Tag: فردوس عاشق اعوان

  • مودی کی بربریت کو بے نقاب کرنے والی مسلمان خاتون صحافی جرات کی عظیم مثال ہے: معاون خصوصی

    مودی کی بربریت کو بے نقاب کرنے والی مسلمان خاتون صحافی جرات کی عظیم مثال ہے: معاون خصوصی

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھارت سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون صحافی رعنا ایوب کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نڈر خاتون صحافی نے مودی کے فاشسٹ ایجنڈے اور بربریت کو بے نقاب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی مسلمان خاتون صحافی رعنا ایوب سے متعلق ایک ویڈیو ٹویٹ کی۔

    اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ بہادر لوگوں کا ظلمت اور جبر کے خلاف آواز حق بلند کرنا اور اسے للکارنا تاریخ کا ہمیشہ سے روشن اور یادگار باب رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمان خاتون صحافی رعنا ایوب نے جس دلیری سے اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیے، وہ لائق تحسین ہے۔ نڈر خاتون صحافی نے مودی کے فاشسٹ ایجنڈے اور بربریت کو بے نقاب کردیا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جیل میں تبدیل ہونے والی مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون، لینڈ لائن اور ذرائع ابلاغ کی پابندی ہے۔ ایسے میں ایک صحافی کا فرض نبھانا پروفیشنل ازم اور جرات کی عظیم مثال ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رعنا ایوب نے مودی حکومت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سب اچھا ہے کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا، سرینگر میں پھیلے خوف کےسناٹے اور سنسان سڑکوں کی حقیقت پوری دنیا پر منکشف کردی۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ نیویارکر جریدے میں شائع ہونے والا مضمون رعنا کی صلاحیتوں کا شاندار اعتراف ہے۔

  • عمران خان کی قیادت میں شاہ محمود قریشی کا کردار مثالی ہے، فردوس عاشق اعوان

    عمران خان کی قیادت میں شاہ محمود قریشی کا کردار مثالی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شاہ محمود قریشی کا کردار مثالی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 ماہ میں سلامتی کونسل کا دوسری بار اجلاس ہوناعالمی سطح پر کشمیرکے ایک مسلمہ تنازع ہونے کا واضح اعتراف ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 5اگست کے بھارتی اقدام کے بعد سلامتی کونسل کی دوسری بیٹھک سفارتی کامیابی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جائزحقوق کی گونج بڑے فورم پر سنائی دی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارتی دعوؤں کی پھر نفی ہوئی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، مطالبہ ہےعالمی برادری کشمیریوں سے حق خودارادیت کےعہد کو نبھائے۔

    فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جرات اور دلیری سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا، کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

    معاون خصوصی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شاہ محمود قریشی کا کردار مثالی ہے، شاہ محمود نے بہترین صلاحیتوں سے سفارتی محاذ پرکشمیریوں کی وکالت کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یواین سیکرٹری جنرل کی پاکستان کے کردارکی تعریف خوش آئند ہے، پاکستان عمران خان کی قیادت میں متحرک، فعال،امن پسند ملک کی شناخت پا رہا ہے۔

  • تمام اتحادی جماعتیں ملکی ترقی کے قومی ایجنڈے پر متفق ہیں: فردوس عاشق اعوان

    تمام اتحادی جماعتیں ملکی ترقی کے قومی ایجنڈے پر متفق ہیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک و قوم کی خوشحالی کا عمل مزید قوت سے آگے بڑھے گا۔ اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور قومی ترقی کا عمل ان کی مشاورت سے آگے بڑھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تمام اتحادی جماعتیں ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے قومی ایجنڈے پر متفق ہیں۔

    اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ہر محاذ پر پاکستان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کی خوشحالی کا عمل مزید قوت سے آگے بڑھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر حکومتی اقدامات کے اثرات مختلف کامیابیوں کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔ اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور قومی ترقی کا عمل انہیں اعتماد میں لے کر ان کی مشاورت سے آگے بڑھائیں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نقطہ نظر کے اختلاف پر اپوزیشن میں خوش ہونے والوں کی امیدوں پر ایک بار پھر اوس پڑنے والی ہے، ان کی حسرتیں ایک حسرت بن کر رہ جائیں گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کی روشنی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ایران اور سعودی عرب کے دورے نہایت مثبت اثرات کے حامل ہیں۔ پاکستان نے خاموش تماشائی بننے کے بجائے امت مسلمہ اور امن کے مفاد میں تعمیری کردار ادا کیا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اقدام پر وزیر خارجہ کے رابطوں اور دوروں کو مسلم ممالک اور دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، یہ خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی علامت ہے۔

  • عمران خان نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کو تحریک کی شکل دی: فردوس عاشق اعوان

    عمران خان نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کو تحریک کی شکل دی: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کو ایک تحریک کی شکل دی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر کام شروع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کو مخاطب کیا۔

    اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سعید غنی صاحب آپ کی لاعلمی پر افسوس ہے، قوم کا مال لوٹنے اور جھوٹے اعداد و شمار پر معیشت چلانے والوں کو یہ بھی علم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی ششماہی میں حاصل کردہ ٹیکس 2085 ارب ہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 16.4 فیصد زیادہ ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ درآمدات کی تعداد 21 فیصد کم ہوئی جبکہ داخلی ٹیکسوں یعنی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 21.2 فیصد، 34 فیصد اور 25.6 فیصد اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فونز کے ذریعے سالانہ گوشوارے جمع کروانے کے لیے ٹیکس آسان ایپ متعارف کروایا گیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کو ایک تحریک کی شکل دی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر کام شروع کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کے پورٹل پر لوگوں کے سفر، زمین کے لین دین، ود ہولڈنگ اور گاڑیوں سے متعلق تفصیلات میسر ہیں۔ اس سال 105 ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے، پچھلے سال 36 ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے تھے۔

  • کراچی کو اس کا حق ملنا چاہیئے یہ جائز مطالبہ ہے: فردوس عاشق اعوان

    کراچی کو اس کا حق ملنا چاہیئے یہ جائز مطالبہ ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کراچی کو اس کا حق ملنا چاہیئے یہ جائز مطالبہ ہے، وزیر اعظم عمران خان کراچی کو مایوس نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہر جماعت کا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے، تحریک انصاف قیادت ایم کیو ایم سے رابطے میں ہے۔ ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں کراچی بھی مستفید ہوگا۔

    بعد ازاں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ اسد عمر کی قیادت میں کل وفد ایم کیو ایم سے ملاقات کرے گا، کراچی کو اس کا حق ملنا چاہیئے یہ جائز مطالبہ ہے۔ ایم کیو ایم کابینہ کا حصہ ہے معاشی حالات سے واقف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں معیشت مشکلات کا شکار تھی، معیشت میں بہتری سے پاکستان کو خوشحالی کی طرف لے کر جانا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کراچی کو مایوس نہیں کریں گے۔ کراچی کے مینڈیٹ کے ساتھ تحریک انصاف، انصاف کرے گی۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرے گی، سندھ حکومت سے بھی اپیل کریں گے کراچی پر سیاست نہ کی جائے۔ کراچی کو خوشحال بنانے کے لیے ہم سب اپنا کردار ادا کریں۔

  • سیاسی مداری ڈگڈگی اٹھا کر بےگناہی کا رونا نہ روئیں، فردوس عاشق اعوان

    سیاسی مداری ڈگڈگی اٹھا کر بےگناہی کا رونا نہ روئیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی مداری ڈگڈگی اٹھاکربےگناہی کا رونا نہ روئیں، ضمانت کا مطلب کیس سے بریت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کو دکھانا ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں ایسا پاکستان بنے جہاں روزگار کے مواقع ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاست میں روایتی ہتھکنڈے اور طریقہ واردات ہے، سیاسی مداری پاکستان کو آگے بڑھتا ہوا دیکھ کر ڈگڈگی بجاتے ہیں، سیاسی مداری پاکستان کی ترقی کی رفتار کو روکنےکی کوشش کرتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ کٹہروں میں بھی قرآن پاک اٹھا کر مخالفین سچ بتانے کا کہتے ہیں، عدالتوں میں قرآن پرجھوٹی گواہی دینے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مدارس روز ڈگڈگی بجا کر اپنی بے گناہی کا اعلان کرتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عوام کو گمراہ کرنے کی سوچ ترک کریں، ابھی ٹرائل ہونا ہے، ضمانت کا مقصد یہ نہیں کہ آپ بری ہوئے، ابھی عدالت کو فیصلہ دینا ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ لیگل اور جوڈیشل سسٹم سمیت دیگر کمزوروں کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے، کمزور سسٹم کو بدلنا ہے، مخالفین ایسے سسٹم سے فائدہ اٹھاتے ہیں، وزیراعظم نے قوم سے گلے سڑے نظام کو بدلنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گلے سڑے نظام کو بدل کر طاقتور اور کمزور کے لیے یکساں قانون لائیں گے، احتساب کے بغیر معاشرہ جنگل کا قانون بن جاتا ہے۔

  • زینب الرٹ بل کی متفقہ منظوری تاریخی قانون سازی ہے، فردوس عاشق اعوان

    زینب الرٹ بل کی متفقہ منظوری تاریخی قانون سازی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ زینب الرٹ بل کی متفقہ منظوری تاریخی قانون سازی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قصور کی زینب کی دوسری برسی پر قومی اسمبلی سے زینب الرٹ بل منظور ہوا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ زینب الرٹ بل کی متفقہ منظوری تاریخی قانون سازی ہے، 2020 کے آغاز پر اہم قانون سازی عوامی امنگوں کی حقیقی آئینہ دار ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قانون بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، قانون کے تحت زینب الرٹ رسپانس، ریکوری ایجنسی کا قیام ممکن ہوگا۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پھول جیسے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، بچوں کو گھناؤنے ظلم سے بچانا اور معاشرتی تحفظ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے۔

  • وزیراعظم نے واضح کیا پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، فردوس عاشق

    وزیراعظم نے واضح کیا پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، فردوس عاشق

