Tag: فردوس عاشق اعوان

  • غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے، فردوس عاشق اعوان

    غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے، حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہورہا، حساب دیے بغیر جان چھوٹنے والی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا غریبوں کے مال پر سیر سپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے، سابق حکمرانوں کےدورے مال مفت دل بے رحم کےمصداق ہیں، اپنی چوّنی نہ خرچ کرنے والوں نے قومی سرمائے سے کروڑوں ٹپ دی، لٹیرےٹپ میں قوم کا مال نہ دیتے تو آج قوم غربت سے ہلکان نہ ہوتی۔

    فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے، آج لوٹ مار کو بے شرمی سے استحقاق قرار دیتے ہیں، گاڑیاں سرکاری، بیرون ملک ذاتی دورےبھی قوم کی جیب سے کیے۔

    انھوں نے مزید کہا حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہورہا، اب روئیں ناں، حساب دیے بغیر جان چھوٹنے والی نہیں۔

  • صحت یاب ہوگئی، کل سے فرائض سنبھال لوں گی، فردوس عاشق اعوان

    صحت یاب ہوگئی، کل سے فرائض سنبھال لوں گی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو طبیعت میں بہتری کے بعد ڈاکٹرز نے گھر جانے کی اجازت دے دی۔

    سماجی رابطے کی سائٹ پرفردوس عاشق اعوان نے اپنے مداحوں کے نام پر پیغام ارسال کرتے ہوئے دعاؤں میں یاد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے آگاہ کیا کہ وہ اللہ کے حکم سے صحت یاب ہوگئیں اور کل سے دوبارہ سرکاری فرائض کی انجام دہی کا آغاز کریں گی۔

    قبل ازیں فردوس عاشق اعوان کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹرز نے ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد اُن کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی طبعیت ناساز، پمزاسپتال منتقل

    پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق کی طبعیت دوا کے ری ایکشن کیوجہ سے خراب ہوئی، ری ایکشن پر انھوں نے گھبراہٹ کی شکایت کی، ڈاکٹرز نے انھیں اینٹی الرجک انجکشن لگادیا ہے، جس کے بعد فردوس عاشق اعوان کی حالت سنبھل گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے معاونِ خصوصی سے رابطہ کیا اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

  • معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی طبعیت ناساز، پمزاسپتال  منتقل

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی طبعیت ناساز، پمزاسپتال منتقل

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو طبعیت ناسازی پر پمزاسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ترجمان وزارت اطلاعات نے کہا دانت کی تکلیف پر دوا کھانے سے ری ایکشن ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو طبعیت ناساز ہونے پر پمزاسپتال منتقل کردیاگیا، فردوس عاشق کو پمز کارڈیک سینٹر کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا، جہاں شعبہ امراض کلب کے ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

    ذرائع پمز کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق کی طبعیت دوا کے ری ایکشن سے خراب ہوئی ، ری ایکشن پر انھوں نے گھبراہٹ کی شکایت کی، ڈاکٹرز نے انھیں اینٹی الرجک انجکشن لگادیا ہے، جس کے بعد فردوس عاشق اعوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    دوسری جانب ترجمان وزارت اطلاعات ونشریات نے کہا معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی طبعیت اب بحال ہے، دانت کی تکلیف پر دوا کھانے سے ری ایکشن ہوا تھا، جس پر انھیں اسپتال لےجایاگیاتھا، جہاں طبی امداد کے بعد طبیعت بحال ہوگئی۔

    مزید پڑھیں : معززجج کا بیان آنے کے بعد ابوبچاؤ مہم فلاپ ہوچکی ہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اداروں میں ٹھوس اصلاحات کر رہے ہیں، وزیراعظم اداروں کوپاؤں پرکھڑا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، مضبوط ادارے ملکی استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیرہیں۔

    اس سے قبل مشیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا احتساب عدالت کے معزز جج کا بیان آنے کے بعد ابو بچاؤ مہم فلاپ ہو چکی۔ وزیراعظم عوام بناتے ہیں ۔قوم نے ہی لٹیروں کو اس انجام تک پہنچایا۔ اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہر پھینک دیا۔بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں۔

  • وزیراعظم اداروں میں ٹھوس اصلاحات کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم اداروں میں ٹھوس اصلاحات کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مضبوط ادارے ملکی استحکام اورترقی کے لیے ناگزیرہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اداروں میں ٹھوس اصلاحات کر رہے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم اداروں کوپاؤں پرکھڑا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، مضبوط ادارے ملکی استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیرہیں۔

