Tag: فردوس عاشق اعوان

  • کراچی کو کچرا کنڈی بنا کر معیشت کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے: فردوس عاشق اعوان

    کراچی کو کچرا کنڈی بنا کر معیشت کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ میں ناانصافیاں جاری ہیں، کراچی اور حیدرآباد کو کچرا کنڈی بنا دیا گیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو کچرا کنڈی بنا کر معیشت کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے.

    انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 149 کے حوالے سے وزیر قانون کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، سندھ میں گورننس کے چیلنجز کا سامنا ہے، بیڈگورننس کا خمیازہ سندھ اور کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں.

    فردوس عاشق اعوان کے مطابق سندھ حکومت کراچی میں زندگی کی بنیادی ضرورتیں بھی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت کی جانب سے گورنرراج کی کوئی بات نہیں کی گئی.

    مزید پڑھیں: کراچی کے مسائل : وزیراعظم کی بنائی گئی اسٹرٹیجک کمیٹی نے کام شروع کردیا

    کچھ لوگ قوم کو تقسیم کرنے کی باتیں کررہے ہیں.  سندھ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتی ہے.

    پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کررہی ہے، آج قومی اسمبلی کا جمہوری سال مکمل ہوگیا، اپوزیشن کو غیرذمہ دارانہ بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے.

  • ’ آئیں چلیں سب مظفرآباد، بن کر کشمیریوں کی آواز’

    ’ آئیں چلیں سب مظفرآباد، بن کر کشمیریوں کی آواز’

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا آئیں چلیں سب مظفرآباد، بن کر کشمیریوں کی آواز ،دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پورا پاکستان کشمیر کے لئے ایک ہے ، آئیں جبر کیخلاف وزیراعظم کیساتھ آواز بلند کریں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سمای رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ’’آئیں چلیں سب مظفرآباد، بن کر کشمیریوں کی آواز‘‘، وزیراعظم کی قیادت میں کل مظفرآباد جائیں گے ، بھارتی مظالم کیخلاف نہتے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے، یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پورا پاکستان کشمیر کے لئے ایک ہے آئیں جبرکیخلاف وزیراعظم کیساتھ آوازبلندکریں، آئیں کشمیریوں سے یکجہتی کریں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں 13 ستمبر کو جلسہ عام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مظفرآباد جانے کا مقصد پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ ہم کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے اور میں اس ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا۔

  • "اپوزیشن آپس میں سیاست کر رہی ہے”: بلاول بھٹو کے اعلان پر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل

    "اپوزیشن آپس میں سیاست کر رہی ہے”: بلاول بھٹو کے اعلان پر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول چاہتے ہیں کہ دھرنامولانا صاحب اور  ان کے مدارس کے بچے دیں اور وہ بلٹ پروف گاڑی سے اتر کر کرسی پر بیٹھ جائیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلاول بھٹو کی جانب سے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر اپنے ٹویٹ میں کیا. ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی دن کہہ دیا تھا کہ اپوزیشن آپس میں سیاست کر رہی ہے.

    پہلے بھی کہا تھا، اپوزیشن کوخود اپوزیشن سے خطرہ ہے، مولانا صاحب پارٹیاں آپ کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش کررہی ہیں.

    انھوں نے کہا کہ بلاول ملک کا دورہ کرنے کے بجائے کراچی میں پھیلے کچرےکی صفائی پر توجہ دیں، بدقسمتی ہے کہ وسائل سندھ کےغریب عوام تک نہیں پہنچ رہے، جب تک پی پی سندھ میں مسلط ہے،عوام کا بھلا ممکن نہیں.

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    انھوں نے پی پی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کادنیابھرمیں مظلوموں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، جمعہ کےدن کشمیریوں کے حق کی آواز بلند اور بھارتی ظلم کوبے نقاب کریں گے.

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کے مطابق یہ وقت قوم کو تقسیم نہیں یک جا کرنے کا ہے.

