Tag: فردوس عاشق اعوان

  • ایک  لاکھ سے ایک کروڑتک کا آسان قرضہ :  نوجوانوں کیلئے اہم خبر آگئی

    ایک لاکھ سے ایک کروڑتک کا آسان قرضہ : نوجوانوں کیلئے اہم خبر آگئی

    لاہور : معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کاآغاز کردیا ہے، اسکیم کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ سےایک کروڑتک کےآسان قرض دیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائےوزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بزدارحکومت کا بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار فراہمی کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب روزگار اسکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کاآغاز کردیا ہے ، ابتدائی طور پر 400 افراد کو 18 کروڑ مالیت کے چیک دیے جا چکے ، اسکیم کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ سے ایک کروڑ تک کے آسان قرض دیے جارہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مردوخواتین اورخواجہ سراؤں میں30ارب سےزائدقرضےتقسیم کیےجائیں گے، اسکیم سے وزیراعظم کے وژن روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا پنجاب روزگاراسکیم بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد دے گی، پی ڈی ایم کے سیاسی بے روزگاروں کی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

  • رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپس کن طلبا کو دی جائے گی ؟

    رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپس کن طلبا کو دی جائے گی ؟

    لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ 50 فیصد میرٹ اور 50 فیصد ضرورت مند طلبا کو دیئے جائیں گے، طلبا وطالبات موبائل ایپ کے ذریعے اپلائی کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کے ویژن اسلامی فلاحی ریاست کی جانب بزدار حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہونہار ،مستحق طلبا کیلئے رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا ، 14891 انٹرمیڈیٹ اور بی ایس آنرز طلبا کو 41 کروڑ 70لاکھ روپے کے وظائف ملیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپس سے کالجز اور جامعات کے طلبا مستفید ہوں گے ، جس کابجٹ1ارب روپےتک بڑھاکر پروگرام کا دائرہ کاروسیع کیا جائے گا، اسکالرشپ 50 فیصد میرٹ اور 50 فیصد ضرورت مند طلبا کو دیئے جائیں گے، طلباوطالبات موبائل ایپ کےذریعےاپلائی کرسکیں گے۔

    معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اسکالر شپ رقوم بینکوں کےذریعےفراہم کی جائیں گی، گریڈ 1سے 4تک ملازمین کے بچوں کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے ، نوجوان سرمایہ ہیں ،حصول علم کیلئےسہولتیں فراہم کرناترجیح ہے۔

  • ‘عوامی دولت اور وسائل کا محافظ عمران خان ملک کا سربراہ ہے’

    ‘عوامی دولت اور وسائل کا محافظ عمران خان ملک کا سربراہ ہے’

    لاہور : معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سرکاری اخراجات میں ریکارڈ کمی اس بات کی عکاس ہے کہ عوامی دولت اور وسائل کا محافظ عمران خان ملک کا سربراہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نے کفایت شعاری کاسلسلہ اپنی ذات سےشروع کیا ، وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 29 فیصد اور وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 49 فیصد کمی ہوئی، کفایت شعاری کاسلسلہ وزیر اعظم ہاؤس، آفس تک محدود نہیں ، وفاقی وصوبائی کابینہ اراکین بھی کفایت شعاری مہم پرعمل پیرا ہیں، فضول خرچیوں کے بغیر بھی امور سلطنت انجام دیے جاسکتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سرکاری اخراجات میں ریکارڈ کمی اس بات کی عکاس ہے کہ عوامی دولت اور وسائل کا محافظ عمران خان ملک کا سربراہ ہے۔ جبکہ ذاتی مفادات کے پجاری ماضی کے حکمران کیمپ آفسز کے نام پر درندوں کی طرح بے رحمی سے قومی وسائل اور دولت لوٹتے رہے۔

    خیال رہے پی ٹی آئی حکومت کے کفایت شعاری مہم کے نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کے نتیجے میں مختلف اداروں اور گورنمنٹ ہاؤسز میں بڑے پیمانے پر بچت ہو رہی ہے۔

