Tag: فردوس عاشق اعوان

  • حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ملک میں انتشار نہ ہو، فردوس عاشق اعوان

    حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ملک میں انتشار نہ ہو، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ملک میں انتشار نہ ہو، غیر یقینی صورت حال کا دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، ریاست کو چیلنج اور ڈنڈا بردار فورس کسی صورت قبول نہیں ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر پرعالمی برادری کی توجہ ہے، ایسے وقت میں فضل الرحمان کا احتجاج مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹائے گا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ملک میں انتشار نہ ہو، غیر یقینی صورت حال کا دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان ذاتی مفادات کے لیے احتجاج کررہے ہیں، فیصل واوڈا

    اس سے قبل وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ذاتی مفادات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، آنے والے وقت میں بتاؤں گا کہ احتجاج اوراس کے پیچھے اصل مقاصد کیا ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج سب کاحق ہے لیکن اس احتجاج کا مقصد کیا ہے وہ تو بتائیں، ریاست کے اندر ریاست نہیں بننے دیں گے، ڈنڈا بردار فورس کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

  • وزیر اعظم کے وژن کے تحت کاروبار میں آسانیاں لائیں ہیں، فردوس اعوان

    وزیر اعظم کے وژن کے تحت کاروبار میں آسانیاں لائیں ہیں، فردوس اعوان

    اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ورلڈبینک کی ای اوڈی رینکنگ میں28درجےبہتری کی تاریخی ترقی حاصل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس وعاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں نئے پاکستان کا روشن، ترقی کرتا چہرہ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

    فردوس اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے تحت کاروبار میں آسانیاں لائی گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی ای او ڈی رینکنگ میں 28 درجے بہتری کی تاریخی ترقی حاصل کی ہے، ای او ڈی رینکنگ میں پاکستان 135 سے 108 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

    ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کاروبارمیں آسانیاں پیداکرنےکےاقدامات ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہونگے۔

    جن کے پاس بیماری بیچنےکےسوا کچھ نہیں وہ سیاست کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں انسانیت کی قدر ہو شخصیات کی نہیں، وزیراعظم کا پہلے دن سے عدلیہ اور اداروں کو بااختیار بنانے کا عزم رہا ہے، وزیراعظم نے ملکی قوانین کے مطابق عمل کیا اورکریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کیلئےخواتین کوباختیار بنانا ناگزیر ہے اور وزیراعظم عوامی مفاد کے راستے میں رکاوٹیں دور کررہےہیں۔

    خیال ر ہے کہ پاکستان ٹاپ ٹین اصلاحات کرنے والے ممالک میں شامل ہے ، گزشتہ سال پاکستان کانمبرایک سو چھتیس تھا، درجے میں بہتری کی وجہ وفاق اور صوبوں کی جامع اصلاحات ہیں، وفاق، سندھ اور پنجاب نےنمایاں اصلاحات کی ہیں۔

    یاد رہے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگو پاچماتھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا پاکستان کا نام اصلاحات کرنیوالے20 ممالک میں شامل ہوگیا ہے ، پاکستان نے حال میں 6اہم اصلاحات کیں، یہ اہم اصلاحات ایز آف ڈوئنگ بزنس کی ضمن میں کی گئیں۔

  • جن کے پاس بیماری بیچنےکےسوا کچھ نہیں وہ سیاست کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    جن کے پاس بیماری بیچنےکےسوا کچھ نہیں وہ سیاست کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جن کے پاس بیماری بیچنےکےسوا کچھ نہیں وہ سیاست کررہے ہیں ہم سیاسی طریقےسےٹکرائیں گے مگر بیماری پرسیاست نہیں کریں گے۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف کی عدالتوں میں درخواستیں آئیں ہیں اس پر فیصلہ عدالت نے کرنا ہے کیونکہ فیصلے میڈیااورترجمانوں کی خواہشات کےمطابق نہیں ہوتے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ نے سوچنا ہےنوازشریف کی صحت پر کون سیاست کررہا ہے جن کے پاس بیماری بیچنےکےسوا کچھ نہیں وہ سیاست کررہے ہیں، ہم نوازشریف کی صحت کےلیےدعاگوہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں مگر بیماری کامعاملہ سیاست سےالگ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سیاسی پنجہ آزمائی کرے مگر بیماری کی آڑ لے کر نہیں، ہم سیاسی طریقےسےٹکرائیں گے لیکن بیماری کےمعاملےپرسیاست نہیں کریں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں انسانیت کی قدر ہو شخصیات کی نہیں، وزیراعظم کا پہلے دن سے عدلیہ اور اداروں کو بااختیار بنانے کا عزم رہا ہے، وزیراعظم نے ملکی قوانین کے مطابق عمل کیا اورکریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کیلئےخواتین کوباختیار بنانا ناگزیر ہے اور وزیراعظم عوامی مفاد کے راستے میں رکاوٹیں دور کررہےہیں۔

