Tag: فردوس عاشق اعوان

  • ڈیجیٹل پاکستان کا بیڑا وزیراعظم نے اٹھایا ہے، فردوس عاشق اعوان

    ڈیجیٹل پاکستان کا بیڑا وزیراعظم نے اٹھایا ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کا بیڑا وزیراعظم نے اٹھایا ہے، انفارمیشن کمیشن کی ویب سائٹ کا اجر ابھی اسی جانب قدم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن میں 220 درخواستیں آچکی ہیں، اب تک 100 درخواستیں نمٹائی جا چکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کمیشن کا مقصد اداروں سے متعلق معلومات کا حصول ہے، شہری ایک کلک کی مدد سے اداروں کی معلومات اور حکومتی ترجیحات حاصل کرسکیں گے، کمیشن کے لیے 7 کروڑ کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ویب سائٹ قائم کرنے کے بعد اصل کام اس سے فائدہ اٹھانا ہے، پاکستان اور باہرکوئی بھی مصدقہ معلومات حاصل کرسکے گا، کمیشن کے ارکان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، اہم فریضہ انجام دیا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کےعوام کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں، پاکستان کا درخشاں چہرہ وزیراعظم متعارف کرانے میں کامیاب ہوئے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی صرف صحافی برادری کے لیے نہیں ہے، کوئی بھی پاکستانی درکار معلومات حاصل کر سکتا ہے، ڈیجیٹل پاکستان کا بیڑا وزیراعظم نے اٹھایا ہے، انفارمیشن کمیشن کی ویب سائٹ کا اجر ابھی اسی جانب قدم ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو بھی معلوم نہیں کہ انفارمیشن کمیشن کام کر رہا ہے، انفارمیشن کمیشن سے متعلق عوام کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

  • وزیر اعظم کا دورہ بحرین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم کا دورہ بحرین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ بحرین دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی تعلقات کی مضبوطی اور باہمی تعاون کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان کا دورہ بحرین دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا غماز ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بحرین کے قومی دن کے موقع پر گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت اور اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کا اعزاز دنیا اور خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے وقار اور تشخص کا آئینہ دار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی تعلقات کی مضبوطی اور باہمی تعاون کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بحرین کے ساتھ مشترکہ ثقافت، مذہب اور باہمی اعتماد پر رشتے قائم ہیں۔ دونوں ممالک، اپنے ملک کےعوام کے باہمی مفاد میں وسیع البنیاد اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بحرین میں مقیم ایک لاکھ سے زائد پاکستانی بحرین کی اقتصادی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

    اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اضافے کا باعث بنے گا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان خطے میں رنجشیں اور غربت کے خاتمے کا مشن لیے مسلسل عرب ریاستوں کے اہم دورے کر رہے ہیں، سعودی عرب سے واپسی کے بعد آج بحرین کا دورہ کریں گے۔

    وزیر اعظم بحرین کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے اور امیر بحرین حماد بن الخلیفہ سے ان کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔ امیر بحرین کے ساتھ ملاقات میں خطے کی صورت حال پر بات کی جائے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کا سب سے بڑا سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

  • نابالغ سیاستدان کو اپنی جماعت میں کٹھ پتلیاں نظر نہیں آتیں، معاون خصوصی

    نابالغ سیاستدان کو اپنی جماعت میں کٹھ پتلیاں نظر نہیں آتیں، معاون خصوصی

    حافظ آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دوسروں کوکٹھ پتلی کہنےوالوں کی پوری جماعت کٹھ پتلی ہے، سندھ کا وزیراعلیٰ بھی کٹھ پتلی ہے، نابالغ سیاستدان کواپنی جماعت میں کٹھ پتلیاں نظرنہیں آتیں۔

