بلیجیم: وزیراعظم چارلس مائیکل پر اصلاحات سے ناراض گروپ کی خاتون نے فرنچ فرائز اور مایونیز کی برسات کردی، وزیرِاعظم فرنچ فرائز حملے کے دوران مسکراتے رہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق وزیرِاعظم چارلس مائیکل ایک تقریب میں جوں ہی تقریر کرنے کھڑے ہوئے ایک خاتون نے ان پر مایونیز اور فرنچ فرائز پھینک دئیے۔
خاتون کا تعلق وزیراعظم کی جانب سے تجویزکردہ سادگی اصلاحات کے مخالف گروپ سے ہے۔
وزیرِاعظم نے رواں سال وزارتِ اعظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ریٹائرمنٹ کی عمرسڑسٹھ سال کرنے، سرمایہ کاری میں اضافے اور پبلک سیکٹرمیں اخراجات کوکم کرنے کے حوالے سے سادگی اصلاحات پیش کی تھیں۔