  • ‘وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہونے جارہی ہے’

    ‘وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہونے جارہی ہے’

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہونے جارہی ہے، کرتارپور راہداری معاہدہ احترام انسانیت،بھائی چارےکےنئے روشن باب کھولے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہونے جارہی ہے، کرتار پور راہداری معاہدہ بین المذاہب ہم آہنگی،امن کاعملی ثبوت ہے، کرتارپورراہداری کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018 کو رکھا گیاتھا، آج ایک سال کے کم عرصہ میں منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ معاہدہ احترام انسانیت،بھائی چارےکےنئے روشن باب کھولے گا، دربارکرتارپورصاحب دنیا بھرکےسکھوں کیلئےمقدس مقام ہے، ہم سکھ بھائیوں کاکھلےدل سے استقبال کرتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا پاکستان ہمہ جہت ثقافت،مختلف تہذیبوں اور مذاہب کا گھر ہے، آئین پاکستان یہاں پربسنےوالی اقلیتوں کے حقوق کاضامن ہے، اقلیتیں ہماراحصہ ہیں،قومی پرچم کاسفیدرنگ انکی نمائندگی کامظہر ہے۔

    مزید پڑھیں : کرتارپورراہداری معاہدے پر دستخط آج ہوں گے

    خیال رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپورراہداری کھولنے کے معاہدے پر آج دستخط ہوں گے، کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد بھارتی یاتری بغیر ویزا دربارصاحب کرتارپور آسکیں گے۔

  • بھارتی آرمی چیف اپنے جھوٹ پر پوری دنیا سے معافی مانگیں،  فردوس عاشق اعوان

    بھارتی آرمی چیف اپنے جھوٹ پر پوری دنیا سے معافی مانگیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو اپنے جھوٹ پر پوری دنیا سے معافی مانگیں، سفارتکاروں اور میڈیا کےایل اوسی کے دورے نے دنیا کو بھارت کا چہرہ دکھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان کےسچ نے بھارتی جھوٹ کو دفن کردیا، ساری دنیا نے دیکھ لیا ، بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ کتنا بڑا جھوٹ تھا، سفارتکاروں اور میڈیا کےایل اوسی کے دورے نے دنیا کو بھارت کا چہرہ دکھا دیا، بھارتی آرمی چیف کو اپنے جھوٹ پر پوری دنیا سے معافی مانگنی چاہیئے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کھلی دعوت کے باوجود بھارتی سفارتکار کا دورے سے فرار بھارتی جھوٹ پرمہرہے، شہری آبادی اورنہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے سفاک اوربزدل ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا بھارت کب غیرملکی سفرااور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر لے جائے گا؟ تاکہ وہ قابض افواج کے مظلوموں پر ظلم و بربریت آنکھوں سے دیکھ سکیں، مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اوریواین قراردادوں کے تحت حل کرنا ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے غیر ملکی سفرا اور میڈیا نمائندگان کو لائن آف کنٹرول کے جورا سیکٹر کا دورہ کرایا گیا، غیرملکی سفارت کاروں اور میڈیا نمائندہ گان نے مقامی بازار میں دکان داروں اور شہریوں سے بات چیت کی اور بھارتی اشتعال انگیزیوں سے متاثرہ گھر خود دیکھے جبکہ انہوں نے مقامی آبادی نے بھارتی اشتعال انگیزیوں سے متعلق معلومات اکھٹی کیں، بعض سفرا نے متاثرہ دکان داروں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف اشیا کی خریداری بھی کی۔

