Tag: فردوس عاشق اعوان

  • مولانا صاحب!عمران خان پاکستان کے لئے لازم وملزوم ہیں، فردوس عاشق اعوان

    مولانا صاحب!عمران خان پاکستان کے لئے لازم وملزوم ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب ! عمران خان پاکستان کے لئے لازم و ملزوم ہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کا طریقہ کار ہوتا ہے، حکومت خواہشات پر نہیں قانون کے مطابق چلتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالت پر اعتماد ہے، عدالت چاہتی ہے وفاقی حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

    صحافی نے سوال کیا کیا آپ سمجھتی ہیں نواز شریف کومیرٹ پر ضمانت دی گئی؟ جس پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی ضمانت پر عدالت سے پوچھا جائے، میڈیکل بورڈ نے جو رائے دی ہے اس پر یقین کرناچاہیے، ڈاکٹرز سیاستدان نہیں ہیں کم از کم ان پر اعتماد کرلینا چاہیے۔

    معاون خصوصی نے کہا میں میڈیکل بورڈ کی حمایت کررہی ہوں ن لیگ کی نہیں، جب تک پیسے نہ ہوں کوئی بھی منصوبہ حقیقت نہیں بنتا، چیف جسٹس ہائی کورٹ نے مجھے ڈسٹرکٹ کورٹس بھیجا، وزیراعظم اور کابینہ کو ڈسٹرکٹ کورٹس کی حالت زار سے آگاہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بار کی حالت زار ناقابل بیان ہے ، وفاقی حکومت اسلام آباد عدالتوں کی بہتری کے لئے تعاون کرے گی، عدالتوں کی حالت زار پر وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی ہے اور وزارت قانون کو کمیٹی میں ممبرز کا اختیار دیا گیا ہے ، کمیٹی بینچ اور بار میں پل کا کردار ادا کرے گی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کمیٹی زیرالتوا معاملات کے حل کیلئے کردار ادا کرے گی اور حکومت کمیٹی کی جانب سے سفارشات پر عمل کرے گی، وزیر قانون فروغ نسیم کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ، سائلین کوبنیادی حقوق دلانے کی کوشش کریں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنےاورنکالنے کا طریقہ کار ہوتاہے، حکومت خود کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالتی ، نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے اداروں کی سفارش ہوتی ہے ، نوازشریف کے کیس میں نیب مدعی ہے، ان کو سزابھی نیب کی عدالت نےدی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کسی نجی میڈیکل بورڈکی سفارش پرفیصلے نہیں کرتی، سرکاری میڈیکل بورڈ کی رائے لینا ضروری ہوتا ہے، آصف زرداری کو سہولتوں کا معاملہ اہلخانہ اور عزیزواقارب کا ہے، ہمارا کام تب شروع ہوگا جب درخواست آئے گی، ،آصف زرداری بیمار ہیں تو طریقہ کار کے تحت درخواست دیں، آصف زرداری کے رشتے دار بیانات کے بجائے قانونی راستہ اپنائیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت خواہشات پر نہیں قانون کے مطابق چلتی ہے ، چیف جسٹس نے شکریہ اداکرتے ہوئے ہماری کوشش کوسراہا، پی ٹی آئی کی بنیاد انصاف پر رکھی گئی ہے، ہماری جماعت انصاف یقینی بنانے کے لئے ہر قدم اٹھائے گی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں سستا اور میسر نظام تشکیل دینا حکومت کی ترجیح ہے، ٹرائل آئین و قانون کی حدود میں ہوگا، خواہشات پر نہیں، ہم نے مولانا فضل الرحمان کو فل ٹاس دی ہے، مولانا صاحب نے کریس سے نکل نکل کر چھکے لگائے، مولانا کے دیگر کھلاڑی گراؤنڈ میں نڈھال ہیں اور چھکے لگانے والی اپوزیشن روک کر کھیلنے والی پوزیشن پرآگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سردی میں بیٹھے ورکرز کو مولانا کی جانب سے بسترا دینا چاہیے، مولانا صاحب! عمران خان پاکستان کے لئے لازم و ملزوم ہے۔