    ترجمانوں کے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم آفس اور وزیر اعظم ہاؤس میں اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے بچائے گئے ہیں، وزیر اعظم مشکل معاشی حالات میں اخراجات 49 فی صد تک کم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

    وزیر اعظم نے صواب دیدی اختیارات کے تحت نہ کوئی تحائف دیے نہ کیش ایوارڈز، اس وقت وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات 180 ملین روپے تک کم ہو چکے ہیں۔

  • ‘ن لیگ ضمنی انتخابات کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائزکیلئے تیار رہے’

    ‘ن لیگ ضمنی انتخابات کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائزکیلئے تیار رہے’

    لاہور : معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ن لیگ ضمنی انتخابات کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن مہم میں”ن لیگ کی پہچان منفی سیاست” عروج پر ہے ، مجرموں اورقبضہ مافیاکےخلاف کارروائیوں کو سیاسی رنگ اور قوع پذیر نہ ہونےوالےواقعےکوعطاتارڑکی گرفتاری قراردیا دے کر مظلوم بننے اور پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کان کھول کرسن لے،عوام اورحکومت اوچھےہتھکنڈوں سےمرعوب نہ ہوں گے اور بھونڈی حرکتوں سے کرپٹ لیگ مزیدخود کو بےنقاب کرے گی، ن لیگ ضمنی انتخابات کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائزکیلئےتیار رہے۔

  • ’میں ویکسین سب سے پہلے لگانے کے لیے تیار ہوں‘

    ’میں ویکسین سب سے پہلے لگانے کے لیے تیار ہوں‘

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میں ویکسین سب سے پہلے لگانے کے لیے تیار ہوں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا سائیڈ ایفکٹس سے پاک ویکسین دنیا میں کہیں بھی میسر نہیں، کرونا ویکسین سے انسانی جانوں کو نقصان نہیں بلکہ تحفظ ملے گا۔

    ادھر آج اسلام آباد میں کرونا اور آفات میں عدم تحفظ کے موضوع پر تقریب منعقد ہوئی جس میں کرونا میں عدم تحفظ سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جو وزارت انسانی حقوق اور یو این ڈی پی کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔

    تقریب میں شیریں مزاری نے کہا ہم کرونا سے زندگیوں پر اثرات سے واقف ہیں، ہماری رپورٹ بحران کو انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھتی ہے، اس وبا کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات عوامی مفاد کےگرد ہیں۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا جو سفارشات پیش کی گئی ہیں ان میں پاکستان کو مستقبل میں تحفظ دینے کے لیے ایک روڈ میپ دیا گیا ہے، کرونا وبا سے سیکھے گئے عمل کو دستاویزی شکل دینے کی ضرورت ہے، ہمیں ہنگامی صورت حال سے زیادہ مؤثر طور پر نمٹنے کے قابل بننا ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے، پاکستان کو کرونا ویکسین چین کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، عوام کو یہ ویکسین مفت دی جا رہی ہے۔

  • ‘سینیٹ الیکشن پر وزیراعظم سرخرو ہوں گے’

    ‘سینیٹ الیکشن پر وزیراعظم سرخرو ہوں گے’

    لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن پروزیراعظم سرخروہوں گے اور سینیٹ میں ہم مطلوبہ سے زائد نشتیں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 31جنوری تک انہوں نے وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی بات کی، ان کا نوٹس میڈیا سے ملالیکن نوٹس ملیا ککھ نہ ہلیا، یہ لوگ حکومت پرنہیں ایک دوسرے پرعدم اعتماد کر رہے ہیں۔

