Tag: فرح خان

  • ویڈیو:‌ فرح خان نے نرگس فخری کی نجی زندگی کا بڑا راز فاش کردیا

    ویڈیو:‌ فرح خان نے نرگس فخری کی نجی زندگی کا بڑا راز فاش کردیا

    بالی ووڈ فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان نے چھوٹی سی غلطی سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری کی نجی زندگی کا بڑا راز فاش کردیا۔

    حال ہی میں نرگس فخری نے امریکی کاروباری شخصیت ٹونی بیگ کے ہمراہ ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں فرح خان بھی موجود تھیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرح خان اور نرگس فخری کیمرے کے سامنے پوز دے رہی تھیں، اسی دوران ٹونی بیگ بھی کیمرے کے سامنے آئے تو فرح خان نے مذاقاً ٹونی سے کہا "آؤ اپنی بیوی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ” ان کے اس ریمارک نے فوراً سب کی توجہ حاصل کی، کیونکہ نرگس اور ٹونی نے اب تک اپنی شادی کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

    ویڈیو میں نرگس فخری کو فرح خان کی بات پر مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، مداحوں نے سوشل میڈیا پر فوراً ردعمل دیتے ہوئے انہیں "پیارا جوڑا” قرار دیا ہے

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    وائرل ویڈیو میں نرگس فخری ایک خوبصورت رنگ کے لہنگا چولی میں نظر آئیں، انہوں نے سونے کے کنگن بھی پہن رکھے تھے، اس کے علاوہ ٹونی بیگ نے مکمل سیاہ لباس کا انتخاب کیا۔

    اب ایک بار پھر ان کی خفیہ شادی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں اور فرح خان کے اظہار کے بعد انہیں مزید تقویت مل گئی ہے۔

    قبل ازیں فروری میں متعدد بھارتی ویب سائٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ نرگس فخری نے انتہائی نجی انداز میں نے فروری 2025 میں کیلیفورنیا کے ایک پرتعیش ہوٹل میں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ ٹونی بیگ سے شادی کی تھی، جس میں صرف قریبی خاندان اور دوست شریک ہوئے، شادی کے بعد جوڑا ہنی مون کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا تقریباً تین سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہے، انہوں نے 2024 کا نیا سال دبئی میں ایک ساتھ منایا تھا، جہاں نرگس کے سابق بوائے فرینڈ ادے چوپڑا بھی دیکھے گئے تھے۔

    ٹونی ہیگ کون ہیں؟

    ٹونی بیگ ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں جو کشمیری نژاد ہیں اور امریکا میں اپنی کاروباری مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ "ڈیوز گروپ” کے بانی ہیں جو ہول سیل کپڑوں کی مینوفیکچرنگ اور سپلائی میں ایک بڑا نام ہے۔

    ٹونی بیگ 1984 میں پیدا ہوئے اور اس وقت 41 سال کے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کی وکٹوریا یونیورسٹی سے بزنس اور مینجمنٹ میں ایم بی اے کرچکے ہیں اور دنیا بھر میں کاروباری کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    ٹونی بیگ کا کاروباری سفر 2005 میں اس وقت شروع ہوا جب وہ امریکا میں "الانک برانڈ” کے مینجنگ ڈائریکٹر بنے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی کامیابیوں کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا لیکن نرگس فخری کے ساتھ تعلق کی وجہ سے کبھی کبھار خبروں میں آئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/nargis-fakhris-secret-marriage-details-of-her-husband-also-revealed/

  • فرح خان کن فنکاروں کو فلمیں فلاپ ہونے کی بد دعا دیتی ہیں؟

    فرح خان کن فنکاروں کو فلمیں فلاپ ہونے کی بد دعا دیتی ہیں؟

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف فلمساز فرح خان نے بتا کہ فلمساز یا اداکاروں کو فلمیں فلاپ ہونے کا بددعا دیتی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان نے سینیئر اداکار انیل کپور کے ہمراہ معروف کامیڈین کپل شرما کے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں شرکت کی جہاں دونوں نے اپنے فلمی کیریئر سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔

    شو کے میزبان کپل شرما نے فرح خان اور انیل کپور سے پوچھا کہ وہ اُن کے ساتھ غلط کرنے والوں کو معاف کرتے ہیں یا پھر بدلہ لیتے ہیں؟، جس پر انیل کپور نے کہا کہ جب لوگ مجھے تکلیف دیتے ہیں یا مجھ سے نفرت کرتے ہیں تو میں اُن سے بدلہ لینے کے بجائے اپنے کام پر زیادہ توجہ دیتا ہوں، جب میرے کردار کی تعریف کی جاتی ہے تو یہ میرا بدلہ ہے۔

    فلمساز فرح خان نے کہا کہ میں بلکل بھی کسی سے بدلہ نہیں لیتی لیکن میں دل میں کہتی ہوں کہ تمہاری واٹ لگ جائے، یا پھر میں اُس انسان کو غصے سے دیکھتی ہوں اور میں اپنے مخالفین کے لیے دل میں جو بھی کہتی ہوں وہ بات پوری ہوجاتی ہے کیونکہ میری زبان کالی ہے۔

    فرح خان نے مزید کہا کہ اگر میرے مخالفین کا تعلق فلم انڈسٹری سے ہوتا ہے تو میں دل میں کہتی ہوں کہ تمہاری اگلی 3 سے 4 فلمیں فلاپ ہوجائیں گی، اور جن کی ایک ساتھ 3 سے 4 فلمیں فلاپ ہوئی ہیں وہ سمجھ گئے ہوں گے کہ اُن کی فلمیں کیوں فلاپ ہوئیں۔

  • فرح خان کی کرن جوہر کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

    فرح خان کی کرن جوہر کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف ہدائیتکار و فلم رائٹر فرح خان کی فلم پروڈیوسر کرن جوہر کے ہمراہ ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلمساز فرح خان نے کرن جوہر کے ساتھ ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں مختلف انداز میں نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو کا آغاز میں کرن اور فرح ایک دوسرے کو گرم جوشی سے گلے لگاتے نظر آتے ہیں، جبکہ فرح خان کرن جوہر کو ان کے لباس کے بارے میں چھیڑ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder)

    فرح خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’دنیا جس ریل کا انتظار کر رہی تھی! وہ ویڈیو، ویڈیو گرافر منیش ملہوترا کے بنانے کے بعد سامنے آگئی۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کرن جوہر اور فرح خان کے درمیان ہونے والی مضحکہ خیز گفتگو کو پسند کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder)

    کام سے متعلق بات کی جائے تو فرح خان کو آخری بار ڈانس ریئلٹی شو کے 11 ویں سیزن میں جج کے طور پر دیکھا گیا تھا، وہ ’جھلک دکھلا جا‘ میں ملائکہ اروڑہ اور ارشد وارثی کے ساتھ نظر آئی تھی۔

  • فرح خان کا فلم ’میں ہوں ناں‘ کی کاسٹنگ سے متعلق برسوں بعد بڑا انکشاف

    فرح خان کا فلم ’میں ہوں ناں‘ کی کاسٹنگ سے متعلق برسوں بعد بڑا انکشاف

    بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ و فلم رائٹر فرح خان نے بتایا کہ فلم میں ’ہوں ناں‘ میں اداکار زید خان کی جگہ وہ کسی دوسرے اداکار کو کاسٹ کرنا چاہتی تھیں۔

    فرح خان انڈسٹری کی معروف کوریوگرافروں اور ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں، اُنہوں نے فلم اوم شانتی اوم، میں ہوں ناں سمیت کئی کامیاب فلموں کی ہدایت دی ہے۔

