Tag: فردوس عاشق

  • فردوس عاشق اعوان کا اپنی ملازمہ پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

    فردوس عاشق اعوان کا اپنی ملازمہ پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے اپنی ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کیا اور اسے گالیاں بھی دیں۔

    کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کا سسلہ رک نہیں سکا، فردوس عاشق اعوان کی اپنی گھریلو ملازمہ سے گالم گلوچ اور تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    واقعے کی موبائل فون ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان ملازمہ پر تشدد کا اعتراف بھی کر رہی ہیں، انہوں نے ملازمہ کو گالیاں اور پولیس کو بلا کر اسے بند کرانے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے خواجہ رمضان مجید کے مطابق انہوں نے ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی دھمکیاں دیں اور مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

     

  • ’آج کا دن تقاضا کرتا ہے عالمی برادری کشمیریوں سے کیا وعدہ پورا کرے‘

    ’آج کا دن تقاضا کرتا ہے عالمی برادری کشمیریوں سے کیا وعدہ پورا کرے‘

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یو این کی کشمیریوں کےحق میں پاس قرارداد پر عمل درآمد نہ ہوسکا، 71 سال قبل کشمیریوں کو حق خودارادیت کی قرارداد پاس کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 71 سال سے کشمیریوں کا ناحق لہو بہایا جارہا ہے، ان کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں، انہیں اپنا جمہوری، قانونی اور جائز حق مانگنے پر جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری، یواین اور سلامتی کونسل فرض کو پورا نہیں کررہے، آج کا دن تقاضا کرتا ہے عالمی برادری کشمیریوں سےکیا وعدہ پورا کرے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے، کشمیری جبرو استبداد سے پاک ماحول میں اپنی زندگیاں گزار سکیں۔

    دنیا بھر میں کشمیری آج حق خودارادیت منارہے ہیں

    فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہم بہادر کشمیریوں کو بھی پیغام دیتے ہیں، ان کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہم ان کے ساتھ ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں پورا پاکستان ان کے شانہ بشانہ ہے۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ ثابت قدمی، ہمت اور قربانی کے جذبے سے کشمیری ڈٹے ہوئے ہیں، کشمیری انشااللہ کامیاب ہوکر رہیں گے، دشمن ناکام ونامراد ہوگا۔

  • ’’سی سی آئی اجلاس وزیراعظم کا تمام اکائیوں کو ساتھ لیکر چلنے کا عملی ثبوت ہے‘‘

    ’’سی سی آئی اجلاس وزیراعظم کا تمام اکائیوں کو ساتھ لیکر چلنے کا عملی ثبوت ہے‘‘

    اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی) اجلاس وزیراعظم کا تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عملی ثبوت ہے، اجلاس ترقی کے ثمرات ملک بھر میں پہنچانے کا بھی ضامن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، دہائیوں سے تاخیر کے شکار معاملات پر مفاہمت سے سیر حاصل گفتگو ہوئی، اجلاس میں تاخیر کے شکار معاملات پر گفتگو سے اتفاق رائے میں پیشرفت ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں تمام وزرائےاعلیٰ نے شرکت کی، ملکی قیادت قومی امور سمیت عوامی فلاح اور ترقی کے لیے یکسو ہیں، وزیراعظم نے گیس رائلٹی اور صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ہدایات دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی میٹری نظام پانی کی منصفانہ تقسیم میں معاون ثابت ہوگا، یکساں تعلیم کے مقصد کو باہمی مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق خوش آئند ہے، اجلاس میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری سے آگاہ کیا گیا۔

    فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ واپڈا چیف ایگزیکٹو کے لیے قابل شخصیت کے انتخاب کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا گزشتہ روز اجلاس ہوا، اجلاس میں ایکسپلوریشن اینڈپروڈکشن پالیسی 2012 کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم کا جائزہ لیا گیا، اور صوبوں میں پانی کی تقسیم پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا اور وزیراعلیٰ سندھ کی پانی پرنوک جھوک ہوئی، فیصل واوڈا کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ بھی تکرار ہوئی۔ مشترکہ مفادات کونسل نے آبی معاہدے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس میں آبی وسائل پر صوبوں کے درمیان کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا، سی جے کنال کا معاملہ اگلے اجلاس تک مؤخر کردیا گیا، وزیراعظم نے پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے فوری ٹیلی میٹرز نصب کرنے کی ہدایت کی۔

