Tag: فرانس

  • فرانس میں طوفانی بارشوں نےسیلابی صورتحال پیداکردی

    فرانس میں طوفانی بارشوں نےسیلابی صورتحال پیداکردی

    پیرس :فرانس میں طوفانی بارشوں نے سیلابی صورتحال پیداکردی،دریاوں میں پانی کی سطح چھ میٹر تک بلند ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں گذشتہ چند روز سےجاری بارشوں نےدریاوں میں سیلابی صورتحال پیداکردی ہے،دریاوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہےاور پانی کی سطح معمول سے چھ میٹر تک بلند ہوگئی ہے.

    محکمہ موسمیات نے فرانس میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے،جس کی وجہ سے دریاوں کی سطح میں مزید اضافے کا خدشہ ہے.

    گذشتہ دنوں فرانس میں شدید بارشوں کےبعد کئی شہروں میں سیلاب کےباعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں تھی،
    سیلاب کی وجہ سےمواصلاتی نظام بری طرح متاثرہواتھا.

    دارالحکومت پیرس کےساتھ گزرنےوالےدریائے سین میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کےبعدپیرس کی زیر زمین میٹروکوبند کردیاگیاتھا.

    واضح رہے کہ فرانس کےکئی قصبوں کو سیلاب کےباعث آفت زدہ قراردےدیاگیاتھا،یورپ میں شدیدبارشوں کےباعث دس افراد ہلاک ہوچکےہیں.

    واضح رہے کہ جرمنی میں طوفانی بارشوں کےبعد اب تک نو افرادجاں بحق ہوچکے ہیں،محکمہ موسمیات نے فرانس،بیلجئیم،جرمنی،جنوبی پولینڈ، رومانیہ، مالدووا،یوکرین آسٹریاسمیت یورپ کےدیگرممالک میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے.

  • فرانس کے وزیراعظم دو روزہ دورے پر یونان پہنچ گئے

    فرانس کے وزیراعظم دو روزہ دورے پر یونان پہنچ گئے

    ایتھنز: فرانسیسی وزیراعظم مینیوئل والس دوروزہ دورے پر یونان کے دارالحکومت ایتھنز پہنچ گئے،ان کا کہنا تھا کہ فرانس یونان کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کرے گا.

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم مینیوئل والس دوروزہ سرکاری دورے پر ایتھنز پہنچ گئے،فرانسیسی وزیراعظم کےہمراہ وزیرخزانہ اوراسٹیٹ سیکرٹری برائے یورپی اموربھی موجود ہیں.

    فرانسیسی وزیراعظم مینیوئل والس یونان میں فرانسیسی سرمایہ کاری سے متعلق مذاکرات کریں گے،دورےکےآغاز سےقبل انٹریومیں فرانسیسی وزیراعظم کاکہناتھاکہ فرانس یونان کی معاشی اورمہاجرین کےبحران سےنکلنےمیں ہرممکن مدد کرےگا.

    فرانسیسی وزیراعظم یونانی ہم منصب کےساتھ ملاقات کےبعد دونوں ممالک کےدوران اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کےروڈمیپ پر دستخط کریں گے.

    یاد رہے اس سے قبل روسی صدر نے یونان کا دورہ کیا تھا،پیوٹن نے یونان کے وزیر اعظم کو معاشی بحران سے نکلنے کے لیے مدد کی پیشکش کی تھی.

  • فرانس:متنازع لیبر قوانین کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

    فرانس:متنازع لیبر قوانین کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

    پیرس :فرانس میں متنازع لیبر قوانین کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،ورکرز نے ملک بھر میں ہڑتال اور پہیہ جام کررکھا ہے.

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں متنازع لیبرقوانین کےخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،احتجاجی ورکرزنےملک بھر میں پہیہ جام کردیا ہے،جبکہ ملک بھر کے دس سے زائد جوہری توانائی پلانٹس کے کارکن بھی ہڑتال میں شریک ہوچکے ہیں.

    یاد رہےگذشتہ ہفتے فرانس میں صنعتی مزدوروں کے احتجاج کےباعث ریفائنریز میں پیٹرول کی پیدوار میں کمی آئی تھی جس سے ملک میں پیٹرول کی قلت کاخدشہ پیش ہوگیاتھا.

    لیبراصلاحات کےخلاف مزدور یونین کے حکومت مخالف احتجاج کی انیس نیوکلئیر پاور پلانٹس کے ملازمین نے حمایت کا اعلان کیا تھا.

    حکومت کی جانب سے احتجاج کرنےوالے مظاہرین پرلاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل برسائے تھے ،جس میں دس سے زائد ملازمین زخمی ہوگئے تھے.

    واضح رہے فرانسیسی صدرکا کہنا ہے لیبر قوانین میں مجوزہ ترامیم واپس نہیں لی جائیں گی.

  • امریکی شہری یورپ کا سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں،امریکی محکمہ خارجہ

    امریکی شہری یورپ کا سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں،امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن : یورو فٹ بال ٹورنامنٹ کےدوران دہشتگردی کا خدشہ ہے،امریکی شہری یورپ کا سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں.

