Tag: فرحت شہزادی

  • فرحت شہزادی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کا فیصلہ

    فرحت شہزادی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کا فیصلہ

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے فرحت شہزادی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فرحت شہزادی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے کی جانب سے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔

    ذرائع ایف آئی اے نے کہا ہے کہ فرحت شہزادی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے ریڈوارنٹ حاصل کئے جائیں گے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فرحت شہزادی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی کے خلاف اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، فرحت شہزادی کے اکاؤنٹس میں غیرمعمولی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

    یاد رہے نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کیخلاف انکوائری کی منظوری دی ۔

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فرح گوگی کیخلاف معلوم ذرائع سے زائد اور غیر قانونی اثاثہ جات ،منی لانڈرنگ اور مختلف کاروبار کے نام پر بہت سے اکائونٹس رکھنے کے الزام میں انکوائری شروع کی جا رہی ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق فرح خان کے اکاونٹس سے گزشتہ تین سال کے دوران 84 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔ یہ رقومات انکے ذاتی اکائونٹس میں جمع کرائے جانے کےفوری بعد نکلوا لی گئیں ۔

    نیب کے مطابق بہت سی میڈیا رپورٹس میں ان پر آمدن سے زائد اثاثےبنانے کا الزام ہے ،انکم ٹیکس ریٹرنس کے جائزے سے بھی پتہ چلتا ہے کہ 2018 کے بعد سے ان کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ،اس عرصے میں انہوں نے کئی غیر ملکی دورے کئے ،فرح خان 9 مرتبہ امریکہ جبکہ 6 مرتبہ متحدہ امارات گئیں ۔

  • فرحت شہزادی کی درخواست ، عدالت نے  نیب سے جواب طلب کر لیا

    فرحت شہزادی کی درخواست ، عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے فرحت شہزادی کی جانب سے نیب نوٹسز کیخلاف درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں فرحت شہزادی کی جانب سے نیب نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    وکیل درخواست گزار نے عدالت کہ بتایا کہ نیب نے2019 میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی انکوائری بند کر دی تھی م دوبارہ انکوائری کوبد نیتی کی بنیاد پرکھول دیا گیا ،نوٹس جاری کئے گئے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد نجی فردکیخلاف نیب انکوائری نہیں کر سکتی، نا تو کوئی دستاویزفراہم کی جا رہی ہیں نہ ہی وجوہات بتائی گئیں۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کاروباری امورکو نقصان پہنچانے کے لئےنوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں، نیب کو اختیار نہیں کہ اس معاملے پر انکوائری کر سکے۔

    وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نیب کو ہدایات اورانکوائری کرنے سے روکنے کا حکم دے، جس پر لاہور ہائیکورٹ نے 14 دسمبر کو نیب سے جواب طلب کر لیا۔

    عدالت نے کہا کہ نیب دائرہ اختیارسےمتعلق جواب جمع کرائے کہ انکوائری کس طرح شروع کی۔

  • توشہ خانہ کی گھڑی بیچنے کا الزام : فرحت شہزادی کا پیمرا سے جیو نیوز کے پروگرام کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

    توشہ خانہ کی گھڑی بیچنے کا الزام : فرحت شہزادی کا پیمرا سے جیو نیوز کے پروگرام کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

    اسلام آباد : فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے توشہ خانہ گھڑیوں کی فروخت کے معاملے میں پیمرا سے جیونیوز کے پروگرام کیخلاف  کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے توشہ خانہ گھڑیوں کی فروخت کے معاملے میں جیونیوز کے پروگرام کے خلاف ’بے بنیاد‘ الزامات لگانے پر کارروائی کے لیے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو شکایت درج کرائی۔

    شکایت فرحت شہزادی کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ فرحت شہزادی دبئی گئیں نہ کبھی عمر فاروق سے ملاقات ہوئی، جیو نیوزکے پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگاکرساکھ کو نقصان پہنچایاگیا۔

    درخواست میں کہا کہ پروگرام پیمراقوانین اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے کہ پیمرا بے بنیاد پروپیگنڈے پر جیو نیوز اور پروگرام اینکر کیخلاف ایکشن لے۔

    یاد رہے جیو نیوز کے پروگرام میں عمر فاروق ظہور، جن کے پاس مبینہ طور پر وزیر اعظم کی طرف سے فروخت کی جانے والی لگژری گھڑی ہے نے دعویٰ کیا تھا کہ فرح نے انہیں اپریل 2019 میں دبئی میں 330 ملین روپے میں گھڑی فروخت کی تھی۔

    عمر نے دعویٰ کیا تھا کہ خاتون اول کے ایک قریبی دوست نے اسے براہ راست گھڑی فروخت کی۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فرحت شہزادی نے منگل کو عمر فاروق ظہور، صحافی شاہ زیب خانزادہ اور جیو ٹی وی کو 5 ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا تھا۔

    اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے 5 ارب روپے کے ہتک عزت کے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ فرحت شہزادی کو بدنام کرنے پر فاروق، جیو ٹی وی اور شاہ زیب خانزادہ کے خلاف فوجداری مقدمات بھی دائر کیے جائیں گے۔

    فرحت شہزادی کا کہنا تھا کہ کہ الزامات کا مقصد صرف انہیں بدنام کرنا اور عمران خان کو متنازع بنانا ہے۔

    نوٹس میں عمر فاروق، جیو ٹی وی اور شاہ زیب خانزادہ سے سات دن میں معافی مانگنے یا ہتک عزت کے مقدمے کا سامنا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

  • فرحت شہزادی کا وزیرداخلہ راناثنا للہ کو  5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

    فرحت شہزادی کا وزیرداخلہ راناثنا للہ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

    لاہور: فرحت شہزادی نے وزیرداخلہ راناثنا للہ کو5ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، جس میں مطالبہ کیا ہے کہ راناثنااللہ 7دن کے اندر معافی مانگیں۔

    تفصیلات کے مطانق وفاقی وزیرراناثناللہ فرحت شہزادی پر الزامات لگانے کے معاملے پر مشکل میں پھنس گئے۔

    فرحت شہزادی نے وزیرداخلہ راناثناللہ کو5ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، ہتک عزت کا نوٹس فرحت شہزادی کے وکیل اظہر صدیق کے زریعے بھجوایا گیا۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ راناثناللہ نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے نیک نامی متاثرہوئی، جھوٹے الزامات پرمبنی بیانات کی چینلز،سوشل میڈیاکےذریعےتشہیر کی گئی۔

    لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا ہے کہ وزیرداخلہ راناثنااللہ 7دن کے اندر معافی مانگیں ، رانا ثنااللہ نے معافی نہ مانگی تو عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