Tag: فرانسوا اولاند

  • فرانس کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 16 بچے سمیت  150مسافر ہلاک

    فرانس کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 16 بچے سمیت 150مسافر ہلاک

    فرینچ ایلپس: فرانس  کا ایک مسافر برادر طیارہ ملک کے جنوب میں پہاڑی سلسلے فرینچ ایلپس میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ڈیڑھ سو افراد کے ہلاک  ہوگئے جس میں 16 بچے بھی شامل ہیں۔

    فرانس کے محکمہ ہوابازی کے حکام اور پولیس کے مطابق یہ طیارپر ایک سو چوالیس مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔

     طیارہ جرمنی کی سستی ہوائی کمپنی جرمن ونگز کا تھا جو جرمنی کی قومی ایئر لائن لفتھانزا کی ایک ذیلی کمپنی ہے۔

    طیارہ ساز کپمنی ’ایئر بس‘ اور فضائی کمپنی جرمن وِنگز دونوں کا کہنا ہے کہ انھیں اس حادثے کی اطلاع مل چکی ہے تاہم وہ ابھی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

     جرمن وِنگز کی یہ پرواز اسپین کے شہر بارسلونا سے جرمنی کے شہر ڈوزلڈورف جا رہی تھی۔

    فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے وہاں تک رسائی بہت مشکل ہے۔

  • پارلیمنٹ کی فرانسیسی صدر سے افئیر سے متعلق وضاحت طلب

    پارلیمنٹ کی فرانسیسی صدر سے افئیر سے متعلق وضاحت طلب

    فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کے فلمی اداکارہ سے افئیر کی خبروں کے بعد پارلیمنٹ نے وضاحت طلب کرلی، صدر کا کہنا ہے یہ نجی معاملہ ہے، نجی سطح پر ہی حل ہوگا۔

    فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کے فلمی اداکارہ سے افئیر کے چرچے آج کل زوروں پر ہیں، ملک چلاتے چلاتے اگر کوئی عشق میں مبتلا ہو جائے تو شور تو ہونا ہی ہے۔

    معیشت کے حوالے سے ہونے والی اہم پریس کانفرنس کے دوران بھی صحافی ان سے افئیر کے متعلق ہی سوال کرتے رہے، صدر نے جواب میں کہا کہ افیئر سے متعلق خبریں نجی زندگی پر حملہ اور ذاتی معاملات میں مداخلت ہے، یہ معاملہ نجی طور پر ہی حل ہوگا۔

    فرانسیسی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کے دورے میں ساتھ کون جائے گا، جلد پتا لگ جائے گا، دوسری جانب پارلیمنٹ نے بھی صدر سے افئیر سے متعلق وضاحت طلب کرلی۔