    تفصیلات کے مطابق امریکا نےاپنے شہریوں کو خبردارکیا ہےکہ موسم گرماکےدوران یورپ کےسفرسےگریز کریں،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ فرانس میں ہونے والےیوروفٹبال ٹورنامنٹ میں دہشت گردی ہوسکتی ہے.

    امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کوآگاہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے اہداف سیروتفریح کے مقامات، ریستوران تجارتی مراکز سمیت کھیلوں کے میدان ہوسکتے ہیں.

    امریکہ نےبیس سالوں میں پہلی بار اپنےشہریوں کویورپ کےسفر سے متعلق تنبیہ جاری کی ہے.

    یاد رہے رواں سال فرانس میں یوروکپ فٹ بال ٹورنامنٹ دس جون سے دس جولائی تک کھیلا جائےگا.

  • فرانس: احتجاج کے باعث یوروکپ فٹبال خطرے میں پڑ گیا

    فرانس: احتجاج کے باعث یوروکپ فٹبال خطرے میں پڑ گیا

    پیریس :فرانس میں مسلسل احتجاج کےباعث یوروکپ فٹبال خطرےمیں پڑگیا،ٹریڈیونیزنےمطالبات منظور نہ ہونے پر رخنے ڈالنے کی دھمکی دے دی.

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں لیبرقوانین میں متنازع اصلاحات پراحتجاج جاری ہے،مزدور یونینز کےمسلسل احتجاج کےباعث فرانس میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیاہے۔

    احتجاج کے باعث آئل ریفائنریزمیں مزدوروں کےکام چھوڑنے سے ملک میں پیٹرول کی قلت پیداہوگئی ہے،ملک میں ریل سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی جزوی مفلوج ہوگئی ہے،جبکہ نیوکلئرپاور اسٹیشن کےمزدوربھی احتجاج پرچلے گئے ہیں.

    فرانس رواں سال یوروکپ فٹبال کی میزبانی کرررہاہےجس کاانعقاد ہی خطرے میں جاتا نظرآرہاہے،ٹریڈ یونینزنےاصلاحات واپس نہ لینے کی صورت میں ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں رخنے ڈالنے کی دھمکی دیدی ہے.

    فرانسیسی وزیراعظم نےاصلاحات درست کرنے کی حامی بھرلی ہےتاہم ٹریڈیونینزنےوزیراعظم کی پیشکش کو یکسر مسترد کرکے اصلاحات کی منسوخی تک احتجاج جاری رکھنےکااعلان کردیاہے.

    فرانس میں مزدوو مخالف پالیسی کے خلاف انیس نیوکلئیر پاور پلانٹس کے ملازمین نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا.

    واضح رہے کہ رواں ہفتے فرانس میں لیبرقوانین میں اصلاحات کےخلاف صنعتی مزدوروں کے احتجاج کےباعث ملک میں پیٹرول کی قلت پیداہوگئی تھی.

  • فرانس : لیبر اصلاحات کے خلاف احتجاج ،نیوکلیئر پاور پلانٹس بند

    فرانس : لیبر اصلاحات کے خلاف احتجاج ،نیوکلیئر پاور پلانٹس بند

    پیرس :فرانس میں مزدوو مخالف پالیسی کے خلاف نیوکلئیر پاور پلانٹس کے ملازمین نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں نئی لیبر اصلاحات کےخلاف مزدور یونین حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے،انیس نیو کلئیر پاور پلانٹس کے ملازمین نے بھی مزدور دشمن حکومتی پالیسی کے خلاف ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ہے.

    پیرس نیوکلئیر پلانٹ کے ملازمین گزشتہ چوبیس گھنٹے سے ہڑتال پر ہیں، جس سے بجلی کا بڑا بریک ڈواؤن پیداہونے اور نصف شہرتاریکی میں ڈوبنے کاامکان ہے.

    گزشتہ روز نئی لیبر پالیسی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کو منتشر کرنے کےلیے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل برسائے تھے ،جس میں دس سے زائد ملازمین زخمی ہوگئے تھے.

    یاد رہے اس سے قبل رواں ہفتے فرانس میں لیبرقوانین میں اصلاحات کےخلاف صنعتی مزدوروں کے احتجاج کےباعث ملک میں پیٹرول کی قلت پیداہوگئی تھی.

  • فرانس :صنعتی کارکنوں کی ہڑتال کے باعث پیٹرول کی قلت پیداہوگئی

    فرانس :صنعتی کارکنوں کی ہڑتال کے باعث پیٹرول کی قلت پیداہوگئی

    پیرس : فرانس میں لیبرقوانین میں اصلاحات کےخلاف احتجاج کےباعث ملک میں پیٹرول کی قلت پیداہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق ملک میں احتجاج کےباعث ریفائنریز میں پیٹرول کی پیدوار میں کمی آئی ہےجس سے ملک میں پیٹرول کی قلت کاخدشہ پیش ہوگیاہے.

