Tag: فردوس عاشق اعوان

  • وزیراعظم یواین میں کشمیر کے بچوں کامقدمہ لڑنےجارہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم یواین میں کشمیر کے بچوں کامقدمہ لڑنےجارہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یواین میں کشمیرکےبچوں کامقدمہ لڑنےجارہے ہیں، یہ ٹوئنٹی20 میچ  نہیں بلکہ ایک میراتھن ریس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا پاکستان کے 22 کروڑ عوام کشمیر کاز بیان کررہےہیں، کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ہم ان کی آواز ہیں اور کشمیری عوام کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قوم کامستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، قوم کے بچوں میں نیشنل کاز بھرپورانداز میں موجود ہے، بھارتی جبر پرمظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

    قوم کامستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے

    معاون خصوصی نے کہا مقبوضہ وادی میں کشمیری بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، مذہبی آزادی نہیں، بھارت کا قبضہ ہے، مقبوضہ وادی کی صورتحال پر دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنا ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کشمیر کیلئے ہر عالمی طاقت کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں اور یو این میں کشمیر کے بچوں کا مقدمہ لڑنے جارہے ہیں، یہ ٹوئنٹی 20 میچ نہیں بلکہ ایک میراتھن ریس ہے۔

    مقبوضہ وادی کی صورتحال پر دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنا ضروری ہے

    فردوس عاشق اعوان نے کہا پاک فوج کا ہر سپاہی سینہ تان کر سرحدوں کی حفاظت کررہا ہے، پاکستان کی سول سوسائٹی انسانی حقوق پرہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، کشمیریوں کے زخم پر مرہم رکھنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

  • مولاناصاحب!  مارچ کشمیریوں کیلئے کریں، چوروں کی آزادی کے لیے نہیں، فردوس عاشق اعوان

    مولاناصاحب! مارچ کشمیریوں کیلئے کریں، چوروں کی آزادی کے لیے نہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولاناصاحب!مشورہ کے بجائےاپنےبیٹےسےکہیں استعفیٰ دے دیں، مارچ کشمیریوں کیلئےکریں، چوروں کی آزادی کےلیےنہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا مولانا صاحب! موجودہ حکومت اور پارلیمان اس لیے ناجائز اور حرام ہے کیونکہ اس میں آپ موجود نہیں؟ ۔ آج آپ کی جمہوریت پسندی کہاں ہے؟آج کس منہ سے پارلیمان کو گرانے کے دعوے فرما رہے ہیں؟ آج آپ کے جمہوریت کے لئے اصول کہاں ہیں؟

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب! دوسروں کو مشورہ دینے کی بجائے اپنے بیٹے سے کہیں کہ استعفیٰ دے دیں، اپنے فرزند کے لیے پارلیمان بھی حلال؟ اس کی تنخواہ بھی حلال؟ مراعات بھی حلال؟ اس کی نشست بھی حلال؟ ۔

    ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے کہا مولانا صاحب کو کشمیر سے زیادہ کشمیر کمیٹی سے دلچسپی ہے، منسٹر کالونی کے گھر کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں، مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لئے کریں، چوروں کی آزادی کےلئے نہیں؟ ۔

  • ریاست کو طاقتور بنانے کے لیے میڈیا کو طاقت دینا ضروری ہے: فردوس عاشق اعوان

    ریاست کو طاقتور بنانے کے لیے میڈیا کو طاقت دینا ضروری ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میڈیا کا ریاست کے چوتھے ستون کے طور پر فعال ہونا اہم ہے، ریاست کو طاقتور بنانے کے لیے میڈیا کو طاقت دینا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حقوق کے لیے پی آر اے اور پارلیمنٹ کا یکجا ہونا ضروری ہے، میڈیا کا ریاست کے چوتھے ستون کے طور پر فعال ہونا اہم ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میڈیا کے کردار کو مزید فعال بنانے کے لیے پرعزم ہیں، میڈیا کی طاقت کے بغیر کوئی ریاست طاقتور نہیں ہوسکتی، ریاست کو طاقتور بنانے کے لیے میڈیا کو طاقت دینا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں میڈیا کی آنکھ سے عوامی مسائل کو دیکھنا ہے، ملکی استحکام، طاقت اور ترقی کے لیے صحافی حکومت کی رہنمائی کرتے ہیں۔ میڈیا عوام کی رہنمائی کے لیے اہم ذریعہ ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو ملک کو معاشی تباہی کا سامنا تھا۔ اب صنعتیں لگ رہی ہیں، سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ قومی مفاد سے متعلق خبروں میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    انہو نے کہا کہ میڈیا کو ملکی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے مثبت تشخص اجاگر کرنا چاہیئے، میڈیا کی طاقت کے بغیر کوئی ریاست طاقتور نہیں ہوسکتی۔ ڈرافٹ کے معاملے پر صحافی تنظیموں سے رائے لی جائے گی۔

  • وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کوششوں سے کشمیریوں کو اسلامی دنیا کی بھرپورتائید ملی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ دورے سے برادرممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم سعودی ولی عہد سے مقبوضہ کشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برادر اسلامی ملک، او آئی سی کو اعتماد میں لینا کشمیریوں کی آوازمضبوط کرنا ہے، وزیراعظم کی کوششوں سے کشمیریوں کو اسلامی دنیا کی بھرپورتائید ملی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لیے ایک اور سنگ میل ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے تاریخی تعلقات میں مزید قربت آئی، پاکستان کےعوام سعودی قیادت سے والہانہ محبت،عقیدت رکھتے ہیں۔

    وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیراعظم دورے کے دوران سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

  • خصوصی میڈیا ٹریبونلز ورکرز کو انصاف کی فراہمی کرسکیں گے: فردوس عاشق اعوان

    خصوصی میڈیا ٹریبونلز ورکرز کو انصاف کی فراہمی کرسکیں گے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خصوصی میڈیا ٹریبونلز ورکروں کے مسائل اور ان کو فوری انصاف کی فراہمی میں بھی سنگ میل ثابت ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اس کی آزادی اور آواز کو مزید طاقتور بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پیمرا کے احتسابی عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ اسے حکومت کنٹرول کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خصوصی میڈیا ٹریبونلز بنانے جا رہے ہیں تاکہ مقدمات کا جلد فیصلہ ممکن ہوسکے۔ ٹریبونلز اعلیٰ عدلیہ کے زیر سرپرستی کام کریں گے۔ یہ میڈیا ٹریبونلز نہ صرف نئے کیسوں پر فیصلہ کریں گے بلکہ پیمرا اور دیگر عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بھی انہی ٹریبونلز کو منتقل کردیے جائیں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ ٹریبونلز نئے اور زیر التوا مقدمات کا 90 دن میں فیصلہ کریں گے۔ خصوصی ٹربیونلز میڈیا ورکروں کے مسائل اور ان کو فوری انصاف کی فراہمی میں بھی سنگ میل ثابت ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ سارا عمل دنیا میں رائج قوانین اور اعلیٰ جمہوری اقدار کا حقیقی عکاس ہوگا۔ میڈیا کا ذمہ دارانہ کردار ہی اس کی اصل قوت ہے۔

  • حکومت مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرے گی، فردوس عاشق اعوان

    حکومت مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرے گی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرے گی، کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی، قوم کالوٹا ہواپیسہ واپس کردیں ہماری کسی سے دشمنی نہیں۔

    یہ بات انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    حکومت مریم نواز سے متعلق کا فیصلہ چیلنج کرے گی، فیصلے میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ مریم نواز سزا یافتہ مجرم ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کئی عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مریم نواز صدر یا سیکریٹری جنرل کے عہدے کی اہل نہیں ہیں وہ کسی جلسے جلوس یا ریلی میں بھی حصہ نہیں لے سکتیں۔

    ایک سوال کے جواب میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ کسی سے بھی کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے، قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، کسی کوجیل مینول سے ہٹ کر ریلیف نہیں دیا۔

    مولانافضل الرحمان22نمبر بنگلے کیلئے بےچین ہیں، ٹی ٹی شریف اور منی لانڈرنگ میں بند، جیل والوں کیلئے اے پی سی بلارہے ہیں،10سال مولانا صاحب پرقرض ہے وقت آگیا کہ ان کاقرضہ واپس کردیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کشمیر کے سفیر بن کر امریکہ جارہے ہیں اور وہ امریکہ جاکر مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان سے پہلے مودی خطاب کریگا۔

    وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے، وہ کشمیر کیلئے بے چین ہیں، کشمیریوں کے مختلف فورم پرقراردادیں پاس ہوئی ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میڈیاکی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، ذمہ دار میڈیا کا کردار ریاست کیلئے لازم وملزوم ہے۔میڈیا کے احتسابی عمل کا آغاز کیا جارہاہے، کابینہ نے فیصلہ کیاہے کہ خصوصی میڈیا ٹربیونل قائم کئے جائیں گے۔

    میڈیا ٹربیونل میں جو بھی جائے گا ، اس کا فیصلہ 90دن میں کیاجائے گا، خصوصی میڈیا ٹربیونل کی سرپرستی اعلیٰ عدلیہ کرے گی ۔ انہوں نے کا کہ میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون مان لیاگیاہے اور میڈیا ٹربیونلز کا مقصد میڈیا سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہے۔

  • بھارتی سپریم کورٹ نے فسطائی مودی کےجھوٹ کاپول کھول دیا،فردوس عاشق اعوان

    بھارتی سپریم کورٹ نے فسطائی مودی کےجھوٹ کاپول کھول دیا،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے فسطائی مودی کے جھوٹ کاپول کھول دیا اور پاکستان کے مؤقف کی جیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارتی عدالت نےفسطائی مودی کے جھوٹ کاپول کھول دیا، بھارتی سپریم کورٹ میں پاکستان کے مؤقف کی جیت ہوئی، بھارتی ظلم وجبرمظلوم کشمیریوں کے صبر کے آگے پسپا ہورہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کا تحفظ بھارتی عدلیہ کاامتحان ہے، دنیا دیکھ رہی ہے بھارتی سپریم کورٹ اپنے دعوے کے مطابق مودی سرکارکے دباؤ کا مقابلہ کیسے کرتی ہے۔