    مزید پڑھیں: غیرملکی سفارتکاروں اورمیڈیا کا ایل اوسی جورا سیکٹر کا دورہ

    غیرملکی سفارت کاروں اورمیڈیا نمائندگان کو بھارتی آرٹلری کے وہ گولے دکھائے گئے جو آزادی کشمیر کی شہری آبادی پر فائر کیے گئے تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیرملکی سفارت کاروں اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ’’ پاکستان دنیا سےکچھ نہیں چھپارہا، کیونکہ ہمارے پاس چھپانے کوکچھ نہیں، کیا بھارت بھی سفارت کاروں کو ایسے دورہ کرنے کی اجازت دے گا؟ غیرملکی سفرا اور میڈیا کو کسی بھی جگہ جانے کی مکمل آزادی ہے اور کھلی پیشکش ہے کہ وہ خود متاثرہ علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیں۔

  • حکومتی ایجنڈے میں سرفہرست مہنگائی میں کمی ہے: فردوس عاشق

    حکومتی ایجنڈے میں سرفہرست مہنگائی میں کمی ہے: فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی ایجنڈے میں سرفہرست مہنگائی اور خسارے میں کمی ہے، منڈیوں میں مڈل مین کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، مہنگائی پر کنٹرول کے لیے اسلام آباد میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے بعد وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس کی، جس میں بتایا گیا کہ سستے گھروں کی تعمیر کے لیے 5 ارب کے بلا سود قرضوں کی منظوری دی گئی ہے۔

    فردوس عاشق نے بتایا کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا تھا، وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عدم شرکت کے باعث 5 ایجنڈا آئٹمز مؤخر ہوئے، مختلف وزارتوں نےعوام کی فلاح کے لیے منصوبوں پر بریفنگ دی، وزیر اعظم نے وزرا کو عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے اقدامات کی ہدایت کی۔

    اجلاس کی مزید تفصیل:  وفاقی کابینہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی

    معاون خصوصی کا کہنا تھا نیب کابینہ کے فیصلوں کو جاننا چاہے گی تو اس کی درخواست پر کابینہ ڈویژن کی جانب سے تمام ریکارڈ فراہم کر دیا جائے گا، اجلاس میں سولر پاور پر بجلی کے منصوبے کو منظور کیا گیا ہے، وزارت مواصلات انٹرن شپ پروگرام شروع کر رہی ہے، جس کے تحت 3500 لوگوں کو انٹرن شپ دی جائے گی، وزارت انسداد منشیات نے زندگی ایپ بھی متعارف کرائی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ لو کاسٹ ہاؤسنگ میں 5 ارب کے بلا سود قرضو ں کی منظوری دی گئی ہے، جس کے لیے ایک لاکھ سے 10 لاکھ تک کا قرضہ دیا جائے گا، 5 لاکھ سے 10 لاکھ تک افراد اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا اسجد امتیاز علی کو ممبر ارسا تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، کرتارپور راہ داری کا وزیر اعظم 9 نومبر کو افتتاح کریں گے، اس راہ داری سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

  • سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیر کا وقت آگیا، فردوس عاشق اعوان

    سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیر کا وقت آگیا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک سے جڑےخوابوں کی تعبیر کا وقت آگیا ہے، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے انشااللہ بلوچستان جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے دورہ کراچی اور حب میں پاور اسٹیشن کے افتتاح کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاک چین مشترکہ پاورپلانٹ کا افتتاح نہایت خوش آئندہے، سی پیک منصوبوں پرعملدرآمد کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لارہی ہیں اور اب سی پیک سےجڑے خوابوں کی تعبیرکا وقت آگیا ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان پاکستان کے 2 خوبصورت گلدستے ہیں، وزیر اعظم سندھ،بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئےکوشاں ہیں اور وزیراعظم عوام کےمعیارزندگی کوبلندکرنےکیلئےمخلصانہ کاوشیں کر رہےہیں جب کہ موجودہ حکومت نےشفافیت اوربدعنوانی کیخلاف عزم کررکھاہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سےمالا مال ہے انشااللہ بلوچستان جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے شہر حب میں 1320 میگاواٹ پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تھا، یہ پاور اسٹیشن چین کے تعاون سے بنایا گیاہے۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 185 ارب ٹن کا کوئلہ موجود ہے، تھر کے کوئلے سے 100 سال تک بجلی دے سکتے ہیں میں 20 فیصد کوئلہ تھر سے لانے کی گزارش کرتا ہوں، یہ سی پیک کا پہلا جوائنٹ منصوبہ ہے جس کے افتتاح پر خوش ہوں۔

  • وزیراعظم کراچی کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کراچی کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کامعاشی مرکز ہے اور سندھ کےعوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں، وزیراعظم کراچی کے دکھوں کا مداوا اور روشنیوں کو نئی ضیا دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم آج کراچی میں پی ٹی آئی اراکین، اتحادیوں سے ملاقات کریں گے اور کامرس کالج کادورہ کریں گے اور حب میں 1320میگاواٹ کے منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا حکومت سندھ پرتنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کامعاشی مرکز ہے، وزیراعظم کراچی کے دکھوں کا مداوا اور روشنیوں کو نئی ضیا دینے کیلئے پر عزم ہیں، سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں، وزیراعظم ایم کیوایم اورجی ڈی اے رہنماؤں کے ساتھ اصلاح کی راہ ہموار کریں گے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا سندھ کی تاریخی اہمیت ہےاسےمستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان بلوچستان اور کراچی کے دورہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ، حب میں نئے پاور اسٹیشن کا افتتاح بھی کریں گے جبکہ کراچی میں وزیراعظم گورنر ہاؤس میں اراکان اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے ساتھ بزنس کمیونٹی سے بھی ملیں گے جبکہ پی ایس گیارہ لاڑکانہ سے کامیاب معظم عباسی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

  • بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں ،سوچیں بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟

    بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں ،سوچیں بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلاول صاحب!ہوش کےناخن لیں،اپنی کرپشن زدہ اداؤں پرغورکریں، ٹھنڈے دل ودماغ سے سوچیں بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا ؟

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل سے جلسے عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کرتے، عوام نے ووٹ سے آپ کے اداروں کو نشانہ بنانے کے بیانیہ کو زمین بوس کیا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہمارےادارےہمارافخر،دفاع اورسلامتی کےضامن ہیں، غیرذمہ دارانہ بیانات سےکن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں؟ آپ کوملک کااحساس ہوتاتوغیرذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے، آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کب تک ووٹ کی چوری برداشت کرتے رہیں گے، یہ سوچ ہرمحب وطن پاکستانی کی ہے، ملک کو سیاسی بحران سے بچانےکا ابھی بھی وقت ہے، پارلیمان کو تالا لگ چکا ہے، سیاست سڑکوں پر آچکی ہے۔

  • بلاول صاحب! آپ کے اپنے گھرمیں عوام نے آپ کومسترد کردیا، فردوس عاشق اعوان

    بلاول صاحب! آپ کے اپنے گھرمیں عوام نے آپ کومسترد کردیا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے باعث پیپلزپارٹی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی، بلاول صاحب! آپ کے اپنے گھرمیں عوام نے آپ کومسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی کےمسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آگئی ہے، کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ کرپشن کے باعث پیپلزپارٹی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی، بلاول صاحب! آپ کے اپنے گھرمیں عوام نے آپ کومسترد کردیا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ امید ہے اپنی سرپرستی، وزیراعلیٰ سندھ کی زیرنگرانی انتخاب جعلی نہیں کہیں گے۔

    لاڑکانہ ضمنی انتخابات، پی پی کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات میں پی پی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار نے ساڑھے پانچ ہزار ووٹوں سے میدان مارا۔

    غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے معظم علی 31 ہزار 557 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