Tag: فرخ حبیب

  • فرخ حبیب کا چوہدری شجاعت کے بیٹے کو چیلنج

    فرخ حبیب کا چوہدری شجاعت کے بیٹے کو چیلنج

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے چوہدری شجاعت کے بیٹے چیلنج دیا ہے کہ چوہدری شجاعت کا بیٹا عمران خان کے ووٹوں سے جیتا، استعفی دے کر عوام میں جائے، پتہ چل جائے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری شجاعت کا بیٹا چکوال سے عمران خان کےووٹوں سے جیتا، وہ شوق پورا کرے اور استعفی دےعوام جانے کی ہمت کرے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ زرداری اورشہبازکی ٹکٹ پر دوبارہ الیکشن لڑ لے پتہ چل جائے گا پلے کیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ حمزہ شہباز پہلے بھی جعلی وزیراعلی تھا اور آج بھی جعلی ہے، پہلی بار ایسا ہو رہا ہے 186 ووٹ والی اکثریتی جماعت کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر 179 ووٹ والے کو جعلی اقتدار سونپ دیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکرنےغیرآئینی اقدام کیاایساخط جوصرف ڈپٹی اسپیکر کی جیب سے نکلا، جو خط کسی ق لیگ کے ممبر کو موصول نہیں ہوا وہ بدنیتی ہے، پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ پرویز الٰہی کوووٹ دینےکابہت واضح ہے، وزیراعلیٰ انتخاب میں آئین کی بالادستی کیلئےتمام نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔

  • ‘ مریم نواز خاندان کی لوٹی دولت واپس لا کر خزانے میں جمع کرا دیں’

    ‘ مریم نواز خاندان کی لوٹی دولت واپس لا کر خزانے میں جمع کرا دیں’

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز خاندان کی لوٹی دولت واپس لا کر خزانے میں جمع کرا دیں ، لوٹی دولت واپس ہوتو شاید معاشی بحران سے نکلنے میں مدد مل سکے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مریم نواز کی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کےغلط فیصلوں کادفاع مجرمہ اپنی پیشی پر کر رہی ہے، آل شریف نے ہمیشہ پاکستان کے نظام پرنقب لگائی، آل شریف اب بھی اپنی نااہلی کا ملبہ عمران خان پر ڈال رہے ہیں۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز خاندان کی لوٹی دولت واپس لا کر خزانے میں جمع کرا دیں ، لوٹی دولت واپس ہوتوشاید معاشی بحران سے نکلنے میں مدد مل سکے۔

    امپورٹڈ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار نے پاکستان کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں، مغرب کے غلاموں کو عوام کی کچھ پرواہ نہیں ، مغرب کے غلاموں کو صرف غلامی کرنا اورجھوٹے بھاشن دیناآتاہے۔

    انھوں نے بتایا کہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی دے کر ریلیف دیا، مریم صفدرکو عوام کو دی گئی سہولتیں ایک آنکھ نہیں بھاتیں، عوام کوغلامی کا طوق پہنے ہوئے دیکھنا اس خاندان کامشغلہ ہے۔

    فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اعدادوشمارمیں ہےہمارےدور میں معیشت کاپہیہ تیزی سےچل رہاتھا، چھوڑی ہوئی بہترین معیشت سنبھالنے کی سکت نہیں تھی توسازش کیوں کی؟

    شریف خاندان کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ آل شریف کی کرپشن،نااہلی،اور تکبر سے ملک اس حالات پرپہنچ گیاہے، آل شریف کو مقبولیت دیکھنی ہے توایک بار عوام میں جائیں لگ پتہ جائےگا، الیکشن سے فرار حاصل کرنا ان کے خوف کی علامت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام اس مجرموں کے گلدستے کا کڑا احتساب کریں گے، عمران خان اس لیے حواس پر سوار ہے کیونکہ وہ ہی انہیں کیفرکردار تک پہنچائے گا۔

  • امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد ترسیلات زر میں 25 فیصد کمی آئی ہے: فرخ حبیب

    امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد ترسیلات زر میں 25 فیصد کمی آئی ہے: فرخ حبیب

    اسلام آباد: سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد برآمدات میں 10 فیصد اور ترسیلات زر میں 25 فیصد کمی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں برآمدات اور ترسیلات زر میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اپریل 2022 میں برآمدات 2.89 ارب ڈالر اور ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالرز تھے۔