    عمران خان کے خلاف میڈیا مہم کی ادائیگی بھی ہماری حکومت نے کی، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے غریبوں کے لیے جدوجہد کررہےہیں، دنیا ہمارے ساتھ اقتصادی شراکت داری کی خواہش مند ہے، ملک میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹس کو چیلنج کرتے ہیں تو مسائل کا سامنا ہوتا ہے، ملک کا قرضہ اور اتنا بڑا خسارہ حکومت کو ورثے میں ملا، حکومت کا سربراہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑتا ہے۔

    معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق پر حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی، ہم چاہتے ہیں یہ لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں تاکہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرسکے۔

  • بلاول صاحب، آپ کی جمہوریت کا مطلب لائسنس ٹو کرپشن ہے، فردوس عاشق اعوان کا ردعمل

    بلاول صاحب، آپ کی جمہوریت کا مطلب لائسنس ٹو کرپشن ہے، فردوس عاشق اعوان کا ردعمل

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب آپ کی جمہوریت کا مطلب لائسنس ٹو کرپشن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم آپ کی لوٹ مار والی جمہوریت نہیں بھولی، دو خاندانوں نے موروثی سیاسی آمریت کو پروان چڑھایا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ لوگ جمہوریت کو صرف اس وقت تسلیم کرتے ہیں جب اقتدار میں ہوں، ان کو عمران خان سے تکلیف اس لیے ہے کہ انہوں نے حقیقی عوامی راج قائم کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر وہ الیکشن دھاندلی زدہ ہوجاتا ہے جس میں یہ دونوں پارٹیاں ہار جائیں، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں سندھ کو تقریباً 200 ارب روپے اضافے دئیے۔

    مزید پڑھیں: ملک کی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا، بلاول بھٹو زرداری

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ بجٹ صرف پاکستان کے عوام اور ان کی فلاح کے لیے ہے، یہ لٹیرے بھول جائیں بجٹ سے اپنا بھتہ وصول کرلیں گے، بھول جائیں منی لانڈرنگ، ہنڈی سے کرپشن کا پیسہ باہر بھجوا سکیں گے۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے، مہنگائی سے ملک کا ہر طبقہ پریشان ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے کسان، تنخواہ دار ہو یا محنت کش طبقہ سب پریشان ہیں، بجلی،گیس، دالیں،ڈالر پیٹرول، دودھ ،دوائیں ،علاج مہنگا کردیا گیا، جینا اور مرنا بھی مہنگا کردیا، بس خون سستا کردیا گیا، حکومت کے پہلےسال عوام اس کے جانےکی بات کررہے ہیں۔

  • معززجج کا بیان آنے کے بعد ابوبچاؤ مہم فلاپ ہوچکی ہے، فردوس عاشق اعوان

    معززجج کا بیان آنے کے بعد ابوبچاؤ مہم فلاپ ہوچکی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہر پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرمشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معزز جج کا بیان آنے کے بعد ابو بچاؤ مہم فلاپ ہوچکی ہے۔

    مشیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہر پھینک دیا۔

    انہوں نے کہا کہ منڈی بہاالدین میں جلسہ تو نہ ہوسکا، کارنرمیٹنگ سے کام چلایا گیا، پٹواریوں، انتظامیہ اورپولیس پر بس نہیں رہا، اب جلسے نہیں ورکرز کنونشن کی کوشش ہو رہی ہے۔

    پریس ریلیزکے بعد دو مشکوک کرداروں کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ویڈیواورآڈیو کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، قانونی کارروائی کا آغازکریں گے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ تمام معلومات عوام اورمیڈیا کے سامنے رکھی جائیں گی، یہ گروہ اورکرمنل مافیا منہ چھپاتا پھرے گا، ہم عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے۔

  • پریس ریلیزکے بعد دو مشکوک کرداروں کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی، فردوس عاشق اعوان

    پریس ریلیزکے بعد دو مشکوک کرداروں کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ویڈیواورآڈیو کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، قانونی کارروائی کا آغازکریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پریس ریلیزکے بعد دومشکوک کرداروں کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی، پریس ریلیزنے دونوں کرداروں کوبے نقاب کردیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے ویڈیو اورآڈیو کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، اس کااعتراف کیا گیا کہ ویڈیو اور آڈیو کو جوڑا گیا ہے، قانونی کارروائی کا آغازکریں گے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ تمام معلومات عوام اورمیڈیا کے سامنے رکھی جائیں گی، یہ گروہ اورکرمنل مافیا منہ چھپاتا پھرے گا، ہم عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے۔

    فردوس عاشق اعون نے کہا کہ ایک قاتل اور غنڈہ گینگ کا سربراہ جبکہ دوسری کیلبری فونٹ کی معروف جعلساز ہے، یہ وہ کردار ہیں جو بے نامی دار ہیں۔

  • ویڈیو ٹیپ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا: فردوس عاشق اعوان

