Tag: فراری

  • فراری کا الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان

    فراری کا الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان

    روم: اٹلی کی لگژری اسپورٹس کار مینوفیکچرر کمپنی فراری نے برقی گاڑیاں چلانے کا اعلان کردیا، پہلی الیکٹرک فراری سال 2025 میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کی تیز ترین لگژری گاڑیاں بنانے والی آٹو موبائل جائنٹ کمپنی فراری نے الیکٹرک کاریں بنانے کا اعلان کیا ہے، کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 سال میں 15 ہزار گاڑیاں تیار ہوں گی۔

    انویسٹر ڈے کے موقع پر کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں نے الیکٹرک ٹیکنالوجی سے چلنے والی پہلی فراری سال 2025 میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فی الحال فراری نے پیٹرول سے چلنے والی لگژری گاڑیوں کو پیٹرول میں تبدیل کرنے سے متعلق منصوبے کی تفصیلات عام نہیں کی ہیں۔

    قبل ازیں، جرمن کمپنی واکس ویگن کے بینٹلے اور والوو برانڈ نے سال 2030 تک تمام گاڑیوں کو ایندھن سے الیکٹرک پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس تناظر میں غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق فراری کے اس منصوبے کی معلومات رکھنے والے ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کی نئی پروڈکشن لائن الیکٹرک گاڑیاں بنانے پر ہی غور کرے گی جس سے سالانہ پروڈکشن میں بھی 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگا، یعنی سال 2025 تک 15 ہزار سے زائد گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔

    معروف کمپنی نے اس پلان کے تحت منافع میں اضافے کا بھی عندیہ دیا ہے، فراری نے سرمایہ کاروں کو بتایا ہے کہ سال 2026 میں 38 سے 40 فیصد تک کے منافع کی توقع ہے جبکہ سال 2021 میں پرافٹ مارجن 35.9 فیصد تھا۔

    خیال رہے کہ گاڑیوں کو الیکٹرک سسٹم پر منتقل کرنے سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فراری ایسی بیٹریوں پر تحقیق کر رہی ہے جو ان کی پاور کو بہتر کرے۔

  • ’’19 کروڑ روپے جل کر خاک ہوگئے‘‘

    ’’19 کروڑ روپے جل کر خاک ہوگئے‘‘

    مونٹی کارلو: یورپی ملک موناکو میں 19 کروڑ(پاکستانی روپے) کی مہنگی ترین گاڑی دیکھتے ہی دیکھتے جل کر خاک ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ملین پاؤنڈ میں خریدی گئی مہنگی ترین گاڑی آتشزدگی کی نذر ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو نگل گئی۔

    ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ گاڑی کے انجن میں اچانک آگ لگی جس نے پوڑی گاڑی کو لیپٹ میں لے لیا۔ فائرفائٹرز کے جائے وقوعہ پر پہنچنے تک گاڑی تقریباً جل چکی تھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے گھر کی چھت سے پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کررہی ہے۔ بدقسمتی سے وہ بھی ناکام ٹہری۔

    گاڑی کے مالک نے فوری طور اپنے جان بچائی تاہم اسے قیمتی گاڑی کے ضیاع ہونے پر بہت دکھ ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ’’ایک ملین پاؤند جل کر خاک ہوگئے‘‘

  • نیلامی میں فروخت ہونے والی دنیا کی مہنگی ترین فراری گاڑیاں

    نیلامی میں فروخت ہونے والی دنیا کی مہنگی ترین فراری گاڑیاں

    دنیا بھر میں نیلامی کے ذریعے فروخت ہونے والی دنیا کی 6 مہنگی ترین فراری گاڑیاں منظر عام پر آگئیں۔

    جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ لگژری فراری گاڑیاں جو نیلامی میں فروخت ہوئیں ان کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

     

    1962 فراری 250 GTO اگست 2018 میں 48,405,000 ڈالر میں فروخت ہوئی، جو دنیا کی سب سے مہنگی ترین فراری تصور کی جاتی ہے۔

    Auto Ferrari

    اسی طرح ایک ہی ماڈل کی گاڑی 1962 فراری 250 GTO اگست2014 میں 38,115,000 ڈالر میں فروخت ہوئی۔ ماڈل ایک ہی طرح کی تھی تاہم اس گاڑی کا چیچس نمبر تبدیل تھا۔

    Auto Ferrari

    1957 فراری 335 S فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 35,730,510 ڈالر میں فروخت ہوئی۔

    Auto Ferrari

    1956 فراری 290 MM نیویارک میں 2015 میں فروخت ہوئی، جس کی قیمت 28,050,000 تھی۔

    Auto Ferrari

    1967 فراری 275 GTB سترہ اگست 2013 میں فروخت ہوئی جس کی نیلامی کے دوران 25 ملین ڈالر بولی لگی، تاہم گاڑی کے مالک نے فراری کو فلاحی کاموں میں تعاون کے لیے عطیہ کردیا۔

