Tag: فردوس عاشق اعوان

  • قومی خزانے کوچونا لگانےوالوں سےایک ایک پائی وصول ہوگی ، فردوس عاشق اعوان

    قومی خزانے کوچونا لگانےوالوں سےایک ایک پائی وصول ہوگی ، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لیگی دورمیں قطرسےایل این جی درآمد میں مالی بے قاعدگیاں سامنے آرہی ہیں، قومی خزانے کو چونا لگانے والوں سے ایک ایک پائی وصول ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا لیگی دورمیں قطر سے ایل این جی درآمد میں مالی بےقاعدگیاں سامنےآرہی ہیں، ایل این جی درآمد پر 16-2015آڈٹ رپورٹ شاہدخاقان کےدعوں کی نفی ہے، 180 ارب کی بے قاعدگیوں اور صارفین سے4.5ارب اضافی وصولیوں کا جواب دینا پڑے گا۔

    فردوس عاشق اعوان ن کا کہنا تھا کہ آج عوام کو مہنگی گیس خریدنے پڑ رہی ہے ، مہنگی گیس کے پیچھے کٹھ پتلی وزیراعظم کی کارستانیاں ہیں، سیاسی انتقام کاراگ الاپنے،خودکوبےگناہ کہنےوالوں کادامن داغدار ہے، قومی خزانے کوچونا لگانےوالوں سےایک ایک پائی وصول ہوگی۔

  • وکلا کی کالی بھیڑوں نےقانون کو آئے دن ہاتھ میں لینےکو وطیرہ بنالیا ہے،فردوس عاشق اعوان

    وکلا کی کالی بھیڑوں نےقانون کو آئے دن ہاتھ میں لینےکو وطیرہ بنالیا ہے،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وکلا کی کالی بھیڑوں نےقانون کو آئے دن ہاتھ میں لینےکو وطیرہ بنالیا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے، لاقانونیت کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وکلا کے اسپتال پرحملےکی مذمت کرتے ہیں، وکلا بگڑےہوئے طوفان کی طرح اسپتال سے ٹکرارہےتھے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کالا کوٹ پہننے والے قانون کے محافظ ہیں، وکلا کی کالی بھیڑوں نےقانون کو آئے دن ہاتھ میں لینےکو وطیرہ بنالیا ہے، قانون کے رکھوالوں نے اسپتال کومیدان جنگ بنایا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی اور پنجاب کو واقعے پر ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لاقانونیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، قانون کا یونیفارم پہننے والوں کو قانون کی پاسداری کرنا ہوگی، مریضوں، تیمارداروں ، ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ، قانون حرکت میں آئے گا اور طریقہ کار اختیار کرے گا۔

    اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا فیاض چوہان پر تشدد، توڑ پھوڑ اور مریضوں کو ہراساں کرنا قابل افسوس ہے۔

    مزید پڑھیں : وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا

    یاد رہے ایک ویڈیو کے تنازع پر وکلا آپےسےباہرہوگئے ، وکلاء کی بڑی تعداد پنجاب انسی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کادروازہ کھواکراندرداخل ہوگئی اور توڑ پھوڑشروع کردی جبکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں تہس نہس کردیں گئیں۔

    حملہ آور وکلا نے آپریشن تھیٹرزکو بھی نہ بخشا، کشیدہ صورتحال کےباعث آپریشن رک گئے ، اس دوران 6 مریض جان کی بازی بھی ہار گئے، ہنگامہ آرائی کےآدھے گھنٹےتک پنجاب انتظامیہ لاپتہ رہی۔

    وزیرصحت یاسمین راشد پہنچیں لیکن وکلا نے ان سے مذاکرات سے انکار کردیا اور ایک گھنٹے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور وکلاء کو منتشر کرنے کیلئے کارروائی شروع کی گئی۔

  • متنازعہ شہریت بل بھارتی سیکولر ازم کے دعووں کو جھوٹ ثابت کر چکا ہے: فردوس عاشق اعوان

    متنازعہ شہریت بل بھارتی سیکولر ازم کے دعووں کو جھوٹ ثابت کر چکا ہے: فردوس عاشق اعوان

    ‏اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ متنازعہ شہریت بل بھارتی سیکولر ازم کے دعووں کو جھوٹ ثابت کر چکا ہے۔ دنیا کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور بھارتی متنازعہ قانون سازی کے خلاف آواز بلند کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جس دن پوری دنیا انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہی تھی تو دوسری طرف بھارت متنازعہ شہریت بل سے انسانی حقوق کے قوانین کی سر عام دھجیاں اڑا رہا تھا۔

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ یہ اقدام فاشسٹ مودی کی اقلیتوں کے حقوق پر کاری ضرب اور مسلم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے بھارت کو انتہا پسند ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کا عمل گاندھی کے نظریے کو دفن اور قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی حقانیت پر مہر ثبت کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ متنازعہ شہریت بل نام نہاد جمہوریت اور بھارتی سیکولر ازم کے دعووں کو جھوٹ ثابت کر چکا ہے۔ یہ قانون سازی نہیں بلکہ انتہا پسند ہندو توا سوچ پورے خطے پر مسلط کرنے کی گھناؤنی سازش اور ہمسایہ ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

