Tag: فرانس

  • دنیا کے ماحول دوست ممالک کون سے ہیں؟

    دنیا کے ماحول دوست ممالک کون سے ہیں؟

    کیا آپ جانتے ہیں دنیا کے سب سے زیادہ ماحول دوست ممالک کون سے ہیں؟

    ماحولیاتی کارکردگی کی فہرست مرتب کرنے والا ادارہ ای پی آئی اے دو شعبوں میں کارکردگی دیکھتے ہوئے اپنی فہرست مرتب کرتا ہے۔ ایک انسانی صحت کے تحفظ اور دوسرے ماحول یا ایکو سسٹم کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات۔

    اس فہرست میں 4 یورپی ممالک فن لینڈ، آئس لینڈ، سوئیڈن اور ڈنمارک ابتدائی 4 پوزیشنز پر ہیں البتہ ان ممالک کا پڑوسی ملک ناروے اپنے بے تحاشہ کاربن اخراج اور زراعت میں فرسودہ طریقوں کے باعث پیچھے ہے۔

    finland-4

    فہرست میں دسویں نمبر پر فرانس ہے۔ نویں پر مالٹا، آٹھویں پر یورپی ملک ایسٹونیا، ساتویں پر پرتگال، چھٹے پر اسپین اور پانچویں پر سلووینیا شامل ہے۔

    چوتھے نمبر پر ڈنمارک ہے جو اپنے ماحول کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی معیشت میں بہتری لا رہا ہے جسے گرین گروتھ کا نام دیا گیا ہے۔

    تیسرے نمبر پر موجود ملک سوئیڈن میں پینے کے پانی کو محفوط کرنے اور استعمال شدہ پانی کو ٹھکانے لگانے کی بہترین حکمت عملیوں پر عمل ہورہا ہے۔

    دوسرے نمبر پر آئس لینڈ ہے جو اپنی توانائی کی تمام ضروریات قابل تجدید ذرائع (ری نیو ایبل) جیسے شمسی ذرائع سے پورا کرتا ہے۔

    finland-2

    فہرست کے مطابق دنیا کا سب سے زیادہ ماحول دوست ملک فن لینڈ ہے۔

    فن لینڈ نے ماحولیاتی شعبہ میں بے حد ترقی کی ہے جس کی بنیاد کاربن سے پاک ملک بنانے کے لیے اقدامات تھے۔ ان اقدامات سے فن لینڈ کی صحت، توانائی اور ماحولیات کے شعبہ میں بہتری آئی، آبی حیات، جنگلی حیات اور ان کی پناہ گاہوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملی جبکہ فضائی آلودگی میں کمی اور آبی ذخائر میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بڑی عالمی معیشتیں جو صنعتی شعبہ میں روز بروز ترقی کر رہی ہیں اس فہرست میں بہت نیچے ہیں کیونکہ ان ممالک کا ماحول بدترین خطرات کا سامنا کر رہا ہے۔ اس کی ایک مثال چین ہے جو فہرست میں 109ویں درجہ پر ہے۔

    finland-3

    اس سے قبل عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں فضائی آلودگی کے باعث ایک لاکھ کی آبادی میں سے 164 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ چین اپنی ایندھن کی ضروریات زیادہ تر کوئلے سے پوری کرتا ہے اور یہی اس کی فضائی آلودگی اور بدترین ماحولیاتی خطرات کی بڑی وجہ ہے۔

  • پیرس : فرانس میں آٹھ ماہ کےدوران بیس مساجد بند

    پیرس : فرانس میں آٹھ ماہ کےدوران بیس مساجد بند

    پیرس : فرانسیسی انتظامیہ نےگزشتہ 8 ماہ کے دوران ملک بھر میں قائم بیس مساجد کو انتہاپسندی پھیلانے کے شبے میں بند کردیا ہے،جبکہ مزید 100 مساجد کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں.

    تفصیلات کےمطابق فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ کیزنیو کا کہنا ہے کہ فرانس میں ایسی مساجد اور عبادتی مقامات کی کوئی جگہ نہیں ہے،جہاں لوگوں کو نفرت کے لیے اکسایا جائے اور جہاں مخصوص جمہوری اقدار بالخصوص مردوں اور عورتوں کے درمیان مساوات کا احترام نہیں کیا جاتا.

