Tag: فردوس عاشق اعوان

  • ویڈیو کو فرانزک کے لیے نہیں بھیجا، معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، فردوس عاشق اعوان

    ویڈیو کو فرانزک کے لیے نہیں بھیجا، معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ویڈیو اسکینڈل پر مخصوص میڈیا چینل کو جھوٹا بیانیہ جاری کیا، مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ، حکومت نے ویڈیو کو فرانزک کے لیے نہیں بھیجا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ویڈیو کی بنیاد پر ایسے بیانات جاری کیے جن کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں، ویڈیو یا آڈیوٹیپ بھیجی گئی نہ اس کی کوئی رپوٹ بنی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سپریم کورٹ میں بلیک میلنگ کیلئےبنائی گئی ویڈیوکےحقائق رکھےگی، ویڈیو ٹیپ کی جانچ پڑتال ایف آئی اےسائبر کرائم ونگ میں جاری ہے ، حکومت نے اسے فرانزک کے لیے اس لیے نہیں بھیجا، اب تک ہونے والی تحقیقات میں یہ واضح ہوا کہ ویڈیو کے حوالے جو کچھ کہا جا رہا وہ حقیقت کےبرخلاف ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں اداروں کا بااختیار ہوکر قانون کی عمل داری سےآگے بڑھنا ان کوبرداشت نہیں ہورہا، اعلیٰ سطح کا حامل ٹولہ خصوصی مراعات لے کرپیچھے پیچھے پھر رہا ہے مگر ایسے لوگوں کا بیانیہ اب کوئی نہیں مانے گا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آپ کا جھوٹا زہریلا پروپیگنڈہ عوام کے اعصاب متاثر کررہا ہے،  آپ کا ایک ہی کام ہے اتنا جھوٹ بولو کہ عوام اسے سچ سمجھنے لگیں، میڈیا کو بیان جاری کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے کہ نتائج کیا نکلیں گے، جھوٹی مافیا نے ویڈیوفرانزک کی میڈیا کے کچھ حصوں میں خبرچلوائی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جج بلیک میلنگ اسکینڈل میں جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، عوام کو گمراہ کرنے کا پروپیگنڈا کرنے کا اعزاز ن لیگ کے پاس ہے، سیاسی بلوغت سےعاری ٹولہ عوام میں بے بنیاد باتیں پھیلارہا ہے، یہ لوگ اپنے فائدے کے لیے آپ عوام کو بیوقوف بناتے رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ویڈیو کو فرانزک کے لیے نہیں بھیجا گیا کیونکہ پنجاب فرانزک لیب سائبر کرائم کا ونگ نہیں وہاں صرف پوسٹ مارٹم اور انسانی اعضاء کا فرانزک ہوتا ہے۔

    قبائلی علاقوں میں الیکشن پر خراج تحسین

    معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی قربانیوں سے امن قائم ہوا،  آج وہاں عوام نے پرامن انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، قبائلی عوام نےجوقربانیاں دیں ، آج دراصل اُسی کی جیت ہوئی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان،سویلین اداروں اورغیورعوام کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں، قبائلی علاقےمیں تمام سیاسی جماعتوں یکساں مواقع فراہم کئےگئے۔

  • نئے پاکستان میں ادارے بااختیاراورقانون مافیا سے آزاد ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان

    نئے پاکستان میں ادارے بااختیاراورقانون مافیا سے آزاد ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انتقامی کاروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں، نئے پاکستان میں ادارے با اختیاراورقانون مافیا سے آزاد ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرپشن میں غوطے کھانے والی ن لیگ اعمال کے بھنورمیں پھنس چکی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ عوام کے مال چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگالی ہے، عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے عدالتوں میں بے گناہی ثابت کریں۔


    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے، سیاسی گراؤنڈ کے 12ویں کھلاڑی فضل الرحمان کشتی کیسے پار کریں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ جوخود باہر ہوں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں کیا معاونت کریں گے؟۔


    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ انتقامی کاروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں، نئے پاکستان میں ادارے با اختیاراورقانون مافیا سے آزاد ہوچکا ہے۔

