Tag: فتح کا جشن

  • حارث روؤف کی سالگرہ: اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی بھی خوشیوں میں شریک

    حارث روؤف کی سالگرہ: اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی بھی خوشیوں میں شریک

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی آخری گروپ میچ میں تاریخ ساز فتح کے بعد حارث روؤف نے اپنی سالگرہ منائی تو اپنی خوشی میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو بھی شامل کرلیا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان نے سیمی فائنل تک تو رسائی حاصل کر ہی لی تھی لیکن گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کے خلاف فتح کے بعد گروپ میچز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی بنا لیا۔

    میچ کے بعد گرین شرٹس نے حارث روؤف کی سالگرہ منائی، اور اس موقع پر اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو بھی اپنے ساتھ شامل کرلیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں حارث روؤف کیک کاٹتے دکھائی دے رہے ہیں، اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی بھی اس موقع پر وہاں موجود ہیں۔

    پاکستانی کھلاڑی انہیں کیک کھلاتے اور گلے ملتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نمیبیا کے خلاف فتح کے بعد گرین شرٹس نے نمیبیا کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا تھا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

    گزشتہ روز کے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 72 رنز سے فتح حاصل کی تھی، کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کی اور 66 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

    شعیب ملک نے 18 گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین نصف سنچری بنائی، ‏انہوں نے 54 رنز بنائے جس میں 1 چوکا اور 6 چھکے شامل تھے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا اب 11 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

  • این اے 122: پی ٹی آئی فتح کا جشن منائے گی،آزادی کینٹینر لاہور منتقل

    این اے 122: پی ٹی آئی فتح کا جشن منائے گی،آزادی کینٹینر لاہور منتقل

    اسلام آباد : پی ٹی آئی نے حلقہ این اے ایک سو بائیس کا فیصلہ حق میں آنے پرلاہور میں آزادی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیاہے، آزادی کینٹینر کو لاہور منتقل کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

    حلقہ این اےایک سو22 بائیس ٹربیونل کافیصلہ جشن  کا میدان سجائے گا ۔تبدیلی کے متوالےایک بارپھر سڑکوں پر ہونگے۔ فیصلہ حق میں آنے پر پی ٹی آئی نے خوشی میں لاہور میں آزادی بس ریلی نکالنے کا فیصلہ کیاہے۔

    اس سلسلے میں آزادی کینٹینرکو اسلام آباد سے لاہور منتقل کرنےکی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بھی تیاررہنے کا حکم دے دیا۔

    آزادی کنٹینرڈی چوک میں پاکستان تحریکِ انصاف کے دھرنے میں توجہ کا مرکز تھا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے تک آزادی کنٹینر لاہور میں ہی رہے گا۔

  • نازیوں کے خلاف فتح : روس میں جشن کی تقریبات کا انعقاد

    نازیوں کے خلاف فتح : روس میں جشن کی تقریبات کا انعقاد

    ماسکو : دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کوشکست دینے پر روس میں فتح کا جشن منایاجارہاہے،کیوباکےصدر راؤل کاسترو روس کی کامیابی پر اظہار یکجہتی کےلیےماسکو پہنچ گئے۔

    دوسری عالمی جنگ میں جرمنی کی شکست کوستر سال بیت گئے،نازیوں کے خلاف فتح حاصل کرنے پر آج روس میں جشن منایا جارہا ہے۔

    یوم فتح پر تقریبات اور ملٹری پریڈ منعقد کی جارہی ہیں،ماسکو کےریڈ اسکوائر پر مسلح افواج کےسولہ سو اہلکاروں پر مشتمل دستےمارچ کریں گے۔

    جدید ٹینک اورلیزر گائیڈڈ میزائل بھی پریڈ میں شامل ہوں گے،جیٹ طیارے سلامی پیش کرتے ہوئے کرتب دکھائیں گے، کیو باکےصدر راؤل کاسترو بھی روس سےاظہار یکجہتی کے لیے ماسکو پہنچے جہاں انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔

    جرمنی اور روس کے وزراءخارجہ نے جنگ عظیم دوم کی یادگارکادورہ کیا جہاں جنگ کےدوران دس لاکھ سےزائد افرادہلاک ہوئے تھے۔وزرائے خارجہ نے یادگار پر پھولوں کےگلدستے پیش کئے۔