    انہوں نے کہا کہ ’ان ہی وجوہات کی بنا پر میں نے چند ماہ قبل یہ فیصلہ کیا کہ ایسی مساجد کو بند کردیا جائےاور اس سلسلے میں اب تک 20 مساجد بند کی جاچکی ہیں اور آگے مزید بند ہوں گی۔‘

    فرانس میں دوہزار پانچ سومساجد و عبادتی ہالز ہیں،جن میں سے 120 میں مذہبی منافرت پر مبنی تعلیمات دیے جانے کا شبہ ظاہر کیا جاتا ہے.

    فرانسیسی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 2012 سے اب تک فرانس سے 80 افراد کو بےدخل کیا جاچکا ہے،جبکہ مزید درجنوں افراد کی بے دخلی کا عمل جاری ہے.

    *فرانس: قومی دن، ٹرک سے کچل کر84افرادہلاک، 120زخمی

    یاد رہے گزشتہ دنوں فرانس کا ساحلی شہر نیس ممکنہ دہشت گردی کا نشانہ بنا تھا،تیزرفتار ٹرک قومی دن کی تقریب کےدوران شرکا پر چڑھ دوڑا،جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جبکہ 120 زخمی ہوگئے تھے۔

    اسی طرح گزشتہ ہفتے فرانس کے شہر روان کے قریب واقع چرچ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی،حملےمیں دو مسلح افرد نےپادری کو گلا کاٹ کر مار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ  فرانس کے وزیراعظم مینوئل ویلس نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ مساجد کی غیر ممالک سے مالی مدد پر عارضی پابندی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

  • پیرس : داعش نے چرچ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

    پیرس : داعش نے چرچ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

    پیرس : فرانس کے شہر روان کے قریب واقع چرچ پر گذشتہ روز ہونے والے حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی،دو مسلح افرد کے حملے میں پادری ہلاک ہوگیا تھا.

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرانس کے شہر روان کے قریب دو مسلح حملہ آور کے حملے میں چرچ کا پادری ہلاک ہوگیا تھا،جبکہ پولیس کی فائرنگ میں دونوں حملہ آورہلاک ہوگئے تھے.

    شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے،دولتِ اسلامیہ سے منسلک خبر رساں ایجنسی کے مطابق’ دولتِ اسلامیہ کے دو جنگجوؤں نے یہ حملہ کیا۔‘

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور سینٹ ایٹیینے دو روورے میں واقع چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران داخل ہوئے اور انھوں نے چرچ کے 84 سالہ پادری اور دیگر چار افراد کو یرغمال بنا لیا تھا.

    FRANCE POST 2

    پادری کے قتل کی عینی شاہد سسٹر دانائلی نے میڈیا کو بتایا کہ ’حملہ آوروں نے زبردستی فادر ہیمل کو گھٹنوں کے بل بٹھایا، وہ اپنا دفاع کرنا چاہتے تھے جب یہ المیہ ہوا۔‘

    FRANCE POST 1

    وزارتِ داخلہ کے ترجمان پیری ہینری برینڈٹ کے مطابق ابھی تک حملے کے محرکات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات انسداد دہشت گردی کے پراسیکیورٹرز کریں گے.

    فرانس کے وزیراعظم مینوئل ویلس نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں حملے کو سفاکانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ’ سارا فرانس اور کیتھولک زخمی ہیں، اور اب بھی ہم متحد ہیں۔‘

    انہوں نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف اس وقت کارروائی کی گئی جب وہ چرچ سے باہر آ رہے تھے.

    *فرانس: قومی دن، ٹرک سے کچل کر84افرادہلاک، 120زخمی

    یاد رہے رواں ماہ 15 جولائی کو فرانس کا ساحلی شہر نیس دہشت گردی کا نشانہ بنا تھا،تیزرفتار ٹرک قومی دن کی تقریب کےدوران شرکا پر چڑھ دوڑا،جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جبکہ 120 زخمی ہوگئے تھے.

