Tag: فرانس

  • فرانس کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 16 بچے سمیت  150مسافر ہلاک

    فرانس کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 16 بچے سمیت 150مسافر ہلاک

    فرینچ ایلپس: فرانس  کا ایک مسافر برادر طیارہ ملک کے جنوب میں پہاڑی سلسلے فرینچ ایلپس میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ڈیڑھ سو افراد کے ہلاک  ہوگئے جس میں 16 بچے بھی شامل ہیں۔

    فرانس کے محکمہ ہوابازی کے حکام اور پولیس کے مطابق یہ طیارپر ایک سو چوالیس مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔

     طیارہ جرمنی کی سستی ہوائی کمپنی جرمن ونگز کا تھا جو جرمنی کی قومی ایئر لائن لفتھانزا کی ایک ذیلی کمپنی ہے۔

    طیارہ ساز کپمنی ’ایئر بس‘ اور فضائی کمپنی جرمن وِنگز دونوں کا کہنا ہے کہ انھیں اس حادثے کی اطلاع مل چکی ہے تاہم وہ ابھی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

     جرمن وِنگز کی یہ پرواز اسپین کے شہر بارسلونا سے جرمنی کے شہر ڈوزلڈورف جا رہی تھی۔

    فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے وہاں تک رسائی بہت مشکل ہے۔

  • پیرس میں پراسرارڈرونز کی پروازیں

    پیرس میں پراسرارڈرونز کی پروازیں

    پیرس : فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گذشتہ دوراتوں کے دوران اہم عمارتوں کے اوپرپراسرارڈرونز کی پروازوں نے ہلچل مچا دی۔

    غیرملکی میڈیا کی مطابق فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون آپریٹرزاوران کے ٹھکانے کا پتہ نہیں چلایا جا سکا ہے جس کے باعث کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔

    منگل کی شب گیارہ بجے سے بدھ کی شب دو بجے تک پانچ ڈرون طیاروں کومختلف علاقوں میں پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ڈرونز نے اس علاقے کے اوپربھی پرواز کی جہاں امریکی سفارتخانہ واقع ہے۔

    ڈرون پروازوں کی فلم بندی کی گئی ہے۔ دس رکنی تحقیقاتی ٹیم ڈرون پروازوں کی تحقیقات کرے گی۔

  • فرانسیسی رسالےچارلی ہیبڈو کا نیا شمارہ شائع کرنے کا اعلان

    فرانسیسی رسالےچارلی ہیبڈو کا نیا شمارہ شائع کرنے کا اعلان

    پیرس: فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو کا ایک بار پھر نیا شمارہ شائع  ہونے والا ہے۔

    گستخانہ خاکے شائع کرنے کے بعد دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بننے والے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو نے اپنا شمارہ شائع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

    فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو میں اس بار تین لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں عیسائیوں کے پیشوا پوپ، سابق فرانسیسی صدر نیکول سرکوزی اور فرانسیسی سیاستدان مرین لی پین شامل ہیں۔

    فراسیسی رسالے اس چیز کو دیکھایا گیا کہ جانوروں کا ایک ریوڑھ ایک کتے کے پیچھے بھاگ رہا ہے جس کے دانتوں میں چارلی ہیبڈو کا رسالہ ہے۔

    چارلی ہیبڈو کے نئے شمارے کے صفحہ اول  کی سرخی میں کہا گیا ہے کہ ’وی آر بیک ‘ (ہم واپس آچکے ہیں)۔

    اور ساتھ ہی یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ رسالے کا نیا شمارے کی ڈھائی لاکھ کاپیاں چھاپی جائیں گی،فراسیسی رسالے کے دفتر کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گستاخانہ خاکے جاری کرنے کے بعد فرانس کے جریدے ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

  • فرانس : مسلمانوں پر حملوں کی تعداد دگنی ہوگئی

    فرانس : مسلمانوں پر حملوں کی تعداد دگنی ہوگئی

    فرانس : دو ہفتے قبل فرانس کے جریدے چارلی ایبڈو پر حملے کے بعد مسلمانوں پر حملوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔

    فرانس میں اسلام فوبیا کی لہراورمسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوگیا۔ مساجد پرحملے معمول بن گئے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق فرانس میں اسلام کے خلاف نفرت انگیز رویے میں اضافہ ہوا ہے۔