    سینیٹ انتخابات سے متعلق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن پروزیراعظم سرخروہوں گے، اپوزیشن کےرویے ان کے اندرکی کہانی بیان کریں گے، سینیٹ میں ہم مطلوبہ سے زائد نشتیں لیں گے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ ان کی صفوں میں اختلاف ہے جوان کو لے ڈوبےگا، ان کے رنگ بدلتے بیانیے ان کو تباہ وبرباد کر دیں گے، جوکاز کے لیے جیتے ہیں وہ ہمیشہ عوام کےدلوں میں جیتےہیں اور ذات کےلیےجینے والے لندن کے محلوں میں رہتے ہیں، لندن کے محلوں میں رہنے والے عوام کے دلوں میں مرجاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہرشعبے کے اندر اچھے برے ہوتے ہیں دانستہ یا نادانستہ غلطی کی تحقیقات ہوں گی ، ہم حکومت کی ساکھ پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، عوامی نمائندہ عوام کے مزاج سمجھتا ہے، اسے عوام کی طاقت پریقین ہوتا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یہ لوگ زمین پرآچکےہیں اب یہ زیرزمین جائیں گے، قوم جانتی ہے کہ تاریخی یوٹرن کے بعد مولانا کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو چکا ہے۔

  • پنجاب حکومت کے لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے اہم اقدامات

    پنجاب حکومت کے لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے اہم اقدامات

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے اقدامات کی تفصیلات شیئر کردیں، ان کے مطابق دیہی خواتین کو لائیو اسٹاک کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد تربیتی پروگرام مکمل کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ماضی کے حکمران مفید جانوروں کی افزائش نسل کے بجائے اپنے اکاؤنٹس اور جائیدادوں کی افزائش کرتے رہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ظالموں نے نہ فصلوں کو بخشا اور نہ جانوروں کی نسلوں کو، بزدار حکومت لائیو سٹاک سیکٹر سے جڑے لاکھوں افراد کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے اقدامات کی تفصیلات شیئر کردیں جن میں مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں۔

    دیہی خواتین کو لائیو اسٹاک کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد تربیتی پروگرام مکمل، کٹرا بچاؤ پروگرام کے تحت 9 ہزار 940 کٹروں کی رجسٹریشن، کٹرا فربہ پروگرام کے لیے 13 ہزار جانوروں کی رجسٹریشن۔

    ان میں گائے، بھینسوں اور مرغیوں میں پائی جانے والی بیماریوں کے تدارک کے لیے لائیو اسٹاک پاپولیشن کو مفت حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی، مویشی پالنے والے افراد کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز، موبائل ٹریننگ اسکول بسز اور ویٹرنری ہسپتالوں کے لیے اہداف شامل ہیں۔

    لائیو اسٹاک سیکٹر سے جڑی کاروباری سرگرمیوں اور برآمدات کے بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات، مٹن کی پیداوار بڑھانے کے سلسلے میں بھیڑ اور بکریوں کے لیے ویکسین کی فراہمی، ویٹرنری اداروں میں الٹرا سونو گرافک اور سرجیکل سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہیں۔

    معاون خصوصی کے مطابق لائیو اسٹاک سیکٹر میں جدت اور بہتری کے لیے بزدارحکومت نے جو انقلابی اقدامات کیے ان میں لائیو اسٹاک پالیسی اور اینیمل ہیلتھ ایکٹ 2020 کا اجرا، ہیلپ لائن 78686-0800 کی تجدید، اسمارٹ ایپ کے ذریعے مانیٹرنگ، کسانوں کی آگاہی کے لیے ریڈیو سیشنز اور مرغبانی کے فروغ کے لیے 3 ہزار 180 پولٹری یونٹس کی تقسیم بھی شامل ہے۔