  • پیرس : عراقی فوج کی مدد میں اضافہ کریں گے،صدر فرانسوا اولاند

    پیرس : عراقی فوج کی مدد میں اضافہ کریں گے،صدر فرانسوا اولاند

    پیرس : فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے اعلان کیا ہے کہ فرانس اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے خلاف جنگ میں عراقی فورسز کی مدد میں اضافہ کرے گا.

    تفصیلات کے مطابق فرانس کی جانب سے عراقی سیکورٹی فورسز کو بھاری آرٹلری آئندہ چند ہفتوں میں فراہم کر دی جائے گی اور ستمبر کے آخر تک خطے میں فرانسیسی جہاز بردار بحری جہاز بھی پہنچا دیا جائے گا.

    فرانسیسی صدر نے یہ اعلان ایسے وقت کیا ہے جب پچھلے ہفتے ہی نیس میں ایک شخص نے ٹرک سے 84 افراد کچل دیے،دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ڈرائیور کو اپنا ’سپاہی‘ قرار دیا.

    صدر اولاند نے ڈیفنس کونسل کے اجلاس میں میں نے فیصلہ کیا کہ داعش کے خلاف اتحاد کا حصہ ہونے کے باعث عراقی سکیورٹی فورسز کو ہتھیار فراہم کیے جائیں گے،یہ ہتھیار اگلے ماہ عراق پہنچا دیے جائیں گے.

    واضح رہے کہ فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ فرانس عراق اور شام میں اپنے اتحادیوں کی حمایت جاری رکھے گا لیکن کارروائیوں کے لیے فوج نہیں بھیجی جائے گی.

  • نیس حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی،پانچ افراد گرفتار

    نیس حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی،پانچ افراد گرفتار

    پیرس: فرانس کے جنوبی شہر نیس میں جمعرات کی شب قومی دن کی تقریبات کے موقع پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے قبول کر لی.

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے جنوبی شہر میں جمعرات کی شپ قومی دن کی تقریبات کے موقع پر حملہ آور نے تیز رفتار ٹرک شرکا پر چڑھادیا،جس سے87افرادجان کی بازی ہار گئےاور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے.

    پیرس میں پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق87افراد کو ہلاک کرنے والے شخص سے تعلق رکھنے کے شبہے میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،ان میں حملہ آور کی سابقہ بیوی بھی شامل ہے.

    دولت اسلامیہ کی جانب سے استعمال کی جانے والی خبر رساں ایجنسی میں کہا گیا ہے کہ نیس کا حملہ اس نے کیا ہے.

    شدت پسند تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس اعلان کے بعد کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ان ممالک کو نشانہ بنایا جائے جو عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف اتحاد میں شامل ہیں.

    یاد رہے کہ ملک بھر میں پہلے ہی ایک لاکھ 20 ہزار پولیس اور فوجی اہلکار تعینات ہیں،12000 اضافی نفری میں 9000 ملٹری پولیس افسران شامل ہیں جبکہ آگے چل کر مزید 3000 پولیس افسران بھی شامل کیے جائیں گے.

    محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے87افراد میں 10 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمی ہونے والے 303 افراد میں سے 121 اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،جن میں 30 بچے شامل ہیں،زخمیوں میں سے 26 کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے.

    واضح رہے کہ حملہ آور 31 سالہ احمد لحوائج بوہلال نیس کا ہی رہائشی ہیں اور پولیس نے حملہ آور کے فلیٹ کی تلاشی بھی لی ہے.

  • یورو کپ: جرمنی کو اپ سیٹ شکست، فرانس فائنل میں پہنچ گیا

    یورو کپ: جرمنی کو اپ سیٹ شکست، فرانس فائنل میں پہنچ گیا

    مارسیل: یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے ورلڈ چیمپئن جرمنی کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ فائنل پرتگال اور فرانس کے درمیان ہوگا۔

    یورو کپ سے جرمنی کا سفر ختم ہوگیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے اپنا مضبوط دفاع کرلیا۔ کھیل کا آغاز دونوں ٹیموں نے محتاط انداز میں کیا لیکن پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں میزبان ٹیم نے پنالٹی پر برتری حاصل کرلی۔