    پیٹرول کی ممکنہ قلت کے پیش نظرپیٹرول پمپس پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں،قطار میں لگےڈرائیورز کا کہنا ہےکہ وہ کئی گھنٹوں سےقطار میں لگےہیں.

    شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل انتظاراس بات سے بہترہےکہ پیٹرول ہی دستیاب نہ ہو،فرانسیسی ذرائع ابلاغ کا کہناہے کہ ملک کی تین بڑی آئل ریفائنریزکےکارکن ہڑتال پرچلےگئےہیں.

    یاد رہے گذشتہ ماہ پیرس میں طلبانےمجوزہ لیبرریفارمز کیخلاف احتجاج کیا،لیبرمنسٹرکی جانب سےتجویزکردہ اصلاحات میں اوورٹائم کی مدمیں ملنے والےمعاوضےکو پچیس فیصدسےکم کرکےدس فیصد کرنے کا کہا گیا تھا.

    فرانسیسی حکومت کاموقف تھاکہ اصلاحات بےروزگاری سےمقابلےکی خاطر متعارف کرائی جارہی ہیں تاکہ زیادہ سےزیادہ افرادکوروزگار میسر ہو.

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پیرس اوردیگرشہروں میں کیےجانےوالےاحتجاج کےدوران مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اٹھائے طلبا حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے،اس دوران متعددمقامات پرپولیس اورمظاہرین میں مڈھ بھیڑکی بھی ہوئی تھی.

  • فرانس کی سابق خاتون وزراء کا ’’شوقین مزاج‘‘مرد سیاست دانوں کے خلاف محاذ

    فرانس کی سابق خاتون وزراء کا ’’شوقین مزاج‘‘مرد سیاست دانوں کے خلاف محاذ

    پیرس : فرانس کی سترہ سابق خاتون وزراء مرد سیاست دانوں کی جانب سے خواتین سیاستدانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف میدانِ عمل میں آ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی 17 سابق خاتون وزراء نے ’’جنسی طور پر ہراساں‘‘ کیے جانے کے خلاف محاذ بنا لیا،اُن کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنےکےبعدانھیں مردوں کی جانب سے تعصب کاسامنا کرنا پڑا، سیاست میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کےبارےمیں اب وہ خاموش نہیں رہیں گی۔

    مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنےوالی ان وزراء کاکہناہےکہ سیاست ایک زمانے میں صرف مردوں تک محدود تھی،شاید اس وجہ سے مرد سیاست دانوں کو خواتین سیاست دانوں سے بہتر برتاؤ کا طریقہ نہیں آتا،دیگر شعبوں کی طرح سیاست سے وابستہ کچھ مردوں کو بھی اپنی ذہنیت اور رویہ بدلنےکی ضرورت ہے۔

    اس موقع پر سابق خاتون وزراء نے عہد کیا کہ اب وہ مزید مرد سیاست دانوں کے متعصبانہ رویے کو برداشت نہیں کریں گی،اور خواتین کا استحصال کرنے والے مرد سیاست دانوں کے خلاف ڈٹی رہیں گی۔

  • فرانس: بکنی پہنی خاتون پر حملہ کرنے والی چار مسلم خواتین گرفتار

    فرانس: بکنی پہنی خاتون پر حملہ کرنے والی چار مسلم خواتین گرفتار

    پیرس : فرانسیسی پولیس نے پارک بکنی پہنے والی خاتون پر غیر قانونی حملہ کرنے کے الزام میں چار مسلم خاتون کو گرفتار کرلیا۔

    اکیس سالہ متاثرہ خاتون کا نام انجلیق سلاس ہے جس پر مسلم خاتون کے گروہ نے حملہ کیا تھا ، حملہ کرنے والی عورتوں کی عمر تقریبا 16 سے 24 سال تک کی ہے، متاثرہ خاتون پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ اپنی دو سہیلیوں کے ساتھ ’’سن باتھ ‘‘ لے رہی تھیں۔

    متاثرہ خاتون کے حق میں گزشتہ روز بارش اور سرد ہواؤں کے باوجود شمالی علاقہ ریمز کے پارک میں کئی خاتون نے بکنی اور تیراکی کا لباس پہن کر احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔

    سیکڑوں افراد نے متاثرہ خاتون کے حق میں سوشل میڈیا پر مہم چلائی، سڑکوں پر بکنی میں ملبوس خواتین کی تصاویر پوسٹ کی۔

  • مونٹی کارلو ٹینس : جوکووچ اورنڈال کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    مونٹی کارلو ٹینس : جوکووچ اورنڈال کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    فرانس : عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    راجر فیڈرر شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، فرانس میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے آسٹریا کے آندریس مورر کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ صفر رہا۔ اسپین کے رافیل نڈال کی بھی پیش قدمی جاری ہے۔ نڈال نے امریکہ کے جان اسپنر کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ سات چھ اور چار چھ سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں اسپینش کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے چھ تین سے کامیابی حاصل کرلی۔