Tag: فردوس عاشق اعوان

  • مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، لیکن فیصلے کوئی اور کرتا ہے: فردوس عاشق اعوان

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، لیکن فیصلے کوئی اور کرتا ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ہیں لیکن فیصلے ان کی جگہ کوئی اور کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں ان ہاؤس تبدیلی لائیں پھر پارلیمان میں تبدیلی کی بات کریں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ہیں لیکن فیصلے ان کی جگہ کوئی اور کرتا ہے۔ کٹھ پتلی صدر ہونے سے بہتر ہے کہ پہلے اپنی پارٹی کے حقیقی صدر تو بن جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کا بیان بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے۔ ان حسرتوں کے لیے ان سے ہمدردی ہی کی جاسکتی ہے۔ ان ہاؤس تبدیلی کی شو بازی نہ کریں، پارلیمان میں آ کر قانون سازی کی ذمہ داری پوری کریں۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینٹ تبدیل کرنے کے معاملے میں اپوزیشن کو جس ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا وہ شاید شہباز شریف بھول گئے ہیں۔ بلاول اور مولانا بھی پارلیمان کی بالا دستی کے اپنے دعوؤں پر عمل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق اپنی جماعتوں کو یرغمال نہ بنائیں۔

  • حقِ وراثت کا تعین ،  آرڈیننس  6 دسمبر سے نافذ ہوگا

    حقِ وراثت کا تعین ، آرڈیننس 6 دسمبر سے نافذ ہوگا

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم لیٹرآف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹس آرڈیننس2019کا چھ دسمبرکو باقاعدہ نفاذ کرنے جارہے ہیں، یہ قانون ملکی تاریخ میں حق وراثت کے تعین میں سنگِ میل ہے ، ملک اور باہر بسنے والے پاکستانی استفادہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا انفورسمنٹ وومن پراپرٹی آرڈیننس ترمیم کی کابینہ سے توثیق وزیراعظم کے خواتین کو بااختیار اور جائیدادمیں حصہ داربنانے کے عزم کی طرف ایک قدم ہے، خواتین کو طاقتور اور فعال کردار یقینی بنانا نئے پاکستان کا مشن ہے۔

    خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے، ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹس آرڈیننس 6دسمبر سے نافذ ہوگا ، قانون ملکی تاریخ میں حق وراثت کے تعین میں سنگ میل ہے، دہائیوں سے زیر سماعت مقدمات دنوں میں نمٹیں گے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ملک اور باہر بسنے والے پاکستانی استفادہ کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان ضرور جائیں  گے مگر 4 سال بعد، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان ضرور جائیں گے مگر 4 سال بعد، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ضرور جائیں گے مگر 4سال بعد اور عوام دوبارہ عمران خان کو منتخب کریں گے، عدالت نے زرداری کی صحت سےمتعلق ہی فیصلہ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بدقسمتی ہے،عوام نےجن کورہبرسمجھا وہ رہزن ثابت ہوئے، شریف خاندان نے بلیک منی کا کام نہیں کیا تو واپس آکرجواب دیں، شریف خاندان تعاون نہیں کرےگاتونیب قانون کےمطابق فیصلےکرے گا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ طاقتوراورکمزورسب پرایک قانون لاگوہوگا، بلاول بھٹوکابیان غیرجمہوری اورغیرپارلیمانی ہے، آصف زرداری پاکستان کے قانون کے مجرم ہیں، عدالت نےزرداری کی صحت سےمتعلق ہی فیصلہ کرناہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ضرور جائیں گے مگر 4سال بعد، چار سال بعد بھی ٹی ٹی،فالودےوالے،جعلی اکاؤنٹس والوں کو عوام مسترد کریں گے اور وزیراعظم عمران خان کو 4سال بعد بھی عوام دوبارہ منتخب کریں گے۔

    مزید پڑھیں : آصف زرداری کو ان کی خواہش کے مطابق نہیں چھوڑ سکتے، فردوس عاشق اعوان

    ان کا کہنا تھا کہ عوامی وسائل پرڈاکہ ڈالنے پرآصف زرداری عدالتوں کاسامنا کررہے ہیں۔

    گذشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم کا مینڈیٹ ملا ہے، اب نیا وزیراعظم آئندہ الیکشن کے بعد ہی آئے گا، وزیراعظم نے اپوزیشن پر ہاتھ ہلکا رکھنے کی کوئی بات نہیں کی تھی، اپوزیشن ہمیشہ قانون سازی کیلئے مک مکا کی بلیک میلنگ کرتی ہے، وزیراعظم قانون کی بالادستی اور احتساب چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو ان کی خواہش کے مطابق نہیں چھوڑ سکتے، شہنشاہ عالم والا مخصوص ٹولہ اپنی مرضی سے علاج چاہتا ہے، کسی بھی شخص کی بیماری کو جانچنے کے پیرامیٹرز ہوتے ہیں، آصف زرداری کی بیماری کی تصدیق کرنا مشکل ہے۔

  • وزیراعظم اپوزیشن کوآنکھوں میں کھٹکتے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم اپوزیشن کوآنکھوں میں کھٹکتے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن کوآنکھوں میں اس لئے کھٹکتے ہیں کیونکہ وہ اپنی ذات کی نہیں پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ، بلاول صاحب کسی معاملے میں سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آ کر بھی سوچیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم اپوزیشن کوآنکھوں میں کھٹکتے ہیں کیونکہ وہ ذات نہیں پاکستان کی جنگ لڑرہےہیں، قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمےداری اور فرض ہے اور بلاول کا قانون سازی سیاسی ایجنڈے سےمشروط کرنا غیر جمہوری ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب کسی معاملے میں سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آ کر بھی سوچیں ، پارلیمان بطوربلیک میلنگ استعمال کرنے کی سوچ منفی اور دعوؤں کی نفی ہے، پاکستان کےمفاد میں قانون سازی میں روڑے اٹکانے والے مفاد پرست کہلائیں گے۔

    یاد رہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی حالیہ قانونی معاملے پر اتفاق رائے کی کوشش کرے گی لیکن وزیراعظم کے رویے سے لگتا ہے وہ اتفاق رائے نہیں چاہتے ، لگتا نہیں حکومت چھے ماہ میں قانون سازی پراپوزیشن کواعتماد میں لے گی۔

  • ’وزیر اعظم نے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کر دیں‘

    ’وزیر اعظم نے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کر دیں‘

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے معاون خصوصی نے کہا کہ طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کو جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

    انھوں نے کہا نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہے، نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیر اعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے، وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کو حکمت عملی مرتب کرنے کا کہا، حقوق کا مطالبہ طلبہ کے بڑھتے شعور اور فکر کی عکاسی ہے جو خوش آیند ہے۔

    فردوس عاشق نے ٹویٹ میں کہا کہ طلبہ نے نئی سوچ، بصیرت اور ولولہ انگیز جمہوری قیادت وجود میں لانی ہے، ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں، نوجوان خصوصاً طلبہ کی محنت اور سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے، متحرک کردار کو معاشرے کی فلاح اور سلامتی سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسٹوڈنٹ یونینزکی بحالی کے لیے ملک بھر میں طلبہ کا مارچ

    خیال رہے کہ طلبہ تنظیموں نے ملک بھر میں اسٹوڈنٹ یونینز کی بحالی کی تحریک شروع کر دی ہے، اس سلسلے میں مختلف شہروں میں طلبہ یک جہتی مارچ نکالے گئے، تاہم لاہور میں گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کو مارچ میں شرکت سے روکنے کے لیے کالج کے گیٹ کو تالے لگا دیے تھے۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں طلبہ یونینز پر پابندی کو جمہوریت کے منافی قرار دیا تھا۔

  • نئے انتخابات  5 سال کی آئینی مدت کے بعد ضرورکرائے جائیں گے ، معاون خصوصی

    نئے انتخابات 5 سال کی آئینی مدت کے بعد ضرورکرائے جائیں گے ، معاون خصوصی

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن 5سال کی آئینی مدت کے بعد، مولانا کہا کرتے تھے پارلیمان کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا مولانا!پارلیمان تب تک جعلی نہیں جب تک آپ کےفرزند اور رہنمااس میں ہیں، نئےانتخابات ضرورکرائےجائیں گےلیکن 5سال کی آئینی مدت کےبعد، ہم مولاناکی گزشتہ پارلیمانی تقریروں کی روشنی میں آگےبڑھ رہےہیں، جب وہ کہاکرتےتھے پارلیمان کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔

    نواز شریف کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےلندن پہنچتے ہی ن لیگی ترجمانوں کی ہنگامی حالت ختم ہوگئی، ن لیگ نےسپریم کورٹ کی طرح الیکشن کمیشن میں جو صفحہ پیش کیا وہ قطری لگتا ہے۔

    گذشتہ روز مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت نے اپنے احتساب سے فرار اختیارکی ہے، ملک کی معیشت سمندر میں غرق ہورہی ہے، ہم آزادی کےقائل ہیں میڈیا ہم پر تنقید کرتاہے، ہماری تحریک بھرپورطریقےسےجاری رہےگی۔

    جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا تھا کہ عدالت نے کہا ہے پہلے قانون سازی کرو ، اس پارلیمنٹ کو قانون سازی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسمبلی تحلیل کی جائے ، وزیراعظم مستعفی ہوں اور فوری انتخابات کرائے جائیں۔

  • عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، معاون خصوصی

    عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، معاون خصوصی

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان ہرمحاذپرشاطرانہ چالوں کامقابلہ کر رہے ہیں اورکرتےرہیں گے، جنرل جیلانی کے سائے میں پروان چڑھنے والے بغض پر بیانات دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا لیگی ترجمانوں کواپنےقائدکےپلیٹ لیٹس کےبجائے سیاست کی فکر ہے، آج ظل سبحانی کی صحت سےمتعلق دعاکی اپیل کیوں نہیں کی؟ آپ منتخب وزیراعظم پر تنقید کرکے اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہےہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہاں آپ نے ٹھیک کہا وزیراعظم عمران خان کرپشن کے فارمولوں سےآگاہ نہیں ہیں، وزیراعظم نہ تو اپنے رفقاکے ذاتی کاروبار کو تحفظ دیتے ہیں، جنرل جیلانی کے سائے میں پروان چڑھنے والے بغض پر بیانات دے رہے ہیں۔

  • او آئی سی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے بعد فردوس عاشق اعوان آج وطن لوٹیں گی

    او آئی سی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے بعد فردوس عاشق اعوان آج وطن لوٹیں گی

    جدہ: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی، اور عمرے کی ادائیگی کے بعد آج وطن واپس لوٹ رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خدائے بزرگ و برتر کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے اپنے گھر اور روضہ آقا کریم کے در کی حاضری کی سعادت عطا فرمائی۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمرہ ادائیگی کی سعادت کے بعد روضہ رسول کریم پر حاضری نصیب ہوئی جہاں ملکی ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔

    انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے سلسلے میں دورہ مکمل کر کے آج وطن واپسی ہوگی۔

    خیال رہے کہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود تھیں۔

    معاون خصوصی نے گولڈن جوبلی کی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے تنظیم کے سیکریٹری جنرل اور سعودی وزیر خارجہ کی دعوت پر شرکت کی تھی۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ اسے دنیا بھر میں ظلم و جبر اور زیادتی کے شکار مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے مزید فعال اور مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ امہ کو درپیش مسائل اور اسلامو فوبیا جیسے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے یکساں مؤقف اور جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر سیکریٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس فورم سے کشمیریوں کے جمہوری بنیادی حق اور وادی میں سنگین صورتحال کو اجاگر کرنے کے لیے مزید آواز بلند کرنا ہوگی۔

  • او آئی سی پلیٹ فارم کے ذریعے کشمیر میں جاری مظالم بند کرائے جائیں، فردوس عاشق اعوان

    او آئی سی پلیٹ فارم کے ذریعے کشمیر میں جاری مظالم بند کرائے جائیں، فردوس عاشق اعوان

