Tag: فرخ حبیب

  • پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب اشتہاری قرار

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب اشتہاری قرار

    اسلام آباد : جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس پر سماعت ہوئی۔

    انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا نے سماعت کی، عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    عدالت نے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

    عدالت نے پیش ہونیوالےملزمان کی حاضری کے بعد سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی گئی ، پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔

    یاد رہے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، جس میں پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں اور جلاؤ گھیراؤ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی۔

    پولیس ترجمان کے مطابق مشتعل مظاہرین نے25سے زائد موٹرسائیکلیں اور گاڑیوں کو جلایا، اس کے علاوہ پولیس چوکی اور درختوں کو بھی آگ لگائی تھی جبکہ نذر آتش کی جانے والی گاڑیوں میں اسلام آباد پولیس کی دو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی بھی شامل تھی۔

  • تحریک انصاف کے اہم رہنما فرخ حبیب استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    تحریک انصاف کے اہم رہنما فرخ حبیب استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے، نیوز کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

    اے آر وائی کےمطابق سابق رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پچھلے 5 ماہ سے ہم سب لوگ اپنے گھروں میں نہیں تھے۔ 9 مئی کو افسوسناک واقعہ پیش آیا، اس کے بعد ہم سب گھروں سے دورتھے۔ 5 ماہ کے دوران دماغ میں ایک سوچ موجود تھی

    انھوں نے کہا کہ جو سیاست ہم کررہے ہیں کیا اسی کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں بطور سیاسی طالبعلم جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔ 9 مئی کے بعد ہم گھروں سے دور تھے، قانون کا سامنا نہیں کر رہے تھے۔ خود احتسابی کا عمل بہت ضروری ہوتا ہے۔ میں نے خود کو وقت دیا تاکہ فیصلہ کرسکوں۔ روحانی اور مخلص دوستوں سے مشورے کیے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ ہم اپنے مقصد سے ہٹ کر پاکستان کو تشدد کی سیاست پر لے آئے تھے۔ تحریک عدم اعتماد ہوا تھا تو ایسی سیاسی گیم ہوتی رہتی ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد نہ ہمیں چین سے بیٹھنے دیا گیا نہ عوام کو۔ آئینی طریقے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہٹایا گیا تو پھر انتظار کرنا چاہیے تھا،

    استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنما نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پرتشدد مزاحمت کا راستہ اختیار کیا۔ آپ کو آئینی راستے سے ہٹایا گیا آپ کو الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔

    انھوں نے کہا کہ سڑکیں بلاک اور مزاحمت کرکے مسلسل مائنڈ سیٹ دیا جاتا رہا۔ لوگوں کے دماغ میں مسلسل جذبات بھڑکائے جاتے تھے۔ لوگوں کو پیغام دیا گیا کہ ایک ادارہ آپ کو سیاست نہیں کرنے دے رہا۔ آپ سے لوگوں کی توقع تھی کہ پرامن جدوجہد کریں

    فرخ حبیب نے کہا کہ آپ بیلٹ کے بجائے بلٹ کی تلقین کرتے تھے۔ سیاسی ورکرز ماضی میں بھی گرفتار ہوئے ہیں۔ پرامن طریقے سے چیزوں کو جمہوری انداز میں لیکر چلتے تو اپنا ہدف حاصل کرلیتے

    چیئرمین پی ٹی آئی کی ذمہ داری تھی کہ تدبر دکھاتے مگر ایسا نہیں کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لوگ باہر میرے لیے لڑیں۔

    انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے لوگ لڑیں مگر میں نے گرفتارنہیں ہونا۔ مقدمات ہیں تو پاکستان میں عدالتیں بھی موجود ہیں۔ 14 مارچ کو ایک وارنٹ ہی آیا تھا نا آپ نے لوگوں کو کہا میرے لیے لڑیں۔

    آپ نے بیگ بھی پیک کیا ہوا تھا اور چاہتے تھے کہ مزاحمت بھی ہو، چئیرمین تحریک انصاف کو یہ بھی نہیں معلوم تھا کس کا ہاتھ ٹوٹا، کس کی ٹانگ۔ میں جو بھی باتیں کررہا ہوں اپنے دل سے کررہا ہوں۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ میری باتیں بہت سے لوگوں کو بری لگیں گی۔ آپ نے مسلسل لوگوں کی ذہن سازی کی۔ سوال ہے اس سے پہلے آپ کے کتنے مظاہرے کور کمانڈر ہاؤس، کینٹ یا فوجی املاک کے سامنے ہوئے؟ اس دن چند لوگوں کو خاص ہدایات تھیں۔