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جنگ خطے اوردنیا کے مفاد میں نہیں، وزیراعظم نے واضح کیا پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم  نے وزیرخارجہ کو ایران، سعودی عرب،امریکا کا دورہ کرکے متعلقہ وزرائےخارجہ سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم کی ہدایت ذمہ دار جمہوری ریاست ہونے کا ثبوت ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دورےکا مقصد خطے میں قیام امن اور کشیدگی کے خاتمےکیلئے متحرک سفارت کاری ہوگا،پاکستان خطے میں امن و استحکام کا داعی ہے، وزیراعظم نےواضح کیا پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا جنگ خطے اوردنیا کے مفاد میں نہیں، مشرق وسطیٰ میں امن سے خطے اوردنیامیں امن کی راہ ہموارہوگی، پاکستان اسلامی دنیا اور عالمی  امن کیلئے مثبت کردارادا کرتا رہے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے عمانی وزیر مذہبی امور سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ، پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

  • اپوزیشن کی پالیسیاں بہتر ہوئیں توحکومت بھی ویلکم کرے گی، فردوس عاشق

    اپوزیشن کی پالیسیاں بہتر ہوئیں توحکومت بھی ویلکم کرے گی، فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی پالیسیاں بہتر ہوئیں توحکومت بھی ویلکم کرے گی، پرامید ہیں اپوزیشن ملک کے مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے اہم قومی معاملے پر یکجہتی کا اظہار کیا، سیاسی جماعتوں نے پختگی کا مظاہرہ کر کے قانون سازی کی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ملکی سلامتی، دفاع کو یقینی بنانا وزیراعظم کی ذمہ داری ہوتی ہے، آج وزیراعظم نے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت،جمہوری سوچ رکھنے والی جماعتوں نے پاکستان کو تقویت دی، پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لیے مثبت قدم اٹھایا گیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پرامید ہیں اپوزیشن ملک کے مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگی، سیاسی محاذ پر ایک دوسرے سے سیاسی انداز میں گفتگو جمہوریت کا حسن ہے، اختلاف یا تنقید کرنا جمہوریت کا حصہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ قانون سازی کسی ایک شخصیت یاا دارے کے سربراہ کے لیے نہیں تھی، یہ قانون سازی ہمارے محفوظ مستقبل کے لیے تھی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی ایسی بات نہیں آئی کہ نوٹی فکیشن غلط تھا، ہمیں مثبت سوچ کو آگے لے کر چلنا ہے، سپریم کورٹ کی گائیڈلائن کو ہی ہم نے عملی جامعہ پہنایا ہے۔

    سینیٹر شبلی فرار نے کہا کہ قانون سازی کا مرحلہ آج مکمل ہوا ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، موجودہ صورت حال کے پیش نظر یہ ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ تب ہی مضبوط ہوتی ہے جب عوامی مسائل حل ہوں۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ قومی مفاد کی قانون سازی ہے، ان بلز کا کثرت رائے سے منظور ہونا بڑی کامیابی ہے، آگے بھی جو بلز ایوان میں آئیں تو ان میں بھی سنجیدگی ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2020 کا بہت اچھا آغازہوا ہے، ہم اب تیزی سے قانون سازی لائیں گے جن کا براہ راست فائدہ عوام کو ہوگا۔

  • پارلیمنٹ افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے: فردوس عاشق اعوان

    پارلیمنٹ افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کی بات ہو تو تمام جماعتیں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہیں، پارلیمنٹ افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ اتحاد اور یکجہتی سے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہوئی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قیادت نے قومی مفاد کو ترجیح دی ہے، سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے۔ سیاسی حریف ایک دوسرے پر تنقید کرتے رہتے ہیں، قومی سلامتی اور مفاد کی بات ہو تو تمام جماعتیں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے بیانیے کو پاکستان پر نچھاور کردیتی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ پیپلز پارٹی نے بہترین قومی مفاد میں تجاویز واپس لیں۔ پیپلز پارٹی نے اہم قانون سازی کے لیے حب الوطنی کا ثبوت دیا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک کو ضرورت پڑی تو سیاسی قیادت سیسہ پلائی دیوار بن جاتی ہیں۔ پرامید ہوں کہ پارلیمنٹ سے یہی یکجہتی آئندہ بھی نظر آئے گی۔ قوم کو مشکلات سے نکالنے کی جوائنٹ اسٹریٹجی کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے جس مقصد کے لیے پارلیمنٹ کو منتخب کیا اس کا مداوا ہونا چاہیئے، 2020 امید اور 22 کروڑ عوام کے ریلیف کا سال ہے۔ سیاسی استحکام آتا ہے تو اس کا فائدہ معیشت کو بھی پہنچتا ہے۔ سلامتی کے اداروں پر عدم استحکام جنم لے تو دنیا میں مثبت پیغام نہیں جاتا، پاکستان کے مخالفین کے پروپیگنڈے کو پارلیمنٹ نے دفن کردیا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، اداروں کو کام کرنے کے لیے طاقت اسی پارلیمنٹ نے دی ہے۔ حکومت اداروں کے کردار کو مضبوط کرنے کا کام کرتی رہے گی۔ اپوزیشن کی تجاویز قومی مفاد میں ہوئی تو حکومت ہچکچاہٹ نہیں دکھائے گی۔