    انہوں نے کہا کہ جیسے ہی امپورٹڈ حکومت آئی ہے ان کی نااہلی کے باعث مئی 2022 میں برآمدات 10 فیصد کم ہو کر 2.6 بلین ڈالر اور ترسیلات زر 25 فیصد کم ہو کر 2.33 بلین ڈالر ہوگئے۔

  • شہباز اسپیڈ کے 60 روز کی کارکردگی رپورٹ جاری

    شہباز اسپیڈ کے 60 روز کی کارکردگی رپورٹ جاری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے شہباز اسپیڈ کے 60 روز کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نے شہباز حکومت کی 60 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

    فرخ حبیب نے بتایا کہ ڈالر کی ڈبل سنچری، روپیہ کی قدرمیں25 روپے کمی، پٹرولیم مصنوعات میں60 روپے اضافہ، آٹا گھی بھی مہنگا جبکہ بجلی فی یونٹ8 روپے ، گیس45 فیصد مہنگی اور لوڈ شیڈنگ 8 سے 12 گھنٹے ہوگئی۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہباز اسپیڈ 60 روز ،5 غیر ملکی دورے 11 روز پاکستان سے باہر گزارے، وزیراعظم ہاؤس میں دعوتیں اور کھابےچل رہےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ای سی ایل میں سے اپنی کابینہ کے لوگوں کے نام نکال دئیے ،ایف آئی اے ڈائریکٹر ،تفتیشی اور اسپیشل پراسیکوٹر تبدیل کردیئے اور ساتھ ہی نیب قانون میں ترامیم،نواز، شہباز، مریم، زرداری کے کیس ختم کردیئے ،این آراوٹو۔

  • حکمران ناموس رسالت ﷺ کی خاطر تجارتی کونسلر تعیناتی کا فیصلہ واپس لے، پی ٹی آئی کا مطالبہ

    حکمران ناموس رسالت ﷺ کی خاطر تجارتی کونسلر تعیناتی کا فیصلہ واپس لے، پی ٹی آئی کا مطالبہ

    اسلام آباد :تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران ناموس رسالت ﷺ کی خاطر تجارتی کونسلر تعیناتی کا فیصلہ واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکمرانوں نے مسجد نبوی واقعے پر سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات کرائے، ان کے واٹس ایپ میڈیا مینجمنٹ نےطوفان برپا کردیا، اب نہ کوئی سفیر نکالنے کا مطالبہ کررہا ہے نہ کوئی اسلام آباد مارچ ، سرد مہری اس لئے کہ شریف خاندان کے بھارت سے ذاتی کاروباری تعلقات ہیں۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بی جے پی رکن کی گستاخی پرمسلم دنیا سے بھارتی اشیا کا بائیکاٹ،سخت ردعمل آیا، حکمران ناموس رسالت ﷺکی خاطر تجارتی کونسلر تعیناتی کا فیصلہ واپس لے۔

    اس حوالے سے ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت میں نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی، بھارت کیخلاف متعدد عرب اور مسلم ممالک نےاقدامات کا اعلان کیا، میرصادق اورجعفر کی طرف سے بھارت سے تجارت شروع کی جا رہی ہے، ان کے کاروباری مفادات بھارت سےہیں جو انہیں ہرشے سے زیادہ عزیز ہیں۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ انہوں نےزیادہ توجہ جعلی آڈیوویڈیوبنانےپرمرکوز کررکھی ہے، اگریہ اس سےنصف توجہ بھی عوامی مسائل پر ڈالتے تو عوام اس حالت کونہ پہنچتے، لگتا ہے اللہ نے انکے دلوں پر مہر لگادی ہے۔

  • ‘پٹرول بم اور بجلی کی لوڈشیڈنگ:  شہبازشریف کے  50 روزہ حکومت میں 5 غیر ملکی دورے’

    ‘پٹرول بم اور بجلی کی لوڈشیڈنگ: شہبازشریف کے 50 روزہ حکومت میں 5 غیر ملکی دورے’

    اسلام آباد : سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مہنگائی، پٹرول بم، بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ، ایسے میں شہبازشریف نے50 روزہ دور حکومت میں 5 غیر ملکی دورہ کئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مشکلات میں ہے، مہنگائی،پٹرول بم،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے ، ایسے میں شہبازشریف نے50 روزہ دور حکومت میں 5 غیر ملکی دورہ کئے، جس میں 11 روز پاکستان سے باہر گزارے اور لندن میں سزایافتہ اشتہاری نواز شریف کوملنے گئے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں فرخ حبیب نے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے کہا کہ 18فروری کوفرد جرم عائد ہونا تھی، 4ماہ ہونےکوہیں فردجرم موخر کی جارہی ہے، شہبازاورحمزہ کی عبوری ضمانت منسوخ کرکےگرفتاری کرنی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اےمنی لانڈرنگ کیس کافیصلہ بغیرتعطل کےآناچاہیے، سپریم کورٹ سوموٹو لےچکا ہے،کرپشن کیسزکا فیصلہ بغیرتعطل آناچاہیے۔