    دوسرے ہاف میں جرمنی نے کم بیک کی بھرپور کوشش کی لیکن فرانس کے ڈیفنڈرز نے تمام حملے ناکام بنا دیے۔ بہترویں منٹ میں فرانس کے گرزمین نے ٹیم کے لیے دوسرا اور فیصلہ کن گول داغ دیا۔

    دو گولز کے خسارے میں جانے کے بعد جرمنی کی ہمت جواب دے گئی اور فرانس نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ٹیم کی جیت پر فرانس کے چاہنے والوں نے خوب جشن منایا۔

    یورو کپ کا فائنل 11 جولائی کو پرتگال اور جرمنی کے درمیان ہوگا۔

  • یورو کپ 2016: چوتھے کوارٹر فائنل میں فرانس کی آئس لینڈ کو شکست

    یورو کپ 2016: چوتھے کوارٹر فائنل میں فرانس کی آئس لینڈ کو شکست

    پیرس یوروکپ 2016 کے چوتھے کواٹر فائنل میں میزبان فرانس نےدو کے مقابلے میں پانچ گول سے آئس لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق یوروکپ2016 کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل پیرس کےمشہور فٹبال اسٹیڈیم ’سٹڈ ڈے فرانس‘میں میزبان فرانس اور آئس لینڈ کے درمیان کھیلا گیا جہاں اسٹیڈیم تماشائیوں کچھا کچھا بھر ہوا تھا.

    یوروکپ کے آخری کوارٹر فائنل میں فرانس کی طرف سے پہلا گول جیرو نے 12ویں منٹ میں کیا، دوسرا پوگبا نے 19ویں،تیسرا پیئٹ نے 42 ویں جبکہ فرانس کی طرف سے چوتھا گول بھی پہلے ہاف کے 45ویں منٹ میں ہوا جو گرزمین نے کیا.

    میچ کے دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی آئس لینڈ کی ٹیم نے فرانس پر بھر پور حملہ کیا اور فرانس کو حاصل چار گول کی برتری کو کم کر کے تین گول کر دیا.

    آئس لینڈ کی جانب سے پہلا گول سگورتھسن میچ کے 56 ویں منٹ میں کیا،جبکہ آئس لینڈ کی جانب سے دوسرا گول 84 ویں منٹ میں جارنسن نے کیا.

    یاد رہے کہ اپنی سرزمین پر کھیلے جانے والے گذشتہ سولہ بڑے میچوں میں فرانس کو کبھی شکست نہیں ہوئی.

    واضح رہے کہ فرانس اور آئس لینڈ کے درمیان کھیلے گئے گذشتہ 11 میچوں میں فرانس کو کسی میچ میں بھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا.

  • یوروکپ2016،جرمنی نے اٹلی کو شکست دے دی

    یوروکپ2016،جرمنی نے اٹلی کو شکست دے دی

    بورڈو : یوروکپ کے تیسرے کواٹر فائنل میں جرمنی نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر اٹلی کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق یوروکپ 2016 کے تیسرے کوارٹر فائنل کا میچ فرانس کے شہر بورڈو میں کھیلا گیا،میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی.

    دوسرے ہاف کے 64ویں منٹ میں میسو اوزل نے شاندار گول کر کے جرمنی کو برتری دلا دی، پہلے گول کے چند منٹ بعد جرمنی کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا جب ماریو گومز نے گیند کو گول میں پھینکنے کی کوشش کی لیکن اٹلی کے گول کیپر نے انتہائی شاندار انداز میں گیند کو گول سے باہر پھینک دیا.

    پنلٹی ایریا میں گیند جرمنی کے کھلاڑی جیروم بوٹنگ کے بازو سے ٹکرائی گئی جس پر ریفری نے اٹلی کو پنلٹی کک دی جسے لیونارڈو بنوچی نے گول میں بدل کر میچ کو برابر کردیا،میچ کے ایکسٹرا ٹائم کے خاتمے پر میچ ایک ایک گول سے برابر رہا.

    دونوں ٹیموں نے پانچ مقررہ پنلٹی ککس پر دو دو پنلٹی ککس مس کیں جس کے بعد میچ ’سڈن ڈیتھ‘ مرحلے میں داخل ہوگیا،دونوں ٹیموں نے کل نو نو پنلٹی ککس لگائیں جس پر جرمن ٹیم نے چھ گول کیے جبکہ اٹلی پانچ گول کر سکا.

