Tag: فرانس سے مزید معاہدے

  • رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار کی فرانس سے مزید معاہدے کی کوششیں

    رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار کی فرانس سے مزید معاہدے کی کوششیں

    نئی دہلی : رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجودجنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے فرانس سے معاہدے کی کوشش تیز کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق رافیل کی کارکردگی کے بلند و بانگ دعووں کے برعکس بدترین نتائج نے بھارتی فضائیہ کی صلاحیت کا پول کھول دیا۔

    پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا نظر آتی ہے اور فرانس سے مزید رافیل طیاروں کے لیے معاہدے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

    بھارت نے اسکواڈرن کی کمی پورا کرنے کے لیے مزید رافیل طیارے خریدنے کا عمل شروع کر دیا اور ہندوستانی فضائیہ نے حکومتی سطح پر فرانس کے ساتھ معاہدے کی بھرپور حمایت کی ہے، بھارتی اخبار

    رافیل لڑاکا طیارے بھارت میں غیر ملکی تعاون سے تیار کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ صلاحیت کی کمی کے باوجود مہنگے طیاروں پر سرمایہ کاری ہندوستانی فضائیہ کے ایم آر ایف اے منصوبے کے تحت محض مہنگی خود فریبی ہے۔