Tag: فردوس عاشق اعوان

  • ‘اسمبلی فلور پر ہاتھا پائی اور خواتین سے بدکلامی کرنے والوں کا علاج کیا جائے گا’

    ‘اسمبلی فلور پر ہاتھا پائی اور خواتین سے بدکلامی کرنے والوں کا علاج کیا جائے گا’

    لاہور : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اسمبلی فلور پر ہاتھا پائی اور خواتین سے بدکلامی کرنے والوں کا علاج کیا جائےگا، اپوزیشن کے ہرعمل کا مناسب اور تسلی بخش رد عمل دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے دانشمندانہ فیصلوں سے معاشی اشاریے بہترہوئے، بہتر اشاریوں نے اپوزیشن کی پریشانی کو پاگل پن کی حدتک پہنچادیا، ایوان میں اپوزیشن اور ن لیگ بد معاشی بدحواسی عیاں کررہی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ معیشت بہتری کیجانب گامزن ، عوام دوست مقبول بجٹ پیش ہوا، بوکھلاہٹ کاشکاراپوزیشن محاذآرائی کرکےبجٹ بحث سے فرار چاہتی ہے، اسمبلی فلور پر ہاتھا پائی اور خواتین سے بدکلامی کرنے والوں کا علاج کیا جائےگا، اپوزیشن کے ہرعمل کا مناسب اور تسلی بخش رد عمل دیا جائے گا۔

  • ‘بجٹ کاشتکاروں ، مزدوروں اور صنعتی ملازمین کیلئے خوشخبریاں لائے گا’

    ‘بجٹ کاشتکاروں ، مزدوروں اور صنعتی ملازمین کیلئے خوشخبریاں لائے گا’

    لاہور : معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے عمل کا آغاز ہونے کو ہے ، بجٹ کاشت کاروں ، مزدوروں اور صنعتی ملازمین کیلئے خوشخبریاں لائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا وفاقی حکومت آج مالی سال22-2021کابجٹ پیش کرنےجارہی ہے، حکومتی کاوشوں سےملکی معیشت پر چھائے سیاہ بادل چھٹ چکے اور معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے عمل کا آغاز ہونے کو ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کےمطابق عوام کیلئےزیادہ سہولتیں پیداکرنی ہیں، یہ بجٹ کاشت کاروں، مزدوروں اورصنعتی ملازمین کیلئے خوشخبریاں لائے گا، بہتر ہوتی معیشت غریب، کمزور طبقے کیلئے آسانیاں اور بہتر مستقبل کی نوید بنے گی۔

  • ‘وزیراعظم کی کورونا محاذ پر بہترین حکمت عملی کی پوری دنیا معترف’

    ‘وزیراعظم کی کورونا محاذ پر بہترین حکمت عملی کی پوری دنیا معترف’

    لاہور : معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا محاذ پرجوبہترین حکمت عملی اختیار کی دنیا معترف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت1کروڑ شہریوں کی انسدادکوروناویکسی نیشن کرچکی ہے، وزیراعظم نے کورونا محاذ پرجوبہترین حکمت عملی اختیار کی دنیا معترف ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک جانب قیمتی جانوں کا تحفظ ،دوسری طرف روزگار اور خوراک کی فراہمی ، پی ٹی آئی حکومت نے دانشمندانہ فیصلوں سے یقینی بنایا، ویکسین عمل کو مزید تیز ،بہتر کرتے ہوئے ویکسین لگا کر زندگیاں محفوظ بنائیں گے۔


    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان نے ایک کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کیا تھا ، اس موقع پر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دسمبرتک 7کروڑ افراد جو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، روزانہ تقریبا ساڑھے 3 لاکھ افراد رجسٹریشن کر رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے کورونا کے اثرات کم ہوئے، عوام سے اپیل ہے کہ پاکستانی ویکسین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کورونا ختم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا روزگار بچانا ہے۔

  • ‘راوی ریورسٹی پراجیکٹ سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا’

    ‘راوی ریورسٹی پراجیکٹ سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا’

    لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ راوی سٹی کی بولی کاپہلامرحلہ مکمل ہوگیا ہے ، اس پراجیکٹ سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نےملک کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنےکی کمرکس لی، راوی ریورسٹی پراجیکٹ سےلاکھوں نوجوانوں کوروزگارملےگا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوارمیں وسائل سےمالامال صوبےکواجاڑاگیا، ناقص پالیسی کےباعث چنددرباریوں کوفائدےپہنچائےگئے، لاہور پنجاب  کادل ہےاس دل کی شریانیں بندکردی گئی تھیں۔

    معاون خصوصی نے کہا وزیراعظم نےاس منصوبےکی ہرہفتےمیٹنگ کی نگرانی کی، راوی کنارے جوشہربسایاجارہاہےاسکی فنانشل بڈکواوپن کردیاگیا، ڈیولپمنٹ رائٹس قانونی تقاضوں کےتحت کامیاب بڈرزکودیاگیا، لاہورکیلئےخوشخبری ہےکہ راوی سٹی کی بولی کاپہلامرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ راوی ریورپراجیکٹ انتہائی اہم ہے، اس پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے، تبدیلی کی طرف سفر ہمیشہ مثبت رہتاہے۔

