Tag: فردوس عاشق اعوان

  • اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، فردوس عاشق اعوان

    اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، حکومت فرض ادا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے فیصلےسے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی، حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے جا رہی ہے، کوئی آئینی حدود سے تجاوز کرتا ہے تو قانون حرکت میں آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنا قانونی حق ہے، اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، حکومت فرض ادا کرے گی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم سرمایہ داروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، منفی پروپیگنڈا پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

    حکومت کا جج وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں خصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دے گی، حکومت اداروں کے درمیان تصادم کی صورت حال نہیں بننے دے گی، تفصیلی فیصلے پروزیر قانون حکومتی ردعمل تیار کر رہے ہیں۔

  • اداروں کی مضبوطی جمہوریت کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے: فردوس عاشق

    اداروں کی مضبوطی جمہوریت کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے: فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اداروں کی مضبوطی جمہوریت کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تازہ پیغام میں کہا ہے کہ بیرونی عناصر اور ان کے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کم زور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔

    انھوں نے ٹویٹ میں لکھا ’ادروں کی مضبوطی ملکی ترقی، جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح کے لیے ناگزیر ہے۔‘

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے روشن مستقبل کے خلاف سازشی عناصر کو شکست دیں گے، ملک کے تمام اداروں میں ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور عسکری قیادت مل کر احسن انداز سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں، ملک معاشی استحکام اور ترقی کی منزل پر گام زن ہے۔

    خیال رہے کہ خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں سزائے موت کے فیصلے کے بعد ملک میں اداروں کے مابین ایک نیا تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔

  • حق دار کو حق دلانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، فردوس عاشق اعوان

    حق دار کو حق دلانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حق دار کو حق دلانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، اصلاحات کے خلاف سب سے زیادہ مزاحمت مافیا کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، پی آئی ڈی میں اصلاحات لا رہے ہیں، اصلاحات کے خلاف سب سے زیادہ مزاحمت مافیا کرتا ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ علاقائی پریس کا کام اپنےعلاقے کے مسائل اجاگر کرنا ہوتا ہے، پی آئی ڈی کو علاقائی صحافت کے مسائل بھی حل کرنے چاہئیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت پی آئی ڈی کو آٹومیشن پر ہونا چاہیے، حق دار کو حق دلانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، نئی میڈیا اور اشتہارات پالیسی کے لیے روڈمیپ ترتیب دیا جا رہا ہے، ضلعی سطح پر پریس کلبوں کو بااختیار بنا رہے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف قانون کے ساتھ کھڑی ہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف قانون کے ساتھ کھڑی ہے، انصاف کے لیے تحریک انصاف مسلسل جدوجہد کرتی رہی ہے۔

  • مشرف کو سزائے موت: ’فیصلے میں انصاف ہے تو حکومت انصاف کے ساتھ کھڑی ہے‘

    مشرف کو سزائے موت: ’فیصلے میں انصاف ہے تو حکومت انصاف کے ساتھ کھڑی ہے‘

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فیصلے میں انصاف ہے تو حکومت انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، فیصلے میں انصاف نظر نہ آیا تو انصاف چھیننے کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومتی لیگل ٹیم پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے گی۔ فیصلے کے جائزے کے بعد حکومتی بیانیہ سامنے رکھیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فیصلے میں انصاف ہے تو حکومت انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، فیصلے میں انصاف نظر نہ آیا تو انصاف چھیننے کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اپیل کا فیصلہ تو پرویز مشرف کے وکلا نے کرنا ہے، حکومت قانون کے دفاع کے لیے کھڑی ہوگی۔

    خیال رہے کہ 17 دسمبر کو خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر و سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔

    سابق صدر پرویز مشرف اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور شدید علیل ہیں۔ وہ اپنے کیس کی پیروی کے لیے ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

    آج عدالت کی جانب سے تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمع کروائے گئے دستاویزات واضح ہیں کہ ملزم نے جرم کیا۔ ملزم پر تمام الزامات کسی شک و شبے کے بغیر ثابت ہوتے ہیں۔

    فیصلے کے مطابق ملزم کو ہر الزام پر علیحدہ علیحدہ سزائے موت دی جاتی ہے۔

  • مشکلات کے باوجود افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان قابل تعریف ہے: فردوس عاشق اعوان

    مشکلات کے باوجود افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان قابل تعریف ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے گلوبل ریفیوجی فورم سے خطاب اور بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پر روشنی سے مہاجرین کی مشکلات کا پوری دنیا کو ادراک ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں عمران خان کے ریفیوجی فورم پر خطاب کے حوالے سے بات کی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے گلوبل ریفیوجی فورم سے خطاب اور بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پر روشنی سے مہاجرین کی مشکلات کا پوری دنیا کو ادراک ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان غریب ملک ہونے کے باوجود 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ تمام تر مشکلات کے باوجود 40 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان قابل تعریف ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں دنیا میں ان حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا جس کے باعث لوگ مہاجر بننے پر مجبور ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہر بین الاقوامی فورم کی طرح اس فورم پر بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وحشیانہ اور غیر انسانی قبضے سے متعلق پوری دنیا کو آگاہ کیا۔

    اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو غیر قانونی غیر انسانی اقدامات سے باز رکھ کر مہاجرین کے ایک بڑے بحران سے بچا جا سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے ریفیوجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو خود بے روزگاری کے مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کو افغان پناہ گزینوں کی 40 سال سے زیادہ میزبانی پر فخر ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 اگست کو کشمیری عوام کا محاصرہ کیا۔ 80 لاکھ کشمیریوں کو قید کر دیا گیا۔ انٹرنیٹ اور مواصلات معطل کردی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ ہے۔ عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔

  • پاکستان تحریک انصاف قانون کے ساتھ کھڑی ہے، فردوس عاشق اعوان

    پاکستان تحریک انصاف قانون کے ساتھ کھڑی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف قانون کے ساتھ کھڑی ہے، انصاف کے لیے تحریک انصاف مسلسل جدوجہد کرتی رہی ہے۔

    تفصیلات کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرس کے دوران کہا کہ پرویزمشرف کے فیصلے پر لیگل کمیٹی نے کورکمیٹی کو بریفنگ دی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ علی ظفر اور بابراعوان نے کور کمیٹی کو عدالتی فیصلے پر بریفنگ دی، علی ظفراور بابراعوان نے فیصلے میں قانونی سقم سے آگاہ کیا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ ملکی مفاد ہرحال میں مقدم ہے، اداروں کو تقویت دینا ہے، کابینہ اور ہر سطح پر فیصلے کے جائزے کے بعد حتمی مؤقف دیا جائے گا۔

    فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ادارے ریاست کے ستون ہیں، ہم نے اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہے، ریاست کا مفاد ہرحال میں مقدم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی انفرادی ملک سے نہیں مسلم امہ سے یکجہتی کا خواہاں ہے، پاکستان مسئلہ نہیں مسائل کا حل بننا چاہتا ہے، مسلم امہ کو یکجا کرنے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان مسلم امہ میں اتحاد کے فروغ کے لیے کوشاں رہے گا۔

  • کاش ن لیگ نے ملکی معیشت کی فکر اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی: فردوس عاشق اعوان

    کاش ن لیگ نے ملکی معیشت کی فکر اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 3 دہائیاں برسر اقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگی قیادت خود اپنی جان، مال اور آل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ سیاسی سانسیں جاری رکھنے کے لیے پارٹی کے دوسرے درجے کے رہنماؤں کو سیمینار کروانے کی نوکری پر لگا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معیشت پر کانفرنس کرنے کے بجائے اسحٰق ڈار کو واپس بلائیں جس نے پاکستان کی عمارتیں اور شاہراہیں بھی گروی رکھ دیں۔ ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناؤ ڈبوئی، اب مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں؟

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احسن اقبال صاحب کاش ملکی معیشت کی فکر آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی؟ 3 دہائیاں برسر اقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آل شریف نے عوام کا کاروبار بند کر کے اپنی آل اولاد کے کاروبار کے تسلسل کو تقویت دی۔

  • سی پیک منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا، فردوس عاشق اعوان

    سی پیک منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت سی پیک سے متعلق تمام منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرنے سے متعلق حکومت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ پراجیکٹ نے دنیا کو ایک کمیونٹی میں تبدیل کر دیا ہے۔

    کوئی کہتا ہے کہ سی پیک سے ہمارا قرضہ بڑھے گا تو یہ غلط ہے: وزیر خارجہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سی پیک گیم چینجر ہے معاشی طور پر ہماری تبدیلی کا باعث بنے گا، کوئی کہتا ہے کہ سی پیک سے ہمارا قرضہ بڑھے گا تو یہ غلط ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی رائے سے متفق نہیں ہے اس لیے ان کی رائے کو مسترد کر دیا گیا ہے، ایلس ویلز کی رائے کا سی پیک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

  • مودی کی انتہا پسندانہ سوچ پورے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: فردوس عاشق اعوان

    مودی کی انتہا پسندانہ سوچ پورے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ امتیازی شہریت کے متنازعہ بھارتی قانون نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو روند ڈالا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی انتہا پسندی کی آگ نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ایسی سوچ پورے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ امتیازی شہریت کے متنازعہ بھارتی قانون نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو روند ڈالا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امتیازی اور متعصبانہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا پر بہیمانہ اور وحشیانہ تشدد انسانیت کی تذلیل اور بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ طلبا پر تشدد نے مودی کے بھارت کو تقسیم کرنے کے حوالے سے عالمی جریدوں کی پیش گوئی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔

  • ’اسرائیل اور بھارت میں مسلمانوں کے لیے مزاحمت کے یکساں جذبات ہیں‘

    ’اسرائیل اور بھارت میں مسلمانوں کے لیے مزاحمت کے یکساں جذبات ہیں‘

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت میں مسلمانوں کے لیے مزاحمت کے یکساں جذبات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل اوربھارت انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے، اسرائیل، بھارت میں مسلمانوں کے لیے مزاحمت کے یکساں جذبات ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل میں مسلمانوں پر جبرکی تصویریں ایک جیسی ہیں، ایک تصویر ویسٹ سے ہے جہاں فلسطینی لڑکی اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمت کر رہی ہے، دونوں جگہوں پر جذبوں اور مزاحمت میں یکسانیت ہے۔

    علی گڑھ یونیورسٹی میں بھی پولیس اور طلبا آمنے سامنے، طلبا کے خلاف لاٹھی چارج

    واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی مرکزی جامعہ میں غیر مسلموں کو شہریت دینے کے نئے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے استعمال سے 100 سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