Tag: فرحت شہزادی

  • فرحت شہزادی اور ان کے شوہر کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

    فرحت شہزادی اور ان کے شوہر کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

    لاہور: مبینہ کرپشن کیس میں فرحت شہزادی اور ان کے شوہر کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے فرحت شہزادی اور ان کےشوہرکےنام جائیدادوں کاریکارڈ طلب کرلیا،ذرائع نے بتایا کہ مالیاتی اداروں سے فرح شہزادی اوران کےشوہر کےنام اثاثوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے تمام اضلاع کے ڈی سی کو مراسلے جاری کردیے اور دونوں کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

    اینٹی کرپشن نے دونوں کا گاڑیوں، زمینوں، پلاٹس، مکان اور دکانوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

    یاد رہے اینٹی کرپشن نے فرحت شہزادی اور ان کے شوہر کیخلاف مبینہ کرپشن کے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

  • 190 پاؤنڈ اسکینڈل :  زلفی بخاری، فرحت شہزادی اور شہزاد اکبر کے اشتہارات چسپاں

    190 پاؤنڈ اسکینڈل : زلفی بخاری، فرحت شہزادی اور شہزاد اکبر کے اشتہارات چسپاں

    اسلام آباد : 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں زلفی بخاری، فرحت شہزادی، شہزاداکبر سمیت6 ملزمان کے اشتہارات چسپاں کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں شریک ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کردیئے گئے۔

    احتساب عدالت اسلام آباد کے حکم پر 6 شریک ملزمان کےاشتہارات جاری کر دیے ، ملزمان کے اشتہارات جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کر دیئے گئے ہیں۔

    زلفی بخاری، فرحت شہزادی، شہزاداکبرسمیت 6 شریک ملزمان کے اشتہارات چسپاں کئے گیے ہیں۔

    عدالت نے ملزمان کی رہائش گاہوں کے باہر اشتہارات چسپاں کرنے اور ملزمان کے آبائی اور رہائشی علاقوں میں بھی اشتہارات اونچی آوازمیں پڑھنے کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے نیب کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سربراہ پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا ، ریفرنس میں 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

    جس میں بشریٰ بی بی، فرحت شہزادی شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کا نام شامل تھا۔

  • انٹر پول سے رابطہ کرکے فرحت شہزادی کو  گرفتار کیا جائے  ، نبیل گبول کا مطالبہ

    انٹر پول سے رابطہ کرکے فرحت شہزادی کو گرفتار کیا جائے ، نبیل گبول کا مطالبہ

    اسلام آباد : رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نے مطالبہ کیا ہے کہ فرح گوگی کے ریڈوارنٹ جاری کیے جائیں اور انٹرپول سےرابطہ کرکے انھیں گرفتار کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق رہنماپیپلزپارٹی نبیل گبول نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرحت شہزادی وزیراعظم ہاؤس کی ڈائریکشن پر کام کرتی تھیں، آنےوالےدنوں میں پتا چلےگاکہ کون کون پیسے لیتا تھا۔

    نبیل گبول نے مطالبہ کیا کہ فرح گوگی کےریڈوارنٹ جاری کیے جائیں اور فرحت شہزادی کو گرفتار کرکے ملک میں واپس لایاجائے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ فرح کےاثاثےدراصل وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے شخص کےاثاثےتھے، چیئرمین پی ٹی آئی سےمتعلق ثبوت کامانگنامذاق کاعلاوہ کچھ نہیں، سب کو پتا تھا کہ فرحت شہزادی کس کےکہنےپرکام کرتی تھیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ بزدار مڈل مین تھا، ہدایات وزیراعظم ہاؤس سےآتی تھیں، جوہمیں چورچورکہتےتھے، وہ خود چورنکلے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مجھے توبلے کانشان بیلٹ پیپر پر نظرآرہا ہےاور انتظار بھی ہے، بلے کا نشان ہونا چاہیے پھر ہی مقابلے کا مزہ آئے گا۔

    ن لیگ اور ایم کیو ایم کے اتحاد پر نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم او ر ن لیگ کےاتحاد پر ہنسی آرہی ہے، نہ ایم کیوایم کے پنجاب میں ووٹ ہیں نہ ن لیگ کے پنجاب میں، ن لیگ نے اب ہمیں چھیڑ دیا ہے۔

    رہنما پی پی نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ہمارےخلاف اس طرح کے اتحاد بنائے گئے، ایک شخص کو وزیراعظم بنانے کیلئے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔

  • فرحت شہزادی اور ان کے شوہر کے نام کروڑوں کی زمینوں کا انکشاف

    فرحت شہزادی اور ان کے شوہر کے نام کروڑوں کی زمینوں کا انکشاف

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام کروڑوں کی زمینوں کا انکشاف سامنے آیا۔

    ‌تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی کی جائیدادوں کی مزید تفصیلات حاصل کرلیں۔