    اُن کی فلم ’میں ہوں ناں‘ 2004 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم میں شاہ رخ خان، زید خان، سشمیتا سین، امریتا راؤ، اور سنیل شیٹی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فرح خان نے انکشاف کیا ہے اس فلم میں زید کے کردار کے لیے ان کی پہلی پسند ریتک روشن تھے، میں ہوں نا کے دوران ان کے پاس کاسٹنگ ڈائریکٹر نہیں تھے، پہلے میں اور میرے اسسٹنٹ لوگوں کو کاسٹ کرتے تھے۔

    میں ہوں نا: ڈائریکٹر فرح خان نے کس اداکار کو چپل کھینچ کر ماری تھی؟

    فرح خان نے کہا کہ مجھے شاہ رخ خان کے علاوہ ہمیشہ اپنی فلموں میں کاسٹنگ چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شاہ رخ ہمیشہ میری فلمیں کرنے پر راضی ہوتا ہے، اس فلم کے لیے شاہ رخ اور سشمیتا سین کے علاوہ ہمارے پاس کوئی کنفرم اداکار نہیں تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ اداکار زید خان کو آخری لمحات میں کاسٹ کیا گیا، زید کے کردار کے لیے میری پہلی پسند ریتک روشن تھے، یہ ریتک کی پہلی فلم ’کہو نا پیار ہے ‘ کی ریلیز ہونے سے پہلے کی بات ہے،  فلم ریلیز ہونے کے بعد ریتک ہیرو بن گئے اور وہ ’ میں ہوں نا‘ فلم سے نکل گئے۔

    فرخ خان نے بتایا کہ میں نے زید کے کردار کے لیے ابھیشیک بچن سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے بھی انکار کیا پھر میں نے سہیل خان سے رابطہ کیا اور وہ بھی کامیاب نہیں ہوا، اس کے بعد ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ سے صرف ایک یا دو مہینے پہلے میں تھیٹر میں زید کی فلم دیکھنے گئی اس کی مسکراہٹ اچھی تھی اور میں نے سوچا کہ وہ اس کردار کے لیے دلکش ہے۔

    گفتگو کے دوران فرح خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے تجربہ کار اداکاروں نصیر الدین شاہ، کمل ہاسن اور نانا پاٹیکر کو دہشت گرد کے منفی کردار کے لیے رابطہ کیا، ان کی کوششوں کے باوجود، تینوں اداکاروں نے اس کردار کو ٹھکرا دیا جس کے بعد دہشت گرد کا کردار سنیل شیٹی نے ادا کیا۔

    خیال رہے کہ 2004 میں بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم میں ہوں نا فرح خان نے لکھی اور ڈائریکٹ کی تھی، فلم میں شاہ رخ خان، سشمیتا سین، سنیل شیٹھی، امریتا راؤ اور زید خان نے کام کیا تھا، یہ رومانٹک کامیڈی فلم تھی جو آج بھی مداحوں میں مقبول ہے۔

  • میں ہوں نا: ڈائریکٹر فرح خان نے کس اداکار کو چپل کھینچ کر ماری تھی؟

    میں ہوں نا: ڈائریکٹر فرح خان نے کس اداکار کو چپل کھینچ کر ماری تھی؟

    سنہ 2004 کی بلاک بسٹر فلم میں ہوں نا رومانٹک کامیڈی فلم تھی جو آج بھی مداحوں میں مقبول ہے، اس کے ایک اداکار زید خان کہنا ہے کہ شوٹنگ کے دوران ہدایت کار فرح خان نے انہیں گالی دی اور چپل کھینچ کر ماری تھی۔

    بالی ووڈ اداکار زید خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں ہوں ناں کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر فرح خان نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور اپنی چپل بھی ان پر پھینکی۔

    اداکار زید خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فلم ’میں ہوں ناں‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ناگوار واقعے سے متعلق بات کی۔

