Tag: فردوس عاشق اعوان

  • ملک میں یکساں انصاف کی فراہمی پی ٹی آئی کا بڑا ایجنڈا ہے، فردوس عاشق اعوان

    ملک میں یکساں انصاف کی فراہمی پی ٹی آئی کا بڑا ایجنڈا ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا بڑا ایجنڈا یہی ہے کہ ملک میں یکساں انصاف فراہم ہو، حکومت میں سسٹم کو بدلنے آئے ہیں۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ راناثناءاللہ آج کل اپنا فرمان جاری کررہے ہیں۔

    ان کا بیان اپنی ذات پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، رانا ثناءاللہ کہتے ہیں کہ نیا الیکشن ہو اور عوام کی حقیقی نمائندگی آئے، انہیں عوام کی آواز تب سنائی دی جب وہ الیکشن ہار گئے کیا، جہاں ان کی جماعت ہاری وہاں پر سلیکشن ہوئی؟

    انہوں نے کہا کہ دو خاندان نسل درنسل پاکستان پر حکمرانی کرتے چلے آرہے ہیں، یہ کہتےہیں کہ یہ دو خاندان نہیں تو کسی کی بھی حکمرانی نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کا بڑا ایجنڈا یہی ہے کہ ملک میں یکساں انصاف فراہم ہو۔

    ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ میں مانتی ہوں کہ کافی باتوں کی نشاندہی کی گئی جسے دیکھنےکی ضرورت ہے، حکومت میں سسٹم کو بدلنےآئے ہیں، حکومت کے پاس غلطیوں کی گنجائش بہت کم ہے۔

    رزاق داؤد ایشو پرمجھ سےکہا گیا کہ آپ شیئر کریں ان کا کمپنیوں سے تعلق نہیں، مراد سعید نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا جہاز کہاں کہاں استعمال ہوا؟
    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کس نے ان کو کہا تھا کہ ایک شخص کے دل کے علاج پر32کروڑ خرچ کریں، علاج کیلئے قوم کے پیسوں سے777بوئنگ لے کر پھرتے رہے، انکوائری کمیشن بننے کے بعد اب نیا بیانیہ سامنے آیا ہے، انکوائری کمیشن بنتے ہی ایک دم سے انہیں اے پی سی بلانی یاد آئی۔

    عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے کہ ان کےلوٹے گئے پیسےواپس آئیں گے، حفیظ شیخ کو اس وقت کے وزیراعظم ہدایات دیتے تھے، پاورفل لوگوں کا مجھ سے لینا دینا نہیں، پی ٹی آئی کی چھوٹی سی کارکن ہوں۔

  • وزیراعظم عمران خان کاروباری افراد کوسہولت دینا چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان کاروباری افراد کوسہولت دینا چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کی آسانیاں پوری قوم کے حصے میں آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کاروباری افراد کو سہولت دینا چاہتے ہیں، کاروباری افراد کوغیرضروری چکروں سے نجات کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن فری اور لال فیتے کی رکاوٹوں سے نجات ملنے جارہی ہے، اقدام حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔

    معاون خصوصی برائےاطلاعات نے کہا کہ پرانے فریم ورک میں تبدیلی کا مقصد کاروباری طبقے کو آسانیاں دینا ہے، اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا، نئے پاکستان کی آسانیاں پوری قوم کے حصے میں آئیں گی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جدید اقدامات کا پروگرام ریگولیٹری ماڈرنائزیشن ٹھوس قدم ہے، اقدام پرمٹ، اور اجازت ناموں کے حصول پر اہم پیش رفت ہے، اقدام سے چھوٹی اوردرمیانی کمپنیاں مستفید ہوسکیں گی۔

    ترقی کے لیے کرپشن فری ملک اورسوسائٹی ضروری ہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ 21 جون کو معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا وجود کرپشن زدہ ہونے کی وجہ سے خطرے میں ہے۔