    جس دن چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہوئے میں دوائی کھا کر سویا ہوا تھا، اہلیہ نے اٹھا کر بتایا۔ 9 مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت اور سیاہ دن تھا۔ لوگوں کو اس قدر بوائلنگ پوائنٹ تک پہنچا دیا کہ اپنی ہی افواج کیخلاف نکل پڑے

    سابق رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ افواج پاکستان کا تصور ملک کی سیکیورٹی سے منسلک ہے۔ مودی آج دانت نکال کر بیٹھا ہے کہ کب پاکستان کو دبوچے مگر اس میں ہمت کیوں نہیں

    کورونا کے دوران افواج پاکستان کا جو کردار تھا آپ خود تعریف کرتے رہے۔ لیڈر شپ نے وژن اور سوچ دینا ہوتی۔ بدقسمتی سے چیئرمین پی ٹی آئی تشدد کی سوچ دیتے رہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف انتشار کو پرموٹ کرتے رہے۔ میں نے تواس چیئرمین پی ٹی آئی کو جوائن کیا تھا جس نے قائد اعظم کے پاکستان کی بات کی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ سائفر معاملے پر نیشنل سیکیورٹی میٹنگ کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف نے کی۔ اس میٹنگ کا اعلامیہ جاری ہوتا ہے کہ یہ مداخلت ہے سازش نہیں ہے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ آپ نے کہا کہ اس پر سیاسی بیانیہ بنانا ہے۔ سائفر کو سیاسی بیانیے کے لیے استعمال کیا گیا۔ آپ کی معیشت بھی کمزور ہے۔ آئی ایم ایف کی ضرورت آپ کو پل پل ہے

    انھوں نے کہا کہ ایک لیڈر اور عام آدمی کے جذبات میں فرق ہوتا ہے۔ میرے اوپرکیسز بنے نہیں کہتا کہ انھیں معاف کردیں۔ کہتا ہوں جو کیسز بنے ہیں قانونی طور پر دفاع کرنے دیں۔ میں نے کوئی غلط کام کیا ہے تو قانونی طور پر دفاع کرنے دیں۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ ایسے لوگ بھی چھپے ہوئے ہیں جن کا کوئی قصور ہی نہیں ہے۔ ایسے مقامات بھی ہیں جہاں کوئی احتجاج ہی نہیں ہوا مقدمات بنے۔ لوگوں کو جیل سے پیغام دیا گیا کہ الیکشن تک روپوش رہیں۔

  • ‘گھریلو صارفین کو 50 روپے فی یونٹ تک بجلی کا بل ادا کرنا پڑے گا’

    ‘گھریلو صارفین کو 50 روپے فی یونٹ تک بجلی کا بل ادا کرنا پڑے گا’

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بجلی کی قیمتوں پر اضافے پر ردعمل دیتے گھریلو صارفین کو 50 روپے فی یونٹ تک بجلی کا بل ادا کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں پر اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز حکومت نےعوام کی مشکلات میں اضافہ کرنےکیلئے ہر شعبہ میں ریکارڈ مہنگائی کی، بجلی کابنیادی ٹیرف 16 روپے تھا، اب 15 ماہ میں اضافہ کرکے 30 روپے کردیا گیا، گھریلو صارفین کو 50 روپے فی یونٹ تک بجلی کا بل ادا کرنا پڑے گا۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کر دی ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔

    100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی، 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 4 روپے فی یونٹ اضافے، 201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 5 روپے فی یونٹ، 301 یونٹ سے 400 یونٹ تک 6 روپے 50 پیسے فی یونٹ، جب کہ 400 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اضافے سے اوسط فی یونٹ ٹیرف 35 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا جبکہ سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔

  • ‘توشہ خانہ کیس سننے والے جج ہمایوں دلاور نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ تسلیم کرلیا’

    ‘توشہ خانہ کیس سننے والے جج ہمایوں دلاور نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ تسلیم کرلیا’