    زید خان نے انکشاف کیا کہ فلم ڈائریکٹر فرح خان شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کٹ کی آواز آنے پر ناراض ہو گئی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ چونکہ ہم 400 فٹ اونچائی پر شوٹنگ کر رہے تھے اس لیے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، 2004 میں فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بہت ڈسپلن تھا، ایک ٹیک دینے کے بعد ہی حالت خراب ہو جاتی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے کہ شوٹنگ کے دوران کیمرہ امریتا راؤ پر تھا اور اس سین کے دوران وہ میری جانب بڑھ رہی تھیں اور مجھے کیمرے کے پیچھے سے تیار
    رہنے کے لیے بار بار چوکنا رہنے کو کہا جا رہا تھا، اس سین کے لیے رقاصائیں کافی بار ڈانس اسٹیپ کر چکی تھیں، سین کی دوبارہ شوٹنگ کے دوران ایک ڈانسر نیچے گر گئی، وہ کافی تھک چکی تھی، ایسے میں مجھے سمجھ نہیں آرہی تھا کہ کیا کروں۔

    زید خان نے بتایا کہ انہوں نے پھر بھی سین جاری رکھا مگر ایک لمحے بعد احساس ہوا کہ میں اس طرح شوٹنگ نہیں کر سکتا مجھے یہ سین رکوانا پڑے گا، میں نے اس سین کے دوران کٹ کی آواز لگا دی جس پر فرح خان کو غصہ آ گیا، فرح خان نے سب کے سامنے مجھے گالی دی اور اپنی چپل بھی مجھ پر پھینک دی۔

    زید خان نے بتایا کہ اس وقت میرا فرح خان سے کہنا تھا کہ آپ مجھ سے یہ کیسے توقع رکھ سکتے ہیں کہ میں کسی کے گر جانے پر بھی ڈانس کرتا رہوں، ایسے میں فرح خان چیخ کر بولیں تم میرے سیٹ پر کٹ نہیں کہہ سکتے، کٹ میں کہوں گی۔

    خیال رہے کہ 2004 میں بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم میں ہوں نا فرح خان نے لکھی اور ڈائریکٹ کی تھی، فلم میں شاہ رخ خان، سشمیتا سین، سنیل شیٹھی، امریتا راؤ اور زید خان نے کام کیا تھا۔

  • فرح خان  کتنے اثاثوں کی مالک،  پی ٹی آئی دور میں کتنا اضافہ ہوا؟

    فرح خان کتنے اثاثوں کی مالک، پی ٹی آئی دور میں کتنا اضافہ ہوا؟

    لاہور : سابق خاتون اول کی دوست فرح خان کے لیگل ٹیکس ایڈوائزر بہول اسد رسول نے فرح خان کے اثاثوں بارے غلط خبریں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ دور میں فرح کے اثاثے ستر کروڑ تھے اور پی ٹی آئی دور میں پانچ کروڑ کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق فرح خان کے ٹیکس ایڈوائزر بہول رسول نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 30 جون 2018 تک اثاثوں کی کل مالیت 70 کروڑ اور ڈیکلیئر ہوتی ہے، سال 2019میں بھی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم آئی، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں اثاثے ڈکلیئر کیے گئے، 2013 سے 2018 تک پیسہ ظاہر نہ کرنے والا ایمنسٹی 2019 میں ڈکلیئر ہوسکتا ہے، جنہوں نے اثاثے 30 جون 2018 تک بنائے تب عمران خان کی حکومت نہیں تھی.