    یاد رہےگذشتہ یورو کپ میں جرمنی اور اٹلی کا سیمی فائنل میں ٹکراؤ ہوا تھا جس میں اٹلی نے جرمنی کو شکست دی تھی.

  • یورو کپ 2016: پرتگال پہلا کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    یورو کپ 2016: پرتگال پہلا کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    مارسیلے : یورو کپ فٹبال 2016 کے پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال نے پولینڈ کو پینلٹی ککس پر شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی.

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری یوروکپ 2016 کے پہلے کوارٹر فائنل میں میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے بہت تیز کھیل کا مظاہرہ کیا اور محض ایک منٹ چالیس سیکنڈ کے بعد پولینڈ کی جانب سے رابرٹ لوانڈوسکی نے میچ کا پہلا گول کر دیا.

    یہ اس ٹورنامنٹ میں نہ صرف ان کا پہلا گول تھا بلکہ یہ گول یورو کپ کی تاریخ کا کسی بھی میچ میں دوسرا سب سے کم وقت میں ہونے والا گول ہے.

    پرتگال کی طرف سے گول ان کے وِنگر ناتو سانچیز نے 33ویں منٹ میں کیا۔رناتو سانچیز آج کے میچ میں ہر طرف نظر آ رہے تھے اور انھوں نے اپنے ہاف میں آ کر کئی مرتبہ پولیش کھلاڑیوں سے گیند چھینے کی کوشش کی۔

    میچ کے پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا اور پھر اضافی تیس منٹ میں بھی دونوں ٹیمیں مزید گول نہ کر سکیں اور فیصلہ پانچ پانچ پنالٹی پر چلا گیا۔

    دونوں طرف سے پہلی تین ککس پر گول ہوئِے اور میچ برابر رہا،لیکن پولینڈ کی طرف سے چوتھی کک پرتگال کے گول کیپر روی پیٹرسیو نے روک لی اور پرتگال نے اپنی پانچویں کک پر بھی گول کر کے میچ جیت لیا.

    واضح رہے کہ پرتگال یوروکپ کےسیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی.

  • یورو کپ 2016: اٹلی اور آئس لینڈ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    یورو کپ 2016: اٹلی اور آئس لینڈ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    نیس: یوروکپ دوہزار سولہ میں اٹلی نے اسپین جبکہ آئس لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری یوروکپ 2016 کے ناک آوٹ مرحلے میں دفاعی چیمپیئن اسپین ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے.

    Sigurdsson

    یورو کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پیر کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں آئس لینڈ نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی،آئس لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر انگلینڈ کے مینیجر رائے ہوڈسن مستعفی ہو گئے ہیں.

    Sigthorsson

    اس سے پہلے کسی بڑے ٹورنامنٹ میں انگینڈ کو 1950 کے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں امریکہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.

    Rooney

    Sigthorsson

    دوسری جانب اٹلی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں اسپین کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی.
    ITALAY 2

    میچ میں اٹلی کی بہتر حکمت عملی اور پرُجوش کھیل کی وجہ سے اسپین کو ایک گول کرنے کا بھی موقع نہیں دیا اور یوں دفاعی چیمپیئن اسپین کا سفر ناک آوٹ مرحلے میں تمام ہوگیا.

    ITALAY 3

    اٹلی کے جانب سے گول کرنے والے جارجیو گیلینی نے کہا’ہم اس جیت کے حق دار تھے، سپین کی کئی برسوں سے حکمرانی کا ہم کسی حد تک بدلہ لے سکے ہیں، یہ صرف آغاز ہے اور ہم اپنی فتح سے لطف اندوز ہوں گے، لیکن اختتام تک جانے لے لیے ابھی طویل سفر باقی ہے اور بہترین ابھی آنے والا ہے۔‘

    یاد رہے کہ اسپین 2006 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ مرحلے میں باہر ہوا ہے.

    واضح رہے کہ یوروکپ2016 میں اٹلی کا کوارٹر فائنل میں جرمنی سے جبکہ آئس لینڈ کا فرانس سے مقابلہ ہوگا.