Tag: فرانسیسی خاتون

  • فرانسیسی خاتون نے سعودی عرب میں کونسی 3 خواہشات کا اظہار کیا؟

    فرانسیسی خاتون نے سعودی عرب میں کونسی 3 خواہشات کا اظہار کیا؟

    سعودی عرب میں مقیم ایک فرانسیسی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرانسیسی خاتون سعودی عرب کی خوبیوں سے اپنے ملک کا موازانہ کررہی ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ’ٹک ٹاک‘ پر ایک فرانسیسی خاتون کا کہنا تھا کہ میں سیسلیا ہوں اور اس وقت سعودی عرب میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہوں۔

    فرانسیسی خاتون کے مطابق تین چیزیں ایسی ہیں جس کے باعث سعودی عرب کو فرانس پر فوقیت حاصل ہے، فرانسیسی خاتون نے خواہش ظاہر کی کاش یہ تین چیزیں فرانس میں بھی ہوجائیں۔

    فرانسیسی خاتون کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ہر کوئی دوسرے سے بہتر طریقے سے اور اچھے سلوک کے ساتھ پیش آتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں لوگ بے حد خوش اور مطمئن ہیں۔

    دوسرے یہ کہ میں یہاں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں اور دن ہو یا رات باہر اکیلے نکلتے خوف محسوس نہیں ہوتا، خاص طور پر ایک عورت کے طور پر گھر سے باہر نکلنے میں مجھے ڈر نہیں لگتا۔

    سعودی عرب میں تین نسلوں کو اکھٹا کرنے والا ”افطار دستر خوان“

    فرانسیسی خاتون نے کہا کہ تیسرا یہ کہ سعودی عرب کے لوگ بہت زیادہ مہربان اور ایک دوسرے سے انتہائی محبت، پیار اور مسکراہٹ کے ساتھ پیش آتے ہیں چاہے وہ کوئی بھی ہو۔خاتون نے خواہش ظاہر کی کہ کاش ایسا فرانس میں بھی ہوجائے۔

  • ترکش ایئرلائن کی پرواز کےدوران بچی کی پیدائش

    ترکش ایئرلائن کی پرواز کےدوران بچی کی پیدائش

    انقرہ: ترکش ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز کے دوران فرانسیسیی خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق ترکش ایئر لائن کی پرواز افریقہ کے مغربی ملک گینی سے برکینا فاسو جانے والی پرواز کے دوران ایک خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

    ترکش ایئرلائن کی پروازگینی کے شہرکوناکرے سے برکینا فاسو کے دارلحکومت آؤگا جا رہی تھی کہ ایک خاتون کو درد کی شکایت ہوئی جس پر جہاز کےعملے نے فوری طور پر خاتون کو مدد فراہم کی۔

    turkish-post-1

    ترکش ایئرلائن کا طیارہ 42 ہزارفٹ کی بلندی پرتھا جب نافی ڈیبی نامی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی۔ بچی کی پیدائش کےلیےترکش ایئرلائن کی فضائی میزبانوں نے دائی کے فرائض انجام دیے۔

    بچی کی پیدائش کےبعدپرواز لینڈ کرنے پردونوں ماں بیٹی کو اسپتال میں داخل کروادیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    turkish-post-2


    دوران پرواز ہوائی جہاز میں بچی کی پیدائش


    یاد رہےکہ گزشتہ سال 18 اگست کودبئی سے فلپائن جانے والے ایک مسافر بردار ہوائی جہاز میں ایک خاتون کے ہاں بچی کا جنم ہوا تھا جس پر جہاز کو بھارت کےشہر حیدرآباد میں ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہےکہ بھارتی حکام نے بچی کو جنم دینے والی خاتون کو تین روز کے لیے عارضی قیام کے لیے ویزہ جاری کیا تھا۔