    بہول رسول کا کہنا تھا کہ کوئی ادارہ نوٹس دے گا تو ہم اسکا جواب ضرور دیں گے، فرح کاذرائع آمدن کنسٹرکشن بزنس ہے، فرح کاکنسٹرکشن بزنس لاہورمیں ہے، اس حوالے سے ایف بی آرمیں تمام ریکارڈموجودہے، اگرایف بی آرکاکوئی ریکارڈتبدیل کردےتواوربات ہے۔

    ٹیکس ایڈوائزر نے بتایا کہ سال 2018 سے 2021 تک کے ٹیکس میں 9 کروڑ کا اضافہ ہوا، ایمنسٹی قانون میں واضح ہے، اسکیم سے مستفید ہونے والے پر قانون لاگو نہیں ہوتا ، اگرہمیں کوئی نوٹس جاری ہوگا تو قانونی طور پر اس کا جواب بھی دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فرح بی بی حق رکھتی ہیں کہ ان خبروں پرایکشن لےسکیں، ہم سوچ رہےتھےکہ ہم نےجتنی باتیں کیں توکوئی نوٹس آئےگا، ان کے ریکارڈمیں ہی کچھ نہیں توایف بی آر کیا نوٹس بھیجے گا۔

    ایڈوائزر فرح خان نے بتایا کہ سال 2018 کے ٹیکس ریٹرن کی 70کروڑکی مالیت ہے جبکہ 2017 سے 18 میں 47 کروڑ روپے کا اضافہ ہے۔

    بہول اسد نے فرح خان کے اثاثوں کی خبریں غلط ہیں، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، اثاثے 23کروڑ کے تھے ، جو بڑھ کر 70کروڑ کے ہوگئے، تب کے وزیراعظم شاہد خاقان کی ایمنسٹی اسکیم میں یہ ڈیکلیئر ہے، 30 جون 2018 تک ٹیکس کلیئر بند ہو چکے تھے ، تب اثاثے ڈکلیئر تھے۔

    انھوں نے کہا کہ میں ان کا ترجمان نہیں لیکن ٹیکس تک کی ہر تفصیل پرجواب دہ ہوں، سب کہہ رہے ہیں کہ ان کا تعلق عمران خان اور پی ٹی آئی سے تھا، جب فرح نے اپنے اثاثےظاہر کیے تب عمران خان کی حکومت نہیں تھی۔

    ٹیکس ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ بار بار یہ کہنا غلط ہےکہ اثاثوں میں 400گنااضافہ ہو گیا ، ہم نے جو اثاثے ڈکلئیر کیے ان کا باقاعدہ ٹیکس دیتے رہے ہیں، ایف بی آر کی خاص معلومات لیک کرنے والوں کے لیے بھاری سزائیں ہیں۔

    ایک سوال پر انھوں نے بتایا کہ اتنی باتیں کی گئیں سوچا تھا نوٹس آئے گا لیکن نوٹس توکوئی نہیں آیا، فرح کالاہورمیں کنسٹرکشن بزنس ہے ،ساری جائیداد اس سےبنی ہے ،ن لیگ دورمیں فرح کے اثاثے 70کروڑ تھے اور پی ٹی آئی کے دور میں اثاثوں میں 5کروڑ کا اضافہ ہوا۔

  • نیب نے فرح خان کے اثاثوں ، اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ طلب کرلیا

    نیب نے فرح خان کے اثاثوں ، اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ طلب کرلیا

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے مختلف محکموں سے فرخ خان کے اثاثوں کا ریکارڈ اور بینکوں سے اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق س سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان اور اس کے شوہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کے معاملے پرلاہور نیب نے مختلف محکموں کو فرخ خان کے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے مراسلے جاری کردیئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے فرخ کی جائیداد کا ریکارڈ مانگ لیا اور ایف بی آر ،ایس ای سی پی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو بھی مراسلے جاری کردیا ہے۔

    نیب کی جانب سے مختلف بینکوں سے فرخ خان کے اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔

    خیال رہے فرح خان اور اس کے شوہر احسن جمیل کے خلاف نیب لاہور میں سندن سے زائد اثاثہ جات کی انکوئری جاری ہے۔