    Auto Ferrari

    اسی طرح 1964 فراری GTB 275 اگست 2014 میں 27,940,000 ڈالر میں فروخت ہوئی۔

  • بلوچستان میں 200 فراری کمانڈرز نے ہتھیار چھوڑ کر لیپ ٹاپ اٹھا لیے

    بلوچستان میں 200 فراری کمانڈرز نے ہتھیار چھوڑ کر لیپ ٹاپ اٹھا لیے

    کوئٹہ: بلوچستان میں 200 فراری کمانڈرز ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ سرینڈر کرنے والوں میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 200 فراری کمانڈرز نے ہتھیار ڈال دیے۔

    تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ تھے۔

    تربت کے ایف سی ہیڈ کوراٹر میں منعقدہ تقریب میں سرینڈر کرنے والے فراریوں میں کالعدم بی ایل ایف اور بی آر اے کے 15 کمانڈر بھی شامل ہیں۔

    ہتھیار ڈالنے والوں نے آئندہ ریاست مخالف سرگرمیوں کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز کو لیپ ٹاپ بھی دیے گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • محب وطن بلوچوں نے غیرملکی امداد پر پلنے والے دہشت گردوں کو رد کردیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    محب وطن بلوچوں نے غیرملکی امداد پر پلنے والے دہشت گردوں کو رد کردیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ محب وطن بلوچوں کی قومی دھارے میں شمولیت جاری ہے جنہیں چند لوگوں نے راہ سے بھٹکا دیا تھا.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹ پر تحریر کیے گئے اپنے ایک پیغام میں کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ محب وطن بلوچوں نےغیرملکی اسپانسرڈ شدہ دہشت گردی کو رد کرتے ہوئے اور پاکستان سے اپنی وابستگی کو برقرار رکھتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت اختیار کی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے کہا کہ خوشحال بلوچستان کے لیے سول ملٹری قیادت کی کوششں رنگ لا رہی ہیں اور راہ سے بھٹکے ہوئے بلوچوں کا قومی دھارے میں واپس آنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس کے تحت بلوچ فراری کمانڈرز ہتھیار پھینک کر پُرامن شہری کے طور پر ملک کی خدمت کریں گے.


     کوئٹہ : 17 کمانڈروں سمیت 313 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے


    خیال رہے آج کوئٹہ میں ایک تقریب کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر داخلہ اور کمانڈرز سدرن کماند جنرل عاصم باجوہ کی موجودگی میں 17 بلوچ کمانڈرز کا ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں.

  • یورپ کی بلند ترین رولر کوسٹر

    یورپ کی بلند ترین رولر کوسٹر

    بلند و بالا رولر کوسٹرز میں بیٹھنا ایک نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز لمحہ ہوتا ہے اور رولر کوسٹر جتنی زیادہ بلند ہوگی لوگ اتنا ہی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    اسپین میں بھی مہم جوئی اور تھرل کے شوقین افراد کے لیے یورپ کی سب سے بلند اور تیز ترین رولر کوسٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

    spain-2

    spain-3

    ہسپانوی صوبے تروگونا میں واقع مشہور پارک فراری لینڈ میں نصب اس رولر کوسٹر کی اونچائی 366 فٹ ہے جبکہ یہ 112 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    spain-4

    رولر کوسٹر کے افتتاح سے قبل اس کے ایک ایک پرزے کا نہایت تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے تاکہ اس میں سواری کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

    اس میں بیٹھنے والوں کو ایسا لگے گا جیسے وہ فراری گاڑی کی ریس میں موجود ہیں اور اس سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    spain-5

    اس رولر کوسٹر نے برطانیہ کی بلیک پول رولر کوسٹر کا ریکارڈ توڑد یا ہے جس کی اونچائی صرف 100 فٹ تھی۔

    یاد رہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ تیز رفتار رولر کوسٹر ابو ظہبی کے فراری ورلڈ پارک میں ہے جس کی رفتار 149 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    مزید پڑھیں: رولر کوسٹر کے ذریعہ سفر کرتا کھانا کھائیں


     

  • بلوچستان میں مزید 202 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

    بلوچستان میں مزید 202 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

    کوئٹہ: بلوچستان میں مزید فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہنے کے لیے کوئٹہ میں تقریب ہوئی۔

    بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈروں سمیت مزید 202 فراری تائب ہو کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ فراریوں نے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں ہتھیار ڈال کر شدت پسندی چھوڑنے اور ملک سے وفاداری کا عہد کیا۔

    تقریب میں شامل بچوں نے ملی نغمے سنا کر فراریوں کے فیصلے کو سراہا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ تائب ہونے والے فراریوں کو سبز ہلالی پرچم اور گلاب کی کلیاں دے کر خوش آمدید کہا گیا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر وزرا نے قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراریوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا ہے کہ ہتھیارڈالنے والوں نے ملک سے وفاداری کا عہد کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں جاری سیاسی مفاہمت کی پالیسی کے تحت اب تک ایک ہزار سے زائد فراری اپنے ہتھیار صوبائی حکام کو پیش کر کے قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