Tag: فراڈ کیس

  • فراڈ کیس میں مطلوب نوشین اشرف ترکی ویزے پر فرار کی کوشش کرتے پکڑی گئی

    فراڈ کیس میں مطلوب نوشین اشرف ترکی ویزے پر فرار کی کوشش کرتے پکڑی گئی

    کراچی: فراڈ کیس میں مطلوب خاتون نوشین اشرف ترکی ویزے پر فرار کی کوشش کرتے کراچی ایئرپورٹ پر پکڑی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کیس میں مطلوب خاتون نوشین اشرف کے بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ایف آئی اے کے مطابق خاتون ملزمہ ترکی کے ویزے پر فرار کی کوشش کر رہی تھی، نوشین اشرف کے خلاف کراچی اور حیدر آباد میں مقدمات درج ہیں، خاتون سے متعلق پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو خط تحریر کیا گیا تھا۔

    ملزمہ کے خلاف درج مقدمات کے مطابق خاتون نے کئی افراد سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا، خاتون کے خلاف درج مقدمات کاروباری لین دین پر چیک باؤنس سے متعلق ہیں۔

     

    ملزمہ کے پاسپورٹ کی منسوخی کے لیے سندھ پولیس نے وزرات داخلہ کو ایک خط بھی تحریر کیا تھا، ملزمہ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے بھی نادرا کو خط بھیجا گیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کافی عرصے سے اس خاتون کی گرفتاری کے لیے مانیٹرنگ جاری تھی، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمہ کو حیدرآباد پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • گرفتاریوں کا سلسلہ دراز ہو گیا، ایک اور ن لیگی رہنما گرفتار

    گرفتاریوں کا سلسلہ دراز ہو گیا، ایک اور ن لیگی رہنما گرفتار

    راولپنڈی: فراڈ کیس میں ن لیگی رہنما چوہدری سرفراز افضل کو گرفتار کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے فراڈ کیس میں سابق مشیر چوہدری سرفراز افضل کو گرفتار کر لیا، اینٹی کرپشن کی کارروائی کےدوران سابق ن لیگی ایم پی اے کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی۔

    گرفتاری کے بعد چوہدری افضل کی طبیعت خراب ہو گئی، طبیعت خرابی کی شکایت پر ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، علاج کرنے والے ڈاکٹر نے بھی چوہدری سرفراز پر 10 لاکھ روپے فراڈ کا الزام لگا دیا۔

    اینٹی کرپشن نے راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 11 افراد پر مقدمہ درج کر لیا، چوہدری سرفراز پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام ہر عوام کو دھوکا دینے کا الزام ہے۔

    ن لیگ کے سابق ایم این اے غفار ڈوگر گرفتار

    خیال رہے کہ چوہدری سرفراز افضل ن لیگی سینیٹر چوہدری تنویر کے بھتیجے ہیں۔

    یاد رہے کہ 10 نومبر کو اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگ کے رہنما اور سابق میئرسرگودھا اسلم نوید کو بھی گرفتار کیا تھا، ان پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا، ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق اسلم نوید نے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی تھی۔

     11 نومبر کو اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی رضوان گل کو سرگودھا سے گرفتار کیا تھا، ان پر بہن کو جائیداد سے محروم کرنے کا الزام تھا، ان کے خلاف درخواست شمع بی بی نے دی تھی، جس کے مطابق ملزم اور بھائی تبریز گل نے 1990 میں بہن کی جائداد ہتھیا لی تھی۔

    15 نومبر کو اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک عبد الغفار ڈوگر کو بھی ملتان میں گرفتار کیا تھا، غفار ڈوگر پر جعل سازی اور فراڈ سے اراضی کے دستاویزات بنانے کے الزامات ہیں، لیگی رہنماؤں نے اس گرفتاری پر رد عمل میں کہا کہ یہ صرف ملتان جلسے کو سبوتاژ کرنے کا بہانہ ہے۔

    16 نومبر کو اینٹی کرپشن نےمسلم لیگ ن کے رہنما احسن رضا خان کو بھی گرفتار کر لیا تھا، ان پر الزام تھا کہ انھوں نے غیر قانونی کمرشل مارکیٹ اور ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی۔ گورنمنٹ اسپتال کنگن پور کی زمین پر بنائی جانے والی مارکیٹ اور دکانیں اور خاندان کے افراد کے ساتھ الجنت ٹاؤن نامی سوسائٹی منظور شدہ نہیں تھی۔

