Tag: فردوس عاشق اعوان

  • شہبازشریف کا رانا ثنااللہ کےلیے فائیواسٹارسہولتوں کا مطالبہ مذاق ہے، فردوس عاشق اعوان

    شہبازشریف کا رانا ثنااللہ کےلیے فائیواسٹارسہولتوں کا مطالبہ مذاق ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اب ادارے ظل سبحانی کی خواہشات نہیں آئین وقانون کے تابع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرپشن میں سزا یافتہ، منشیات فروشی پر گرفتار افراد سیاسی قیدی نہیں، یہ لوگ قوم کے مجرم ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کا رانا ثنا اللہ کے لیے فائیو اسٹار سہولتوں کا مطالبہ مذاق ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شہباز صاحب! شہنشاہیت کے خواب سے بیدار ہوں، شہبازشریف نئے پاکستان کی حقیقت کا سامنا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں بلاتفریق قانون کا اطلاق عمل میں لایا جا رہا ہے، اب ادارے ظلِ سبحانی کی خواہشات کے نہیں آئین اور قانون کے تابع ہیں۔

    قیدی قیدی ہوتا ہے، حکومت اے یا بی کلاس کا خاتمہ کرنے آئی ہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جس سیاہی نے اپوزیشن کا منہ کالا کیا اس پر یہ یوم سیاہ منارہے ہیں، قیدی قیدی ہوتا ہے جیل میں‌ اے یا بی کلاس کا خاتمہ کریں‌ گے۔

  • نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کے آئین اور قانون میں اقلیتوں کو مساوی حقوق کی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کا سفید حصہ ملک میں موجود اقلیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین اور قانون میں اقلیتوں کو مساوی حقوق کی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔ نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے گا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئندہ ماہ کی گیارہ تاریخ کو منائے جانے والے اقلیتوں کے دن کے موقع پر ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے ان کی خدمات کو یاد کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے سندھ کی صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت مخالفین کے خلاف کارروائی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے یہ ہتھکنڈے جمہوریت کی نفی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن مدارس کے طلبا کو ڈھال کے طور پراستعمال کررہے ہیں۔

  • لیگی رہنماؤں نےسیاسی آکسیجن کے لیےعرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملےکواچھالا، فردوس عاشق اعوان

    لیگی رہنماؤں نےسیاسی آکسیجن کے لیےعرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملےکواچھالا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عرفان صدیقی نظام کے ان نقائص کا شکارہوئے جن کی درستگی کے لیے وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عرفان صدیقی کی گرفتاری کے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حقائق کی روشنی میں فیصلہ ہوگا کہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب کون ہوا؟ جس کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہوگی اس کو اس کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عرفان صدیقی نظام کے ان نقائص کا شکارہوئے جن کی درستگی کے لیے وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماؤں نےسیاسی آکسیجن کے لیےعرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملے کو اچھالا۔

    یاد رہے کہ 25 جولائی کو معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جس سیاہی نے اپوزیشن کا منہ کالا کیا اس پر یہ یوم سیاہ منارہے ہیں، قیدی قیدی ہوتا ہے جیل میں‌ اے یا بی کلاس کا خاتمہ کریں‌ گے۔

  • فضل الرحمان جمہوریت پر خودکش حملے کے بجائے حجرے کا رخ کریں، فردوس عاشق اعوان

    فضل الرحمان جمہوریت پر خودکش حملے کے بجائے حجرے کا رخ کریں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب جمہوریت پر خودکش حملے کے بجائے حجرے کا رخ کریں، کرسی کی بےتابی میں جمہوریت سےنہ کھیلیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کیا، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب جمہوریت پر خودکش حملےکے بجائے اپنے حجرے کارخ کریں۔

    فساد اور انتشار کے بجائے تبلیغ برائے اصلاح کا فریضہ سرانجام دیں، مولانا صاحب کا بس ایک ہی مطالبہ ہے کہ سانوں وی کھڈاؤ نہیں تے کھیڈ مکاؤ۔

    ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا صاحب کرسی کی بےتابی میں جمہوریت سے نہ کھیلیں، الیکشن2018میں شکست اور سیاسی محرومی کا بدلہ جمہوری نظام سے نہ لیں۔

    مولاناصاحب آپ ان اسباب پر غور کریں جن کی وجہ سے الیکشن میں شکست ہوئی، معاون خصوصی نے کہا کہ اکتوبرمیں اسلام آباد رخ کرنے کی دھمکیاں دینے والے اکتوبر99میں کہاں تھے؟

    انہوں نے کہا کہ آپ الیکشن کیلئے بےتاب ہیں کیونکہ88کے بعد پہلی بارایوان میں نہیں پہنچے، پچ پر لگا تار کھیلنے والوں کو اب سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی عادت ڈالنا ہوگی۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں ہونے والے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ آج کا ملین مارچ آخری ہے اب ہمارا اگلا پڑاؤ اسلام آباد میں ہوگا، اگست کے مہینہ میں جعلی حکومت مستعفی ہو جائے وگرنہ اکتوبر میں انشاءاللہ اسلام آباد کا رخ کریں گے اور اس حکومت کا خاتمہ کردیں گے۔

