Tag: فرانس
-
پارلیمنٹ کی فرانسیسی صدر سے افئیر سے متعلق وضاحت طلب
فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کے فلمی اداکارہ سے افئیر کی خبروں کے بعد پارلیمنٹ نے وضاحت طلب کرلی، صدر کا کہنا ہے یہ نجی معاملہ ہے، نجی سطح پر ہی حل ہوگا۔
فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کے فلمی اداکارہ سے افئیر کے چرچے آج کل زوروں پر ہیں، ملک چلاتے چلاتے اگر کوئی عشق میں مبتلا ہو جائے تو شور تو ہونا ہی ہے۔
معیشت کے حوالے سے ہونے والی اہم پریس کانفرنس کے دوران بھی صحافی ان سے افئیر کے متعلق ہی سوال کرتے رہے، صدر نے جواب میں کہا کہ افیئر سے متعلق خبریں نجی زندگی پر حملہ اور ذاتی معاملات میں مداخلت ہے، یہ معاملہ نجی طور پر ہی حل ہوگا۔
فرانسیسی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کے دورے میں ساتھ کون جائے گا، جلد پتا لگ جائے گا، دوسری جانب پارلیمنٹ نے بھی صدر سے افئیر سے متعلق وضاحت طلب کرلی۔
-
پیرس:دریاؤں کی سطح میں اضافہ،ساحلی علاقوں میں سیلاب
فرانس میں دریاؤں میں اضافے اور تیز ہوائیں کے باعث ساحلی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، دس ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔
فرانس کے جنوب مغربی حصے برٹنی میں دریاؤں کی سطح میں اضافے کے باعث ساحلی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا، جس سے سیلاب کی صورتحال ہے، حکومت کی جانب سے قدرتی آفت قرار دیتے ہوئے ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
آئر لینڈ اور اسکوٹ لینڈ میں طوفانی ہواؤں اور شدید بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، سیلاب کے باعث کے متاثرہ علاقوں میں املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
-
بینگوئی: 2 دن کی شدید لڑائی کے بعد حالات معمول پر
سینٹرل افریقن ری پبلک کے دارالحکومت بینگوئی میں دو دن کی شدید لڑائی کے بعد حالات معمول پر آرہے ہیں۔
دو دن قبل عیسائی باغی گروہ اور سرکاری فوج میں شدید لڑائی میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے، چاڈ کے اینٹی بالاکا نامی باغی عیسائی گروہ نے سرکاری فوج پر مسلمانوں کی مدد کا الزام لگا کر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا تھا۔
جس کے بعد فرانس سے تعلق رکھنے والے امن مشن کے اہلکاروں کی مداخلت پر باغی گروہ بھاگنے پر مجبور ہوگیا، سینٹرل افریقن ری پبلک سے تعلق رکھنے والے عیسائیوں اور مسلمان رہنماؤں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی بڑے انسانی المیے سے بچنے کے لئے فوری طور پر بڑی تعداد میں امن مشن کے فوجی اہلکار تعینات کئے جائیں۔
-
پیرس:کرسمس کے پہلے روز3افراد ہلاک، متعدد زخمی
سرد طوفانی ہواؤں، برف باری اور بارشوں نے کرسمس کی خوشیوں کو منجمد کر دیا ہے، فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک میں کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
یورپ کے دیگر ممالک کے بعد فرانس میں بھی طوفانی ہوائیں، برف باری اور شدید بارشیں کرسمس کی تیاریوں میں خلل ڈال رہی ہیں، فرانس میں نوے کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤٴں اور طوفانی بارشوں نے نظٓام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہیں، بجلی کی عدم سپلائی کے باعث کرسمس کی تیاری کرنے والے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، بریٹینی اور نارمنڈی میں تقریباً ڈھائی لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں، زمینی اور فضائی ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا، پیرس میں اندرون اور بیرون ملک تمام پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
-
فرانس، جرمنی، انگلینڈسمیت کئی ممالک میں برفباری، نظام زندگی متاثر
فرانس، جرمنی اور انگلینڈ سمیت مختلف یورپی ممالک میں برف باری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہیں، شہریوں سمیت مختلف ممالک سے آئے سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
براعظم یورپ ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، برفباری اور خراب موسم کے باعث مختلف ممالک کے درمیان سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں، سڑکوں پر کئی کئی فٹ برف جمع ہے، جسکی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔
شدید سردی کے باعث شہریوں سمیت سیر و تفریح پر آئے سیاح بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں، برف باری کی شدت کے باعث جرمنی کے ایک اسکول میں سو سے زائد بچے پھنس گئے جنہیں ریسکیو آپریشن کے بعد اسکول سے نکال کر ہیسٹنگ ٹاؤن ہال پہنچا دیا گیا ہے۔