Tag: فراڈ کرنے والے ملزم

  • ترک اداکار اینگن التان سے فراڈ کرنے والے ملزم  کی  ضمانت  خارج

    ترک اداکار اینگن التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ضمانت خارج

    لاہور:ترک اداکار اینگن التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت خارج کردی گئی، ملزم پرترک اداکار کو پاکستان بلاکرفراڈ کرنے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے ملزم کے درخواست ضمانت پر سماعت کی ، دوران سماعت پراسیکیوشن نے بتایا ملزم پرترک اداکار اینگن التان کو پاکستان بلا کر فراڈ کرنے کا الزام ہے ، ملزم کیخلاف آئی جی پنجاب کےحکم پرنوسربازی کامقدمہ درج ہواتھا۔

    خیال رہے کہ کاشف ضمیر نے ترک اداکار آنگین آلتن کو پاکستان بلانے کےلیے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا اور انہیں صرف آدھی رقم ادا کی، رقم پوری نہ ملنے پر ارطغرل غازی کے ہیرو انگین وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔

    یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آنگین آلتن کو پہلی بار پاکستان مدعو کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی بھی کوئی حقیقت نہیں بلکہ وہ بھی فراڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھوکا دہی اور معاہدے کی رقم آدھی ادا کرنے کی وجہ سے ترکی میں پاکستان کا امیج بہت زیادہ متاثر ہوگا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق انگین التان کو پاکستان بلانے والا شخص ریکارڈ یافتہ ملزم کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت8 سنگین مقدمات درج ہیں، کاشف ضمیر کے خلاف لاہور میں چار سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 دو مقدمات درج ہیں۔

  • ارطغرل غازی کے ہیرو کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

    ارطغرل غازی کے ہیرو کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

    لاہور : عدالت نے ترکی ڈراما سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو اینگن التان کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں ترک اداکاراینگن التان کےساتھ فراڈکرنےوالےملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نےکاشف ضمیرکی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔

    عدالت نے ملزم کاشف ضمیرکی ایک مقدمےمیں ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کےمچلکےجمع کروانےکاحکم دے دیا۔

    خیال رہے کاشف ضمیرکیخلاف جعل سازی اورفراڈکامقدمہ درج تھا جبکہ ملزم ترک اداکاراینگن التان سےفراڈکےالزام میں جوڈیشل ریمانڈپرجیل میں ہے۔

    یاد رہے ملزم نے ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان کو ایونٹس کے لیے پاکستان بلا کر 8 کروڑ روپے کا جعلی چیک دیا تھا ، جس کے بعد انگین آلتان پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

    بعد ازاں انگین آلتان کی شکایت پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج گرفتار کرلیا تھا، جس پر عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