    ویڈیو ٹیپ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں مریم نواز کی جانب سے پیش کردہ آڈیو ویڈیو ٹیپ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس ٹیپ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ن لیگ کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کے لیے مریم صفدر نے ٹیپ کا سہارا لیا، ویڈیو کو دیکھا جائے گا کہ کیا وہ اصلی ہے یا ٹیمپرڈ، اس ٹیپ کی فرانزک کے بعد سب سامنے آ جائے گا۔

    [bs-quote quote=”کوئی ٹھوس شواہد ہیں تو میڈیا کی بجائےعدالت میں ثبوت لے جائیں، توقع کرتی ہوں آپ قانون کی عدالت میں جائیں گی اور ریلیف لیں گی۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فردوس عاشق اعوان”][/bs-quote]

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیپ کو لے کر مریم صفدر نے آج بھونڈی کوشش کی ہے، ایک قابل عزت ادارے کو داغ دار کرنے کی کوشش کی ہے، مریم صفدر آڈیو ٹیپ کو میڈیا کو بیچنا چاہتی تھیں، جس کے بارے میں ٹیپ ہے اس سے پوچھے بغیر بات چیت کو ٹیپ کرنا غیر قانونی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ویڈیو میں جج اور مختلف اداروں کی باتوں کو دیکھا جائے گا، ٹیپ کی فرانزک کے بعد سب سامنے آ جائے گا، حکومت قوم سے کوئی چیز نہیں چھپائے گی، ہماری حکومت میں غنڈوں نے سپریم کورٹ کے ججز کو بھاگنے پر مجبور نہیں کیا، ججز کی کرسیاں توڑنے والی جماعت آج ٹیپ کا ذکر کر رہی ہے، یہ ٹیپ عدالتوں میں لے جائیں اور اپنی بے گناہی ثابت کر دیں۔

    مشیر اطلاعات نے کہا کہ اداروں کو کم زور کرنے کے لیے خود کش حملہ کرنا ٹھیک نہیں، آپ نے ملک کی جوڈیشری پر انگلیاں اٹھا دی ہیں، یہ پاکستان کے ساتھ حسد اور بغض ہے، مریم نواز کی آج کی گفتگو کی مذمت کرتے ہیں، محترمہ اپنے ضمیر کی عدالت کی مجرم ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  مریم نواز احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئیں

    فردوس عاشق نے کہا کہ اگر کوئی ٹھوس شواہد ہیں تو میڈیا کی بجائےعدالت میں ثبوت لے جائیں، توقع کرتی ہوں آپ قانون کی عدالت میں جائیں گی اور ریلیف لیں گی۔

    مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ شبر زیدی سے کہا تھا جب مریض آتا ہے تو اس کی بیماری دیکھ کر گولی تجویز کی جاتی ہے، پھر انجیکشن کی طرف جاتے ہیں، آپ نے تو مریض دیکھتے ہی ڈائریکٹ 10 سی سی انجکشن لگا دیا جس سے ری ایکشن ہو گیا ہے۔

  • روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا شکریہ

    روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا شکریہ

    اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پرسعودی فرمانروااورولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سعودی قیادت کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار ہے ، حجاج کوحق لوٹانا عمران خان کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پر سعودی فرمانروااورولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا منصوبے میں پاکستان کی شمولیت سعودی قیادت کا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا حجاج کوحق لوٹانا عمران خان کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے، حاجیوں کےفی کس اخراجات میں کمی سے عازمین کے لیےآسانیاں ہوں گی۔

    ایک اور ٹوئٹ میں معاونِ خصوصی نے کہا احساس پروگرام کے تحت حقداروں کوحق لوٹانا وزیراعظم عمران خان کی محروم طبقات سے محبت، احساس اور عوام دوست پالیسی کا آئینہ دار ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کیا تھا، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ پر عازمین حج نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم نے روڈ تو مکہ پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا، عازمین حج کا اظہار مسرت

    وزیر اعظم کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔

  • پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم ہے: وزیر خارجہ

    پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم ہے، معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک کثیر ثقافتی ملک ہے، پاکستان میں سیاحت کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ سیاحت کی ترویج کے لیے بھی میڈیا کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

    اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز، کسی کو نشانہ بنانا یا ٹمپرنگ پر تشویش ہے، کہیں سنسر شپ نہیں لگانا چاہتے۔ ذمے دار میڈیا چاہتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا تھا کہ آج کے حالات میں پیمرا میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا کو مانیٹر کرنے کا کوئی نظام نہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو جھوٹی خبروں پر لائحہ عمل تیار کرنے کا کہا تھا۔ سوشل میڈیا پر ان گائیڈڈ میزائل چل رہے ہوتے ہیں۔