  • اداروں کی مضبوطی جمہوریت کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے: فردوس عاشق

    اداروں کی مضبوطی جمہوریت کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے: فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اداروں کی مضبوطی جمہوریت کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تازہ پیغام میں کہا ہے کہ بیرونی عناصر اور ان کے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کم زور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔

    انھوں نے ٹویٹ میں لکھا ’ادروں کی مضبوطی ملکی ترقی، جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح کے لیے ناگزیر ہے۔‘

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے روشن مستقبل کے خلاف سازشی عناصر کو شکست دیں گے، ملک کے تمام اداروں میں ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور عسکری قیادت مل کر احسن انداز سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں، ملک معاشی استحکام اور ترقی کی منزل پر گام زن ہے۔

    خیال رہے کہ خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں سزائے موت کے فیصلے کے بعد ملک میں اداروں کے مابین ایک نیا تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔

  • فضل الرحمان پارٹی کو استعفیٰ دلوا کر سیاسی پنجہ آزمائی کریں، معاون خصوصی

    فضل الرحمان پارٹی کو استعفیٰ دلوا کر سیاسی پنجہ آزمائی کریں، معاون خصوصی

    سیالکوٹ: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان پارٹی کواستعفیٰ دلواکرسیاسی پنجہ آزمائی کریں جب کہ لندن میں جوبیٹھک لگائی گئی وہ پاکستان واپس آکرلگائیں۔

    سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولاناصاحب ہمت کریں اپنی جماعت کوبولیں پارلیمنٹ سےاستعفیٰ دے، اقتدارکا نشہ ان سےچھینا ہوا ہے ان کومزہ نہیں آرہا، فضل الرحمان اپنےبیٹےکوکہیں کہ پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیں یہ لوگ دھرنے سے بے مرادلوٹےہیں، یہ دیوانیں کی بھڑکیں اوربلی کےخواب میں آنے والے چھیچھڑےہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ فضل الرحمان سیاست میں زندہ رہنےکیلئےروزنیاچٹکلادیتےہیں وہ جومنجن روزبیچتےہیں اس میں عوام کی دلچسپی نہیں ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف صاحب آپ کاجوپارلیمنٹ میں چیمبرہےوہ خالی ہے،18سوال شہباز شریف کاپیچھا کرتےرہیں گے شہبازشریف صاحب پارلیمنٹ کی توقیرکیلئےواپس آئیں ان کابیانیہ پاکستان میں بک نہیں رہاتولندن میں بیچ رہےہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لندن میں کرپشن اورمنی لانڈرنگ سےبنےفلیٹس میں گٹھ جوڑہورہاہے، یہ بیٹھک گارڈفادرکےسائےمیں ہے، جوبیٹھک لگائی گئی وہ پاکستان واپس آکرلگائیں اور شریف خاندان پاکستان واپس آکر عدالتوں کوجواب دیں، مال بچاؤمہم عنقریب دم توڑےگی ،چھوٹےمیاں صاحب بڑی بڑی ڈکیتیوں کاجواب دیں ، شہبازشریف لوٹی ملکی دولت کاحساب دیں۔

  • ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی میں شامل لوگ قانون کو مطلوب ہیں: فردوس عاشق

    ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی میں شامل لوگ قانون کو مطلوب ہیں: فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کیسی ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی اور مشاورت میں شامل لوگ ہی قانون کو مطلوب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ شامل ہیں جو خود پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں، یہ کیسی ستم ظریفی ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید لکھا کہ پوری کی پوری ن لیگ مفروروں کے پاس ڈیرہ ڈالے بیٹھی ہے، جیسے علاج کرانا ہر قیدی کا حق ہے، ویسے جرم کا حساب لینا بھی قانون کا حق اور تقاضا ہے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اس وقت لندن میں موجود ہے، ن لیگی رہنماؤں نے گزشتہ روز برطانوی دارالحکومت میں بیٹھک جمائی تھی، یہ اجلاس ایجویئر روڈ پر مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں شہباز شریف، ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، پرویزرشید، اسحاق ڈار، خرم دستگیر، مریم اورنگ زیب اور دیگر نے شرکت کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ کی مرکزی قیادت کی لندن کے ریسٹورنٹ میں بیٹھک

    شہباز شریف نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر اتفاق رائے چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت سے ماضی قریب کا تجربہ مایوس کن ہے، نواز شریف صحت یابی کے بعد ڈاکٹرز کے مشورے سے پاکستان جائیں گے۔

  • سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے: فردوس عاشق اعوان

    سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ہماری ترجیح نمبر ایک ہے، منصوبے سے متعلق امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ راہداری پورے خطے کی ترقی اور خوش حالی کی نئی راہیں کھولے گی۔

    انہوں نے کہا کہ منصوبے پر امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے، منصوبہ ہماری اقتصادی ترقی کا ضامن ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ چین قریبی دوست ہے، آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ڈٹ کر ساتھ دیا، حکومت کی قومی پالیسی سے متعلق ترجیحات میں سی پیک نمبر ایک ہے، اقتصادی راہداری سے خوش حالی آئے گی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل واشنگٹن ڈی سی میں تھنک ٹینک میں تقریر کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ چین اس وقت دنیا میں قرضے دینے والا سب سے بڑا ملک ہے تاہم یہ قرضے دینے کی اپنی شرائط کو شائع نہیں کرتا جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو سی پیک کے حوالے سے چینی سرمایہ کاری پر سوالات اٹھانے چاہئیں۔

    پاکستان نےسی پیک پرامریکی تنقید مسترد کردی

    امریکی نائب وزیر خارجہ کے بیان پر پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ نے ردعمل میں کہا تھا کہ اگر پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے، پاکستانی، چینی میڈیا کو سی پیک کے خلاف پروپیگنڈے کا سامنا کرنا چاہیے۔

    بعد ازاں پاکستان نے پاک چین راہداری منصوبے پر امریکی نائب وزیر خارجہ کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ایلس ویلز کے سی پیک سے متعلق تجزیے کو بے بنیاد قرار دیا۔

  • پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کے بھارتی عزائم خاک میں مل گئے: فردوس عاشق

    پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کے بھارتی عزائم خاک میں مل گئے: فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدام کو سراہنا مخلص کوششوں کا اعتراف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس ضمن میں مزید اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کے بھارتی عزائم خاک میں مل گئے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کے لیے کوشاں تھا، وزیراعظم مخلص کاوشوں سے پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے لارہے ہیں۔

    ٹوئٹ میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے مخالفین کی اولادیں استحکام میں روڑے اٹکار ہی ہیں، پاکستان گرے لسٹ میں ہے، آئندہ چند ماہ نہایت اہم ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف : بھارت کی تمام سازشیں ناکام، پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا

    معاون خصوصی فردوس عاشق نے دھرنے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا دہشت بن کر قومی تشخص اور وقار کیوں مجروح کرنا چاہتے ہیں؟

    خیال رہے کہ دو روز قبل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا تھا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی کارکردگی بہتر کی ہے، فی الحال پاکستان کا نام فروری دوہزاربیس تک گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا۔

  • ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف گواہی بیرون ملک سے بھی آرہی ہے: فردوس عاشق اعوان

    ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف گواہی بیرون ملک سے بھی آرہی ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی دولت کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کی کرپشن کی گواہی بیرون ملک سے بھی آرہی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کرپشن قوم کے دفاع اور سلامتی سے کھیلنے کی مترادف تھی، قوم کو پتہ چلنا چاہیے کہ لوٹی دولت کہاں گئی؟