  • سلیکٹڈکہنا صرف وزیراعظم کی نہیں پورے ایوان کی توہین ہیں، فردوس عاشق اعوان

    سلیکٹڈکہنا صرف وزیراعظم کی نہیں پورے ایوان کی توہین ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا سلیکٹڈکہنا صرف وزیراعظم کی نہیں پورےایوان کی توہین ہیں ، قطر نے پاکستان  میں 3ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان کیا ہے، بہت جلد پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن جہاں سےجیتی ہےوہاں الیکشن جہاں ہارگئی وہ سلیکشن، اپوزیشن ہمیشہ کی طرح دوبیانیےمیں کنفیوژہے، عوام کےووٹوں سےمنتخب ایم این ایز نے وزیراعظم کومنتخب کیا، سلیکٹڈکہنا صرف وزیراعظم کی نہیں پورےایوان کی توہین ہیں۔

    معاون خصوصی برائےاطلاعات کا کہنا تھا ایوان کا تقدس برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی اسپیکر نے لفظ پر پابندی لگائی،اسپیکر اس ہاؤس کی بالادستی کی جنگ لڑرہا ہے، ووٹ کوعزت دوصرف گلی محلے کے لیے ایوان کے لیے نہیں؟

    فردوس عاشق اعوان نے کہا اپوزیشن کی اے پی سی میں توجہ صرف کھانے پینے پر ہوگی، اپنے دکھ درد سنانے کے لیے فضل الرحمان نے اے پی سی رکھی، فضل الرحمان جو اسمبلی سے باہر ہیں ہمیں ان سے ہمدردی ہے۔

    اپنے دکھ درد سنانے کے لیے فضل الرحمان نے اے پی سی رکھی

    ان کا کہنا تھا ماضی میں دباؤ ڈال کرپی ٹی آئی مخالف اشتہارچلائےگئے، ہم نئی اشتہاری پالیسی میں بہت سی تبدیلیاں لےکرآرہےہیں، دنیابدل گئی ہےاس کےچیلنج بدل گئےہیں، میڈیاصنعت کی ترجیحات بھی بدل گئی ہیں۔

    معاون خصوصی برائےاطلاعات نے کہا اسٹیٹس کوخاتمہ پی ٹی آئی کابیانیہ ہے، پاکستان نے امن کے میدان میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزیراعظم کی معاشی میدان میں کامیابیوں کی طرف توجہ ہے، عالمی روابط اورسرمایہ کاری کے لیے وزیراعظم سب سےرابطےمیں ہیں۔

    وزیراعظم نے وژن اور لگن سے پوری دنیا کو پاکستان کی طرف مائل کیا

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم نے وژن اور لگن سے پوری دنیا کو پاکستان کی طرف مائل کیا ، قطر نےپاکستان میں 3ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان کیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، آنے والے وقت میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری ہو گی۔

    انھوں نے مزید کہا بہت جلد پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا، مذہبی اور دیگر سیاحتی مقامات کےلیےویزوں کا اجراآسان بنایا ، اقوام متحدہ نے سفر کیلئے پاکستان کومحفوظ ترین قرار دیا ہے، اقوام متحدہ کاپاکستان کو فیملی اسٹیٹس دینا اعتماد کامظہر ہے۔

    بہت جلد پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا

    معاون خصوصی کا کہنا تھا قطر پاکستان سے افرادی قوت کی تعداد بڑھانے پر متفق ہے، قطر نےپاکستانی چاول کی درآمد پرعائدپابندیاں ہٹا دی ہیں، پاکستانی باسمتی چاول قطر اور دیگر مشرقی وسطیٰ کے ممالک جائے گا۔

  • اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ معصوم فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے، فردوس عاشق اعوان

    اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ معصوم فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں یہ نیا پاکستان ہے جہاں قانون کا یکساں اطلاق، فوری عمل داری اور اداروں کا استحکام یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ معصوم فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ معصوم فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں یہ نیا پاکستان ہے جہاں قانون کا یکساں اطلاق، فوری عمل داری اور اداروں کا استحکام یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایسی قبیح حرکت کرنے والے کو مثالی سزا سے ہی معاشرے کو زندگی ملتی ہے اور دل دہلا دینے والے واقعات کا تدارک ممکن ہے۔


    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کو شاباش دیتے ہیں جس کی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت کے نتیجے میں گھناؤنے جرم کا مرتکب گرفتار ہے۔

    فرشتہ قتل کیس: پولیس نے بلائنڈ کیس حل کر لیا، مرکزی ملزم نثار گرفتار

    یاد رہے کہ دو روز قبل ڈی آئی جی آپریشن وقارالدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس نے دن رات محنت کر کے فرشتہ قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

