Tag: فرانسیسی صدر

  • فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ مار دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ مار دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ویتنام : فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں میکرون کے چہرے شدید غصہ نمایاں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک وڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ ویتنام کے دورے پر موجود فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو ان کی اہلیہ نے تھپڑ مارا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ صدر میکرون کا طیارہ رن وے پر اترا تو صدارتی طیارے کے دروازے پر فرانسیسی صدر کسی سے الجھتے نظر آئے، اس دوران کسی کا ہاتھ میکرون چہرے پر آیا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا صدر میکرون کو تھپڑ مارنے والا ہاتھ ان کی اہلیہ کا تھا، کیونکہ فرانسیسی صدر نے جہاز سے اترتے ہوئے اہلیہ کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کی تو خاتون اول نے ہاتھ تھامنے کے بجائے نظر انداز کردیا۔

    میکرون کے چہرے شدید غصہ نمایاں تھا اور انھوں نے ہاتھ بھی بھینچا ہوا تھا۔

    خیال رہے میکرون کے جنوب مشرقی ایشیا کے تقریباً ایک ہفتہ طویل دورے کا پہلا پڑاؤ ویتنام ہے جہاں وہ فرانس کو امریکہ اور چین کے قابل اعتماد متبادل کے طور پر پیش کریں گے جبکہ وہ انڈونیشیا اور سنگاپور بھی جائیں گے۔

  • فرانس کا ’مسئلہ فلسطین‘ کے دو ریاستی حل پر کانفرنس بلانے کا اعلان

    فرانس کا ’مسئلہ فلسطین‘ کے دو ریاستی حل پر کانفرنس بلانے کا اعلان

    فرانس نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سعودی عرب کے ساتھ مل کا کانفرنس کی صدارت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    فرانسیسی صدر نے سوشل میڈیا پر غزہ میں دوبارہ اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، اور لکھا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر بات ہوئی جس میں دونوں ممالک نے دو ریاستی حل پر کانفرنس کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ کانفرنس سے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کیلئے سیاسی نقطہ نظر کو بحال کرنے میں مدد ملےگی۔

    اس کے علاوہ فرانسیسی صدر نے یوکرین بحران کے حل کیلئے امریکا اور روس کے مذاکرات میں سعودی عرب کے کردارکو سراہا۔ دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    واضح رہے کہ دوریاستی حل کیلئے کانفرنس کب ہوگی، فرانسیسی صدر نے اس کی تاریخ نہیں بتائی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو توڑتے ہوئے غزہ پر بدترین فضائی بمباری کا سلسلہ شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 430 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 650 سے زائد ہے۔

    آج غزہ کے علاقے دیر البلح میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر بھی اسرائیلی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ایک غیرملکی اہلکار ہلاک اور 5 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

  • فرانسیسی صدر اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    فرانسیسی صدر اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک کال پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہواہے۔

    فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے لبنان تنازع پر نیتن یاہو کو فون کیا اور کہا کہ نیتن یاہو کو بھولنا نہیں چاہئیے کہ انکا ملک اقوام متحدہ کے فیصلے کے نتیجے میں بنایا گیا تھا۔

    صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم کو کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے فیصلوں کی پابندی کرے،یہ اقوامِ متحدہ کے فیصلوں کو نظر انداز کرنے کا وقت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایمانویل میکرون نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا۔

    فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر میکرون نے ایرانی صدر سے غزہ، لبنان کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    فرانسیسی صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایمانویل میکرون نے زور دیا کہ ایران کی ذمہ داری ہے کہ کشیدگی میں کمی کی حمایت کرے۔

    امریکا کی اسرائیل کو فوجی امداد روکنے کی دھمکی

    صدر ایمانویل میکرون نے ایران سے حزب اللّٰہ حملے کے رُکوانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا کہا ہے۔

  • فرانسیسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، کیا مطالبہ کیا؟

    فرانسیسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، کیا مطالبہ کیا؟

    فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر میکرون نے ایرانی صدر سے غزہ، لبنان کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