    حافظ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹولاڑکانہ میں کتوں کےکاٹنےکی شرح دیکھ لیں، پوراسندھ موہنجو دڑو کامنظرپیش کررہاہے، آپ نےبھٹو کےنظریےکودفن اور کرپشن کے نظریے کو زندہ کیا ہے جب کہ روشنیوں کے شہرکراچی کوکچراکنڈی میں تبدیل کردیاگیا، سندھ میں بھٹوزندہ ہےمگرغریب عوام مررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول کارشتہ کرپشن سےابھی تک قائم ہے ملک کی دولت لوٹ کربیرون ملک منتقل کی گئی، ضدی بچہ ہرجلسےمیں امپائرکی انگلی کاذکرکرتاہے دراصل کرپشن کی وجہ سےپیپلزپارٹی آج دفن ہوگئی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایک خاندان بیماری کی وجہ سےملک سےچلاگیا، ایک بیمار باہر گیا تو دوسرا سہولت کار بھی باہر گیا، کیاآپ نےکبھی سنا ہے بیمار کےساتھ سہولت کاربھی جائےگا،سہولت کارکاقومی اسمبلی کاچیمبربھی خالی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نےقوم کاپیسہ لوٹ کربچوں کےنام پرمحل بنائے، شہبازشریف نےدھیلےکی نہیں اربوں کی کرپشن کی ہے ملک کونسل درنسل لوٹنےوالے اقتدارسے باہر ہوکر پریشان ہیں، پاکستان کاقانون آپ کوبلارہاہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے10 سال ملک کو ادھار پرچلایا، مہنگائی کے ذمےدار ماضی کے حکمران ہیں مجھےاحساس ہےمہنگائی سےعام شہری مشکلات کاشکارہے تاہم وزیراعظم عمران خان عوام کو مہنگائی سےنجات دلائیں گے، انصاف کی فراہمی یقینی بناناتحریک انصاف کامنشورہے اختیارات کونچلی سطح پرمنتقل کرناوزیراعظم عمران خان کامشن ہے مگر اقتدار سے دور رہنے والے پریشان ہیں۔

  • سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، فردوس عاشق اعوان

    سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، فردوس عاشق اعوان

    لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دیرینہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ تعلقات نئی بلندی تک پہنچانے کےعزم کا آئینہ دار ہے، دورہ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرے گا، وزیراعظم کا دورہ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا، مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شعبہ سیاحت میں سعودی تعاون کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان سیاحت کے لیے حسین اور پُرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔

  • سوئس حکام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا دینے کے پابند ہیں ، فردوس عاشق اعوان

    سوئس حکام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا دینے کے پابند ہیں ، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سوئس حکام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا دینےکےپابند ہیں ، یہ مثبت پیشرفت ہے، باہرسے پیسہ واپس لایا جاسکے گا، عجب کہانی ہےکہ جو طبی بنیادوں پرضمانت لیتاہے اور گھرپہنچ کرشفاپالیتا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا سوئس حکومت کے ساتھ گزشتہ برس معاہدہ ہوا، معاہدے کے تحت انفارمیشن لی جاسکتی تھی ، سوئس حکام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا دینے کے پابند ہیں ، یہ مثبت پیشرفت ہے، باہرسے پیسہ واپس لایا جاسکے گا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کوایسےمعاہدےمیں دلچسپی نہیں تھی، سابق حکمرانوں سےمتعلق انفارمیشن ملی توقانونی کارروائی ہوگی، قوم کے پیسوں کو لوٹ کر بیرون ملک لے جایا گیا۔

    مزید پڑھیں : بڑی کامیابی ، سوئس حکومت پاکستانیوں کے اکاونٹس کی معلومات دینے کے لئے تیار

    معاون خصوصی نے کہا عجب کہانی ہےکہ جو بیمار ہوتا ہے، طبی بنیادوں پر ضمانت لیتا ہے اور گھر پہنچ کر شفا پالیتا ہیں، عدالت نے آصف زرداری کورہائی طبی بنیادوں پر دی، عدالت سےریلیف لینےکےبعدگھرکوشفاخانہ بناناسوالیہ نشان ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر کے شکاری ایک ہی ڈربے میں پانی پیتے رہے، شیر کے شکار کرنیوالے دونوں ہی کھلاڑی کے ہاتھوں شکارہوگئے، بلاول کوپتہ ہوناچاہیے،جوطبی بنیادوں پرضمانت لیتےہیں وہ بیماراورلاغر ہوتےہیں،شکارکےقابل نہیں رہتے۔

    یاد رہے سوئس حکومت کی پاکستان کوبینکس میں موجودرقم کی معلومات دینےکی منظوری دی تھی ، معلومات فراہم کرنےکی منظوری سوئس پارلیمنٹ نےدی، سوئس بینکوں میں31لاکھ غیرملکیوں کےاکاونٹس ہیں۔

  • پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں: فردوس عاشق اعوان

    پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں۔ حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک صحت مند پاکستان کے لیے یکجان اور پرعزم ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ انسداد پولیو مہم کے ذریعےاس موذی مرض پر قابو پانے میں کردار ادا کریں اور معاشرے کو صحت مند بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا اشد ضروری ہے۔ اس ضمن میں عوام میں مزید آگاہی اور شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔ پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں۔

    اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ان پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں جو شدت پسندوں کے ہاتھوں نشانہ بننے کے باوجود اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا تھا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں جان دینے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں، پولیو پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی سطح پر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اگر کسی وجہ سے ورکر آپ کی دہلیز تک نہ پہنچیں تو مائیں خود اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے لے کر جائیں، ہم سب کو پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہیئے۔

    مجموعی طور پر رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 98 ہوگئی ہے، یہ شرح سنہ 2015 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    صرف خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کیے گئے پولیو کیسز کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔ 14 کیسز سندھ میں، 7 بلوچستان اور 5 پولیو کیسز پنجاب میں سامنے آچکے ہیں۔

  • وزیراعظم نے میڈیا صنعت سے جڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی

    وزیراعظم نے میڈیا صنعت سے جڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی

    اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےمیڈیاصنعت سےجڑےچیلنجز سے نمٹنےکیلئےکمیٹی تشکیل  دی ہے، میڈیا ورکرز اورمالکان کے مسائل کا تدارک کرنے جارہےہیں، پاکستان کو بدنام کرنیوالے کو اب کوئی سودا بیچنے کا موقع نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جان کر یہ تاثر دیا جارہاہے کہ صحافیوں کوآزادی اظہار رائے کا حق نہیں، پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کو کام نہیں کرنے دیا جارہا، پاکستان میں اظہار رائے کو سلب کرنے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے آزادی اظہاررائے سےمتعلق غلط بیانی کی ہے، پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا میں اجاگرکرنے کیلئے اقدامات کر رہےہیں، معاشی اعدادوشمار کہہ رہےہیں پاکستانی معیشت میں بہتری آرہی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیاجارہاہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں نے معیشت کی تباہی میں حصہ ڈالا، معیشت کو وینٹی لیٹر پر ڈالنےوالے اپنی صحت کیلئے پریشان ہیں ، اپنے علاج معالجےکیلئے عدالتوں سے ضمانتیں لیتے پھر رہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے پاکستانی معیشت کے حوالے سے نوید سنارہےہیں، قومی مفاد پر ضرب لگانےوالےمخصوص سوچ کے حامی لوگ اپنے مفاد کا تحفظ چاہتے ہیں ، وزیراعظم نے میڈیا صنعت سے جڑے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، میڈیا معاملات حل کرنے کیلئے کمیٹی میں اسٹیک ہولڈرزشامل ہوں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کمیٹی میں کمیٹی فوکل پرسن کا کردار ادا کروں گی اور پی بی اے ،اےپی این ایس کے نمائندے شامل ہوں گے ، میڈیا ورکرز اورمالکان کے مسائل کا تدارک کرنے جارہےہیں، کمیٹی میڈیا ورکرز اور مالکان میں خلیج کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کامیچ تھرلنگ ہوتا ہے ہماری کوشش ہے معاملات حل ہوں، پاکستان کو بدنام کرنیوالے کو اب کوئی سودا بیچنےکا موقع نہیں ملے گا، آزادی اظہار رائے پر قدغن کی بات کرنیوالوں کو بھی بلائیں گے،فردوس عاشق اعوان

    انھوں نے مزید کہا پاکستان مخالف پروپیگنڈاکرنیوالوں کو بھی بلایاجائے گا، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں سے کمیٹی پوچھے گی کون سی آزادی چھینی گئی، امید ہے حکومت میڈیاکے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترنتائج نکلیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہےایک بار ہمیشہ کیلئے اس مسئلے کو حل کریں، میڈیا سےجڑے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ، اس کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم عمران خان خود ہوں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا پارلیمنٹ میں جو سوال ہوگااس کیساتھ حقائق سامنے رکھےجائیں گے، پارلیمنٹ میں ہر شخص کی تقریر ریکارڈ ہوتی ہے , پارلیمنٹ میں جھوٹ بولیں گےتواس کا تقدس پامال ہوتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حسان نیازی کو گرفتارکرنےکیلئے چھاپے مارے گئے ، حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادہ قانون کے گرفت میں آئیں گے ,جو بویا ہے وہ کاٹنا پڑے گا، عمران خان نے یہی توکیاہے،قانون کو طاقتور بنایا ، اس قانون کی طاقت سے پاکستان کو طاقتور بنائیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا جتنی بھی طلبا تنظیمیں ہیں وہ سیاسی لیڈرشپ کی نرسری ہے، یہاں سے جو پودے اگتے ہیں تناور درخت بن کر پھل دیتےہیں، وزیراعظم طلبا کی صلاحیتوں سے آگاہ ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ طلبا یونینز میں کرمنل ایلی منٹس کودورکریں گے ، طلبا کو ہتھیار سے لینا دینا نہیں ،ان کا ہتھیار قلم ہے ، طلبا کو جو پذیرائی قلم سے ملتی ہے وہ ہتھیار نہیں مل سکتی۔