    فرانس میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق جریدے پر حملے کے بعد پورے ملک میں ملسمانوں کو ہراساں کرنے کے واقعات ایک سو دس گنا بڑھ گئے ہیں، صرف دو ہفتوں کے درمیان سو سے زائد واقعات رپورٹ کئے گئے ہیں۔

    مختلف علاقوں میں مسلمانوں کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ مسجدوں اور کمیونٹی سینٹرز کی دیواروں پربھی دھمکی آمیز نعرے لکھے جا رہے ہیں، مسلمانوں کی مختلف تنظمیوں نے مسلمانوں پرحملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

    فرانس کے مسلمانوں کی مرکزی کونسل کےایک عہدیدار عبداللہ زکری نے کہا کہ موصولہ رپورٹوں کے مطابق 21 مرتبہ مسلمانوں سے متعلق عمارتوں پر فائرنگ اور بعض عمارتوں پر دستی بموں کے ذریعے حملے کئے گئے ہيں  جبکہ 33 موارد میں حملے کی دھمکی دی گئی۔

    فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ سلفی وہابی دہشت گرد اپنے اقدامات صرف اسلام کے نام پر انجام دیتے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا دین صرف دہشت گردی اور بربریت ہے دہشت گردوں کا دین ، اسلام نہیں ہے۔

    یاد رہے دو ہفتے قبل فرانس کے جریدے ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

  • فرانسیسی رسالے کا سرورق پرتوہین آمیزخاکے کی اشاعت کا اعلان

    فرانسیسی رسالے کا سرورق پرتوہین آمیزخاکے کی اشاعت کا اعلان

    پیرس: فرانس کے رسالے چارلی ہیبڈو نے اپنے آئندہ شمارے کے سرِورق پرتوہین آمیزخاکہ شائع کرنے کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چارلی ہیبڈو کی تیس لاکھ کاپیاں شائع کی جائیں گی اس سے قبل رسالے کی اشاعت ساٹھ ہزارتھی۔

    رسالے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ سرورق پرتوہین آمیز خاکے کی اشاعت کا فیصلہ گذشتہ ہفتے رسالے کے دفترپرکئے گئےحملے کے بعد کیا گیا جس میں بارہ افرادہلاک ہوگئے تھے۔

    انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں رسالے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، رسالہ کل سےفروخت کے لئے دستیاب ہوگا۔

  • فرانس فائرنگ کیس:پولیس نے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا

    فرانس فائرنگ کیس:پولیس نے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا

    فرانس : پیرس پولیس نے کارروائی کے دوران میگزین چارلی ایبڈو پر حملہ کرنے والے دو مبینہ حملہ آوروں اور کوشر سپر مارکیٹ کو یرغمال بنانے والے ایک شخص کو ہلاک کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے پیرس اور اس کے شمال میں دو مقامات پر دھاوا بول کردونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا، جنھوں نے عمارت میں موجود لوگوں کو مغوی بنا لیا تھا۔

    کوشر سپر مارکیٹ میں کی جانے والی کارروائی میں چار یرغمالی شدید زخمی ہو گئے۔اس کارروائی میں پندرہ یرغمالیوں کو رہا کروا لیا گیا جبکہ دو پولیس اہل کار بھی زخمی ہوئے۔

    حملہ آور نے مارنے سے قبل فائرنگ کرکے دو یرغمالیوں کو بھی ہلاک کردیا تھا۔فرانسیسی صدر نے خبردار کیا ہے کہ فرانس پر شدت پسندی کا خطرہ اب بھی منڈلا رہا ہے۔

    پیرس میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد فرانس میں رہنے والے مسلمان خوف و ہراس کاشکارہیں۔ان واقعات میں مسلمانوں کے ملوث ہونے کے شبے میں اسلام مخالف گروہوں نے انتقامی کارروائی شروع کردی ہیں۔

    ان گروہوں کی جانب سےفرانس کےتین مختلف علاقوں میں مساجدپرحملےبھی کئے گئے۔ اسلام فوبیا میں مبتلا افراد نے سوشل میڈیا پر کلنگ آل مسلم کا ٹرینڈ بنا ڈالا۔ ان واقعات کے بعد مسلمان فرانس میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

  • فرانس کے سپرمارکیٹ پرمسلح افراد کا حملہ،متعدد افراد یرغمال ، 2مغوی ہلاک

    فرانس کے سپرمارکیٹ پرمسلح افراد کا حملہ،متعدد افراد یرغمال ، 2مغوی ہلاک

    پیرس : مشرقی علاقے کے ایک سپر اسٹور میں مسلح افراد نے دو افراد کو ہلاک جبکہ پانچ افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔

    پیرس کے مشرق میں پورت دی واں سین کے علاقے میں مسلح شخص نے کوشر مارکیٹ میں متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا اطلا عات کے مطابق اب تک دو افراد ہلا ک اور متعدد جاں بحق ہو چکے ہیں واقعے کے بعد ہیلی کاپٹرز عمارت کے آس پاس پرواز کر رہے ہیں جبکہ درجنوں پولیس گاڑیوں نے عمارت کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

    پولیس دیگر قریبی عمارتوں میں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے، حفظ ما تقدم کے پیش نظر قریبی چارلس ڈیگال ہوائی اڈے سے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

    یورپی ممالک میں فرانس وہ ملک ہے جہاں مسلمانوں کی تعداد سب سے زیادہ تقریباً پچھتر لاکھ ہے، گو کہ فرانسیسی مسلمانوں کی تنظیموں نے پیرس میں ہونے والی شدت پسندی کی واضح الفاظ میں مذمت کی ہے لیکن پے درپے ہو نیوالے دہشت گردی کے واقعات سے کئی دہائیوں سے مقیم مسلمانوں کیخلاف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • پیرس: اخبارکے دفتر میں فائرنگ،12ہلاک، 5زخمی

    پیرس: اخبارکے دفتر میں فائرنگ،12ہلاک، 5زخمی

      پیرس: فرانس میں ایک رسالے کے دفتر پر مسلح افراد کی فائرنگ سے بارہ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔

    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسلح افراد نے ہفت روزہ میگزین چارلی ہیب ڈو کونشانہ بنایا، فرانسیسی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے دفتر میں داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے،واقعے کے بعد فرانس میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    فائرنگ کا واقعہ جس میگزین کے دفتر میں پیش آ یا وہ حالیہ دنوں میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا طنزیہ کارٹوں چھاپنے کے سبب عالمی افق پر زیر بحث تھا،اس سے قبل نومبر دوہزار گیارہ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر بھی اس دفتر کو دستی بموں سے نشانہ بنایاگیا تھا۔

     فرانسیسی صدر نے میگزین کے دفترکادورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی، عالمی رہنماؤں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

  • فرانس میں شدید برفباری، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں

    فرانس میں شدید برفباری، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں

    پیرس : فرانس کے ایلپس پہاڑی سلسلے میں شدید برفباری کے باعث پندرہ ہزار گاڑیاں پھنس گئیں ڈرائیوروں کو رات گاڑیوں میں ہی بسر کرنا پڑی۔شدید برفباری کے باعث حکومت نے ڈرائیوروں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایات جاری ہیں ۔

    ڈرائیوروں  سےکہا گیا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سفر سے گریز کریں ۔پھنسی گاڑیوں میں سے ایک شخص اس وقت ہلاک ہوگیا جب اسکی گاڑی پھسل کر کھائی میں جاگری ۔

    فرانسیسی اخبار لاموند کے مطابق برفانی واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا موسم فرانسیسی ایلپس میں اتوار کو بھی جاری رہے گا جبکہ اس کے بعد کا ہفتہ منجمد کرنے والا ہوگا۔

    فرانسیسی محکمۂ موسمیات کے ادارے کے مطابق پیرس کو تقریباً ایک سال بعد کہر اور پا لے والے سرد موسم کا سامنا ہوگا۔

  • پاکستان سے فرانس : برآمدات میں نمایاں اضافہ

    پاکستان سے فرانس : برآمدات میں نمایاں اضافہ

    کراچی: گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران پاکستان نے فرانس کو 526.39 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں جبکہ دوران سال فرانس سے 391.60 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی ہیں، اس طرح پاکستان اور فرانس کی باہمی تجارت میں 134.79 ملین ڈالر کا تجارتی بیلنس پاکستان کے حق میں رہا ہے۔

    نامور کاروباری شخصیت اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبداللہ ذکی نے اس سلسلے میں بتایا کہ جی ایس پلس کی سہولت کے بعد فرانس کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ پاکستان اور فرانس نے اقتصادی وتجارتی تعلقات کی وسعت اور استحکام کےلئے حال ہی میں معاہدہ کیا ہے ، توقع ہے کہ اس سے بھی ملکی برآمدات پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