    معاون خصوصی نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ دنیا کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور بھارتی متنازعہ قانون سازی کے خلاف آواز بلند کرے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی لوک سبھا میں شہریت کا متنازعہ بل بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیش کیا تھا۔

    اس قانون کے تحت مسلمانوں کے سوا 6 مذاہب کے غیر قانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی، بل کے حق میں 293 ووٹ آئے جبکہ 82 اراکین اسمبلی نے اسے مسترد کردیا۔

    ترمیمی شہریت بل سے آسام میں کئی دہائیوں سے رہائش پذیر لاکھوں بنگالی مسلمان سب سے زیادہ متاثرہوں گے۔

  • جھوٹ اور سچ میں تفریق کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، فردوس عاشق اعوان

    جھوٹ اور سچ میں تفریق کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزرات قانون کو ہدایت دی ہے کہ معاشرے کو تباہی سے بچائیں، جھوٹ اور سچ میں تفریق سے ہی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے آج 6 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کا ایجنڈا 12 نکاتی تھا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ میں 15 ماہ کی حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، عوام کو درپیش مسائل کے حل میں رکاوٹیں ہیں، مسائل حل کرنے کے لیے رکاوٹیں دورکریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی کی جانب سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی، گردشی قرضوں کی رقوم کو کم کر کے 12 ارب تک لایا گیا، حکومت نے گھریلوصارفین کو 242 ارب کی سبسڈی دی، زرعی شعبے کو 100ارب کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے گیس کی مد میں کھاد پر10 ارب کی سبسڈی دی، صنعتوں کو 29 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، وزارت پانی وبجلی نے لائن لاسز کو کم کیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزرات قانون کو ہدایت دی ہے کہ معاشرے کو تباہی سے بچائیں، جھوٹ اورسچ میں تفریق سے ہی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق کے اسپتال کی سہولتوں کو بہتر کیا جائے گا، مریضوں کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، ورکرز ویلفیئربورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دی گئی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم کو لوٹ کرمیڈیا پرمسیحا بننے والوں کے خلاف قانون بنانے کا کہا گیا ہے۔

  • نسٹ کے علاوہ دیگر درس گاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس کا عندیہ

    نسٹ کے علاوہ دیگر درس گاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس کا عندیہ

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے ایک ٹویٹ کے ذریعے نسٹ کے علاوہ دیگر درس گاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس کا عندیہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسٹ میں ٹیکنالوجی پارک علم پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے، وزیر اعظم عمران خان دیگر درسگاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس بنانے کے لیے پُر عزم ہیں۔

    انھوں نے لکھا کہ انسانی زندگی کا کوئی شعبہ ٹیکنالوجی کے بغیر مکمل نہیں، نسٹ کا منصوبہ ایکیڈیمیا اور صنعت میں پل کا کردار ادا کرے گا، اس منصوبے سے ڈیجیٹل اکانومی اور تحقیق و ترقی کو فروغ ملے گا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ یہ علم پر مبنی معیشت کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا اور تخلیقی ذہنوں کو مل کر بیٹھنے کا پلیٹ فارم مہیا کرے گا، اس سے ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا نسٹ میں پاکستان کے پہلے خصوصی ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح نئے پاکستان میں شعبہ ٹیکنالوجی کو دی جانے والی خصوصی اہمیت کا مظہر ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے نسٹ میں پہلے ٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون اور ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا۔

  • فردوس عاشق اعوان کیخلاف درخواست، مسلم لیگ ن کو مزید مواد فراہم کرنے کی ہدایت

    فردوس عاشق اعوان کیخلاف درخواست، مسلم لیگ ن کو مزید مواد فراہم کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کیخلاف درخواست پر مسلم لیگ ن کو مزید مواد فراہم کر نے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سردار الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین کمیشن کیس پر سماعت کی۔

    دوران سماعت (ن )لیگ اور تحریک انصاف کے وکلاءاور پیمرا کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، قائمقام چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ آپ درخواست سے متعلق مواد تو جمع کرائیں۔

    وکیل درخراست گزار نے بتایاکہ ہم نے اس کیس میں پیمرا کو فریق بنانا چاہتے ہیں جبکہ وکیل تحریک انصاف نے کہا مسلم لیگ ن نے اپنی درخواست میں صرف دال میں کالا لکھا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے ن لیگ سے مزید مواد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

    مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی

    یاد رہے گذشتہ ماہ مسلم لیگ ن نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی، ن لیگ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ حکومت ممنوعہ اور غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے، معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنس الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے مترادف ہے۔

    معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنسز کا ٹرانسکرپٹ بھی درخواست کے ساتھ لگایا گیا تھا۔