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس سننے والے جج ہمایوں دلاور نے اپنافیس بک اکاؤنٹ تسلیم کرلیا، پوسٹیں نہیں تھی تو اتنے سال فیس بک پیج پر رہی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ توشہ خانہ کیس سننے والے جج ہمایوں دلاور نے اپنافیس بک اکاؤنٹ تسلیم کرلیا ،یہ کیسے ہوسکتاہے کہ فیس بک اکاؤنٹ جج کا ہو پوسٹیں ان کی نہ ہوں، پوسٹیں نہیں تھی تو اتنے سال فیس بک پیج پر رہی ،ڈیلیٹ کیوں نہیں کیا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہمایوں دلاور عجلت میں شفاف ٹرائل کے حق کو مسترد کرکے کاروائی آگے بڑھا رہے ہیں، ہمایوں دلاور کے غیر جانبداری پر سنجیدہ اعتراضات درست لگتے ہیں، فیئر ٹرائل کا تقاضا ہے کہ جج ہمایوں دلاور کیس کی مزیدسماعت نہ کریں۔

    خیال رہے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر آج حاضری سے استثنیٰ اور جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے

    جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ پی ٹی آئی جیسےٹرالنگ کرتی ویسےہی گوہرعلی خان نےبھی ٹرالنگ کی، فیس بک اکاؤنٹ میرا ہی ہے لیکن یہ پوسٹیں میری نہیں، آپ فرانزک کراسکتےہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ آپ کے نام فیس بک اکاؤنٹ ہے جہاں چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف پوسٹیں لگی ہیں، جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوتی تب تک یہ کیس سننامناسب نہیں۔

  • عدالت فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

    عدالت فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

    لاہور: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس انوار الحق نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی ، فرخ حبیب کی جانب سے ان کے وکیل احمد پنسوتا پیش ہوئے تھے جس کے بعد عدالے نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    درخواست گزار نے کہا تھا کہ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کر کے انکوائریاں شروع کر دیں، کاروبار کے سلسلے میں دبئی جانا چاہتا ہوں، غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کر دیاگیا۔

    درخواست گزار نے عدالت سے  استدعا کی عدالت فرخ حبیب کا نام ای سی ایل  سے نکالنے کا حکم دے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

    سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا، عدالت نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اقدام کالعدم قرار دیا۔

  • فرخ حبیب  کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس انوار الحق نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی ، فرخ حبیب کی جانب سے ان کے وکیل احمد پنسوتا پیش ہوئے۔

    عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فرخ حبیب کانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    یاد رہے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے درخواست میں کہا تھا کہ 28 اپریل کو دبئی جانا چاہتا تھا، لاہور ائرپورٹ پر مجھے جہاز سے اتار دیا گیا، مجھے بتایا گیا کہ میرا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے، ائرپورٹ پر مجھ سے میرا پاسپورٹ اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، میرا نام ای سی ایل میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیا گیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے کا حکم دے، عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

  • زمان پارک آپریشن : ‘واضح ہوگیا یہ عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہیں’

    زمان پارک آپریشن : ‘واضح ہوگیا یہ عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہیں’

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ واضح ہوگیا یہ عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہے، لندن پلان کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رہنماپی ٹی آئی فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ظالموں اورقاتلوں نےپسپائی کےبعدفائرنگ شروع کردی ہے ، یہ گولیاں زمان پارک کےنہتےلوگوں پرفائر کی گئیں ہیں، ڈسپریشن میں یہ جلیانوالہ باغ اورماڈل ٹاؤن ظلم کی تاریخ رقم کرنے آئےہیں، واضح ہوگیا یہ عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا پچھلے 20 گھنٹوں سے مسلسل ریاستی جبر اور ظلم کیا جارہا ہے۔ پاکستان کی عدلیہ اس ظلم اور بربریت بدترین تشدد فائرنگ کو روکنے میں اپنا کردار کرے،سرعام ریاست کی ساری طاقت اپنے لوگوں کو کچلنے میں استعمال کی جارہی ہے، سب کو سمجھ آجانی چاہئے عدالتی وارنٹس کی آڑ میں لندن پلان پر عمل ہے

