Tag: فرحان سعید عروہ حسین

  • عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

    عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

    پاکستان شوبز کی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

    اداکارہ عروہ حسین نے فرحان سعید نے طویل وقفے کے بعد فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی جس سے جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں ختم ہوگئیں۔

     عروہ حسین نے انسٹاگرام پر شوہر فرحان سعید کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

    اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’عید مبارک‘ لکھا۔

    عید الفطر کے موقع پر پوسٹ کی گئی اِن تصاویر میں عروہ نے گلابی جبکہ اُن کے شوہر فرحان سعید نے سفید رنگ کا کُرتا زیب تن کر رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

    اداکارہ عروہ حسین نے گزشتہ روز یہ تصویر شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دِنوں سے سوشل میڈیا پر شوبز کی اس مشہور جوڑی کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم اب یہ افواہیں دم توڈ گئیں ہیں۔