  • مقبوضہ  کشمیرپر50سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کیلئے آئینہ ہے،فردوس عاشق اعوان

    مقبوضہ کشمیرپر50سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کیلئے آئینہ ہے،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنیوا میں مقبوضہ کشمیر پر 50 سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے اور کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھارتی غرور و تکبر خاک میں مل رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا جنیوا میں مقبوضہ کشمیر پر 50سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے، بھارت اس اعلامیہ میں انسانیت کیخلاف اپنے جرائم دیکھ سکتا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کا مظلوم کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہونا حوصلہ افزا ہے، بھارت سے انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ باعث حوصلہ ہے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا جنیوا اعلامیہ وزیراعظم کی عالمی ضمیر جگانے کی کاوشوں کی کامیابی اور کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دنیا بھارتی جبر،طاقت کےبہیمانہ استعمال کیخلاف یک زبان ہے، بھارتی غروروتکبر خاک میں مل رہا ہے۔

  • آج مظلوم کشمیری بھارت کے آگے چٹان بن کر کھڑے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    آج مظلوم کشمیری بھارت کے آگے چٹان بن کر کھڑے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج مظلوم کشمیری بھارت کے آگے چٹان بن کر کھڑے ہیں۔ کشمیریوں کی مذہبی آزادی کے سامنے بندوق کی نوک اور کرفیو کے پہرے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، درس کربلا کا پیروکار کبھی بھی ظلم کے آگے نہیں جھکتا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج امام حسینؓ کے حق کے نظریے کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے، باطل کے سامنے ڈٹ جانا ہی فلسفہ حسینی ہے۔ فلسفہ حسینی ماننے والے کبھی تفرقے میں نہیں پڑتے۔

    انہوں نے کہا کہ کربلا کا ایک میدان مقبوضہ کشمیر میں بپا ہے، آج مظلوم کشمیری بھارت کے آگے چٹان بن کر کھڑے ہیں۔ ایک میدان کربلا میں حضرت امام حسینؓ کھڑے ہوئے۔ کربلا کا ایک میدان مقبوضہ کشمیر میں بپا ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی آواز آج دبی ہوئی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حسینی فلسفہ کا پیروکار آج مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، مظلوم کشمیریوں سے ان کا آئینی حق چھینا گیا ہے۔ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ آج کشمیریوں سے مذہبی حق بھی چھینا گیا یہ سب سے بڑا ظلم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی کے سامنے بندوق کی نوک اور کرفیو کے پہرے ہیں، آج اس امن کانفرنس کو مظلوم کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔ آج مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدیت پیش کر رہے ہیں، مظلوم کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ تنہا نہیں۔ ظلم کی رات ختم ہونے تک پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

  • کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے۔ پوری وادی جیل بن چکی ہے، کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 10 محرم کا تاریخی دن شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جب حضرت امام حسین دین کی سرفرازی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے تھے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام کے روشن اور سنہری اصولوں پر سمجھوتہ قبول نہ کیا۔ یوم عاشور کا عظیم درس یہ ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق و سچ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک وہ یوم عاشور تھا جس دن نواسہ رسول دین مبین کی سربلندی کے لیے سربکف تھے۔ آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے۔ کرفیو کا 39 واں روز ہے، پوری وادی ہی جیل ہے، اشیائے خور و نوش اور ادویات کی شدید قلت اور جنت نظیر کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کربلا کا سبق ہے ’ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے‘۔ پاکستانی قوم اسوہ شبیری پر عمل پیرا ہے، مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں۔ ان کے حوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہوگی۔

  • وہ دن دورنہیں جب یزید کی طرح ظالم مودی عبرت کا نشان بنے گا،فردوس عاشق اعوان

    وہ دن دورنہیں جب یزید کی طرح ظالم مودی عبرت کا نشان بنے گا،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یزید کے پیروکار فسطائی مودی نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کئے ، وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح ظالم مودی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ قاتل مودی کی غاصب فوج کا مقبوضہ وادی میں بدترین محاصرہ ہے، کرفیو کے باوجود کشمیریوں نے حضرت امام حسین ؓکی سنت کو زندہ کیا، حسینیت کے علمبرداروں نے بھارتی جبرکو للکارا، کشمیریوں نے حق و سچ پر ڈٹے رہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یزید کے پیروکار فسطائی مودی نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کئے، مودی نے آئینی حقوق غصب کرکے مذہبی آزادی بھی سلب کرلی، نہتے عزاداروں پر مظالم، گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا وہ دن دورنہیں جب یزید کی طرح ظالم مودی عبرت کا نشان بنے گا اورکشمیر آزادہوگا۔