  • ‘وزیراعظم ہاؤس کی سجاوٹ کیلئے اربوں روپے مزید مانگ لیے گئے’

    ‘وزیراعظم ہاؤس کی سجاوٹ کیلئے اربوں روپے مزید مانگ لیے گئے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی سجاوٹ کیلئے اربوں روپے مزید مانگ لیے گئے ، مال مفت دل بے رحم پر کام شروع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں کھابہ کھل گیا ہے، وزیراعظم ہاؤس کی سجاوٹ کیلئےاربوں روپے مزید مانگ لیے گئے، کابینہ بے جا بیرونی ملک کے دوروں پر ہے، مال مفت دل بے رحم پر کام شروع ہو گیا، سعودی عرب دورے پرتمام اتحادی ساتھ چلے جاتے۔

    یاد رہے سابق وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان مین کہا کہ آپ کی آدھی حکومت اس وقت یورپ میں گلچھرے اڑا رہی ہے ایک ماہ میں میڈیا پر اشتہاروں کی بارش اور وزیر اعظم ہاؤس کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے ، تھوڑے سے پیسے زہر کیلئے بھی نکال لیں۔

  • ‘شہباز شریف مودی اور راناثنا اللہ امیت شاہ بن چکا ہے’

    ‘شہباز شریف مودی اور راناثنا اللہ امیت شاہ بن چکا ہے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف مودی اور راناثنااللہ امیت شاہ بن چکاہے، جوکرنا ہے کرلیں یہ حقیقی آزادی مارچ اب رکنےوالا نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے حقیقی آزادی مارچ کے موقع پر پولیس کی شیلنگ اور کارکنان کی گرفتاریوں پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راناثنااللہ کا پلان منظرعام پر آچکا ہے، فوٹیجز سامنے آگئی ہیں، کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کا تعلق راناثنااللہ کیساتھ ہیں۔

    پولیس کی یاسمین راشد سے بد تمیزی پر فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ کی کمانڈ میں یاسمین راشد کی گاڑی پر حملہ کیاگیا اور راناثنااللہ کے حکم پر نقاب پوش مسلح لوگ بدامنی پھیلا رہے ہیں، راستے میں خون خرابے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار راناثنااللہ ہوں گے۔

    موجودہ صورتحال کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا ایسا لگ رہاہے شہبازشریف مودی اور راناثنااللہ امیت شاہ بن چکاہے، جوکرنا ہے کرلیں یہ حقیقی آزادی مارچ اب رکنےوالا نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ غیرقانونی احکامات پرعملدرآمد کیاگیا تو انتظامیہ کا احتساب ہوگا، خواتین، وکلا اورڈاکٹرز پر بھی تشدد کیاگیا ہے، پوراپاکستان کنٹینرز لگا کر بند کردیاگیا ہے، پورا پاکستان بند کرکے آپ نے آزادی مارچ کامیاب بنا دیا ہے۔

  • ‘نئے انتخابات آئندہ 90 روز میں ہوں گے’

    ‘نئے انتخابات آئندہ 90 روز میں ہوں گے’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نئے انتخابات آئندہ 90 روز میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم کی تجویز پر اسمبلیاں تحلیل کر دی ہیں۔

    وزیر مملکت نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نئے انتخابات آئندہ 90 روز میں ہوں گے، وزیر اعظم نے بھی خطاب میں قوم کو نئے انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کوئی الیکشن سے فرار اختیار کرے تو اسے سیاسی بھگوڑا کہا جائے گا، ادھر ادھر کی بونگیاں نہ ماریں الیکشن کی تیاری کریں۔

  • غربت کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کا ایک اور اقدام

    غربت کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کا ایک اور اقدام

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کے اجرا کا آغاز کریں گے، 2 سالوں میں 407 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مبطاق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کے اجرا کا آغاز کریں گے۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے افراد کو اخوت سمیت دیگر مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے کاروبار شروع کرنے کے لیے بلا سود لاکھ تک اور گھر بنانے کے لیے لاکھ تک قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کو کم لاگت گھروں کی تعمیر اور کاروبار شروع کرنے کے لیے 2 سالوں میں کل 407 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

    وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اس مدت میں حکومت 56 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