  • وزیراعظم نے  ملک دیوالیہ ہونے سے بچایا،  فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم نے ملک دیوالیہ ہونے سے بچایا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےکٹھن حالات میں ملک سنبھالا،دیوالیہ ہونے سے بچایا ، روپے کی قدر ، غیر ملکی سرمایے میں اضافہ ملک وقوم کیلئے نیک فال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم نےکٹھن حالات میں ملک سنبھالا،دیوالیہ ہونےسےبچایا، انتھک محنت سےمعاشی استحکام کی منزل کی طرف تیزی سےرواں دواں ہیں، روپےکی قدر ،غیر ملکی سرمایےمیں اضافہ ملک وقوم کیلئےنیک فال ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد واضح کمی آئی، پاکستان کی 28 درجے بہتری اور آؤٹ لک مستحکم قرار دینا بین الاقوامی اداروں کا معاشی بہتر کااعتراف ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا اسٹاک مارکیٹ نےجولائی سےابتک 19.8فیصد کا ریٹرن دیا، یہ ریٹرن 6سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

  • پی ٹی آئی کا بنیادی نعرہ شفاف احتساب کاعمل یقینی بنانا ہے، فردوس عاشق اعوان

    پی ٹی آئی کا بنیادی نعرہ شفاف احتساب کاعمل یقینی بنانا ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بنیادی نعرہ شفاف احتساب کاعمل یقینی بنانا ہے، لوٹی ہوئی دولت کو پاکستان واپس لانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کٹھ پتلی اورعوام کے منتخب نمائندے میں فرق ہوتا ہے، سب کو پتہ ہے ایل این جی معاہدہ کس کٹھ پتلی نے کیا تھا، کٹھ پتلی نے گھریلو صارفین پر ساڑھے 4 ارب کا اضافی بوجھ ڈالا تھا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تبدیلی احتساب اورلوٹی دولت واپس لانے کی شکل میں آئے گی، دوتہائی اکثریت نہیں چاہتے ہیں پارلیمنٹ فرض ادا کرے، اپوزیشن تنخواہ لے کرعوام کو کچھ نہیں دیتے تو یہ لمحہ فکریہ ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ اسپیکر کی زیرصدارت کمیٹی لیگل ریفارمز کا جائزہ لے گی، پی آئی سی واقعے کی رپورٹ آج وزیراعظم کو مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کالے کوٹ میں ملبوس کچھ لوگوں کا ایک جماعت سے تانا بانا مل رہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کے ورکرز نے اس عمل کو انتشار میں تبدیل کیا، سیاسی مقصد کے بغیر ڈاکٹر اور وکیل دست وگریباں نہیں ہوسکتے۔

    وکلاٗٗٗ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا

    واضح رہے کہ وکلاء کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان رپورٹ لینے کے لیے موقع پر پہنچے تو مشتعل وکلاء نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

  • فردوس عاشق اعوان نے ای او بی آئی پنشنرز کو خوشخبری سنادی

    فردوس عاشق اعوان نے ای او بی آئی پنشنرز کو خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 6500سے 8500روپے اضافہ وزیراعظم کے غریبوں کیلئے احساس کا مظہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن 6500سے 8500روپے کردی گئی ،پنشن میں اضافہ وزیراعظم کےغریبوں کیلئےاحساس کامظہرہے، یہ ریاست مدینہ کی طرزپرفلاحی ریاست کی جانب عملی اقدام ہے،فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ غریب طبقات کی دیکھ بھال کرنا وزیراعظم کا نصب العین ہے ، کمزورطبقات کاخیال رکھنےسےفلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، وزیر اعظم اسی مشن کی تکمیل پر کار بند ہیں۔

    مزید پڑھیں : ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا اعلان

    یاد رہے  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا  تھاکہ ای او بی آئی پنشن 6500 سے 8500 کر دی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ ادارے کے منصوبے آئندہ سال میں مکمل ہو جائیں گے۔