  • صنعت کاچلنا ملک کی معیشت کے لیے بہت ضروری ہے، فردوس عاشق اعوان

    صنعت کاچلنا ملک کی معیشت کے لیے بہت ضروری ہے، فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں سیالکوٹ صنعتی ترقی کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے صنعت کو ترقی دینے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 2لاکھ 26ہزارصنعتی یونٹ قائم ہیں، 56ہزارغیرفعال ہیں، ای اوبی آئی میں صرف63 ہزار500 یونٹ رجسٹر ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں اداروں میں اب تک روابط اورمعلومات کا فقدان ہے، ای اوبی آئی میں رجسٹریشن اداروں میں کام کرنے والوں کا حق ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ صنعت کا چلنا ملک کی معیشت کے لیے بہت ضروری ہے، صنعت نہ چلنے سے مہنگائی اور بےروزگاری بڑھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صنعت کاروں کو سہولت دینے کے اقدامات کیے ہیں، وزیراعظم نے صنعتوں میں انسپکٹرلیس رجیم کا اقدام کیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیکسٹائل پاکستان کی صنعت میں ماتھے کا جھومررہا ہے، ٹیکسٹائل صنعت کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو15 ارب ڈالرکا ہدف دیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پرکاروباری آسانی کا نظام ٹیکسٹائل میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ حکومت نےجب معیشت سنبھالی تو سب سے بڑا چیلنج دیوالیہ ہونےسے بچنا تھا، حکومت نے جب معیشت سنبھالی تو سب سے بڑاچیلنج دیوالیہ ہونے سے بچنا تھا۔

  • عثمان بزدار سادہ انسان ہیں، عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    عثمان بزدار سادہ انسان ہیں، عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا یے، وہ سادہ انسان ہیں جبکہ پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار سادہ انسان ہیں۔

    پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے سردار عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا یے جو ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    صرف عوام کا دوست ہی پی ٹی آئی حکومت کا دوست ہوگا، ویڈیو اسکینڈل ہر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ویڈیو پیش نہیں کرسکی ‘ عدالتی فیصلہ آئیں و قانون کے مطابق ہے، پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیر اطلاعات اسلم اقبال نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی۔

    ہسپتالوں میں ایمرجنسی میں مفت علاج ہوگا ٹیسٹ اور ادویات بھی مفت ملیں گی، ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت ہسپتالوں کو مالی اور انتظامی خودمختاری دی جارہی ہے تاکہ انتظامیہ اپنی کارکردگی پر جوابدہ ہوں۔

    میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت صحت عامہ پر سالانہ 275ارب روپے کی خطیر رقم خرچنے کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو ہورہے، ایم ٹی ائی عام آدمی کو فائدہ دینے کے لیے لایا گیا ہے۔

  • راشد منہاس اور ایم ایم عالم دنیا میں پاک فضائیہ کی جرات کی علامت ہیں، فردوس عاشق اعوان

    راشد منہاس اور ایم ایم عالم دنیا میں پاک فضائیہ کی جرات کی علامت ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا شہدااور غازیوں نے جنگ ستمبر میں شجاعت کی ولولہ انگیز تاریخ رقم کی، راشدمنہاس اورایم ایم عالم دنیا میں پاک فضائیہ کی جرات کی علامت ہیں ،پوری قوم اپنے قابل فخر شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے یوم فضائیہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا یوم فضائیہ اپنے شاہینوں کی بہادری اور جانبازی یاد دلاتا ہے، شاہینوں نے کئی گنا بڑے دشمن کو جذبہ ایمانی سے مار بھگایا، راشد منہاس اور ایم ایم عالم دنیا میں پاک فضائیہ کی جرات کی علامت ہیں، قوم اپنے قابل فخر شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

    ،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قوم نے ولولے، اتحاد اور جذبے سے یومِ دفاع کشمیریوں کے ساتھ بطور یکجہتی منایا، شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اخوت کا جذبہ دیکھنے میں آیا، شہدااور غازیوں نے جنگ ستمبر میں شجاعت کی ولولہ انگیز تاریخ رقم کی۔

    کشمیر کے حوالے سے ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا جموں کشمیر کے عوام کے جائز قانونی حق کی حمایت اور سچے جذبوں کے اظہار پر پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، یہ جذبے زندہ قوموں کی علامت اور شان ہوتے ہیں، پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنانے کیلئے ہم نے اتحاد اور یکجہتی کی اسی فضاء کو آگے لیکر بڑھنا ہے۔

    خیال رہے ملک بھر میں ائیرفورس کے شہیدوں اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