Tag: فردوس جمال

  • والد کے رویے نے ویڈیو بنانے پر مجبور کیا، فردوس جمال کے بیٹے کے سنگین الزامات

    والد کے رویے نے ویڈیو بنانے پر مجبور کیا، فردوس جمال کے بیٹے کے سنگین الزامات

    اداکار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے ان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ والد کی ویڈیوز کے بعد اسکا جواب دینے پر مجبور ہوا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار فردوس جمال نے کچھ دنوں قبل انکشاف کیا تھا کہ کچھ انھوں نے اہل خانہ کو خود سے الگ کردیا ہے اور وہ اس وقت لاہور میں تنہا زندگی گزار رہے ہیں جبکہ فیملی کے افراد پشاور جاچکے ہیں، متعدد انٹرویوز میں وہ شکوہ کرچکے ہیں کہ ان کی شادی غلط جگہ پر ہوئی۔

    ان کلپس اور ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد فردوس جمال کے صاحبزادے حمزہ نے یوٹیوب پر تقریباً 10 منٹ کی ویڈیو میں والد کے رویے سمیت والد کے بھائیوں کی جانب سے پیدا کی گئی مشکلات کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ والد کے رویوں کی وجہ سے ہی والدہ نے خلع لی۔

    حمزہ کا کہنا تھا کہ والدہ نے انھیں سختی سے تاکید کی کہ وہ ویڈیو میں کوئی جذباتی بات نہیں بتائیں گے، اس لیے وہ صرف پردے میں رہ کر بتا رہے ہیں کہ والد کے رویوں کی وجہ سے ہی ان کا خاندان مشکلات کا شکار ہے۔

    افسردگی کے ساتھ حمزہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھریلو معاملات کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتے تھے لیکن وہ والد کی متعدد ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مجبور ہوئے۔

    سینئر اداکار کے بیٹے نے کہا کہ فردوس جمال کی تمام اولاد اور اہلیہ نے ہی فردوس جمال کو کینسر کے وقت سہارا دیا، ان کے علاج کے اخراجات برداشت کیے،

    حمزہ نے سوال کیا کہ ان کی دیکھ بھال انھوں نے نہیں کی تو اور کون تھا ان کا خیال رکھنے کے لیے؟ بہن اپنے والد کی دیکھ بھال کرتی رہیں جب کہ وہ اور ان کے بھائی والد کے علاج کے لیے اخراجات کے انتظامات کرتے رہے۔

    حمزہ فردوس کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے چار سے پانچ سال کے دوران ایک بھی ڈرامے میں کام نہیں کیا؟ کوئی ان سے جاکر پوچھے کہ ان کے اخراجات کیسے چل رہے ہیں؟

    انھوں نے یہ بھی شکوہ کیا کہ والد ہمیشہ یہی کہتے رہے ہیں کہ ان کی شادی غلط جگہ پر ہوئی اور یہ کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارتے ہیں، انہوں نے ایک بار بھی ان کی والدہ سے متعلق نہیں سوچا۔

    حمزہ فردوس نے مبہم انداز میں سوال کیے کہ لاہور میں رہائش کے لیے اور بھی اچھی جگہیں ہیں لیکن ان کے والد ایک خراب جگہ میں رہائش کے لیے بضد کیوں ہیں؟ اور وہاں ہی وہ کیوں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں؟

    ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد اور خاندان سے متعلق بہت سارے معاملات کا علم میڈیا کے بہت سارے لوگوں کو ان سے زیادہ ہوگا، اس لیے وہ زیادہ کھل کر بات نہیں کرنا چاہتے، وہ پردے میں رہ کر بات کر رہے ہیں۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2022 میں پاکستانی کے نامور اداکار فردوس جمال کینسر میں مبتلا ہوئے تھے ، تاہم 2024 کے آغاز میں وہ اس بیماری سے صحتیاب ہوگئے تھے جس کے بعد ان کے متعدد انٹرویوز میڈیا کی زینت بنے تھے۔

  • فردوس جمال نے موذی مرض کینسر کو شکست دینے کے بعد اپنی فیملی کو کیوں چھوڑ دیا؟

    فردوس جمال نے موذی مرض کینسر کو شکست دینے کے بعد اپنی فیملی کو کیوں چھوڑ دیا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فردوس جمال نے انکشاف کیا ہے انہوں نے اپنی بیماری کے بعد اپنا گھر چھوڑ دیا تھا۔

    فردوس جمال نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں گھر چھوڑنے سے متعلق بتایا کہ کینسر کے بعد میں نے اپنا گھر چھوڑ دیا تھا، میں نے اپنی فیملی کو اس لیے چھوڑ دیا کہ انہیں میری وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، بچوں کی زندگی میں سکون ہے اور وہ اپنے راستے پر اچھا کر رہے ہیں۔