  • باہمی تعلقات کے استحکام میں ایوانکا ٹرمپ اہم کردارادا کررہی ہیں، فردوس عاشق اعوان

    باہمی تعلقات کے استحکام میں ایوانکا ٹرمپ اہم کردارادا کررہی ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کی زلفی بخاری کوخواتین کوبا اختیار بنانے پرتعاون کی پیشکش خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ باہمی تعلقات کے استحکام میں ٹرمپ کی بیٹی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کی زلفی بخاری کوخواتین کو با اختیار بنانے پرتعاون کی پیشکش خوش آئند ہے، روزگار اور احساس پروگرام کی سپورٹ نہایت خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کا خواتین کی فلاح میں دلچسپی کا اظہار وزیراعظم کے وژن میں معاون ہوگا، عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اقتصادی محاذ پر کامیابی کے لیے خواتین کی معاشی ترقی ناگزیر ہے، ان معاشروں نے ترقی کی جہاں مختلف شعبوں میں خواتین کا کردار رہا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کی اہم ملاقات

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اورامریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق کیا گیا تھا۔

  • عرفان صدیقی کو چودہ روزہ ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

    عرفان صدیقی کو چودہ روزہ ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو چودہ روزہ ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں اعلیٰ‌عہدوں پر فائز رہنے والے صحافی اور کالم نگار کو اڈیالہ جیل بھیجا گیا ہے.

    اسلام آباد کی عدالت نےعرفان صدیقی کی کرایہ داری ایکٹ کیس میں بریت کی استدعامسترد کردی، بعد ازاں انھیں کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرگرفتارکرلیا گیا.

    وکلا صفائی نےعرفان صدیقی کی ضمانت کے لئے درخواست بھی دائر کی، جس پر مجسٹریٹ نے پولیس سے پیرتک جواب طلب کرلیا۔ پیر 29 جولائی کو میاں‌ صاحب کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت پرفیصلہ ہوگا۔

    ن لیگ کا ردعمل

    اس واقعے پر ن لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا، مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج عرفان صدیقی کو نہیں، پورے پاکستان کے اساتذہ اور صحافیوں کو ہتھکڑی لگی ہے.

    انھوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کےبیٹےنےبیس جولائی کومکان کرائے پر دیا اور تین دن میں کرایہ نامہ رجسٹرنہ کرانے پرعرفان صدیقی کو گرفتارکرلیا گیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا موقف

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقدمے سے کچھ لینا دینا نہیں، ایسے واقعات کو حکومت سے جوڑنےکی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

    انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ عرفان صدیقی اوراہلخانہ سےکوئی زیادتی نہ ہو،آئی جی سے ایف آئی آر منگوائی ہے۔

  • امریکی اعلان پاکستان کی بڑی کامیابی اور بھارتی پراپیگنڈے کی ہار ہے، فردوس عاشق اعوان

    امریکی اعلان پاکستان کی بڑی کامیابی اور بھارتی پراپیگنڈے کی ہار ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا امریکا نے ایف 16 طیاروں سپورٹ کا اعلان پاکستان کی ایک بڑی کامیابی اور پلواماکے بعد بھارتی پراپیگنڈے کی ہار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیر اعظم کےدورہ امریکاکےمثبت نتائج آناشروع ہوگئے، امریکا نے ایف 16 طیاروں کیلئے تکنیکی، لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کیا، طیاروں کیلئے 125 ملین ڈالر کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور معاشی تعاون بڑھانےمیں سنگ میل جبکہ خطے میں مثبت ماحول پیداکرنےمیں مددگارثابت ہوگا۔

    ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا پوری دنیا نے وزیراعظم کے مؤقف کی تائید کی ہے، پاکستان درست سمت میں نئی منزلوں کی جانب گامزن ہے، معیشت کی مضبوطی،قومی ترقی،اصلاحات کا عمل تبدیلی لا رہا ہے۔

    امریکاکی جانب سےاعلان پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے، یہ اعلان پلواماکے بعد بھارتی پراپیگنڈے کی ہار ہے، امریکی اعلان ہمارے اصولی مؤقف کی جیت ہے۔

    مزید پڑھیں : امریکا کا پاکستان کے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی سپورٹ کا اعلان

    یاد رہے امریکا کی ڈیفینس سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی نے پاکستان کوایف سولہ طیاروں کے لئے تکنیکی، لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا، ایف سولہ طیاروں کے لئے ایک سو پچیس ملین ڈالر کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

    ڈی ایس سی اےکی جانب سےجاری بیان کے مطابق پاکستان کوایف سولہ طیاروں کےلئےتکنیکی سپورٹ دینےکی منظوری محکمہ خارجہ نے دی، فیصلےسےامریکی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کوفائدہ ہوگا اور خطے میں طاقت کا توازن نہیں بگڑےگا۔