    بعد ازاں مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن کےباہرمیڈیاسےگفتگو میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی نےفارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے، پی ٹی آئی رہنماؤں نےالیکشن کمیشن کے خلاف الزامات شروع کردیے، فردوس عاشق اعوان نے کہا دال میں کچھ کالا ہے یا پوری دال کالی ہے

  • عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، سازشی خود کو دوبارہ قابل قبول بنانے کیلئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، مائنس کا شور مچانے کے بجائے لوٹی گئی دولت واپس کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، اس وقت سیاسی محاذ پر دو نظریات کا ٹکراؤ چل رہا ہے، ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دوسرا نظریہ عمران خان کا ہے، جو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں، انشاءاللہ عمران خان قومی دولت کی برآمدگی کی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا جنہیں عوام نے مائنس کیا وہ سازشیں کررہےہیں، سازشیوں کومعلوم ہوناچاہیےوہ پاکستان کی سیاست سےمائنس ہوچکے، سازشی خودکودوبارہ قابل قبول بنانےکیلئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، مائنس کا شور مچانے کے بجائے لوٹی گئی دولت واپس کردیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت عجب کرپشن کی غضب داستانوں کے مفرور ہیں،  پاکستان میں سیاسی احتجاج ٹھیکے پر ان کے رہبر مولانا اور  ہمنواؤں کے سپرد ہے، دولت اور خود کو بچاؤ پلانز” اور سازشیں ناکامی سے دوچار ہیں۔

  • ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی میں شامل لوگ قانون کو مطلوب ہیں: فردوس عاشق

    ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی میں شامل لوگ قانون کو مطلوب ہیں: فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کیسی ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی اور مشاورت میں شامل لوگ ہی قانون کو مطلوب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ شامل ہیں جو خود پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں، یہ کیسی ستم ظریفی ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید لکھا کہ پوری کی پوری ن لیگ مفروروں کے پاس ڈیرہ ڈالے بیٹھی ہے، جیسے علاج کرانا ہر قیدی کا حق ہے، ویسے جرم کا حساب لینا بھی قانون کا حق اور تقاضا ہے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اس وقت لندن میں موجود ہے، ن لیگی رہنماؤں نے گزشتہ روز برطانوی دارالحکومت میں بیٹھک جمائی تھی، یہ اجلاس ایجویئر روڈ پر مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں شہباز شریف، ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، پرویزرشید، اسحاق ڈار، خرم دستگیر، مریم اورنگ زیب اور دیگر نے شرکت کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ کی مرکزی قیادت کی لندن کے ریسٹورنٹ میں بیٹھک

    شہباز شریف نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر اتفاق رائے چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت سے ماضی قریب کا تجربہ مایوس کن ہے، نواز شریف صحت یابی کے بعد ڈاکٹرز کے مشورے سے پاکستان جائیں گے۔

  • کامیاب جوان پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت ہے: فردوس عاشق اعوان

    کامیاب جوان پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت اور ان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ یہ پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت اور ان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قرضوں کی فراہمی کا آغاز وزیر اعظم عمران خان کے نوجوانوں سے کیے گئے عہد کی پاسداری کی جانب عملی قدم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوجوانوں کی قرض کے حصول میں دلچسپی عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان پر اعتماد ہے۔ تمام قرض میرٹ پر دیے جائیں گے۔ عمران خان کا یقین ہے کہ قوم اور معاشرہ میرٹ کو فروغ دے کر فلاح اور ترقی پائے گا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت اور کاروبار کرنے والے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے مشن پر کاربند ہے۔

  • غریب عوام کو اپنا گھر مل کر رہے گا اور تمام وعدے پورے ہوں گے، فردوس عاشق اعوان

    غریب عوام کو اپنا گھر مل کر رہے گا اور تمام وعدے پورے ہوں گے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم گھروں کی تعمیرکے منصوبے کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں , غریب عوام کو اپنا گھر مل کر رہے گا،قوم سے کیے گئے تمام وعدے پورے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا غریب و عام شہریوں کواپنی چھت کاتحفظ دینےکی پیشرفت جاری ہے، وزیراعظم گھروں کی تعمیرکے منصوبے کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تعمیر شدہ گھر کی فروخت میں فکس ٹیکس اور تعمیراتی مرحلےپرسیلزٹیکس کاخاتمہ سنگ میل ثابت ہوگا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ تعمیرات کےشعبےسےوابستہ افرادکیلئےآسانیاں پیداکی جارہی ہیں جبکہ کیپٹل ویلیو ٹیکس کی شرح کم اور ای اسٹیٹمنٹ پیپر کا اجرا عمل میں لایا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعمیرات کے شعبے میں فروغ کے لئے اجازت ناموں اوراین اوسیزکوممکنہ حدتک کم کیاجارہاہے، جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا غریب عوام کواپناگھرمل کررہےگا، آسانی پیداکرکےگھروں کی تعمیر کےعمل کوتیزبنایاجائےگا، وزیراعظم عمران خان کےقوم سےکیے وعدے پورے ہوں گے۔