  • توہین عدالت کیس : وفاقی وزیر غلام سرورخان اور پیمرا کو  نوٹس جاری

    توہین عدالت کیس : وفاقی وزیر غلام سرورخان اور پیمرا کو نوٹس جاری

    اسلام آباد : توہین عدالت کیس میں اسلام آبادہائی کورٹ نے وفاقی وزیر غلام سرورخان اور پیمرا کو نوٹس کردیا اور فردوس عاشق اعوان کے خلاف کیس وفاقی وزیر کے کیس کے ساتھ منسلک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان عدالت میں پیش ہوئیں ، عدالت نے فردوس عاشق اعوان کی غیر مشروط معافی مسترد کردی۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں حکومت اور مسلم لیگ ن کے درمیان ڈیل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے وفاقی وزیر غلام سرور خان اور پیمرا کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

    وکیل شائستہ تبسم ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 7 اکتوبر کو ٹی وی شو میں ڈیل کے تحت نوازشریف، مریم کی رہائی کاذکرہوا، وفاقی وزیر نےحکومت اور ن لیگ ڈیل میں دیگراداروں کا ذکر کیا، جس پر عدالت نے کہا اگر ڈیل ہوئی ہےتو حکومت کو فیصلہ کرنے دیں۔

    جس پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کوئی وفاقی وزیر اس طرح کے بیان نہیں دے سکتا،عدالت پیمرا سے ٹرانسکرپٹ منگوا لے، چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کہا یہ حساس معاملہ ہے، کابینہ کے رکن اس طرح بیان دے؟سمجھ نہیں آتا۔

    جہانگیرجدون ایڈووکیٹ نے کہا وفاقی وزیر نے میڈیکل بورڈ کے رپورٹ پر تنقید کی ، جس پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈر ایک دوسرے پر اس طرح تنقید کرتے رہتے ہیں، میڈیکل بورڈ پر کوئی بات نہیں کی گئی۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا زیر سماعت کیسز پر کوئی بحث نہیں کر سکتا، تو فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج ہی وزیر اعظم کو متعلقہ ویڈیو کلپ سنا دوں گی، چیف جسٹس ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ حکومت کا ہے اور حکومت تنقید کرے۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا فردوس عاشق کا توہین عدالت کیس غلام سرور کیس کے ساتھ سنا جائے گا، جس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا آپ میرےکیس کوالگ سنیں ،مجھے چوہدری سرور سے کیا لینا دینا۔

    بعد ازاں عدالت نے توہین عدالت کیس کی سماعت چودہ نومبرتک ملتوی کر دی۔

    خیال رہے عدالت نےتوہین عدالت کیس میں فردوس عاشق اعوان کوطلب کررکھا ہے ، فردوس عاشق اعوان نے عدالتی حکم پرہفتے کو تحریری معافی نامہ جمع کرایا تھا، عدالت ان کے معافی نامے کا جائزہ لے گی۔

    یاد رہے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جواب میں ایک بار پھر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا تھا خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتی ہوں، پاکستان کی ہر عدالت اور جج کا احترام کرتی ہوں، عدلیہ کی آزادی پریقین ہے۔

    مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس، فردوس عاشق اعوان نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادیا

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ نواز شریف کی اپیل پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی، مقدمے پر اثر انداز ہونے کا تاثر ملا ہے تو اس پر بھی معافی مانگتی ہوں، عدالت یا مقدمے پر اثر انداز ہونے کی نیت نہیں تھی۔

    گذشتہ سماعت میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جواب داخل کرانے کیلئے وقت مانگا تھا، جس پر عدالت نے فردوس عاشق اعوان کو ہفتے تک جواب کرانے کا حکم دیا تھا۔

    اس سے قبل توہین عدالت کیس کی سماعت میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے غیرمشروط معافی مانگی تھی ، جسے عدالت نے قبول کرلی تھی اور نیا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

    واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی۔

  • مولانا صاحب عوام سے مسترد ہونے پر ذاتی انتقام نہ لیں، فردوس عاشق اعوان

    مولانا صاحب عوام سے مسترد ہونے پر ذاتی انتقام نہ لیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب عوام سے مسترد ہونے پر ذاتی انتقام نہ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مولانا صاحب ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑیں، مولانا صاحب 73 کے آئین کے تناظرمیں جمہوریت کی پاسداری کریں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مذاکرات جمہوری عمل کا نام ہے جس کے آپ خود داعی رہے ہیں، مذاکرات بے معنی قرار دے کر ذہن کی کھڑکیوں کو کیوں بند کرنا چاہتے؟ وہم کا علاج لقمان حکیم کے پاس بھی نہیں تھا۔


