Tag: فخرزمان

  • ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی گرین پچز ہونی چاہئیں تاکہ فائدہ ہو، فخرزمان

    ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی گرین پچز ہونی چاہئیں تاکہ فائدہ ہو، فخرزمان

    فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ کی پچز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈومیسٹک میں بھی گرین پچز ہونی چاہئیں تاکہ فائدہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے جارح مزاج اوپنر فخرزمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسی پچز بن رہی ہیں ہمیں اس کا فائدہ ہوگا، میں سمجھتا ہوں کہ پچز میں بالرز کےلیے بھی کچھ ہونا چاہیے، مشکل پیش آنے کے باوجود 170 سے زائد رنز بن رہے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر نے اپنی فرنچائز کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 3 میچز جیتے 3 ہارے ہیں، جس سمت میں جا رہے ہیں اس سے مطمئن ہیں۔

    فخرزمان کا کہنا تھا کہ ہم سب ملکر کھیل رہے ہیں اور حریف ٹیموں کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں، رشاد حسین باصلاحیت اسپنر ہے اس کا مستقبل روشن ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایک جگہ پر میچز ہونے سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کام وقع ملتا ہے، یہ موسم پی ایس ایل کیلئے اچھا ہے لوگوں نے گرمی کا شوشہ زیادہ چھوڑا ہے۔

    فخرزمان نے کہا کہ عامر اچھے بالر ہیں وہ ہر کنڈیشنز میں بولنگ کرنا جانتے ہیں، ایک پلئیر کی وجہ سے ٹیم نہیں بنتی ساری ٹیم کو مل کر کھیلنا پڑتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-fakhar-zaman-on-his-fitness/

  • آسٹریلیاسےسیریز جیتیں گے، فخر زمان

    آسٹریلیاسےسیریز جیتیں گے، فخر زمان

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین فخر زمان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا سےاچھے مقابلے ہوں گےاورسیریزجیتیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سڈنی میں آسٹریلیا الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر زمان نے ٹیم کی کارکردگی کو متاثر کُن قرار دیا۔

    فخر زمان نے کہا کہ پاکستانی بولرزنےشروع سے ہی اچھی بولنگ کی جب کہ کپتان بابر اعظم نے بھی اچھا پرفارم کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں اوپننگ اسٹینڈ کا ذکر کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ زیادہ نہ ہونےکےباعث کریز پر زیادہ ٹائم گزارنا چاہتے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آسٹریلیا الیون کو شکست دے کر خطرے کی گھنٹی بجادی

    فخرزمان نے کہا کہ آسٹریلیاسے سیریز کی تیاری بہت اچھی ہے تاہم آسٹریلیا کی وکٹوں پرایڈ جسٹ ہونےمیں وقت لگتاہے لیکن امید ہے جو ٹریننگ کی وہ ضرور کام آئے گی۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں آسٹریلیا الیون کو با آسانی شکست دے کر دورے کا پرُاعتماد آغاز کیا ہے۔

    ہدف کے تعاقب میں اوپنرز فخرزمان اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی جیت کو آسان بنا دیا، پاکستان نے مقررہ ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