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیسے سے بلاول کی سکول فیس کی ادائیگی میں کتنے صرف ہوئے اور کتنے سرے محل خریدے گئے؟ قوم کو پتہ چلنا چاہیے کہ چوری کی گئی رقم کہاں ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چوروں نے غریبوں کی کٹیا اجاڑ کر اپنے محل تعمیر کئے، غریبوں کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسا کر خود گھوڑے پالتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ لٹیروں نے قوم کے بچوں کی دوائیوں کے پیسے چھوڑے، نہ اسکولوں کے بجٹ معاف کئے اور نہ ہی سڑک، اسپتال اور روٹی کے فنڈز بھی ان سے نہ بچ سکے۔

    ای کامرس پالیسی کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنے گی: فردوس عاشق اعوان

    خیال رہے کہ گذشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ای کامرس وزیر اعظم کے وژن کے تحت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے، نوجوانوں اور چھوٹے کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی جانب اہم حکومتی قدم ہے۔

  • مریم بلاول ابو بچاؤ مہم پر اکٹھے ہوئے، بینظیرکی روح تڑپ گئی ہوگی، فردوس عاشق

    مریم بلاول ابو بچاؤ مہم پر اکٹھے ہوئے، بینظیرکی روح تڑپ گئی ہوگی، فردوس عاشق

    اسلام آباد : معوان خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج فادرز ڈے پر دونوں سیاسی رہنما ابو بچاؤ مہم پر رائیونڈ میں اکٹھے ہوئے، شہید بینظیر بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات پر اپنے ردعمل میں کیا، اسلام آبا دمیں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کی مہنگائی اور مشکلات کی بات کرنے والے اپنے منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئے۔

    بجٹ حکومت کا نہیں پاکستان کے عوام اور ریاست کی ضرورت ہے، بجٹ منظور کرانا قوم کی آئینی ضرورت ہے، حکومت اتحادیوں کے ساتھ مل کر بجٹ منظور کرائے گی، سیاسی یتیموں کاٹولہ ہاتھ ملتا رہ جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو کے جانشین آج اپنے ابو کی کرپشن بچانے رائیونڈ گئے، جس پر شہید بینظیر بھٹو کی روح بھی تڑپ رہی ہوگی، آج فادرز ڈے پر دونوں جماعتیں ابوبچاؤ مہم پر اکٹھے ہوئے۔

    دونوں کے ابو اپنی کرتوتوں کا حساب دینے اصل جگہ پر ہیں، بچوں کا والد کے بغیر فادرزڈے منانے کا موقع آتا ہے تو درباری ساتھ آتے اور جاتے ہیں، محلات میں درباریوں کا آنا جانا معمول کی کارروائی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہاں دو مریم ہیں اس پر بھی قوم کو کنفیوژن ہوتی ہے، ایک مریم راج کماری اور دوسری ان کی کنیز ہے، راج کماری جو ڈکٹیٹ کرتی ہیں وہ کنیز مریم آکر بول دیتی ہیں۔

    عمران خان کو مشورے دینے والی کنیز خاص سن لیں، ان جیسے ذہنی مریضوں کے لئے ایک ڈاکٹر مختص ہے، اس علاج گاہ میں ذہنی مریضوں کا علاج ہوگا، کنیزخاص تشریف لائیں، مریم کیلئے مناسب وقت پر علاج کیلئے نسخے تجویز کرنے جارہی ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے آج ہمیں غیر نمائندہ حکومت کہا ہے، یہ وہی آئین ہے جس کے تحت لیڈرآف ہاؤس اور اپوزیشن لیڈر کا تعین ہوتا ہے۔

    مریم نواز کو سب سے بڑی عدالت نے پارلیمنٹ کیلئے نااہل قراردیا، کیا کبھی آپ کو ضمیر نے جھنجھوڑا نہیں کیا کبھی زبان لڑکھڑاتی نہیں، مریم صفدر بیرونی ایجنڈے پر حکومت پر تنقید کررہی ہیں۔