    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مولانا صاحب دھاندلی ہوئی تھی تو صدر کا الیکشن کیوں لڑا تھا؟ آپ کے صاحبزادے نے ایم این اے کا حلف کیوں اٹھایا تھا؟ ایک سال بعد دھاندلی کا واویلا عوام کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے، دھاندلی کا واویلا جمہوری نظام کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ مولانا صاحب عوام سے مسترد ہونے پر ذاتی انتقام نہ لیں۔

    کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ غور کیا جائے تو کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے، اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے ریاست پر حملہ آور ہیں۔

  • ’مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتار کر دیکھیں تو پتہ چلے گا پاکستان تنہائی کا شکار نہیں‘

    ’مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتار کر دیکھیں تو پتہ چلے گا پاکستان تنہائی کا شکار نہیں‘

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتار کر دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ پاکستان تنہائی کا شکار نہیں ہے، وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کا تشخص دنیا میں ابھر کرسامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فرودس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مولانا کا رات کا خطاب پیپلزپارٹی اورن لیگ سے مایوسیوں کا اظہار تھا، پہلےدن کہا تھا یہ آپس میں مخلص نہیں تو قوم سے کیا وفا کریں گے؟۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی یواین میں تاریخی تقریر نے مذہبی کارڈ بیانیہ پنکچرکر دیا، وزیراعظم کی تاریخی تقریرسے دھرنے کے مقاصد زمین بوس ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا خود فریبی سے نکلیں، عوام کو تنگ نہ کریں، سازش میں ناکام ہوچکے ہیں، انتخابات میں مسترد عناصرمینڈیٹ کی توہین اورجمہوری نظام پر حملہ آور نہ ہوں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مولانا خود فریبی سے نکلیں، عوام کو تنگ نہ کریں، سازش میں ناکام ہوچکے ہیں، انتخابات میں مسترد عناصرمینڈیٹ کی توہین اورجمہوری نظام پر حملہ آور نہ ہوں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتارکر دیکھیں تو پتہ چلے گا پاکستان تنہائی کا شکارنہیں ہے، وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کا تشخص دنیا میں ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔

  • ‘دھرنے کا وقت مناسب نہیں، مولانا کو پچ اور بالر کو دیکھ کرفیصلہ کرنا چاہئے’

    ‘دھرنے کا وقت مناسب نہیں، مولانا کو پچ اور بالر کو دیکھ کرفیصلہ کرنا چاہئے’

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دھرنےکاوقت مناسب نہیں ہے، مولانا کو پچ اور بالر کو دیکھ کرفیصلہ کرنا چاہئے، مولانا ہر بال پر چھکا لگا کر گراؤنڈ سے باہر پھینکنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا زمینی حقائق وزیراعظم کے نوٹس میں لائی ہوں، ہائی کورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار کے نمائندوں کی شکر گزار ہوں، چیف جسٹس ہائی کورٹ نے مجھے ذمہ داری دی کہ معاملات دیکھوں، ڈسٹرکٹ، ہائی کورٹ بار کے مسائل پر وزیراعظم سے بات کروں گی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 23 سال جدوجہد کی، وزیراعظم رول آف لاکی جنگ لڑتے رہے ہیں ، ملک میں انصاف یقینی بنانے کیلئے کئی  سال جدوجہد کی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ چیف جسٹس ہائی کورٹ کے حکم پر عدالتوں کا دورہ کیا، ضلعی عدالتیں جوڈیشل کمپلیکس میں تبدیل ہوں گی، نظام کو بدلنے  کی پہلی اینٹ قوانین میں تبدیلی ہے، عمران خان نے گلے سڑے نظام کو بدلنے کا وعدہ کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نظام کو بدلنے کی پہلی سیڑھی قوانین میں تبدیلی ہے، قوانین میں تبدیلی کا آغاز بھی ہوچکا ہے، ہم سب کا مقصد ہےعوام کو بروقت اور سستا انصاف ملے، تحریک انصاف اس وژن نظریے کو یقین میں بدلے گی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میری معافی مسترد نہیں ہوئی، لامنسٹری اپنا کام قانون اور قاعدے کے مطابق کررہی ہے، ہر بال پر چھکا لگانے کے بجائے کچھ گیند پر سمجھداری سے کھیلنا ہوتاہے، مولانا صاحب ہر بال چھکا لگا کر گراؤنڈ سے باہر پھینکنا چاہتے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مولانا کے دھرنے کا وقت مناسب نہیں ہے، مولانا کو پچ اور بال کو دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہئے، گراؤنڈ میں موجود رہنا ہی سیاست دان کی کامیابی ہوتی ہے، ہارڈہٹنگ کا جواب حکومت ہارڈہیٹنگ سے نہیں دینا چاہتی۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان خصوصاً کشمیر کا ایشو ہائی الرٹ ہے اور حال ہی میں کرتارپور راہداری کا افتتاح ہونے جارہا ہے۔