    گذشتہ روز ہونے والی بارش کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کل آندھی طوفان سےکافی فیڈرزخراب ہوئے، سسٹم ،سٹری بیوشن کمپنیز کے ہرحال میں ریواؤل کی ضرورت ہے، سابقہ ادوارمیں منصوبوں میں کک بیک اورکمیشن تھا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر ٹرانسپورٹ سے چند دن قبل بریفنگ لی، میٹرو بس کا منصوبہ عوامی مفادمیں کیوں نہ ہوسکا، میٹرو  منصوبوں سے جڑے شاہکار آپکے سامنے لائیں گے، یہ منصوبے آپ کی آئندہ نسلوں کیلئےقرضوں کابوجھ بننےجارہےہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وہ بسیں جوعوام کےپیسوں سےخریدی گئیں انہیں سڑکوں پرآناچاہئے، کوئی ایسی چیزجولاپرواہی کےزمرےمیں آتی ہے اسے دیکھا جائےگا، آپ کےاثاثوں کےپائی پائی کےہم امین بن کرحفاظت کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں معاشی محاذپرکامیابیاں حاصل کرنی ہیں اور آپ کےبچوں کےراستےکےکانٹےہم نےچننےہیں، معاشی استحکام کیلئے  سیاسی استحکام یقینی بنانا ضروری ہے۔

    شوگراسکینڈل سے متعلق معاون خصوصی نے کہا کہ شوگرمل مافیاکاکمیشن بنااورفائنڈنگ آئی ، فائنڈنگ پروزیراعظم نےعلی ظفرکوقانونی پہلو دیکھنے کی  ہدایت کی، شوگراسکینڈل کی رپورٹ کافی بڑی ہےتھوڑاوقت چاہئےتھا، علی ظفرکی رپورٹ حقائق پرمبنی ہوگی۔

  • پی ڈی ایم کی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے: فردوس عاشق اعوان

    پی ڈی ایم کی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے: فردوس عاشق اعوان

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں معیشت کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم ٹولے کی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خصوصاً کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کی مفاد پرستی پر مبنی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے، عوام کی طاقت سے اپوزیشن کا ہر منفی پروپیگنڈہ زائل کرتے ہوئے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری پر بھی لغو پروپیگنڈہ سمجھ سے باہر ہے، ملکی معیشت کی تباہی کی سب سے بڑی ذمہ دار مسلم لیگ ن خود ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا معیشت کی بہتری کو منفی رنگ دینا بے شرمی کی انتہا ہے، معاشی حالات میں بہتری پر پرچی شہزادے کی میں نہ مانوں کی گردان خود کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔

  • اپنے گھر کا خواب ،  قیمت صرف  14 لاکھ 30ہزارروپے اور ماہانہ قسط 10ہزار روپے، عوام کیلئے اہم خبر

    اپنے گھر کا خواب ، قیمت صرف 14 لاکھ 30ہزارروپے اور ماہانہ قسط 10ہزار روپے، عوام کیلئے اہم خبر

    لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن ایفورڈایبل ہاؤسنگ کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے 133 مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ، گھرکی قیمت 14 لاکھ30ہزارروپے اور ماہانہ قسط 10ہزارروپے ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے گھرکا خواب آنکھوں میں سجائے افراد کے خوابوں کوعملی تعبیر دینے کی جانب قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم کےویژن کے تحت گھروں کی تعمیرکیلئے133 مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے ، ابتدائی طورپر32 مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے منصوبے کیلئے 3ارب روپے فراہم کردیے، گھر کا رقبہ 3 سے بڑھا کر ساڑھے 3مرلےکیا گیا ہے، گھرکی قیمت 14 لاکھ30ہزارروپے اور ماہانہ قسط 10ہزارروپے ہوگی، قرعہ اندازی سےکامیاب خوش نصیبوں کو انکا اپنا گھرفراہم کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سرگودھامیں اس منصوبے پر کام جاری ہے، ڈی جی خان،خوشاب،میانوالی،لاہورسمیت10تحصیلوں میں جلدکام شروع ہوگا، وزیراعظم عمران خان عوام کوسستےگھرفراہم کرنے کا وعدہ وفا کررہے ہیں، عوام کا استحصال کرنے والے مخالفین اور ناقدین منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