    جدہ : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سعودی عرب سےقریبی تعلقات ہیں، ہمارے20بلین سے زائد کے پروجیکٹ  سعودی  حکومت کیساتھ چل رہے ہیں ، او آئی سی پلیٹ فارم کےذریعے کشمیر میں جاری مظالم بند کرائے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جدہ قونصلیٹ میں پاکستانی کمیونٹی سےملاقات کی ، اس موقع پر پاکستان کےسی جی خالد مجید اور سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو میں کہا سعودی عرب کے ساتھ ہمارےبرادرانہ تعلقات ہیں، ہمارے20بلین سے زائد کے پروجیکٹ سعودی حکومت کیساتھ چل رہےہیں، حج میں روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ وزیر اعظم عمران خان کے کہنےپر شروع کیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سےقریبی تعلقات ہیں، او آئی سی پلیٹ فارم کےذریعے کشمیر میں جاری مظالم بندکرائے جائیں، لاکھوں لوگ مقبوضہ کشمیر میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : او آئی سی کو زیادتی کا شکار مسلمانوں کے لیے مزید فعال کردار ادا کرنا ہے: فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی نے کہا پاکستان سمیت ہم سب کی خواہش ہے اوآئی سی مسئلہ کشمیرپرنوٹس لے، بابری مسجدجیسےمقدس مقامات کےتحفظ کیلئےدنیاکوجھنجھوڑتےرہیں گے ، بھارت کا انتہا پسندانہ چہرہ دنیاکودکھاتے رہیں گے، سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا بھی بڑا کردار ہے۔

    اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی میرے لیے باعث اعزاز ہے ، اسلامی سربراہ ممالک کا یہ فورم مسلم امہ کے رشتے کو مضبوط بنانے اور جوڑنے کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر سکریٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس فورم سے کشمیریوں کے جمہوری بنیادی حق اور وادی میں سنگین صورتحال کو اجاگر کرنے کے لیے مزید آواز بلند کرنا ہوگی۔

    خیال رہے کہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان (او آئی سی) کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں، وہ گولڈن جوبلی کی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

  • او آئی سی کو زیادتی کا شکار مسلمانوں کے لیے مزید فعال کردار ادا کرنا ہے: فردوس عاشق اعوان

    او آئی سی کو زیادتی کا شکار مسلمانوں کے لیے مزید فعال کردار ادا کرنا ہے: فردوس عاشق اعوان

    جدہ: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو دنیا بھر میں ظلم و جبر اور زیادتی کے شکار مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے مزید فعال اور مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ او آئی سی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین کو اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی پیغام کے ساتھ دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔ اسلامی سربراہ ممالک کا یہ فورم مسلم امہ کے رشتے کو مضبوط بنانے اور جوڑنے کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسے دنیا بھر میں ظلم و جبر اور زیادتی کے شکار مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے مزید فعال اور مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ امہ کو درپیش مسائل اور اسلامو فوبیا جیسے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے یکساں مؤقف اور جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ناروے جیسے افسوسناک واقعات روکنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام مذاہب کی مقدس شخصیات اور کتب کے احترام کے حوالے سے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔ ایسے واقعات کو جرم قرار دیا جائے اور مرتکب عناصر کو سزا ملنی چاہیئے۔

    اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر سیکریٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس فورم سے کشمیریوں کے جمہوری بنیادی حق اور وادی میں سنگین صورتحال کو اجاگر کرنے کے لیے مزید آواز بلند کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پر زور دیا جائے کہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالیوں اور غیر انسانی پابندیوں کو فی الفور ختم کیا جائے۔ بابری مسجد کے فیصلے نے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب کر دیا، مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں سے ان کے سلوک کا پول کھل گیا ہے۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی کا بانی رکن ہونے کے ناطے پاکستان چاہتا ہے کہ مسلم ممالک کے مابین معاشی تعلقات فروغ پائیں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کو مزید تقویت ملے۔

    خیال رہے کہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان او آئی سی کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔

    معاون خصوصی گولڈن جوبلی کی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ فردوس عاشق اعوان تنظیم کے سیکریٹری جنرل اور سعودی وزیر خارجہ کی دعوت پر شرکت کر رہی ہیں۔