Tag: فراہمی روک دی

  • امریکا نے ترکی کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی روک دی

    امریکا نے ترکی کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی روک دی

    واشنگٹن : امریکا نے ترکی کو ایف 35 لڑاکا جیٹ کے آلات کی فراہمی روک دی، فیصلہ ترکی کی جانب سے روس سے میزائل دفاعی نظام ایس400 کی خریداری پر اصرار کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ساختہ ایف 35 لڑاکا جیٹ کے آلات ترکی کو مہیا کرنے کا عمل روک دیا ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک ترجمان نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا پہلے مرحلے پر ایف35 طیاروں کے پرزوں کی فراہمی روکی گئی ہے، پرزوں کے بعد ترکی کوایف35 طیارے فراہم کرنا تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے امریکا کا اپنے نیٹو اتحادی ملک کے خلاف یہ پہلا ٹھوس اقدام ہے اور اس نے یہ فیصلہ ترکی کی جانب سے روس سے میزائل دفاعی نظام ایس400 کی خریداری پر اصرار کے ردعمل میں کیا ہے۔

    امریکی حکام نے حالیہ دنوں کے دوران میں ترک حکام کو یہ باور کرادیا تھا کہ ایس فورہنڈرڈ میزائل کی خریداری ناقابل قبول ہے، انقرہ کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے سودے کے ضمن میں مزید آلات کی کھیپ نہیں بھیجے جائے گی۔

    امریکی ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ترکی کو لڑاکا جیٹ کی دیکھ بھال اور اڑانے سے متعلق تربیتی آلات کی کھیپ منسوخ کردی گئی ہے۔

    ترک صدر رجب طیب اردوگان بالاصرار کہہ رہے ہیں کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا، اس کے ردعمل میں امریکا نے اگلے روز ہی ترکی کو ایف 35 لڑاکا جیٹ مہیا کرنے کا عمل منجمد کرنے کا اعلان کر دیا تھا

    امریکا کا کہنا ہے کہ ترکی بیک وقت جدید لڑاکا طیارے اور روس سے میزائل دفاعی نظام خرید نہیں کرسکتا۔ایف 35 طیاروں کی ترکی کو فروخت یا اس کے سودے کی امریکا کی جانب سے یک طرفہ طور پر منسوخی سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان بعض امور پر کشیدگی پائی جارہی ہے۔

    ترکی امریکا سے ریاست پنسلوینیا میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے علامہ فتح اللہ گولن کو حوالے کرنے کا مطالبہ کررہا ہے، اس کے علاوہ دونوں ممالک میں مشرقِ اوسط پالیسی ، شام میں جنگ اور ایران کے خلاف پابندیوں کے معاملے پر بھی اختلافات پائے جاتے ہیں۔

  • امریکہ کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کیلئے قرضے کی فراہمی روک دی

    امریکہ کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کیلئے قرضے کی فراہمی روک دی

     واشنگٹن : امریکہ کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کیلئے قرضے کی فراہمی ورک دی پچیس کروڑ ڈالر کا یہ قرضہ ڈیزاسٹر رسک مینج منٹ کیلئے دیا جانا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے تعاون ختم کئے جانے کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کیلئے قرضے کی فراہمی ورک دی، عالمی بینک کےڈیولپمنٹ پالیسی کریڈٹ کی پراجیکٹ انفارمیشن دستاویزات کے مطابق پاکستان کودیا جانے والا پچیس کروڑ ڈالر کا قرضہ روک لیا گیا ہے۔

    قرضہ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کیلئے دیا جانا تھا، جائزہ ٹیم نے منصوبہ پرعمل درآمد روک دیا۔

    عالمی بینک دستاویز کے مطابق پاکستان کو میکرو اکنامک رسک کا سامنا ہے، پاکستان کے بیرونی کھاتوں پر بڑھتا ہوا دباو بھی تشویش کا باعث ہے، تجارتی اور جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ رہا ہے جبکہ زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی رائے عالمی بینک کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتی ہے، آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کو میکرواکنامک رسک کے بارے میں نشاندہی کی تھی۔

    خیال رہے کہ ملکی معیشت مسائل کا شکار ہے اور بڑھتے ہوئے جاری اخراجات کے ساتھ ساتھ تجارتی خسارہ میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔


    مزید پڑھیں :  جولائی تا دسمبر :تجارتی خسارے میں 20فیصد اضافہ


    وفاقی ادارے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں تجارتی خسارے کا حجم سترہ ارب ستانوے کروڑ ڈالر رہا، زیرغورعرصے میں ملکی درآمدات کا حجم انیس فیصد اضافے کے ساتھ اٹھائیس ارب ستاون کروڑ ڈالر رہا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ہی حکومت کی جانب سے عالمی بینک سے زرعی شعبے کیلئے تیس کروڑ ڈالر کا قرضہ حاصل کیا تھا، عالمی بینک اعلامیہ کے مطابق زراعت میں بہتری کیلئے اس منصوبے سے ساڑھے تین لاکھ افراد کو روزگار مے گا جبکہ غربت میں کمی آئے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