    فردوس جمال نے اپنے اس فیصلے کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اور مجھے یقین ہے کہ میری فیملی میری غیر موجودگی میں زیادہ پرسکون زندگی گزار رہی ہے۔

    انہوں نے اپنے خیالات پر قائم رہنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا میں نے جو محسوس کیا وہ کہا۔ میرے بچے یا دوسرے لوگ اپنے خیالات رکھتے ہوں گے، مگر میں اپنے جذبات اور خیالات کو چھپانے کا عادی نہیں ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار فردوس جمال کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا ہوگئے تھے، کینسر کو شکست دینے کے بعد وہ گاہے بگاہے اسکرین پر انٹرویو دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

  • میری نظر میں ماہرہ خان خوبصورت نہیں، بوڑھی عورت ہیں: فردوس جمال

    میری نظر میں ماہرہ خان خوبصورت نہیں، بوڑھی عورت ہیں: فردوس جمال

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار فردوس جمال کا کہنا ہے کہ میری نظر میں ماہرہ خان خوبصورت نہیں۔

    پاکستانی اداکار فردوس جمال نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے ماضی میں کہا تھا کہ ماہرہ خان بوڑھی لگتی ہیں، اُنہیں ڈراموں یا فلموں میں ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار دینے چاہیے لیکن آپ کے اس بیان کے بعد انہوں نے شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، تو اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گے؟

    اس سوال کے جواب پر اداکار فردوس جمال نے کہا کہ میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں، میں نے ماہرہ خان کی عُمر سے متعلق حقیقت بتائی تھی، وہ اپنی اصل عُمر کے مطابق بوڑھی عورت ہیں، اگر لوگوں کو ماہرہ خان بظاہر خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں ہے، ہر کوئی اپنی نظر سے دیکھتا ہے، میری نظر میں وہ خوبصورت نہیں۔

    اداکار فردوس جمال نے کہا کہ میں ایلزبیتھ ٹیلر جیسی اداکاراؤں کی اداکاری کو دیکھ کر ہی اداکاری کا موازنہ کرتا ہوں اور ہر انسان کا اپنا زاویہ ہوتا ہے، اداکاری اور خوبصورتی سے متعلق میرا اپنا زاویہ ہے، میں اپنی سوچ اور نظریے کے حساب سے چیزوں کو دیکھتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • اداکارہ ماہرہ خان نے فردوس جمال کی تنقید پر خاموشی توڑ دی

    اداکارہ ماہرہ خان نے فردوس جمال کی تنقید پر خاموشی توڑ دی

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر خط لکھ کر جواب دیا، فردوس جمال نے کہا تھا کہ ماہرہ خان کو ہیروئن کے بجائے ماں کا کردار ادا کرنا چاہئے۔

    فلم رئیس کی 33 سالہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ اس معاملے پر اپنے مداحوں کی جانب سے سپورٹ کرنے پر ان کی شکر گزار ہیں، ہم حال میں جیتے ہیں، ہم کیا کرتے ہیں اور کیسے کرتے ہیں یہ ہمارے مستقبل ہیں۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے مجھے فلم انڈسٹری پر فخر ہے، میں اپنے سینئر اداکاروں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اور مجھ جیسی دوسری اداکاراؤں کے لیے راستہ بنایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    We are the present. What we do and how we do it, is our future. Thank you to all those who have come out to support me- I did not ask for it and that makes it even more special. As an artist I am proud of my industry. I’m grateful to my senior artists for paving the way for people like me and so many others. I am also proud of myself. In this journey of mine, I can proudly say that I have done what I thought was right and never succumbed to what others thought was right for me. That – I will continue to do. InshAllah. In a world full of hate, let’s choose to love. Let’s be tolerant of other people’s opinions and let our fight be against the mindset -that a successful woman is a scary thought. No it isn’t. It’s a beautiful and empowering one. Let us stop picking on one another so that this industry and our country thrives like no other. I read somewhere that ‘Stardom’ in Latin means – thank you to the fans when it was lonely. Stardom it is then! Love and Gratitude, X

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    انہوں نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں مجھے اس پر فخر ہے، میں کہہ سکتی ہوں کہ میں نے ایسا کیا ہے جیسا میں نے سوچا تھا اور جو کچھ حاصل نہیں کرسکی اس کی مجھے کوئی تکلیف بھی نہیں ہے، میں اپنے اس سفر کو جاری رکھوں گی انشا اللہ۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ نفرت سی بھری دنیا میں ہم محبت کا انتخاب کرتے ہیں، انہوں نے دوبارہ مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ فلم انڈسٹری ہماری ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل سینئر اداکار فردوس جمال نے اے آر وائی زندگی کے مارننگ شو میں میزبان فیصل قریشی کے سامنے کہا تھا کہ ماہرہ خان اداکارہ نہیں ہیں وہ ماڈل ہیں، اس عمر میں ان کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہئے۔