  • فراڈ کیس :عاطف زمان کیخلاف 30سرمایہ کاروں  کا نیب سے رابطہ

    فراڈ کیس :عاطف زمان کیخلاف 30سرمایہ کاروں کا نیب سے رابطہ

    کراچی : فراڈ کیس میں ملوث عاطف زمان کے خلاف 30 سرمایہ کاروں کا نیب سے رابطہ کرلیا ، تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا عاطف زمان نے بھاری سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر بڑی تعداد میں عوام کو دھوکا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عاطف زمان فراڈ کیس میں نیب کی جانب سے بڑی پیش رفت ہوئی ، تیس سرمایہ کاروں نے نیب سے رابطہ کرلیا، نیب کی جانب سے بڑے پیمانے پر جعلسازی کیس کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

    تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ فراڈ ماسٹر مائنڈ عاطف زمان نے بھاری سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر بڑی تعداد میں عوام کو دھوکا دیا، ٹائر بزنس میں پرکشش سرمایہ کاری کا خواب دکھا کر فراڈ کیا گیا۔

    ڈی جی نیب کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں عاطف زمان فراڈ کیس پر مکمل بریفنگ دی گئی، نیب نے بتایا فراڈ کے ماسٹرمائنڈ عاطف زمان نے مرید عباس سمیت دو افراد کو قتل کیا، تیس متاثرین نے نیب کراچی میں اپنے بیانات ریکارڈ کرواکر دستاویزات جمع کروائیں۔

    ڈی جی نیب نے تفتیشی ٹیم کو مقررہ وقت میں انکوائری مکمل کرنے اور عاطف زمان اور اس کے ساتھیوں کے غیرقانونی اثاثوں کا پتا لگانے کی ہدایت کردی۔

    دوسری جانب عاطف زمان کیس کے اہم کردار سب انسپکٹر غوث عالم پر حملے کا مقدمہ تھانہ بریگیڈ میں درج کرلیاہے ، مقدمہ زخمی سب انسپکٹر کے بھائی احمد عالم کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں اقدام قتل ،دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا میرا بھائی اہم کیسز پر تفتیش کر چکا ہے، بھائی غوث عالم پر ٹارگٹ کرکے حملہ کیا گیا۔

    گزشتہ روز سب انسپکٹرغوث عالم پر خدادادکالونی میں فائرنگ ہوئی تھی ، فائرنگ سے سب انسپکٹرشدید زخمی ہوا ، جسےفوری اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔

  • ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی کیس: نیب کو مطلوب فرحان چیمہ ایئر پورٹ سے گرفتار

    ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی کیس: نیب کو مطلوب فرحان چیمہ ایئر پورٹ سے گرفتار

    لاہور: ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو مطلوب ملزم فرحان چیمہ کو پاکستان آتے ہی ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرحان چیمہ ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں نیب کو مطلوب تھا، فرحان چیمہ کو بیرون ملک سے واپسی پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔

    [bs-quote quote=”فرحان چیمہ نیب سے پلی بارگین کے بعد باہر چلا گیا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحان چیمہ نیب سے پلی بارگین کے بعد باہر چلا گیا تھا، ان کا نام ای سی ایل میں بھی شامل تھا، فرحان چیمہ کو ایف آئی اے نے نیب کے حوالے کر دیا۔

    ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کے نام پر عوام سے اربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف اکتوبر 2017 میں ہوا تھا، جس کے بعد نیب نے ماڈل ہاؤسنگ کے سی ای او اور دیگر ڈائریکٹرز کو گرفتار کر لیا تھا۔

    ملزمان نے اسکیم کے نام پر لاہور کے شہریوں سے پراپرٹی دینے کی مد میں اربوں روپے وصول کیے تھے، نیب لاہور نے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان چیمہ کو حراست میں لے لیا تھا۔

    نیب نے بتایا تھا کہ ملزمان کو غیر قانونی فائلیں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، مذکورہ ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کا لے آؤٹ ایل ڈی اے سے منظورہ شدہ نہیں تھا۔

    یہ بھی ملاحظہ کریں:  لاہور: رہائشی اسکیم کے نام پر اربوں‌ روپے کا فراڈ، ملزمان گرفتار

