Tag: فرانسیسی رائڈر ٹونی

  • فرانس میں 577 نشستوں پرالیکشن جاری

    فرانس میں 577 نشستوں پرالیکشن جاری

    پیرس : فرانس میں صدارتی انتخابات کےبعد پارلیمانی الیکشن کا دنگل بج گیا ہے جس کے پہلے مرحلے کی پولنگ جاری ہے جہاں 577 نشستوں پر 7 ہزار 882 امیدوار کے میدان میں نبرد آزما ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں حال ہی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد اب پارلیمانی الیکشن کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں کی کثیر تعداد اپنا حقِ رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

    خیال رہے قومی اسمبلی کی پانچ سوستترنشستوں پرسات ہزار پانچ سوسےزائد امیدوارحصہ لے رہے ہیں جب کہ چار کروڑ ستر لاکھ سے زائد ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے۔


     صدارتی انتخابات: ایمانویل میکرون فرانس کے کم عمر صدر منتخب 


    حال ہی میں منتخب ہونے والے صدرمیکرون کی سیاسی جماعت بھی پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور صدر اپنی جماعت کی کامیابی کے لیے پُر اعتماد نظر آتے ہیں جب کہ اپوزیشن جماعت بھی صدارتی انتخاب میں ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے متحرک نظر آتی ہے۔

    فرانس میں الیکشن کے اصول و ضوابط کے تحت اگر کوئی امیدوار پچاس فیصد وٹ نہ لے سکا تو ایسے امیدوار کو کامیاب نہیں ٹہرایا جائے گا جس کے لیے دوسرے مرحلے میں پولنگ اٹھارہ جون کو دوبارہ ہوگی۔

    فرانس میں جاری پارلیمانی الیکشن کے لیے حکومت اور مقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک بھرمیں پچاس ہزارسیکیورٹی اہلکار تعینات کئے ہیں جب کہ ملکی اور اندرون ملک کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: گیارہواں مرحلہ فرانسیسی رائڈر ٹونی کے نام

    ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: گیارہواں مرحلہ فرانسیسی رائڈر ٹونی کے نام

    فرانس : ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ میزبان رائدر ٹونی گیلوپن نے جیت لیا۔۔ اٹلی کے وینسینزو نیبالی کو یلو جرسی حاصل ہے۔

    ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا ایک دن کے ریسٹ کے بعد دوبارہ آغاز ہوا، گیارہویں مرحلے میں سائیکلسٹ کو ایک سو ستاسی کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا، رائڈرز کو طویل راستے میں مشکلات کا سامنا رہا، کچھ رائڈرز حادثے کے سبب ریس مکمل نہ کرسکے۔

    فرانس کے ٹونی گیلوپن نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے پچیس منٹ اور پینتالیس سیکنڈز میں طے کیا، یہ ٹور ڈی فرانس میں ان کی پہلی کامیابی ہے، اٹلی کے ونسینزو نیبالی کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے،ا اٹالین رائڈر چھیالیس گھنٹے انسٹھ منٹ اور تئیس سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