Tag: فرانسیسی خاتون اول

  • فرانسیسی خاتون اول کا  ایک بار پھر صدر میکرون کا ہاتھ تھامنے سے انکار

    فرانسیسی خاتون اول کا ایک بار پھر صدر میکرون کا ہاتھ تھامنے سے انکار

    دورہ برطانیہ کے آغاز پر فرانسیسی خاتون اول نے صدر عمانویل میکرون کا ہاتھ نہ تھام کر خلش کی خبروں کو ایک بار پھر تقویت دے دی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ پہنچنے پر شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا، خاتون اول جہاز سے باہر آئیں تو صدر میکرون نے ہاتھ آگے بڑھایا، مگر ان کی اہلیہ نے ان کا ہاتھ نہ تھاما۔

    رپورٹس کے مطابق چند ہی گھنٹوں بعد صدر میکرون اس وقت پھر سرخیوں کی زینت بنے جب بادشاہ چارلس سے ملاقات کے بعد صدر میکرون کا قافلہ ونزر کاسل سے روانہ ہوا تو ایک گاڑی کا دروازہ اور پچھلا حصہ کھلا رہ گیا اور ڈرائیور نے گاڑی چلادی۔

    گاڑی سے اس دوران دو بیگ نیچے گر گئے، گاڑی کے پیچھے موجود اہلکار بھاگ کر گاڑی رکوانے کی کوششوں میں مصروف رہا۔

    بھیڑچال میں ڈرائیور نے دوسری گاڑی بھی دوڑا دی، یہ نہیں دیکھا کہ اس کی گاڑی کا دروازہ بھی بند نہیں تھا۔

    فرانسیسی صدر کا اہم بیان:

    فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا امن کا واحد راستہ ہے۔

    ایمینوئل میکرون نے برطانیہ کی پارلیمنٹ سے خطاب میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ یہ ”امن کا واحد راستہ“ ہے۔

    میکرون، جو کہ بریگزٹ کے بعد کسی یورپی رہنما کا پہلا سرکاری دورہ برطانیہ میں ہیں۔ خطاب کے اہم نکات

    غزہ میں جنگ بندی فوری طور پر ضروری ہے۔

    غزہ میں نہ ختم ہونے والی جنگ پورے خطے کے لیے خطرہ ہے۔

    فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرنا ہی خطے میں امن قائم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

    برطانیہ اور فرانس کو ایک موثر کثیرالجہتی کے دفاع اور بین الاقوامی نظام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

    اہلیہ نے تھپڑ کیوں مارا ؟ فرانسیسی صدر میکرون نے وضاحت دے دی

    انہوں نے کہا کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ ایک سیاسی راستہ بہت ضروری ہے، اور میں علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کی بنیاد کے طور پر دو ریاستی حل کے مستقبل پر یقین رکھتا ہوں جو اسرائیل کو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن اور سلامتی کے ساتھ رہنے کے قابل بنائے گا۔

  • فرانسیسی خاتون اول کو بدصورت کہنے والے برازیلی وزیر نے معافی مانگ لی

    فرانسیسی خاتون اول کو بدصورت کہنے والے برازیلی وزیر نے معافی مانگ لی

    پیرس: فرانسیسی خاتون اول کو بدصورت کہنے والے برازیل کے وزیر اقتصادیات نے معافی مانگ لی.

    تفصیلات کے مطابق فرانس اور برازیل کے درمیان بیانات کی جنگ جاری ہے۔ یہ معاملہ برازیلی صدر جیک بولسنارو کی جانب سے فرانس کی خاتون اول بریگیٹ ماکروں کے بارے میں تضحیک آمیز ریمارکس کے بعد سامنے آیا.

    برازیل کے وزیر اقتصادیات پالو گیڈس سے جب اس بیان سے متعلق پوچھا گیا، تو انھوں‌نے کہا کہ صدر کا موقف درست ہے، وہ "واقعی بدصورت” ہیں.

    ان بیانات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان فاصلہ بڑھنے لگا تھا. عالمی میڈیا کی جانب سے بھی برازیل کے اعلیٰ عہدے داروں‌ کے بیانات پر کڑی تنقید کی گئی.

    البتہ اب وزیر اقتصادیات پالو گیٹس نے معذر کر لی ہے. انھوں‌ نے کہا کہ وہ کوئی ذاتی حملہ نہیں‌ کرنا چاہتے تھے.

    گیڈیس کے پریس آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق انھوں‌نے اپنے متنازع ریمارکس پر معذرت مانگ لی ہے.

  • پیرس: فرانسیسی خاتون اول صحتیابی کے بعداسپتال سے فارغ

    پیرس: فرانسیسی خاتون اول صحتیابی کے بعداسپتال سے فارغ

    فرانسیسی خاتون اول ویلیری ٹرائرویلیور صحتیاب ہوکر اسپتال سے گھر منتقل ہوگئی۔

    غیرملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر فرانسیس اولاند کی اہلیہ جو اپنے شوہر کے معاشقہ اسکینڈل کی خبریں سن کر ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر اسپتال میں داخل ہوگئی تھی، صحتیابی کے بعد وہ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئیں ہیں۔

    فرانسیسی صدر نے اپنی اہلیہ کی صحتیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کو کسی کی نجی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، تاہم ایک بار پھر انہوں نے معاشقہ اسکنڈل پر بات کرنے انکار کردیا ہے۔