  • توہین عدالت کیس : فردوس عاشق اعوان کو ہفتے تک  جواب داخل کرانے کا حکم

    توہین عدالت کیس : فردوس عاشق اعوان کو ہفتے تک جواب داخل کرانے کا حکم

    اسلام آباد : توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ہفتے تک جواب کرانے کا حکم دے دیا ، فردوس عاشق اعوان نے جواب داخل کرانے کیلئے وقت مانگا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔

    فردوس عاشق اعوان دوسری بار وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا دہشت گرد ہو تو اس کو بھی فیئر ٹرائل کی ضرورت ہے، آج پی ٹی آئی دھرنے کیخلاف بھی کیس زیرسماعت ہے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ زیر سماعت کیسز پر عدالت کو اسکینڈ لائز کرنا توہین عدالت ہے، دنیا ہمارے بارے میں کیا کہتی ہے کوئی پرواہ نہیں، 2014 کے دھرنے میں بھی ہمیں اسکینڈلائز کیا گیا۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کیاآپ 2014 کے دھرنے میں موجودتھیں؟ جس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا 2014 دھرنے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئی تو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عارف علوی، شاہ محمود، اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتاری سے روکا تھا۔

    چیف جسٹس نے فردوس عاشق اعوان سےاستفسار کیا کیا آپ نےجواب جمع کرایا؟ ہفتےتک جواب جمع کرائیں، میرے ساتھ گاڑی میں سپریم کورٹ جج کی تصویروائرل ہوئی، سپریم کورٹ جج کو صدر ن لیگ لائر بنا کر وائرل کی گئی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا میں ایک بار پھر عدالت سےغیرمشروط معافی چاہتی ہوں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا حکومت کے اپنے وزیر کہتے ہیں کہ ڈیل ہوگئی ہے، ڈیل اگر ہونی ہے تو حکومت کرےگی عدلیہ نہیں تو معاون خصوصی نے کہا میں نے کبھی ایسا نہیں کہا۔

    چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا آپ نہیں، آپ کے دیگر وزرا کہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان کے وکیل کا حاضری سےاستثنیٰ کی استدعا کی ، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا فردوس عاشق اعوان کے آنے کے اور بھی بہت فائدے ہیں۔

    بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

    ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج بھی غیرمشروط طور پر معافی مانگتی ہوں، جس پر عدالت نے حکم دیا ہفتےتک جواب جمع کرائیں، توہین عدالت کیس کی پیر کے روز دوبارہ سماعت کی جائے گی۔

    اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے جواب داخل کرانے کیلئے وقت مانگا تھا اور اسلام آبادہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں کہا گیا تھا جواب دینے کیلئے عدالت مجھے وقت دے، عدالت سے متفرق درخواست کوآج سننے کی استدعا بھی کی، درخواست رجسٹرارآفس نے وصول کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ سماعت میں توہین عدالت کیس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے غیرمشروط معافی مانگی تھی ، جسے عدالت نے قبول کرلی تھی اور نیا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 5  نومبر کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

    مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس ، عدالت نے فردوس عاشق اعوان کی معافی قبول کرلی

    چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کہا تھا فردوس عاشق اعوان کی غیرمشروط معافی سول کارروائی میں قبول کی گئی لیکن کریمنل کارروائی چلے گی۔

    واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف پریس کانفرنس پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

    خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی۔

  • مولانا31 سال سے ناجائزحکمرانوں کا کھایا نمک حلال کرنے میں آگے آگے ہیں

    مولانا31 سال سے ناجائزحکمرانوں کا کھایا نمک حلال کرنے میں آگے آگے ہیں

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا31 سال سے ناجائز حکمرانوں کا کھایا نمک حلال کرنے میں آگے آگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم پرمسلط رہنے والوں کو تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظرآ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نہیں فضل الرحمان کا حکومت سے جھگڑا اسد محمود کے لیے ہے، زرداری کا جھگڑا بلاول کے لیے، نواز کا جھگڑا مریم کے لیے ہے، شہباز شریف کا جھگڑاحمزہ شہباز اور اسفندیارولی کا جھگڑا ایمل ولی کے لیے ہے۔


    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ جنگ عمران خان کی ذات کی جنگ نہیں ہے، 35 سال سے حکومت کرنے والے مافیا اور 22 کروڑعوام کی جنگ ہے، اکٹھےحکومت سے باہرہوئے، یکجا ہوکرمنتخب حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ 22 کروڑ مظلوم عوام نے اپنی مرضی کا حکمران چنا، مولانا31 سال سے ناجائزحکمرانوں کا کھایا نمک حلال کرنے میں آگے آگے ہیں۔


    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مولانا صاحب! ملک انارکی سے دوچار کرنے کےعزائم میں آپ اور ہمنوا ناکام ہوں گے۔

    کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ غور کیا جائے تو کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے، اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے ریاست پر حملہ آور ہیں۔

  • کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے، فردوس عاشق اعوان

    کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غور کیا جائے تو کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے، اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے ریاست پر حملہ آور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ غور کیا جائے تو کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مفتی محمود، اچکزئی ، ولی خان ، بھٹو اورشریف خاندان کنٹینر پر ہیں، اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے ریاست پر حملہ آور ہیں۔

    مذاکرات کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہماری مذاکرات کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، سیاست کے بارہویں کھلاڑی کو بلاول اورشہباز نے اپنا لیڈر مان لیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بغض میں یہ سب ایک گھاٹ کا پانی پی رہے ہیں، عمران خان نے پہلی تقریر میں ہی کہہ دیا تھا سب چور ایک جگہ جمع ہوں گے، آج وقت نے ثابت کردیا عمران خان نے درست کہا تھا۔

  • کوریج کی اجازت نہ دے کر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کی گئی، فردوس عاشق اعوان

    کوریج کی اجازت نہ دے کر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کی گئی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوریج کی اجازت نہ دے کر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کی گئی، مولانا کے اقدامات جمہوری روایات، آئینی حقوق روندنے کے مترادف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مارچ انتظامیہ نے خواتین اینکرز کو کوریج کی اجازت نہیں دی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ انتہاپسندانہ ذہنیت نے خواتین کے حقوق پر کاری ضرب لگا دی، پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوریج کی اجازت نہ دے کر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کی گئی، مولانا کے اقدامات جمہوری روایات، آئینی حقوق روندنے کے مترادف ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ جمہوریت کے نام لیوا جمہوری اصولوں کی نفی کر رہے ہیں۔

    خواتین رپورٹرز، اینکرز کو مارچ کی کوریج سے روک دیا گیا

    واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) نے خواتین سے امیتازی سلوک روا رکھتے ہوئے خواتین صحافیوں اور اینکرز کو آزادی مارچ کی کوریج سے روک دیا اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے لیے آنے والی خواتین میڈیا ورکرز کو واپس بھیج دیا۔

  • یہ پہلا مارچ ہے جو کرپشن کو بچانے نکلاہے، دیکھتے کیا ایجنڈا سامنے آتا، فردوس عاشق اعوان