    گزشتہ ہفتے نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کیخلاف انکوائری کی منظوری دی تھی ، نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فرح گوگی کیخلاف معلوم ذرائع سے زائد اور غیر قانونی اثاثہ جات ،منی لانڈرنگ اور مختلف کاروبار کے نام پر بہت سے اکائونٹس رکھنے کے الزام میں انکوائری شروع کی جا رہی ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ فرح خان کے اکاونٹس سے گزشتہ تین سال کے دوران 84 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، یہ رقومات انکے ذاتی اکائونٹس میں جمع کرائے جانے کےفوری بعد نکلوا لی گئیں ۔

    نیب کا کہنا تھا کہ بہت سی میڈیا رپورٹس میں ان پر آمدن سے زائد اثاثےبنانے کا الزام ہے ،انکم ٹیکس ریٹرنس کے جائزے سے بھی پتہ چلتا ہے کہ 2018 کے بعد سے ان کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ،اس عرصے میں انہوں نے کئی غیر ملکی دورے کئے ،فرح خان 9 مرتبہ امریکہ جبکہ 6 مرتبہ متحدہ امارات گئیں۔

  • منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثے بنانے کا الزام،  فرح خان  کے خلاف تحقیقات کا حکم

    منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثے بنانے کا الزام، فرح خان کے خلاف تحقیقات کا حکم

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثے بنانے کے الزام میں فرح خان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق انکوائری کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    ترجمان نیب نے کہا کہ فرح خان کے خلاف اثاثے منی لانڈرنگ کے ذریعے بنانے کا الزام ہے، ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سال میں فرح خان کے اکاؤنٹ میں 847 ملین جمع ہوئے، تمام رقم ذاتی اکاونٹ میں آتی رہی اور فوری نکلوائی بھی جاتی رہی۔

    نیب کے مطابق 2018 کے بعد سے نامعلوم ذرائع سے اثاثوں میں اضافہ ہوا ، فرح خان مسلسل بیرون ملک دورےکرتی رہیں، انھوں نے 9 بار امریکا اور 9مرتبہ یو اے ای کا دورہ کیا۔

    یاد رہے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،نہ کبھی سرکاری کام میں مداخلت کی۔

    فرح خان کا کہنا تھا کہ میرے کردار پر کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بہن بیٹیاں بھی ہیں، میرے کاروبارکے بارے میں شوہر پہلے ہی وضاحت دے چکے، میرے ساتھ جن لوگوں کو منصوب کیا گیا وہ بھی الزامات کی تردید کر چکے۔

  • بھارت: سوشل میڈیا کی آزادی پر پابندی، اداکار کے خلاف مقدمہ درج

    بھارت: سوشل میڈیا کی آزادی پر پابندی، اداکار کے خلاف مقدمہ درج

    اترپردیش: بھارتیہ جنتا پارٹی کے نومنتخب وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ پر تنقید کے بعد بی جے پی نے سوشل میڈیا مخالفین کو روکنے کے لیے ریاست کا استعمال شروع کرتے ہوئے بھارتی اداکار سریش کندر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

    تفصیلات کے مطابق بی جے پی کی جانب سے منتخب کیے گئے وزیر اعلیٰ کو اُن کے ماضی کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس خدشے کے پیش نظر بی جے پی نے سوشل میڈیا مخالفین کی زبانیں بند کرنے کے لیے ریاستی مشینری کا استعمال شروع کردیا ہے۔

    معروف ہدایتکار فرح خان کے خاوند اور اداکاری سے بالی ووڈ میں اپنا لوہا منوانے والے سریش کندر نے گزشتہ دنوں اترپردیش کے نومنتخب وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ کے ماضی پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تبصرہ کیا تھا۔

    فلم جوکر اور تیس مار خان سے شہرت پانے والے بھارتی اداکار کے خلاف بی جے پی کے مقامی رہنما کی درخواست پر حضرت گنج کے علاقے میں آئی ٹی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    bjp