    جس میں فرحت شہزادی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام کروڑوں کی زمینوں کا انکشاف ہوا، فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر کے نام اراضی کا ریکارڈ تقرر و تبادلے انکوائری میں حاصل کیا گیا۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ فرحت شہزادی نےپنجاب کے مختلف شہروں میں زمینیں خریدیں، بہاولپور میں فرحت شہزادی کے نام پر 8 پلاٹ نکل آئے۔

    رپورٹ میں بتایا کہ بہاولپور میں فرحت شہزادی نے 12 کنال ،14 کنال کے پلاٹ اور 8،8کنال کے 2 پلاٹ خریدے جبکہ ان کے نام 3 اور 2 کنال کے پلاٹ بھی نکل آئے۔

    ذرائع اینٹی کرپشن نے کہا کہ گوجرانوالہ میں احسن جمیل گجر اور فرحت شہزادی کے نام پر 6 پلاٹس سامنے آئے، جائیدادیں کرپشن سے حاصل کردہ پیسوں سے بنائی گئیں۔

  • فرحت شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست واپس چیف جسٹس کو بھجوادی گئی

    فرحت شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست واپس چیف جسٹس کو بھجوادی گئی

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے فرحت شہزادی کے بچوں کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست واپس چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں فرحت شہزادی کے بچوں کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس راحیل کامران نے درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت سے معذرت کرتے ہوٸے کیس واپس چیف جسٹس لاہور ہاٸی کورٹ کو بھجوا دیا۔

    درخواست گزاروں نے نام آی سی ایل سے نکالنے کی استدعا کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بچوں کے والدین کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گٸے ، جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک مقیم ہیں۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اب حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے ، لہذا عدالت بچوں کے حقوق کا تحفظ کرے اور ان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

  • آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس  : فرحت شہزادی نے نیب  تحقیقات کو چیلنج کردیا

    آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس : فرحت شہزادی نے نیب تحقیقات کو چیلنج کردیا

    لاہور : سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات کو چیلنج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی اوران کے شوہراحسن گجر نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے معاملے پر نیب کے طلب کرنے پر جواب جمع کروادیا۔

    نیب کے کال اپ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے میاں بیوی نے کیس میں نیب کے دائرہ کار کو چیلنج کیا۔

    ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے اپنے جواب میں کہا کہ ان کے موکل اس وقت بیرون ملک ہیں اور آج نیب کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے۔

    وکیل فرحت شہزادی کا کہنا تھا کہ جن بینک اکاؤنٹس کو بنیادبنایاگیاچھان بین کی گئی ہےوہ پہلےسےظاہرہے، یہ کیس بنتاہی نہیں فوری طورپرکال اپ نوٹس واپس لیا جائے۔

    یاد رہے نیب کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے دوران فرحت شہزادی اور ان کے شوہر کے چار غیر ملکی اکاؤنٹس سمیت 117 بینک اکاؤنٹس بھی برآمد ہوئے تھے۔

    انسداد بدعنوانی کے ادارے نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ "پچھلے تین سالوں کے دوران فرح کے اکاؤنٹ میں 847 ملین روپے کا بڑا کاروبار پایا گیا ہے، جو اس کے بیان کردہ اکاؤنٹ پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔”

  • کروڑوں روپے بطور رشوت وصولی: فرحت شہزادی اور عثمان بزدار کے خلاف مقدمہ درج،  بشریٰ  بی بی کا بیٹا بھی نامزد

    کروڑوں روپے بطور رشوت وصولی: فرحت شہزادی اور عثمان بزدار کے خلاف مقدمہ درج، بشریٰ بی بی کا بیٹا بھی نامزد

    لاہور: سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی قریبی دوست فرحت شہزادی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    مقدمے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا سمیت چھ بیوروکریٹس کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    لاہور اینٹی کرپشن نے بتایا کہ عثمان بزدار کے دور میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دست راست فرحت شہزادی کی ہدایات پر پنجاب میں افسران کے اعلی انتظامی اور پرکشش عہدوں پر تقرو تبادلے ہوئے۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ سینئر بیوروکریٹس طاہر خورشید ، احمد عزیز تارڑ ، صالحہ سعید ، عثمان معزم ، سہیل خواجہ اور دیگر تعینات ہونے والے افسران اور ملازمین سے کروڑوں روپے بطور رشوت وصول کرتے تھے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ بھاری رشوت وصول کرکے کروڑوں روپے فرحت شہزادی کو انکے ڈی ایچ اے گھر میں پہنچایا جاتے تھے، جس کے بعد فرحت شہزادی اپنے ملازمین اکاونٹس مینجر احمد منصور اور پرنسپل سیکرٹری محمد آصف کے ذریعے اپنے ذاتی بینک اکاونٹ لبرٹی مارکیٹ میں جمع کرواتی تھی۔

    اینٹی کرپشن حکام نے کہا کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا بیٹا ابراہیم مانیکا اپنے حصے کی رقم لینے کے لیے فرحت شہزادی کے گھر آتا تھا۔

    حکام کے مطابق انکوائری میں 45 کروڑ روپے فرحت شہزادی پر رشوت ثابت ہوئی ہے ، نامزد ملزمان نے اربوں روپے رشوت وصول کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

