایران یورینیم نہیں نکال سکا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکی حملوں سے پہلے یورینیم کو نہیں نکال سکا تھا، یورینیم کو منتقل کرنا مشکل ہے۔

    فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو پتا بھی نہیں تھا کہ ہم کب اور کیسے حملہ کریں گے، یورینیم کو منتقل کرنا مشکل اور خطرناک کام ہے، ایرانی سائٹ پر موجود افراد نے صرف خود کو بچانے کی کوشش کی، امریکی حملوں سے پہلے ایران نے یورینیم منتقل نہیں کیے

    ٹرمپ نے کہا کہ جوہری معاملے پر ایران کے ساتھ 60 دن تک بات چیت ہوئی، میرا موقف واضح تھا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہیے، ایران جوہری طاقت حاصل کرنے کےقریب تھا۔

    انھوں نے کہا کہ امریکی پائلٹوں اور بہترین طیاروں نے مشکل آپریشن کیا، آپریشن میں ایسے بم استعمال کیے جو دنیا میں کسی کے پاس نہیں، آپریشن کے بعد سی این این، نیویارک ٹائمز کی فیک نیوز کا سامنا کرنا پڑا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ فیک نیوز نے سوال اٹھائے کہ ایٹمی تنصیبات تباہ ہوئیں یا نہیں، ایران کی ایٹمی طاقت کی خواہش کو ختم کردیا ہے۔

    انٹیلی جنس رپورٹ لیک ہونے کی تحقیقات کی جائیں گی، امریکی پائلٹوں نے 36 گھنٹے تک پرواز کی جو مشکل عمل ہے، امریکی پائلٹوں نے 50ہزار فٹ کی بلندی سے ٹارگٹ کیا، امریکی پائلٹوں نے ریفریجریٹر کے دروازے جتنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین آبدوزیں ہیں، آبدوزوں سے 30راکٹ فائر کیے گئے جو ٹارگٹ پر لگے، ایرانی عوام ظالم رجیم سے نجات کےلیے لڑرہے ہیں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ خامنہ ای انسانی حقوق سے زیادہ ایٹمی پروگرام کو ترجیح دیتا ہے، ایران ایٹمی پروگرام کی جانب بڑھا تو یہ ان کا آخری اقدام ہوگا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابراہیم معاہدے میں مختلف بہترین ممالک شامل ہونا چاہتے ہیں، ابراہیم معاہدے میں ایران ہی سب سے بڑا مسئلہ تھا، میں تو سمجھتا ہوں کہ ایران کو بھی معاہدے میں شامل ہونا چاہیے۔

    ایران پرامن راستے پرچلے گا تو پابندیاں ہٹا دیں گے، ٹیرف کے مقابلے ٹیرف سے ہی مقابلہ کررہے ہیں، ٹیرف کے مقابلے میں کچھ نہ کریں تو ہماری صورتحال خطرناک ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ ہم کچھ نہ کریں تو امریکا معصوم بھیڑ کی طرح ہوجائےگا، امریکی حکومت معیشت کےلیے بڑے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-us-offering-removal-of-sanctions/

  • ایران کا اسرائیلی وزارت جنگ پر حملہ، فاکس نیوز نے تصدیق کردی

    ایران کا اسرائیلی وزارت جنگ پر حملہ، فاکس نیوز نے تصدیق کردی

    ایران کی جانب سے تل ابیب میں واقع غاصب صہیونی وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر پر میزائل حملے کی تصدیق امریکی نیوز چینل فاکس نیوز نے کردی ہے۔

    ایران کی مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فاکس نیوز کے تل ابیب میں موجود نمائندے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے صہیونی حکومت کی وزارت جنگ کے مرکز پر حملہ کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل براہ راست تل ابیب میں صہیونی وزارت جنگ کی عمارت کے قریب آ کر گرا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے وسیع میزائل حملوں کے باعث ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور کم از کم 70 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    اسرائیلی صحافی کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل حملے کے باعث رمات گان شہر میں 9 عمارتیں مکمل طور پر تباہ اور سیکڑوں رہائشی یونٹس کو خالی کرالیا گیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں تل ابیب کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں اسرائیلی اپنے تباہ شدہ گھروں اور رہائشی مقامات کو چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جنرل احمد واحدی نے کہا ہے کہ اسرائیل سمجھ گیا ہوگا ایران پوری قوت سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جنرل احمد واحدی کا کہنا تھا کہ آپریشن میں اسرائیل کے اہم فضائی اڈے، صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

