Tag: فرانسیسی اخبار

  • بھارتی فضائیہ کی نااہلی، فرانسیسی اخبار نے پول کھول دیے

    بھارتی فضائیہ کی نااہلی، فرانسیسی اخبار نے پول کھول دیے

    معروف فرانسیسی اخبار مونڈے نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور فوجی آپریشن میں بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں سامنے لے آیا۔

    معروف فرانسیسی اخبار مونڈے کا کہنا ہے کہ بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کے لیے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے، بھارت نے کم از کم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرلیا ہے۔

    اخبار کے مطابق پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارں میں رافیل بھی شامل ہے، بھارت کے سکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبررساں ایجنسی کو طیاروں کی تباہی کے حوالے سے تصدیق کی ہے، بھارت نے اپنی فضائیہ کی استعداد بڑھانے کیلئے 2016 میں 36 رافیل طیارے تقریباً  آٹھ ارب یورو میں خریدے تھے، بھارت نے میڈیا کو لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر ہٹانے پر مجبور کیا۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے عالمی جریدے کی بھارتی لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے۔

    سی این این سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی اہلکار نے تسلیم کیا کہ فرانس میں حکام صورتحال کا باریک بینی سے تجزیہ کر رہے ہیں اور بھارتی فضائیہ کے بیڑے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

     بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور بھارت کے بزدلانہ حملے اور شرمندگی پر بین الاقوامی میڈیا نے مہر ثبت کردی ہے، پاکستان کے پاس جدید فرانسیسی اور چینی ساختہ لڑاکا طیارے بھارت کے مقابلے کیلئے موجودہیں۔

  • اسرائیل کو حسن نصر اللہ پر حملے کی معلومات کہاں سے ملیں؟ فرانسیسی اخبار کا بڑا دعویٰ

    اسرائیل کو حسن نصر اللہ پر حملے کی معلومات کہاں سے ملیں؟ فرانسیسی اخبار کا بڑا دعویٰ

    فرانسیسی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ پرحملے سے قبل اسرائیل نے ایرانی ایجنٹ کے ذریعے حساس معلومات حاصل کی تھیں۔

    فرانس کے معروف اخبارلی پریزیان کی رپورٹ کے مطابق ایرانی جاسوس نے حزب اللہ رہنماء کی بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں موجودگی کی نشاندہی کی تھی۔

    اسرائیلی فوج نے فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں حزب اللہ رہنماء کو نشانہ بنایا، حسن نصراللہ حزب اللہ کے ڈرون یونٹ کے کمانڈر محمد سرورکی تدفین کے بعد اپنے ٹھکانے میں واپس پہنچے تھے۔

    ایرانی جاسوس کی جانب سے تصدیق اورنشاندہی کے بعد ہی اسرائیلی فوج نے عمارت کو نشانہ بنایا۔

    اس میٹنگ میں قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈرکے علاوہ 12 حزب اللہ سربراہ بھی موجود تھے، اسرائیلی فوج نے حملے کے وقت کا تعین اس طرح کیا کہ زیادہ سے زیادہ جانی نقصان ہوسکے۔

    واضح رہے کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد اسرائیلی فوج نے لبنان میں بھی بربریت کی انتہاء کردی، اسرائیلی فوج کے حملے میں حماس رہنما فتح شریف ابوالامین بھی شہید ہوگئے۔

    حماس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حماس رہنما فتح شریف سمیت ان کی فیملی کے کچھ افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔

    اسرائیل کو جواب دینا ہمارا فرض ہے، ترجمان حماس

    لبنان میں رات گئے ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطین کی ایک اور مزاحمتی تنظیم پاپولر فرنٹ کے بھی 3 اہم رہنما بھی شہید ہوگئے۔

  • فرانسیسی اخبار کی پاکستان میں بنے ماسک کی تعریف

    فرانسیسی اخبار کی پاکستان میں بنے ماسک کی تعریف

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فرانسیسی اخبار میں پاکستان میں بنے ماسک کی تعریف کی گئی، 100ملین امریکی ڈالر کے آرڈر مل چکے ہیں توقع ہے یہ تعداد 500 ملین ڈالر سے تجاوز کرجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا فرانسیسی اخبارنےپاکستان میں بنے ماسک کی تعریف کی، پاکستان کوپہلے ہی 100ملین امریکی ڈالر کے آرڈر مل گئےہیں، توقع ہے آئندہ یہ اعدادوشمار500 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرجیکل آلات کی ملکی ضروریات پوری کررہے ہیں اور برآمد بھی کررہے ہیں جبکہ وینٹی لیٹرکے علاوہ تمام سامان پاکستان خود بنا رہا ہے۔

    وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا تھا کہ پاکستان اب کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اشیاء ایکسپورٹ بھی کرے گا، فیصل آباد ماسک بنانے اور دیگر اقدامات میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، 100 ملین ڈالرز کے آرڈر آچکے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں میں وینٹی لیٹرز کی کمرشل پروڈکشن بھی شروع ہوجائے گی، پاکستان ان چند ملکوں میں شامل ہوگا جو وینٹی لیٹرز خود بنائیں گے۔