    فرانسیسی صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فرانسیسی صدر نے زور دیا کہ ایران کی ذمہ داری ہے کہ کشیدگی میں کمی کی حمایت کرے۔

    فرانسیسی صدارتی دفتر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ صدر ایمانویل میکرون نے ایران سے حزب اللّٰہ حملے کے رُکوانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا کہا ہے۔

    دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جنگ کیلیے پوری طرح تیار ہیں، مگرجنگ نہیں امن چاہتے ہیں، ایران کی اپنے دفاع کیلئے کوئی سرخ لکیر نہیں ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بغداد میں عراقی ہم منصب فواد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں خطے کو بڑی جنگ سے بچانے کی پوری کوششیں کی ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اب یہ بالکل واضح ہے کہ اپنے عوام اور مفادات کے دفاع کیلئے ایران کی کوئی سرخ لکیریں نہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ایران خطے میں تنازع کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بات چیت جاری رکھے گا، ایران جنگی صورتحال کیلئے پوری طرح تیار ہے لیکن امن چاہتا ہے۔

    ایرانی حملے کے بعد امریکا کی اسرائیل کو اینٹی میزائل سسٹم بھیجنے کی تصدیق

    ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران غزہ اور لبنان میں سیز فائر اور امن کیلیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔

  • نیتن یاہو لبنان میں اشتعال انگیزی کو روکیں: فرانسیسی صدر

    نیتن یاہو لبنان میں اشتعال انگیزی کو روکیں: فرانسیسی صدر

    فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ایوانِ صدر کا کہنا تھا کہ ٹیلیفون رابطے میں فرانسیسی صدر نے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنی شدید تشویش کا اعادہ کیا اور جنگی اشتعال کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    فرانسیسی صدر نے غزہ تنازعہ ختم کرنے کے لیے تمام فریقین کو تیزی سے سفارتی حل کی طرف بڑھنے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔

    فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے رفح یا خان یونس کے قریب غزہ میں کسی بھی نئی کارروائی سے گریز کرنے کا بھی مطالبہ کیا جس سے صرف بے گناہ انسانی زندگیوں کا ضیاع اور بحرانی صورتِ حال میں اضافہ ہوگا۔

    اسرائیل کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، 30 سے زائد شہید

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز فلسطینیوں کو مصری سرحد کے ساتھ خان یونس اور رفح کے مشرق میں واقع بیشتر علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد بے گھر فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے ایک بار پھر نقل مکانی شروع کردی ہے۔

  • رفح میں ممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن، فرانسیسی صدر نے مخالفت کردی

    رفح میں ممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن، فرانسیسی صدر نے مخالفت کردی

    رفح میں پناہ لیے لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف ممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن کی فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ رفح آپریشن عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور علاقائی کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے گا۔

    انہوں نے کہا کہ رفح آپریشن سے بڑے پیمانے پر انسانی تباہی اور جبری بیدخلی ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح اور خان یونس پر فضائی حملہ کر کے 103 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں خوں ریز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 103 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا، اس دوران اسرائیلی فوج نے رفح اور خان یونس میں وحشیانہ فضائی حملے کیے۔

    پاکستان سے بیاہ کر برطانیہ لائی گئی لڑکی ظلم کا شکار، سسرالی گرفتار

    جنوبی غزہ میں خان یونس کے سب سے بڑے صحت مرکز کے اندر پناہ لینے والے 3 افراد کو اسنائپرز نے حیوانیت کا شرمناک مظاہرہ کرتے ہوئے گولی مار کر شہید کر دیا، جب کہ 7 دیگر زخمی ہوئے، اسرائیلی فورسز نے اسپتال کے اندر سے سیکڑوں لوگوں کو بھاگنے کا حکم دینے والے پمفلٹ بھی گرائے۔

  • سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ

    سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر امانویل میکخواں نے  ٹیلفیونک رابطہ کیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور امانویل میکخواں نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے، سعودی ولی عہد نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی، استحکام کے لیے کشیدگی ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