  • اختیارات کے غلط استعمال میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار کیا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    اختیارات کے غلط استعمال میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار کیا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ایل این جی کیس میں بے ضابطگیوں کے الزامات پرنیب شاہد خاقان عباسی سے تفتیش کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اختیارات یا طاقت کے غلط استعمال میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار کیا جائے گا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی کیس میں بے ضابطگیوں کے الزامات پرنیب تفتیش کر رہا ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی براہ راست نشر کر رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو مکمل آزادی حاصل ہے تاہم میڈیا کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین اور قواعد وضوابط کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    طاقت ور لوگوں نے قانون اور اداروں کو یرغمال سمجھا ہوا تھا: فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیب ایک فعال ادارہ بن کر کام کر رہا ہے، طاقت ور لوگوں نے قانون اور اداروں کو یرغمال سمجھا ہوا تھا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کسی ادارے کو کام سے نہیں روک رہی، نیب ایک فعال ادارہ بن کر کام کر رہا ہے۔

  • ن لیگ سیاسی منافقت کا شکار ہے، اس کا بیانیہ پنکچر ہوچکا، فردوس عاشق اعوان

    ن لیگ سیاسی منافقت کا شکار ہے، اس کا بیانیہ پنکچر ہوچکا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی منافقت کا شکار ہے، اس کا بیانیہ پنکچر ہوچکا ہے، مریم صفدر نے الٹے سیدھے انٹرویوز نہ دیے ہوتے تو ابو جیل، بھائی مفرور نہ ہوتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرفنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کو بوکھلاہٹ میں کچھ سمجھ نہیں آرہا کیا کہیں اور کیا نہ کہیں،مسلم لیگ (ن) سیاسی منافقت کا شکار ہے، ایک طرف کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی حیثیت کیا ہے؟ دوسری طرف واویلا کررہے ہیں سب کچھ عمران خان کرارہے ہیں۔

    تضادات سے بھر پور دعوؤں والی جماعت کابیانیہ پنکچر ہو چکا ہے۔ انہوں نے مریم نواز پر تنقید کرتے کہا کہ بیگم صفدر صاحبہ اوران کی جماعت کی تاریخ سمجھوتوں سے عبارت ہے، وہ سمجھوتے چاہے ذاتی ہوں یا سیاسی، تاریخی سمجھوتوں کا شکارخاندان کس منہ سے اصولوں کی بات کرتا ہے۔

    مسلم لیگ ن عوام کی نہیں خواص کی جماعت رہی ہے، مزاحمت اوراصول پسندی آپ کے خمیر میں ہی نہیں،آپ حکومت میں ہوں تو لوگوں کے گلے پکڑتے ہیں، آپ اقتدار سے باہر ہوں تو پاؤں پڑجاتے ہیں، جمہوریت کی پیٹھ پرچھرا گھونپا گیا جب آپ کے بڑوں نے پیسے لئے، آپ کے بڑوں نے یونس حبیب سے پیسے لے کرآئی جے آئی بنائی۔

    ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سرور پیلس میں سرورکرنے والوں کے منہ سے جمہوریت کی بات مضحکہ خیز ہے، پرنس مقرّن کا لہرایا ہوا معاہدہ عوام کے ذہنوں میں تازہ ہے، آپ نے اپنے دور اقتدار میں ہر قدم پر سمجھوتے کئے، چاہے مشاہد اللہ خان کا استفعی ہو یا پرویز رشید کا۔

    بیگم صفدراعوان صاحبہ آپ اپنی بےگناہی کے ثبوت عدالت میں پیش کریں، کسی کو بلیک میل کرنے کی کو شش نہ کریں، آپ نے ہمیشہ صرف حسب منشا عدالتوں اور ان کے فیصلوں کا احترام کیا، آپ نے الٹے سیدھےانٹرویوز نہ دیے ہوتے تو ابوجیل، بھائی مفرور نہ ہوتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام عام انتخابات میں کرپشن کیخلاف نکلے، عوام نے عمران خان کو لٹیروں سے حساب لینے کا مینڈیٹ دیا جبکہ جمہوریت کو لہو لہان کرنے کا سہرا ہمیشہ آپ کے سر رہا، ورثے میں ملی حیثیت عوامی رنگ اور طاقت سے محروم ہوتی ہے۔

    بیگم صفدر صاحبہ، آپ کے نزدیک وہ آواز آزاد جو آپ کےمفاد میں ہو، ایک اخبار کا ایک صفحے پر چھپنا قارئین کے ذہن میں ابھی تک تازہ ہے، دراصل پہلی بار انہونیاں ہو رہی ہیں قانون کا یکساں اطلاق شروع ہو چکا ہے، لوٹے ہوئے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے، لوٹا ہوا مال اب واپس کرنا پڑ رہا ہے یہی تکلیف انہیں کھارہی ہے۔

  • ایسی اصلاحات لائے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی: وزیر اعظم