  • مری کےعوام کیلئے7 ارب80 کروڑ روپے کا تاریخی پیکج

    مری کےعوام کیلئے7 ارب80 کروڑ روپے کا تاریخی پیکج

    لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بزدارحکومت نے مری کےعوام کیلئے7 ارب80کروڑ کے تاریخی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بزدارحکومت کے مری کےعوام کیلئے7ارب80کروڑکاتاریخی پیکج میں کوٹلی ستیاں کومری کی طرزپرسیاحتی مرکز بنانے کامنصوبہ، کوہسار یونیورسٹی مری میں خصوصی اسٹڈی سینٹر کا قیام اور کہوٹہ، کوٹلی ستیاں،کلرسیداں کے اسکولوں کی اپ گریڈنگ شامل ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بہترآمدورفت کیلئےہائی ویز،دھنوئی تانارڑرابطہ سڑکوں ، لوئرٹوپہ مری اوربوستان آباد میں سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی ، تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ کی اپ گریڈنگ کے ساتھ ساتھ پارکنگ مسائل سےچھٹکارےکیلئےجھیکاگلی میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر ہوگی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ مقامی شہریوں اور سیاحوں کیلئےفراہمی ونکاسی آب کےمنصوبے بھی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی مری کومیونسپل کارپوریشن کادرجہ دےدیاگیا ہے، مری میں نئے بلڈنگ لاز کا نفاذ کیا جائے گا ، ماضی کے حکمران مری میں بیٹھ کرکرپشن کے منصوبے گھڑتے رہے لیکن بزدارحکومت مری کی حقیقی ترقی کیلئےکوشاں ہے۔

  • ‘ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر عالم اسلام کو متحد کرنا عمران خان کا اہم مشن’

    ‘ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر عالم اسلام کو متحد کرنا عمران خان کا اہم مشن’

    لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کااہم مشن ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر عالم اسلام کو متحد کرنا ہے، ناموس رسالت ﷺ کامقدمہ جس بےباکی سےعمران خان نےلڑااس کی مثال نہیں ملتی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں صرف عمران خان نےناموس رسالتﷺ سےمتعلق بات کی، سوائےکپتان کے کوئی کفارکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات نہ کرسکا، حساس معاملےپرجلاؤگھیراؤسےملکی املاک کونقصان پہنچایاگیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کسی سربراہ مملکت نےلائحہ عمل ترتیب نہ دیاجس سے اقوام عالم کو واضح پیغام دیا جاسکے، عمران خان کااہم مشن ناموس رسالت  ﷺ معاملےپرعالم اسلام کومتحدکرناہے، ناموس رسالتﷺ کامقدمہ جس بےباکی سےعمران خان نےلڑااس کی مثال نہیں ملتی۔

  • ڈسکہ کے لیے ترقیاتی پیکج کے اعلان، فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

    ڈسکہ کے لیے ترقیاتی پیکج کے اعلان، فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

    ڈسکہ‌: الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کے لیے ترقیاتی پیکج کے اعلان پر مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سلیم اور فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے پچھترڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حلقہ این اے 75 سیالکوٹ نے ق لیگ کے رہنما چوہدری سلیم اور فردوس عاشق اعوان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

    نوٹس میں کہا ہے کہ ق لیگ کےسینئروائس پریزیڈنٹ چوہدری سلیم نے9اپریل کوحلقےکادورہ کیا اور اس دوران چوہدری سلیم نے 50کروڑ کے پیکیج کا اعلان کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جبکہ فردوس عاشق نےپریس کانفرنس میں حلقے کیلئے ترقیاتی پیکیج کااعلان کیا ، این اے75کے حلقے میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر تنویرالحسن نے دونوں رہنماوں کو 2 دن کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    اس سے قبل این اے پچھترڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ذیشان رفیق کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور 24 گھنٹے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

  • پی ڈی ایم کی سیاست کا محور ذاتی لالچ اور مخصوص ایجنڈا تھا: فردوس عاشق اعوان

    پی ڈی ایم کی سیاست کا محور ذاتی لالچ اور مخصوص ایجنڈا تھا: فردوس عاشق اعوان

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاست کا محور قومی سلامتی اور عوام کے مفادات نہیں بلکہ ذاتی لالچ، مفاد اور مخصوص ایجنڈا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعلی راجکماری ابو بچانے کے لیے حکومت توڑنے کے دعوے کرتی رہیں، ان کا محور قومی سلامتی اور عوام کے مفادات نہیں بلکہ ذاتی لالچ، مفاد اور مخصوص ایجنڈا تھا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کی شکر گزار ہوں انہوں نے میرے بیان پر کل مہر لگا دی، میں نے یہی بات کہی تھی کہ مر سوں مر سواں ستعفیٰ نہ ڈیسوں، زرداری صاحب نے نواز شریف کی بھیانک لالچ پر مبنی سیاست کو بھانپ لیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اداروں کو متنازعہ بنا کر عدم استحکام کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، پی ڈی ایم کی سیاست کا کل دھوم سے جنازہ نکلا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اب ہم نے اپنے حصے کا کام کرنا ہے، ہمارے سامنے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں 7 ارب روپے کی سبسڈی دینے جا رہے ہیں، آٹے کے 10 کلو تھیلے پر 120 روپے کی سبسڈی اور چینی 60 روپے کلو ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہر ڈسٹرکٹ کا دورہ کرنے جا رہے ہیں، ان ڈسٹرکٹ کے 26 اضلاع میں پیکج کا اعلان ہوگا۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ویکسی نیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے، مرحلہ وار ہر سٹیزن کو ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کرنے جا
    رہے ہیں، ہر ضلع میں میڈیا ورکرز کو بھی ویکسین کی سہولت سے مستفید کریں گے۔