Tag: فرانسیسی صدر میکرون

  • ایران اسرائیل جنگ بندی، فرانسیسی صدر کا نیتن یاہو کو اہم پیغام

    ایران اسرائیل جنگ بندی، فرانسیسی صدر کا نیتن یاہو کو اہم پیغام

    فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل اور ایران دونوں کو حالیہ فائر بندی کے معاہدے کا احترام کرنا چاہیے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر واضح کیا کہ غزہ میں بھی جنگ بندی کے کسی معاہدے تک پہنچنا ضروری ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو امداد سے دور رکھنے کیلیے فوج سے پلان طلب کر لیا۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اور اسرائیل کاٹز نے ایک مشترکہ بیان کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ میں حماس کی امداد تک رسائی روکنے کا منصوبہ پیش کرے۔

    مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ آج موصول ہونے والی اطلاعات کے بعد کہ حماس ایک بار پھر شمالی غزہ میں داخل ہونے والی انسانی امداد کا کنٹرول سنبھال رہی ہے اور شہریوں سے چھین رہی ہے، وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے اسرائیلی فوج کو ہدایت کی کہ وہ 48 گھنٹے کے اندر حماس کو امداد پر قبضے سے روکنے کیلیے ایکشن پلان پیش کریں۔

    نامعلوم حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیلی چینل 12 نیوز نے بتایا کہ حکومت نے پہلے ہی غزہ کیلیے امداد کی ترسیل روک دی ہے، جب تک اسرائیلی فوج اپنا منصوبہ پیش نہیں کرتی اُس وقت تک یہ بندش برقرار رہے گی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ٹائمز آف اسرائیل اور دی یروشلم پوسٹ کے مطابق غیر مصدقہ رپورٹ اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کی مبینہ طور پر حکومت چھوڑنے کی دھمکی کے بعد سامنے آئی ہے کہ اگر حماس کو امداد پہنچنے سے روکنے کیلیے فوری کارروائی نہ کی گئی تو وہ حکومت چھوڑ دیں گے۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی خون کی ہولی، مزید 78 فلسطینی شہید

    واضح رہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان 13 جون سے شروع ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ 12 روز تک جاری رہا، اس دوران اسرائیل نے ایران کے فوجی اور جوہری مراکز، میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز پر حملے کیے۔ ایران کی جانب سے بھی اسرائیل پر بھرپور وار کیا گیا اور متعدد عمارتوں کو ملیا میٹ کردیا گیا۔

  • میکرون کو اہلیہ کا تھپڑ، ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ

    میکرون کو اہلیہ کا تھپڑ، ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر میکرون اور ان کی اہلیہ کی وائرل ویڈیو سے متعلق مشورہ دیا جسے سننے والے اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے ۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فرانسیسی صدر میکرون کے غیر ملکی دورے کے موقع پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے کے واقعہ پر ردعمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے فرانسیسی صدر کو مشورہ بھی دیا ہے۔

    اوول آفس میں صدر ٹرمپ کی پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی کی جانب سے فرانسیسی صدر میکرون کی وائرل ویڈیو سے متعلق سوال پر صورتحال انتہائی دلچسپ اور پُرمزاح ہوگئی۔

    اس موقع پر صدر ٹرمپ بھی اپنی مسکراہٹ کو نہ روک سکے اور کہا کہ فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں، وہ دونوں واقعی بہت اچھے لوگ ہیں لیکن انہیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ دروازہ بند ہی رہے۔

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فرانسیسی صدر میکرون کو دیئے گئے دوستانہ مشورے پر اوول آفس قہقوں سے گونج اٹھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ویتنام پہنچنے پر فرانسیسی صدر کے طیارے کا دروازہ کھُلا تو صدر میکرون کے چہرے پر ان کی اہلیہ کے تھپڑ نے کیمروں کی توجہ اپنی جانب کرلی جس کے بعد فرانسیسی صدر نے فوراً کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا تھا۔

    مزید پڑھیں : اہلیہ نے تھپڑ کیوں مارا ؟ صدر میکرون کی وضاحت

    فرانسیسی صدر نے اپنی اہلیہ بریجیت میکرون کے ساتھ جھگڑے کی تردید کردی، ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ بیوی کی طرف سے دھکا دینے والی ویڈیو دراصل محض مذاق تھا، ویڈیو کو کچھ لوگوں نے غلط رنگ دیا۔

    میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا اہلیہ کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں مذاق کر رہا تھا لیکن ویڈیو کی غلط تشریح کی گئی جیسے کوئی بڑی آفت یا تباہی آگئی ہو، انہوں نے کہا کہ اب اس واقعے کو مزید ہوا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