Tag: فرانسیسی فوج

  • فرانسیسی فوج کا رافیل طیاروں کی تباہی پر پہلا ردِعمل

    فرانسیسی فوج کا رافیل طیاروں کی تباہی پر پہلا ردِعمل

    پاک بھارت جنگ کے دوران جدید لڑاکا طیارے رافیل کی تباہی سے متعلق خبروں پر پہلی بار فرانسیسی فوج کی جانب سے ردِعمل سامنے آیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی فوج کے ترجمان نے پیرس میں پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ رافیل کی کارکردگی کے حوالے سے فرانس صورتِ حال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اپنے شراکت دار بھارت سے براہِ راست معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطہ میں ہیں، فرانس اس لڑائی کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا خواہاں ہے۔

    فرانسیسی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر رافیل کے مار گرائے جانے کی رپورٹس درست ہیں تو یہ اس جہاز کی 2 دہائیوں کی آپریشنل سروس کا پہلا واقعہ ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ تاحال پاکستان اور بھارت لڑائی میں رافیل کی تباہی کے واقعے کی تفصیلات غیر یقینی ہیں اور بہت سے پہلو تصدیق طلب ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے 7 مئی کو بھارت کی جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے 7 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 سے 4 رافیل شامل ہونے کی خبریں ہیں۔

    پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل جیسے جدید لڑاکا طیارے کی تباہی کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے بھارت کی ذلت آمیز شکست قرار دے چکے ہیں۔

    عسکری ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے پہلی بار رافیل جیسے جدید طیاروں کو گرا کر بھارت پر اپنی فضائی برتری ثابت کر دی ہے۔

    ‘دشمن کو فائدہ ہوجائے گا’: رافیل کی تباہی کے سوال پر بھارتی ایئر مارشل کا جواب

    یاد رہے کہ بھارت نے ”آپریشن سندور”کے نام سے پاکستان پر ایک فضائی حملہ کیا لیکن یہ آپریشن بھارت کو بہت مہنگا پڑا کیونکہ جو جواب اس کو دیا گیا وہ اس کی سوچ سے بھی کہیں زیادہ تھا، جس کی سب سے اہم بات رافیل طیاروں کی تباہی تھی۔

  • فرانسیسی فوج کا برکینا میں ریسکیو آپریشن، 2 غیر ملکی سمیت چار افراد بازیاب

    فرانسیسی فوج کا برکینا میں ریسکیو آپریشن، 2 غیر ملکی سمیت چار افراد بازیاب

    پیرس : فرانسیسی فورسز سنے برکینا میں کارروائی کرکے ایک امریکی و جنوبی کوریائی شہری سمیت چار افراد کو رہا کرا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی حکومت نے بتایا ہے کہ ایک خصوصی فوجی آپریشن میں افریقی براعظم کے شورش زدہ علاقے ساحل میں قیدی بنائے گئے چار مغوی افراد کو رہا کرا لیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ فوجی آپریشن میں دو فرانسیسی فوجیوں کی ہلاکت بھی ہوئی۔ رہائی پانے والوں میں ایک امریکی اور جنوبی کوریائی جب کہ دو فرانسیسی شہری شامل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں چار اغواء کار بھی شامل ہیں جبکہ دو اغواء کار موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

    میڈیا اداروں کا کہنا تھا کہ اگر جلدی ہی انہیں ریسکیو نہ کیا جاتا تو اغواء کار انہیں مالی سے تعلق رکھنے والے مسلح گروہ کے حوالے کردیتے۔

    فرانسیسی جنرل نے بتایا کہ جمعرات کے روز ہونے والے رسیکیو آپریشن کو امریکی افواج کی مدد کے بعد شروع کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک خصوصی فوجی آپریشن میں افریقی براعظم کے شورش زدہ علاقے ساحل میں مقید بنائے گئے چار مغوی افراد کو رہا کرا لیا گیا ہے۔

    فرانسیسی صدر کے دفتر نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ رہائی پانے مغوی افراد کے محفوظ رہنے کی بھی تصدیق کی ہے۔ یہ خصوصی عسکری آپریشن ساحل علاقے کے اس حصے میں کیا گیا، جو شمالی برکینا فاسو اور بنین ملک کی سرحد پر واقع ہے۔