  • اسمبلیوں سے استعفے کی باتیں کرنے والوں کی عقل استعفے دے چکی: فردوس عاشق اعوان

    اسمبلیوں سے استعفے کی باتیں کرنے والوں کی عقل استعفے دے چکی: فردوس عاشق اعوان

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے کی باتیں کرنے والوں کی عقل استعفے دے چکی ہے، پی ڈی ایم ملک کے گلی کوچوں میں دربدر رسوائی سمیٹ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہوسِ اقتدار میں اندھی ٹوٹی فروٹی کے رنگوں پر مشتمل ٹوٹی پھوٹی پی ڈی ایم فضل الرحمٰن کی قیادت میں جھوٹ، جھوٹ اور صرف جھوٹ کو آخری سہارا مانتی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ملک کے گلی کوچوں میں دربدر رسوائی سمیٹ رہی ہے، دنیا پاکستانی معیشت کی معترف جبکہ فضل الرحمٰن اور اچکزئی افغانستان کے سحر سے نکل نہیں پا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے کی باتیں کرنے والوں نے استعفے تو نہ دیے البتہ ان کی عقل استعفے دے چکی ہے۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے اداروں، دوست ممالک اور پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق منفی پروپیگنڈا شکست خوردہ پی ڈی ایم کی مسلسل ناکامیوں اور عوام کی جانب سے ان کو ملے زخموں کا نتیجہ ہے۔

  • تحریک انصاف حکومت عوامی خدمت اور ترقی کا سفر جاری رکھے گی: فردوس عاشق اعوان

    تحریک انصاف حکومت عوامی خدمت اور ترقی کا سفر جاری رکھے گی: فردوس عاشق اعوان

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جھوٹوں اور بدعنوانوں کی چیخ و پکار کی پرواہ کیے بغیر تحریک انصاف حکومت عوامی خدمت اور ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ڈی ایم کا کرپٹ ٹولہ سیاہ کرتوتوں سے اپنے منہ پر کالک ملنے کے بعد اب ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جتنی چاہے ٹپوسیاں لگائے کرپشن اور ڈاکوں کا حساب دینا ہوگا۔ سیاسی کشتی کو ڈوبتا دیکھ کر غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتے فضل الرحمٰن پاکستان کے قیام اور استحکام دونوں کے مخالف ہیں۔

    انہں نے کہا کہ جھوٹوں اور بدعنوانوں کی چیخ و پکار کی پرواہ کیے بغیر تحریک انصاف حکومت عوامی خدمت اور ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، مگر کرپشن کے آقاؤں اور ان کی اولادوں کو قانون سے پنجہ آزمائی مہنگی پڑے گی۔

  • ‘ زرداری کا جادو چل گیا ،کرپشن کے بے تاج بادشاہ  نے مہارت سے پی ڈی ایم ہائی جیک کرلی’

    ‘ زرداری کا جادو چل گیا ،کرپشن کے بے تاج بادشاہ نے مہارت سے پی ڈی ایم ہائی جیک کرلی’

    لاہور: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ زرداری نے کمال مہارت سے پی ڈی ایم ہائی جیک کرکے سیاسی بیروزگارٹولے کاریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تاریخ پر تاریخ دینے کی روایت پرپی ڈی ایم کی نام نہادقیادت عمل پیرا ہے، استعفوں کی ردی ایک دوسرے کو دکھا کر دل پشوری کرتےرہے، زرداری کا جادو خوب چلا، کرپشن کےبےتاج بادشاہ نے کمال مہارت سےپی ڈی ایم ہائی جیک کرلی، زرداری نے سیاسی بیروزگارٹولے کاریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسمبلی جعلی کہہ کرضمنی الیکشن لڑنےکااعلان کرنےوالےاپنابیانیہ دفن کرچکے، اداروں کو للکارتے فضل الرحمان سوائےمودی کی خدمت کے کچھ نہیں کررہے، خانہ جنگی کے راستے پرنکلےٹولےکےناپاک عزائم عوام پورے نہ ہونے دیں گے۔

    خیال رہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی بریفنگ نے پی ڈی ایم سربراہ اجلاس کا پانسہ پلٹ دیا تھا اور پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سینیٹ الیکشن کے بعد تک ملتوی کردیا جبکہ ن لیگ اور دیگرجماعتیں ضمنی ،سینیٹ الیکشن میں شرکت پرراضی ہوگئیں۔