  • 117 بینک اکاؤنٹس کا انکشاف، فرحت شہزادی اور ان کے شوہر نیب میں طلب

    117 بینک اکاؤنٹس کا انکشاف، فرحت شہزادی اور ان کے شوہر نیب میں طلب

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 117 بینک اکاؤنٹس کے انکشاف کے بعد فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر کو آٹھ جون کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے فرحت شہزادی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو 8 جون کو طلب کرلیا۔

    فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر کے نام 117 بینک اکاؤنٹس ہونے کے انکشاف پر طلبی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ملزمان کیخلاف تحقیقات کے دوران 4 فارن بینک اکاؤنٹس بھی منظرعام پر آگئے ، جس میں بینک اکاؤنٹس میں بزدار دور حکومت میں ساڑھے4 ارب کی مبینہ ٹرانزکشنز کا انکشاف ہوا۔

    دونوں ملزمان کے نام مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب مالیت کی جائیدادیں بھی پائی گئیں ، 2021 میں ملزمہ فرحت شہزادی نے ایف بی آر کو کل 97 کروڑ کے اثاثہ جات ظاہر کئے تھے۔

    فرحت شہزادی اور ان کے شوہر کی ملکیت 10 کمپنیز کا بھی پتہ لگایاگیا جومبینہ مالی لین دین کیلئے استعمال ہوتی رہیں، تحقیقات میں نیب تفتیشی ٹیم نے فرح گوگی کیلئے کام کرنےوالے کیش بوائے کا سراغ بھی لگالیا ہے۔

    کیش بوائے نے مجموعی طور پر 860 ملین کی کیش ٹرانزیکشن کا اعتراف کیا ، شواہد نیب نے حاصل کرلئے ہیں ، ریکارڈ کےمطابق فرحت شہزادی نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 50 کروڑ وائٹ کرائے۔

    فرحت شہزادی ،احسن جمیل کےاثاثہ جات میں3سال کےدوران مبینہ طورپر420فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا، ملزمان نے 2018 سے 2021 کے دوران 1 ارب سے زائد کی جائیدادیں بھی بنائیں۔

    لاہور: نیب تحقیقات میں احسن جمیل اور فرحت شہزادی کے نام 19 گاڑیاں بھی پائی گئی ہیں ، نیب نوٹس میں ملزمان کو 8 جون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • فرحت شہزادی بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    فرحت شہزادی بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    گوجرانوالہ : سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ پارک اور کمرشل ایریا کا نقشہ تبدیل کر کے رہائشی پلاٹ بنائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی کیخلاف پارک اور کمرشل ایریا کے نقشے کی خلاف ورزی پر مقدمہ کرلیا گیا۔

    مقدمے میں فرحت شہزادی کےشوہراحسن جمیل گجر بھی ملزم نامزد ہے، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پارک اور کمرشل ایریا کا نقشہ تبدیل کر کے رہائشی پلاٹ بنائے گئے اور سرکاری پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کرائی گئیں۔

    سرکاری اراضی و اگزارکرانے کیلئے محکمہ جی ڈی اے اور کارپوریشن نے آپریشن کیا اور آپریشن میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی سڑکوں اور شیڈز کو مسمار کر دیا گیا۔

    محکمہ کارپوریشن نے سوسائٹی کے دفاتر کو بھی سیل کر دیا۔

  • فرحت شہزادی کے ریڈوارنٹ کیلئے انٹرپول سے خط وکتابت روکنے کیلئے ایف آئی اے کو قانونی نوٹس

    فرحت شہزادی کے ریڈوارنٹ کیلئے انٹرپول سے خط وکتابت روکنے کیلئے ایف آئی اے کو قانونی نوٹس

    لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی نے ریڈوارنٹ کیلئے انٹرپول سے خط وکتابت روکنے کیلئے ایف آئی اے کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرحت شہزادی کے ریڈوارنٹ کیلئے انٹرپول سے خط وکتابت روکنے کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو قانونی نوٹس بھجوادیا گیا۔

    وکیل فرح گوگی اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یہ مقدمہ ایف آئی اے کے اختیارات سے تجاوز ہے، اینٹی کرپشن نے جس بنیاد پر ایف آئی آر درج کی وہ خارج کردی گئی ہے۔

    وکیل فرحت شہزادی کا کہنا تھا کہ کیس عدالت میں گیا ہی نہیں اورناقابل ضمانت وارنٹ لے لئے گئےجبکہ وارنٹ ہی نہیں ہوسکتے، ایسی کارروائی شروع ہوئے بغیر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع نہیں ہوسکتی۔

    اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اندرونی نوٹس میڈیا کو لیک کرکے ایف آئی اے نے ہتک عزت بھی کی گئی، ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کے اختیارات کوبھی چیلنج کیا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیب اور انکم ٹیکس نے بھی اسی طرح کی کارروائیاں شروع کیں جوبدنیتی پرمبنی ہیں ، ریڈوارنٹ کی کارروائی سے پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے اور اصل ملزم بھی بچ جاتےہیں۔