    ایسی اصلاحات لائے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی، غریبوں کی بہتری کے لیے ایسی اصلاحات لائے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں فردوس عاشق نے ریفارم ایجنڈے کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مشکل حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی، حکومت نے معاشی استحکام اور ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کیے۔ سماجی، معاشی و اقتصادی اور انتظامی شعبوں میں اصلاحات متعارف کروائیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جو اصلاحات متعارف کروائیں ماضی میں ان کی نظیر نہیں ملتی، ریاست مدینہ کے ماڈل کو سامنے رکھتے ہوئے مشکل ترین فیصلے کیے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی حالات کے باوجود کمزور اور غریب طبقوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے۔ احساس پروگرام جیسے منصوبے وعدوں کی جانب عملی پیشرفت ہے۔ عوام کو حکومت کی پالیسیوں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اقدامات کو اجاگر کرنے میں وزارت اطلاعات کا کلیدی کردار ہے، وزارت اطلاعات میڈیا کی معاونت سے عوام تک صحیح معلومات پہنچائے اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں کردار ادا کرے، سزا و جزا کی روایت کو مضبوط کرنا حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت مشکل حالات میں ہے، جب تک ٹیکس کا نظام درست نہیں ہوگا، ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ انڈسٹری کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

  • طاقت ور لوگوں نے قانون اور اداروں کو یرغمال سمجھا ہوا تھا: فردوس عاشق اعوان

    طاقت ور لوگوں نے قانون اور اداروں کو یرغمال سمجھا ہوا تھا: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نیب ایک فعال ادارہ بن کر کام کر رہا ہے، طاقت ور لوگوں نے قانون اور اداروں کو یرغمال سمجھا ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاقت ور لوگوں نے قانون اور اداروں کو یرغمال سمجھا ہوا تھا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کسی ادارے کو کام سے نہیں روک رہی، نیب ایک فعال ادارہ بن کر کام کر رہا ہے۔ پوچھے جانے پر مسلسل حقائق چھپانے پر گرفتار کرنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب قانون کا سب پر یکساں اطلاق ہوتا ہے، مریم نواز سزا یافتہ اور ضمانت پر ہیں۔ انہیں اسی کیس میں پھر طلب کیا گیا ہے۔ مجرم عدالت میں ایسے آتے ہیں جیسے ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عدالت نے مریم نواز کو بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ہی طلب کیا ہے۔ آج کیس کا سمری ٹرائل ہے، مریم نواز کو بے گناہی ثابت کرنا ہوگی۔

    گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے معاملے پر کہا تھا کہ شاہد خاقان کو مسلسل نیب دفتر بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کی اطلاعات میڈیا کے ذریعے ملی ہیں، نیب کے پاس وارنٹ ہوگا اسی لیے انہوں نے گرفتار کیا۔ قانون کی حکمرانی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے، قانون کے مطابق ہی ملک چل سکتا ہے اور آگے بڑھ سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادارے آزاد ہیں ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے، ادارے با اختیار انداز سے کام کریں گے تو رول آف لا ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اداروں کو طاقتور بنایا ہے۔ جو بھی جرم کرے گا قانون کی گرفت میں آئے گا۔

  • شاہد خاقان عدالت میں بے گناہی ثابت کریں، وزیر اعظم پر الزام تراشی بے بنیاد ہے: فردوس عاشق اعوان

    شاہد خاقان عدالت میں بے گناہی ثابت کریں، وزیر اعظم پر الزام تراشی بے بنیاد ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  شاہد خاقان عدالت میں بے گناہی ثابت کریں، وزیر اعظم پر الزام تراشی بے بنیاد ہے۔

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو بھی نیب کا ملزم ہوتا ہے، گرفتاری سے بچنے کے لئے ضمانت کراتا ہے، البتہ شاہد خاقان عباسی نے ضمانت نہیں کرا رکھی تھی.

    انھوں نے کہا کہ شاہد خاقان نے میاں صاحب کے ساتھ وفا نبھانے کی قسم کھائی تھی، وہ اب مکافات عمل سے گزر رہے ہیں، نیب کا بلاوا اور  نیب سے فرار دو الگ الگ چیزیں ہیں، نیب کسی کو بلاتا ہے، تو ضروری نہیں اس کی گرفتاری ہو.

    انھوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی نے نیب سے راہ فرار اختیار کر رکھا تھا، ن لیگ قیادت وزیراعظم عمران خان سے حسد اور بغض رکھتی ہے، وزیراعظم کا جرم صرف اتنا ہےکہ قانون پرعمل در آمد یقینی بنایا.