    ایران جوہری مذاکرات میں شریک ہوگا یا نہیں؟ اہم بیان سامنے آگیا

    اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل میں 150 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، آئندہ بھی ایسے جوابی اقدامات دہرائے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تل ابیب میں وزارت دفاع، صنعتی اور فوجی مراکز کونشانہ بنایا گیا۔

  • فاکس نیوز کے سابق اینکر امریکا کے وزیر دفاع کیسے بنے؟

    فاکس نیوز کے سابق اینکر امریکا کے وزیر دفاع کیسے بنے؟

    واشنگٹن: فاکس نیوز کے سابق اینکر امریکا کے وزیر دفاع بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگستھ امریکی وزیر دفاع بن گئے، امریکی سینیٹ نے جمعہ کی رات دیر گئے پیٹ ہیگستھ کی بطور وزیر دفاع توثیق کر دی۔

    امریکی سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی، جس میں پیٹ ہیگستھ کی حمایت اور مخالفت میں 50،50 ووٹ ڈالے گئے، آخر میں نائب صدر وینس کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیٹ ہیگستھ کو سینیٹ سے منظوری ملنے کے بعد انھیں مبارک باد دی۔

    پیٹ ہیگستھ سابق امریکی فوجی بھی رہ چکے ہیں، انھوں نے عراق، افغانستان اور گوانتانامو بے میں انفنٹری افسر کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ وہ بدانتظامی کے الزامات کا سامنا کر رہے تھے، جس کی وجہ سے ان کی تصدیق ہونے کے بارے میں خدشات لاحق تھے، اور نائب صدر جے ڈی وینس کے ’ٹائی بریکنگ‘ ووٹ سے وہ بچ گئے۔

    تین ریپبلکن سینیٹرز جن میں سابق سینیٹ اکثریتی رہنما مچ میک کونل بھی شامل تھے، نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔ ہیگستھ کو تصدیق کی سماعت کے دوران جنسی زیادتی کے الزام کے بارے میں متعدد سوالات کا سامنا کرنا پڑا، جس کی انھوں نے تردید کی، انھیں بے وفائی اور شراب نوشی کے الزامات کا بھی سامنا رہا۔

    امریکی اور چینی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ

    واضح رہے کہ ووٹنگ کے دوران 50 ریپبلکنز نے ہیگستھ کی حمایت کی، جب کہ ڈیموکریٹک کاکس کے تمام 47 اراکین نے ان کی نامزدگی کی مخالفت کی، تاہ جب 3 ریپبلکن سینیٹرز(کینٹکی کے مچ میک کونل، الاسکا کی لیزا مرکووسکی، اور مین کی سوسن کولنز) نے ہیگستھ کے خلاف ووٹ دیا تو معاملہ ٹائی ہو گیا تھا۔

    یوں، سابق جنگی اہلکار اور ایک بار فاکس نیوز ٹیلی ویژن کے میزبان تقریباً 30 لاکھ ملازمین اور 849 ارب ڈالر کے بجٹ کی نگرانی کریں گے۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، فاکس نیوز

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، فاکس نیوز

    امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فاکس نیوز کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں ایران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے بھی ایرانی حملے کے حوالے سے خبردار کر دیا ہے۔

    جان کربی نے کہا کہ امریکا کو اسرائیل پر بڑے حملے کے حوالے سے تیار رہنا ہوگا، اسرائیل کو دفاع میں مدد کے لیے امریکا موجود ہے، وائٹ ہاؤس نے متنبہ کیا کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے رواں ہفتے ہی اسرائیل پر ممکنہ حملہ ہو سکتا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اور اس کے یورپی اتحادی ممالک نے ایران سے اسرائیل پر حملے سے باز رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی کشیدگی مشرق وسطیٰ کو جنگ کی لپیٹ میں لے لے گی۔

    دوسری طرف ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایران نے امریکا کے کہنے پر اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر حملے کی کارروائی روک دی ہے، کویتی اخبار الجریدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای کو اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی دو ہفتوں کے لیے روکنے پر قائل کیا۔