    سعودی ولی عہد نے پر امن نہتے شہریوں کو کسی بھی صورت میں نشانہ بنانے کو سختی سے مسترد کیا، انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری عسکری کارروائیاں فوری طور پر روک دی جائیں

    شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ عالمی انسانی حقوق کا احترام کیا جائے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو بچایا جائے، انسانی ضرورت فراہم کرنے والی چیزوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے، علاقے میں دائمی امن کیلئے انصاف کی بنیادوں پر فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

  • عالمی ڈونرز کانفرنس: فرانس کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان

    جنیوا : فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے فوری طور پر 1کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اضافی ایک کروڑ ڈالر بھی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے جنیوامیں عالمی ڈونرزکانفرنس کا آغاز ہوگیا ، جس میں چالیس ملکوں کے سربراہان اور نمائندے شریک ہیں۔

    فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے ، پاکستان نے بہادری کیساتھ سیلاب سے ہونیوالی تباہی کا مقابلہ کیا۔

    فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ سیلابی تباہی سےنمٹنے کیلئے پاکستان کو فوری امداد کی ضرورت ہے، ہم سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے فوری طور پر 1کروڑ ڈالر دیں گے، اس کے علاوہ متاثرین کی بحالی اور بیماری سے نمٹنے کیلئے اضافی ایک کروڑ ڈالر بھی دیں گے۔

    ایمانوئیل میکرون نے مزید کہا کہ فرانس 300ملین یورو سے زائد بحالی کےپراجیکٹس فوری طورپر شروع کررہاہے، عالمی برادری سے ملکر طویل المدتی اور روزانہ کی بنیادپرپاکستان کوتکنیکی معاونت دیں گے۔

  • فرانسیسی صدر میکرون کو اقتدار سے محرومی کا خطرہ لاحق

    فرانسیسی صدر میکرون کو اقتدار سے محرومی کا خطرہ لاحق

    پیرس: فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون نے پارلیمان میں اکثریت کھو دی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون پارلیمینٹ میں اکثریت کھو بیٹھے، پارلیمنٹ میں مکمل اکثریت کے لیے میکرون کو 289 سیٹیں درکار ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں کوئی بھی جماعت واضع اکثریت حاصل نہیں کر سکی ہے۔

    میکرون اپنی دو سو نواسی نشستوں پر اکثریت بحال نہیں رکھ سکے، 44 سالہ میکرون کو اقتدار کو جاری رکھنے کے لیے انتخاب کے اس مرحلے میں ٹیکس میں کٹوتی، ویلفیئر اصلاحات اور ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کرنا تھا۔

    میکرون کی جماعت 577 میں‌ سے 245 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ فرانسیسی وزیرِ اعظم الزبتھ بورن نے انتخابی نتائج کو ملک کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے صدر میکرون کو اتحادی تلاش کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    واضع رہے میکرون رواں سال اپریل میں دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے تھے۔

  • سابق فرانسیسی صدر کو قید کی سزا

    سابق فرانسیسی صدر کو قید کی سزا

    پیرس: سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو عدالت نے قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم میں ناجائز رقوم کے استعمال کے جرم میں فرانس کی عدالت نے سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

    سابق صدر سرکوزی کو 2012 کی ناکام ری الیکشن کمپین میں ناجائز رقوم خرچ کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے، تاہم نکولس سرکوزی کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق صدر اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

    66 سالہ سابق صدر کو پیرس کی ایک عدالت میں مجرم قرار دیا گیا، قانون کے تحت جتنی اجازت تھی، انھوں نے اپنی مہم پر اس سے دسیوں ملین یورو زیادہ خرچ کیے تھے۔

    تاہم عدالت نے قرار دیا کہ انھیں جیل نہیں کیا جائے گا، اور وہ الیکٹرانک کڑا پہن کر گھر میں اپنی سزا کاٹ سکتے ہیں۔

    یہ سرکوزی کی دوسری ایک سالہ قید کی سزا ہے، مارچ میں حراستی سزا پا کر وہ فرانس کے پہلے سابق صدر بنے تھے، یہ سزا بدعنوانی اور اثر و رسوخ کے بے جا استعمال کے لیے انھیں دی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