    مزید پڑھیں: نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

    پاکستان کا ہر شہری یکساں قانونی تقاضوں کے ماتحت ہے، قانون کوتابع رکھنے والے آج قانون کے تابع آرہے ہیں، قانون کو تابع رکھنے والوں کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے.قانون کی عمل داری رنگ دکھاتی ہے، تو ان کے چہرے زرد ہوجاتے ہیں،۔

    انھوں نے کہا کہ شاہد خاقان نے ضمانت قبل ازگرفتاری نہیں کرارکھی تھی، اب وہ چُوری کھانے والے مجنوں نہ بنیں، ثبوت لے کر عدالتوں میں جاکر اپنی بے گناہی کا ثبوت دیں.

  • قانون کی حکمرانی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے: فردوس عاشق اعوان

    قانون کی حکمرانی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے، قانون کے مطابق ہی ملک چل سکتا ہے اور آگے بڑھ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے معاملے پر کہا کہ انہیں کن الزامات پر گرفتار کیا گیا وہ نیب ہی بتا سکتی ہے، شاہد خاقان کو مسلسل نیب دفتر بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کی اطلاعات میڈیا کے ذریعے ملی ہیں، نیب کے پاس وارنٹ ہوگا اسی لیے انہوں نے گرفتار کیا۔ قانون کی حکمرانی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے، قانون کے مطابق ہی ملک چل سکتا ہے اور آگے بڑھ سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادارے آزاد ہیں ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے، ادارے با اختیار انداز سے کام کریں گے تو رول آف لا ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اداروں کو طاقتور بنایا ہے۔ جو بھی جرم کرے گا قانون کی گرفت میں آئے گا۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی نظر میں طاقتور اور کمزور سب برابر ہیں۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی ادارہ احتساب (نیب) راولپنڈی اور لاہور کی مشترکہ ٹیم نے تھوڑی دیر قبل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ٹول پلازہ پر روک کر گرفتار کیا۔

    نیب ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو وارنٹ گرفتاری دکھایا گیا اس کے بعد حراست میں لیا گیا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شاہد خاقان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبی پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ لاہور میں ہیں نہیں آسکتے، ان کی لوکیشن ٹریس کرنے کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔

    سابق وزیر اعظم کو نیب کی جانب سے ایل این جی کیس میں آج طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔ نیب کی جانب سے انہیں 4 مرتبہ طلب کیا گیا مگر وہ ایک بھی بار پیش نہ ہوئے، وہ نیب کے سوال نامے میں صرف چند سوالوں کا جواب دے سکے تھے۔

  • مال مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط  قوم کومبارک، فردوس عاشق اعوان

    مال مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط قوم کومبارک، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم قانون کی حکمرانی یقینی بناکر قوم سے کیا وعدہ نبھا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قانون پر عمل داری رنگ دکھا رہی ہے، چوروں کے سو دنوں کے بعد شاہ کا ایک دن آپہنچا ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مال مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط قوم کومبارک، لوٹے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہونے جا رہی ہے کہ لوٹا مال واپس ہو رہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لٹیروں کی صفوں میں بوکھلاہٹ اور افراتفری ہے، شاہی خاندان کے گھر،اہل خانہ کے نام پرجائیداد ضبطی واپسی کے خواب کی تعبیر ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ تمام مجرم ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں، وزیراعظم قانون کی حکمرانی یقینی بنا کر قوم سے کیا وعدہ نبھا رہے ہیں۔

  • عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی فتح ہے، فردوس عاشق اعوان

    عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی فتح ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے، کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشت گردی کاحقیقی چہرہ ہے۔

    یہ بات انہوں نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ اپنے دہشت گرد کو بچانے کیلیے عالمی عدالت میں بھارت کی درخواستوں کا مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ کلبھوشن بھارتی ریاستی دہشت گردی کاحقیقی چہرہ ہے، کلبھوشن کی دہشت گردی سے کئی خواتین بیوہ اور بچے یتیم ہوئے، کلبھوشن کا اعترافی بیان بھارت کے مکروہ چہرے کو بےنقاب کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادو کی بریت کی بھارتی درخواست مستردکردی

    واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کردیا ،ججز کے پینل نے پاکستان کے موقف کو درست قرار دے دیا۔

    کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ عالمی عدالت کے جج عبدالقوی احمد یوسف سنایا، انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی مطالبے پرکلبھوشن کا اصل پاسپورٹ اور کلبھوشن کی شہریت کے دستاویزات نہیں دکھائے۔

    عالمی عدالت نے کلبھوشن کا حسین مبارک پٹیل کے نام سے بھارتی پاسپورٹ اصلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ، کلبھوشن یادیو اسی پاسپورٹ پر17 بار بھارت سے باہر گیا اور واپس آیا۔