    ان کا کہنا تھا کہ لندن پلان کسی صورت کامیاب نہیں ہونےدیں گے، ظالموں سےایک ایک چیزکاحساب لیا جائے گا۔

  • فرخ حبیب نے ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس  عدالت میں چیلنج کردیا

    فرخ حبیب نے ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں ایف آئی اےسمیت دیگرکو فریق بنایا گیا اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نےفرخ حبیب کو 21 فروری کو طلب کررکھا ہے۔

    ایف آئی اے نے اختیارات کےناجائزاستعمال سےمتعلق انکوائری شروع کی ہے، ایف آئی اےکی کارروائی بدنیتی پرمبنی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایف آئی اےطلبی کانوٹس معطل کرے۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کو ایف آئی اے نے طلب کرتے ہوئے 21 فروری کو دفتر میں پیش ہونے کا حکم دیاتھا۔

    ایف آئی حکام کا کہنا تھا کہ فرخ حبیب نے تنویر حسین کی ملی بھگت سے کرپشن کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے فرخ حبیب کیخلاف اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن کے حوالے سے انکوئری کی جارہی ہے۔

  • فرخ حبیب فواد چوہدری کو لے جانے والی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوگئے

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے فواد چوہدری کو لے جانے والے قافلے کو روکنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے انھیں دھکے دے کر گاڑی کے آگے سے ہٹایا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی گاڑیوں کا قافلہ فواد چوہدری کو لاہور کی سڑکوں پرگھماتا رہا مگرعدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں کیا گیا۔

    تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب اورکارکنان پولیس قافلے کے پیچھے چلتے رہے۔

    پولیس کا قافلہ ٹول پلازہ پہنچا تو فرخ حبیب اسلام آباد موٹروے پر فواد چوہدری کو لے جانے والی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوگئے۔

    فرخ حبیب اور پی ٹی آئی کارکنان نے فواد چوہدری کو لے جانے والے قافلے کو روکنے کی کوشش کی ، پولیس اہلکاروں نے تحریک انصاف کے رہنما کو دھکے دیئے۔

    اس موقع پرفرخ حبیب کا کہنا تھا کہ تم لوگ توہین عدالت کررہے ہو،آپ کو عدالت کاحکم ماننا پڑے گا، آپ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر فوادچوہدری کو پیش کریں۔

    پولیس اہلکاروں نے فرخ حبیب کودھکے دے کر گاڑی کے آگے سے ہٹایا اور فوادچوہدری کو لے کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے۔

  • ‘عمران خان کا  نام 100 بار ای سی ایل  میں ڈالیں ،  فرق نہیں پڑتا’

    ‘عمران خان کا نام 100 بار ای سی ایل میں ڈالیں ، فرق نہیں پڑتا’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نام 100 بار ای سی ایل میں ڈالیں، فرق نہیں پڑتا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے حکومت کی جانب سے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے ملک سے باہر نہیں جانا اس لئے فرق نہیں پڑتا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا ہے تو 100بار ڈالیں، حکومت جو مرضی کرلے انتخابی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اب یہ ریفرنس اور ای سی ایل میں غیرقانونی طورپرنام ڈالناچاہتے ہیں توڈال لیں ، جو یہ کررہےہیں اس سے عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہےکہ عمران خان کواقتدارمیں آنےسے روکاجاسکے،یہ خوفزہ ہیں ان کی توجہ عوامی مسائل پر نہیں ہیں۔

    فرخ حبیب نے مزید کہا کہ لوگ مہنگائی میں مبتلا ہیں ان کو لوگوں کے مسائل کیلئے اجلاس کرنا چاہیے ، ان کی توجہ صرف عمران خان کی طرف ہے کہ کیسے انتخابی عمل سے دورکریں۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک میں سیاسی فنڈنگ ریزنگ کی بنیاد رکھی ،الیکشن کمیشن کی جانب سےبڑی غلطیاں نظرآرہیں ہیں، الیکشن کمیشن نے فیصلے میں جنہیں غیرملکی لکھا وہ پاکستانی ہیں اور منظرعام پر ہیں۔

    فرخ حبیب نے مزید کہا کہ بغض میں اتنے آگےچلے گئے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے بھی پیچھے پڑگئے ، وفاق سے امپورٹڈ حکومت جلد ختم ہوگی۔