    ملزمان نے چند کینال کی جعلی فائلیں بیچ کر اربوں روپے کمائے اور رعایتی واؤچر کے نام پر سیکڑوں لوگوں کو دھوکا دیا، نیب کو خدشہ تھا کہ ملزمان بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں، اس لیے انھیں حراست میں لیا گیا، تاہم بعد میں فرحان چیمہ کو وائٹ کالر کرائم سے متعلق نیب کے قانون پلی بارگین کے تحت چھوڑ دیا گیا تھا۔

  • اداکارہ مشی خان کی ضمانت کے خلاف درخواست خارج

    اداکارہ مشی خان کی ضمانت کے خلاف درخواست خارج

    راولپنڈی : عدالت نے اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے ضمانت کےخلاف درخواست خارج کردی۔

    تفصییلات کے مطابق اداکارہ مشی خان نے فراڈ کیس میں عبوری ضمانت کرا رکھی تھی۔ گزشتہ روزان کی ضمانت میں ایک روز کی توسیع کی گئی تھی۔

    مشی خان پر دو لاکھ روپے لے کر اشتہار میں کام نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، کہ اداکارہ نے رقم لے کر اشتہار میں کام نہ کیا۔

    جبکہ مشی خان نے عدالت میں موقف اپنایا کہ انہوں نے نہ تو رقم وصول کی ہے اور نہ ہی فراڈ کیاہے۔مشی خان نے عدالت میں ضمانت کی توسیع کیلئے درخواست دی۔

    عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پچا س ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

  • فراڈ کیس میں ملوّث دو ریٹائرڈ فوجیوں کو نیب نے نوٹس جاری کردئیے

    فراڈ کیس میں ملوّث دو ریٹائرڈ فوجیوں کو نیب نے نوٹس جاری کردئیے

    اسلام آباد : نیب نے اربوں روپے کا فراڈ کے کیس میں میجر ریٹائرڈ کامران کیانی اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ امجد کیانی کو نوٹس جاری کردیئے۔

    ذرائع کےمطابق نیب نےڈی ایچ اےکومعاہدہ کےباوجودزمینیں فراہم نہ کرنےپرتحقیقات کیں، نیب راولپنڈی نے ڈی ایچ اے کی شکایت پر کروڑوں روپے کےفارم ہاؤسز فروخت کرنے پر بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ڈی ایچ اے کے ساتھ کمپنی میسرز الیزیم نےتین ہزارکینال زمین خریدکرترقیاتی کام کرنے کا معاہدہ کیاتھا۔ ڈی ایچ اے کو متنازعہ زمین دے کر ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کے حساب سے باون فارم ہاؤسز کی فائل حمادارشداورمیجرریٹائرڈکامران کیانی نےحاصل کرلیں۔

    ملزمان کے تاخیری حربوں پر ڈی ایچ اے نے معاملہ نیب کو ریفر کردیا تھا۔ معاہدے کے مطابق ڈی ایچ اے کو دی گئی زمین مختلف ٹکڑوں میں تھی، ٹکڑوں میں ہونے کے علاوہ قبضوں والی اور متنازعہ زمین تھی۔

    ڈی ایچ اے نے کمپنی میسرز الیزیم سے معاہدہ منسوخ کرکے فوری طور پر حاصل کی گئی باون فائلیں واپس مانگ لیں۔

  • سپریم کورٹ ای او بی آئی فراڈ کیس ایک ہفتے کیلئے ملتوی

    سپریم کورٹ ای او بی آئی فراڈ کیس ایک ہفتے کیلئے ملتوی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ای او بی آئی فراڈ کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ محض اخباری خبروں کی بنیاد پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سودوں میں فراڈ ہوا۔

    ای او بی آئی کی طرف سے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نے کہا کہ جن زمینوں پر تعمیرات ہوگئی وہ کیسے واپس ہوں گی کیا ای او بی آئی نے زمینوں کی سابق اور موجودہ قیمتوں کا تخمینہ لگایا ہے۔

    مالکان کا کہنا ہے کہ اگر وہ رقم واپس کر چکے ہیں تو وہ سود کیوں دیں ۔ ڈی ایچ اے سمیت متعدد مالکان رقم واپس کرنا ہی نہیں چاہتے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا معاملہ حل نہ ہونے کی وجہ سے متعدد افراد کی پنشن رک چکی ہیں اس لیے مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی ۔

    مقدمے کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