  • عمران خان ملک کی شناخت کی جنگ لڑرہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    عمران خان ملک کی شناخت کی جنگ لڑرہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    سیہون شریف: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام اور امن سے سرمایہ کاری آتی ہے، سندھ میں عوام پینے کے پانی اور خوراک کی قلت سے دوچار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حلیم عادل شیخ اور حاکم علی خان نوحانی بھی موجود تھے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی شناخت کی جنگ لڑرہے ہیں، قلندر کی نگری مسائل میں گھری ہوئی ہے، سندھ حکومت نااہل اور ناکام ہے، سندھ حکومت موروثی حکومت ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سیاستدانوں نے کرپشن کرکے ملک کو مشکلا ت میں ڈالا، حکومت کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف گھیرا تنگ رکھے گی، سینیٹ میں اپوزیشن نے سیاسی دنگل شروع کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سینیٹ کو آئین کے بجائے خواہشات کے تابع چلاناچاہتی ہے، اپوزیشن کو ہدایت کی دعاہی کرسکتی ہوں، اسٹیج سجا کر اداکاریاں کرنے والوں کی وجہ سے پاکستان اس نہج پر پہنچا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کو 25جولائی کو مسترد کر دیا، سیاہ کاریوں کو مسترد کیے جانے پر یہ یوم سیاہ منا رہے تھے، عمران خان پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سیہون شریف وزیراعلیٰ سندھ کا انتخابی حلقہ ہے، جس نے لعل کی نگری کو نہ سنبھالا وہ سندھ کو کیا سنبھالیں گے۔

  • قیدی قیدی ہوتا ہے، حکومت اے یا بی کلاس کا خاتمہ کرنے آئی ہے، فردوس عاشق اعوان

    قیدی قیدی ہوتا ہے، حکومت اے یا بی کلاس کا خاتمہ کرنے آئی ہے، فردوس عاشق اعوان

    کراچی: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جس سیاہی نے اپوزیشن کا منہ کالا کیا اس پر یہ یوم سیاہ منارہے ہیں، قیدی قیدی ہوتا ہے جیل میں‌ اے یا بی کلاس کا خاتمہ کریں‌ گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صف ماتم بچھائیں ان کے کرتوتوں کی وجہ سے ان کا یوم سیاہ ناکام ہوگیا، عوام ان کے بیانیے کو مسترد کرچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی بونوں کا قد عمران خان پر تنقید کرنے سے اونچا نہیں ہوگا، سیاسی بونیں اپنا قد اونچا کرنے میں مصروف ہیں، بلاول پاپا، پھوپھو کی جعلی اکاؤنٹس میں نامزدگی کے بعد افسوس ناک حقائق کا جواب دیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کو درد 32 بے نامی جائیداد کا ہے یہ ہر آنے والے وقت میں بڑھے گا، جیل میں ایلیٹ کلب اور ایلیٹ گروپ نے مساوات کو چیلنج کررکھا ہے۔

    مزید پڑھیں: ہم حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کر رہے ہیں، بلاول بھٹو

    انہوں نے کہا کہ سندھ سے غربت، ایڈز کے خاتمے کے لیے ضرور اعلان جنگ کریں، بلاول سندھ کے اسپتالوں کی حالت زار بہتر کرنے کے لیے اعلان جنگ کریں، بلاول اسکول سے باہر بچوں کو واپس لانے کے لیے کردار ادا کریں، بلاول بھٹو کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے خلاف بغاوت کریں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں امیر اور غریب کے لیے علیحدہ قانون بنا کر رکھا تھا، قیدی قیدی ہوتا ہے اے یا بی کلاس کی تفریق کا خاتمہ کرنے ہماری حکومت آئی ہے، جیل میں کوئی امامت کے لیے اپنی سزا بھگتنے جاتا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جیلوں میں قانون کی حکمرانی ہو، جیل میں ٹی وی اور اے سی کی سہولت قانون کے ساتھ مذاق ہے، جیل میں طبقاتی نظام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیا کے اندر کچھ افراد ذاتی درد میں مبتلا ہیں، میڈیا کی آزادی اور حقوق کا تحفظ عمران خان کا وژن ہے۔

  • پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکر منائے گی، فردوس عاشق اعوان

    پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکر منائے گی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج قوم کے مال میں خیانت کرنے والوں کی شکست کا دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکرمنائے گی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 25 جولائی کوعوام کی امنگیں، عمران خان کی 23 سالہ جدوجہد رنگ لائی، عوام نےعمران خان کو احتساب کا جو مینڈیٹ دیا آج اس کی فتح کا دن ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ آج قوم کے مال میں خیانت کرنے والوں کی شکست کا دن ہے، ان عناصرکی شکست کا دن ہے جنہوں نے قوم کے مال میں خیانت کی۔

    وعدہ کرتا ہوں کہ قوم کو کبھی مایوس نہیں‌ کروں گا: وزیراعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ دن ضرور آئے گا جب دنیا پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کرے گی، جب تک لٹیروں کا احتساب نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے، میں وعدہ کرتا ہوں قوم کو کبھی مایوس نہیں کروں‌ گا۔