    حضرت گنج علاقے کے پولیس سربراہ اونیش کمار مشرا نے بی بی سی کو بتایا کہ ٹویٹر پر نامناسب تبصرہ کرنے کے تعلق سے امت کمار تیواری نامی ایک شخص نے شکایت درج کروائی تھی۔ اسی کے پیش نظر شریش کندر کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    بھارتی اداکار نے وزیراعلیٰ کے ماضی پر سخت الفاظ میں تنقید کی تھی اور ایک دوسری ٹویٹ میں انھوں نے کہا تھا ‘اگر یوگی کو چیف منسٹر بنایا جا سکتا ہے تو داؤد ابراہیم کو سی بی آئی (مرکزی تفتیشی بیورو) کا ڈائریکٹر اور وجے مالیہ کو آر بی آئی کا گورنر بھی بنایا جا سکتا ہے۔’

    سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار کی رائے سامنے آنے کے بعد تنازعہ شدت اختیار کرگیا تھا اور بی جے پی کے حامیوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا تاہم بعد میں انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری رائے کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا البتہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو اُس سے معافی چاہتا ہوں‘‘، ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کردیے۔

    پڑھیں: ’’ سوشل میڈیا پر یو پی کے وزیراعلی پر تبصرہ، مسلمان نوجوان گرفتار ‘‘

  • شاہ رخ خان کے مقابلے میں سلمان خان بہترین جج ہیں،فرح خان

    شاہ رخ خان کے مقابلے میں سلمان خان بہترین جج ہیں،فرح خان

    ممبئی : بالی ووڈ ڈائریکٹر فرح خان خان کا کہنا ہے کہ جج کرنےمیں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی سمجھ عضب کی ہے اور وہ شاہ رخ سے بہترین جج ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں رقص اور ہدایت کاری کی مہارت کے علاوہ فرح خان اپنے بے باک بیانات کے لیے بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں،اور فرح خان اس بار ٹی وی پر نشر ہونے والے معروف رقص شو’جھلک دکھلا جا‘ سیزن 9 کے لیے جج متعین کی گئی ہیں.

    بالی ووڈ ڈائریکٹر فرح خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران جھلک دکھلا جا کے گذشتہ چار سیزن کے جج رہنے والے کرن جوہر کو بوڑھا کہہ دیا،اتناہی نہیں، کسی بھی ریئیلٹی شو کو جج کرنے کے معاملے میں فرح نے کنگ خان شاہ رخ کو بطور جج بےکار اور بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو بہتر کہا ہے.

    فرح خان کے مطابق کرن جوہر اب کسی بھی شو میں جج کی ذمہ داری نبھانے میں ماہر ہو چکے ہیں لیکن اس معاملے میں شاہ رخ اپنی دریا دلی دکھاتے ہوئے کسی کو بھی 10 میں سے 10 نمبر تک دے دیتے ہیں۔

    ان کامزید کہنا تھا کہ منصفی کے معاملے میں سلمان کی سمجھ غضب کی ہے، ’وہ ایمانداری سے کام لیتے ہیں اور جذباتی ہوئے بغیر شو کو جج کرتے ہیں۔‘

    ٹی وی پر رقص سے متعلق کئی پروگرام کی جج رہنے والی فرح کا کہنا ہے کہ ’جب بھی کوئی رقص ریئیلٹی شو ٹی وی چینلز پر آتا ہے تو میں اسے ضرور دیکھتی ہوں،اس شو میں جو بھی غلطیاں یا تجاویز ہوتی ہیں،میں انہیں چینل یا شو کے جج سے ضرور شیئر کرتی ہوں۔‘

    بالی ووڈ ڈائریکٹر فرح خان کہتی ہیں کہ وہ ’اس کے علاوہ بگ باس بھی دیکھتی ہیں اور اپنی رائے سلمان خان سے شیئر کرتی ہیں۔‘

    واضح رہے اس بار’جھلک دکھلا جا‘ سیزن 9 میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی بطور جج اپنا ہنر دکھاتی نظر آئیں گی.