    یہ پہلا مارچ ہے جو کرپشن کو بچانے نکلاہے، دیکھتے کیا ایجنڈا سامنے آتا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے یہ پہلا مارچ ہے جو کرپشن کو بچانے نکلا ہے، کرپشن زدہ لوگ ایک ہی کنٹینر پر نظر آئیں گے، آج دیکھنا یہ ہے کہ کیا ایجنڈا سامنے لے کر آتے ہیں، یہ حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف نہ ملے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی ہدایت پر کچہری کا دورہ
    کیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کسی عدالت میں آنا 20سالہ کیریئر میں پہلا اتفاق ہے، میں نے کبھی تھانے اور کچہری کی سیاست نہیں کی ، میری سیاسی زندگی میں کوئی ایف آئی آر یا کیس نہیں بنا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی ہدایت پرایف8کچہری کادورہ کیا، ڈسٹرکٹ کورٹ،سائلین کے مسائل کو خود دیکھا اور سنا، اسلام آباد کی اپنی ڈسٹرکٹ کورٹ کی حالت ابتر ہے، اللہ کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی بہتری ہوتی ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ میں کچہری کی حالت دیکھوں، مشکل حالات میں کام کرنیوالے ججز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، سی ڈی اے ماسٹر پلان وجود میں آیا، کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، نچلے اور پسے ہوئے طبقے کیلئے جدوجہد کرنا وزیراعظم کی ترجیح ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے ماسٹر پلان کے تحت ڈسٹرکٹ کورٹس میں سہولتیں دیں گے ، ریفارم ایجنڈے کے تحت حکومت قوانین میں تبدیلیاں لارہی ہے، تبدیلی اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک آپ کا تعاون ساتھ نہ ہو، ہائی کورٹ ججز کی کم تعداد کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں : عدالتی حکم پرفردوس عاشق اعوان کا آج ہی ڈسٹرکٹ کورٹ کےدورےکا فیصلہ

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کو نئےپاکستان سےبہت سی توقعات ہیں، ہماری سب سےزیادہ توجہ ہیومن رائٹس پرہے، عمران خان سوشل ورکر، سیاست دان اور وزیراعظم ہیں، سائلین کو عدالتوں سے انصاف نہ ملے تو وہ مایوس ہوتا ہے، میں آپ کے مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھوں گی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت ہی سیاست کااصل محورہے، وزیراعظم بھی انسانی خدمت پریقین رکھتےہیں، انسانی درد ہی تھا، جو عمران خان نے شوکت خانم اسپتال بنایا، پارلیمنٹ میں اکثریت نہ ہونے پر قانون سازی میں مشکلات ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مشکل صورتحال کے باوجود ایجنڈا لیکر آگے بڑھ رہے ہیں، ججز کی تعداد کم اور کیسزبہت زیادہ ہیں، یہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے جمہوری حکومت کو گرانے نکلے ہیں، اقتدار کے نشے سے محروم ٹولے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کیں، بجلی، پانی ، کھانے پینے کی اشیا سمیت ہوٹل کا بندوبست بھی کیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے ہے ، کرپشن زدہ لوگ ایک ہی کنٹینر پر آج نظر آئیں گے، کسی بھی جگہ ان کے راستے میں رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، آج دیکھنا یہ ہے کہ کیا ایجنڈا سامنے لے کر آتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ رات سیاسی نابالغ کہہ رہاتھاحکومت نےعوام کونڈھال کر دیا ، اصل میں یہ حکومت کوعوام کی فلاح سےروکنےکی کوشش ہے، یہ حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف نہ ملے، جن کی نگاہ اسلام آباد پر تھی وہ پہنچ گئے ہیں۔

    ان کا کہناتھا کہ عوام کے تحفظ کی ذمہ داری کو نبھا رہے ہیں، ورلڈبینک صدرنےمعاشی بہتری پرکہا وہ ان سےبرادشت نہیں ہورہا، ان مداری اورڈگ ڈگی بجانےوالوں پرگہری نظرہے، ہم نے اس کرپشن بچاؤ مہم کو ناکام بنانا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا میں عوام رول آف لا کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، نادان اپوزیشن کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے احتجاج کررہی ہے، معاہدے کے تحت آزادی مارچ کو پسند کی جگہ مہیا کی گئی۔