Tag: فرانسیسی صدر

  • پیرس: فرانسیی صدر کی نجی زندگی پر گفتگو سے انکار

    پیرس: فرانسیی صدر کی نجی زندگی پر گفتگو سے انکار

    فرانسیسی صدر فرانسس اولاند نے کہا ہے کہ کسی کی بھی شخص کی نجی زندگی کو میڈیا پر اچھالنے کے بجائے اس کا احترام کیا جانا چاہیے.

    پیرس کے صدارتی محل میں خطاب کرتے ہوئے فرانسس اولاند کا کہنا تھا کہ ہر شخص کی ذاتی زندگی کا احترام دوسرے شخص پر لازم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیا پر ان کی نجی زندگی حوالے سے نشر ہونے والی خبروں سے نہ صرف وہ پریشان ہیں بلکہ ان کی اہلیہ بھی ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر اسپتال پہنچ گئی ہیں تاہم انہوں نے نہ ہی میڈیا سے اپنے معاشقے کے حوالے سے بات کی اور نہ ہی اس کی تردید کی۔
       

  • سینٹرل ری پبلک افریقہ:مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار

    سینٹرل ری پبلک افریقہ:مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار

    سینٹرل ری پبلک افریقہ میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کشیدگی بدستور موجود ہے، جھڑپوں میں دونوں متحارب گروپوں کا بھاری جانی نقصان دیکھنے میں آرہا ہے۔

    یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سینٹرل افریقن ری پبلک کی خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر اپنی افواج سینٹرل افریقن ری پبلک بھیجنے پر تیار ہوگئے ہیں جبکہ فرانس کے سولہ سو فوجی پہلے ہی سینٹرل افریقن ری پبلک بھیجے جا چکے ہیں۔

    فرانسیسی صدر فرانکوئیس ہولاندے نے اپنے ایک بیان میں یورپی ممالک سے اپیل میں کہا ہے کہ کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کے لئے سینٹرل افریقن ری پبلک کی عوام کی فوری مدد کی جائے۔