    خیال رہے گذشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی میں مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے مودی حکومت کو مقبوضہ وادی میں حالات ہر صورت معمول پر لانے کا حکم صادر کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیرمیں حالات ہرصورت معمول پرلانے کا حکم

    واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے معمول کی زندگی مفلوج کررکھی ہے، مقبوضہ وادی میں نافذ کرفیو اور کڑی پابندیوں کو آج چوالیس روز ہوگئے ہیں جبکہ بھارتی فوج نے سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں بلٹ پروف بنکرز تعمیر کرلئے ہیں۔

  • عوام کی خوشحالی اور قومی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کے ثمرات آنا شروع

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 580 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں 6 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عوام کی خوشحالی اور قومی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند اور اقتصادی صورتحال میں بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ٹیکس ریونیو بڑھانا اور مالیاتی خسارے کو کنٹرول رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں گزشتہ سال کے 509 ارب کے مقابلے میں 580 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 6 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کا اضافہ ہوا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا عمران خان کے سر ہے جنہوں نے پاکستان میں پہلی بار ٹیکس وصولی کے فرض کو قومی تحریک کی شکل دی۔ پہلی بار حکمرانوں کے بجائے قومی خزانے کی آمدن بڑھ رہی ہے۔ یہ ملک و قوم اور معیشت کے لیے خوشخبری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2 سیلولر کمپنیوں سے لائسنس فیس کی مد میں 70 ارب روپے وصول ہوئے، ایک اور کمپنی سے مزید 70 ارب وصول ہونے کی امید ہے۔ اس سیکٹر سے مجموعی طور پر 200 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے۔ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں واضح کمی آئی۔ ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات کم کیے ہیں، 2 مہنیوں میں کوئی سپلیمنٹری گرانٹ منظور نہیں ہوئی جبکہ گزشتہ چند ہفتوں میں کرنسی کی قدر بہتر ہونے سے حکومت کو 246 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اس سال حکومت تقریباً ایک ہزار ارب روپے نان ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوجائے گی جس میں 200 ارب روپے سیلولر سیکٹر، 400 ارب روپے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے منافع جات اور 300 ارب روپے آر ایل این جی پلانٹس کی نجکاری سے ملنے کی امید ہے۔

  • ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کل دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کا ہر طبقہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی عوام آپ کا شکریہ کہ آپ نے کشمیر کے حق میں اپنی آواز بلند کی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی اور انٹرنیشنل میڈیا اور خصوصی آرٹس کمیونٹی آپ کا شکریہ کہ آپ نے اپنی موجودگی سے یہ احساس دلایا ہے کہ پاکستان کا ہر طبقہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا کو پاکستان اور کشمیر میں بسنے والوں کے جذبات و احساسات سے آگاہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تاریخی جلسے سے خطاب کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ نریندر مودی کو یہاں سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ بزدل انسان ہی کشمیریوں پر ظلم کرسکتا ہے، نریندر مودی نے کشمیریوں کو 40 دن سے گھروں میں بند کر رکھا ہے۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ نریندر مودی سے کہتا ہوں جس میں انسانیت ہوتی ہے وہ کبھی ایسا نہیں کرسکتا، دلیر انسان کبھی عورتوں اور بچوں پر تشدد نہیں کرسکتا۔ جتنا ظلم کرنا ہے کرلیں نریندر مودی آپ کامیاب نہیں ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کےعوام میں موت کا خوف ختم ہوچکا ہے، مودی جو مرضی کرلے کشمیری عوام کو شکست نہیں دے سکتا۔

  • وزیر اعظم آج کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچائیں گے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عظیم کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر اعظم مظفر آباد میں آج کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا، ’چلو چلو مظفر آباد چلو‘، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج کا اجتماع دنیا بھر میں کشمیریوں کی پکار بنے گا۔

    انہوں نے کہا کہ عظیم کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں جو بھارتی ظلم و جبر کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں بھارت کا پرتشدد اور ظالم چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ سلامتی کونسل، او آئی سی اور خصوصاً جنیوا میں 58 ممالک کا مشترکہ اعلامیہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر محاذ پر سفارتی کامیابی اور بھارت کو شکست ہو رہی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہر جمعۃ المبارک کے روز کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پیش نظر آج وزیر اعظم مظفر آباد میں کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔ عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج پھر اپنے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کریں گے کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہر مرحلے پر ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو کو ایک ماہ سے زائد ہوگیا ہے۔ ادویات، اشیا خورد و نوش اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ زندگی پر موت کا پہرہ ہے، انشاء اللہ ظلم کو پسپائی ہوگی، آزادی کی روشن صبح کا طلوع ہونا وادی جنت نظیر کا مستقبل ہے۔