  • امیرقطر کا دورہ بھائی چارے پرمبنی تعلقات کواورمضبوط کرے گا، فردوس عاشق اعوان

    امیرقطر کا دورہ بھائی چارے پرمبنی تعلقات کواورمضبوط کرے گا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امیرقطر کا دورہ بھائی چارے پرمبنی تعلقات کو اورمضبوط کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں، پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میں قطر سے تعلقات میں قومی کی بجائے خاندانی مفادات کوترجیح دی گئی، قریبی تعلقات متحرک معاشی تعاون میں تبدیل ہوں گے۔


    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ مختلف معاہدے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔

    امیر قطر کا شایان شان استقبال، وزیر اعظم سے ملاقات

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی 2 روزہ دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔

  • مریم نواز نے آج اپنے والد کی بیماری پر سیاست کی ہے: فردوس عاشق

    مریم نواز نے آج اپنے والد کی بیماری پر سیاست کی ہے: فردوس عاشق

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج مریم نواز نے اپنے والد کی بیماری پر سیاست کی ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج ایک سزا یافتہ خاتون نے پریس کانفرنس کی، جس نے قطری خط سے شہرت حاصل کی تھی، اس راج کماری نے سب سے پہلے اپنے چچا کے خلاف نوحہ پڑھا، اب اس نے چچا کی میثاق معیشت کو مذاق قرار دے دیا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا منی لانڈرنگ کرتا رہا، پاناما کے ذریعے اثاثے بنانے کی چوری سامنے آئی، جس کو ہم نے اپنا لیڈر چُنا وہ چور دروازے سے اپنے اثاثے بناتا رہا، اب ن لیگ 2 بیانیوں میں پھنس نہیں دھنس گئی ہے۔

    فردوس عاشق نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے کہا تھا ہم بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، آپ اور آپ کے نومولود لیڈر میں سیاسی بلوغت کی کمی ہے، آپ کی بجٹ کے خلاف تحریک سیون اسٹار گھر جاتی امرا ہی میں دم توڑ گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  میاں نواز شریف کو انصاف دلانے تک آخری حد تک جاؤں گی: مریم نواز

    انھوں نے کہا کہ مریم نواز نے آج جان بوجھ کر پریس کانفرنس کی، قطری کا پاکستان آنا ان کو ناگوار گزرا، مریم نواز نے آج قومی اداروں پر حملے کیے، لیکن یہ نہ بھولیں آپ کی سزا ختم نہیں ہوئی، آپ ضمانت پر ہیں، آپ جرائم پیشہ خاتون ہیں، عدالت نے بری نہیں کیا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر کے لیے سرمایہ کار ملک بنانے جا رہے ہیں، امیر قطر پاکستان کے لیے خصوصی سرمایہ کاری پیکج لے کر آ رہے ہیں، امیر قطر کا دورہ وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جب قطر کا نام آتا تھا تو ساتھ ہی قطری خط کا بھی تاثر تھا، قطری خاندان کے ساتھ مخصوص خاندان کا بھی ذکر آتا، ماضی میں تعلقات ذاتی ہوتے تھے لیکن آج ایسا نہیں ہے، پاکستان کو دنیا کے لیے پر کشش ملک بنانے جا رہے ہیں۔

  • سندھ کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں کو عوام نے مسترد کیا ، فردوس عاشق اعوان

    سندھ کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں کو عوام نے مسترد کیا ، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا سندھ کوکھنڈرات میں تبدیل کرنےوالوں کوعوام نے مسترد کیا، خود کو بھٹو کا جانشین کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ خود کو بھٹو کا جانشین کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے تھے، اپنے آنسوؤں کا حساب مانگنے والے سندھ کے غریبوں اور بچوں کے خون کے آنسوؤں اور آہوں کا حساب کب دیں گے؟ سندھ اور لاڑکانہ کے ایڈز میں مبتلا معصوم بچوں کی سسکیاں آپ کو سنائی کیوں نہیں دیتی؟

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاصوبہ سندھ کو مو نجودڑو اور آثار قدیمہ کے کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے مسترد کیا ہے، سپریم کورٹ کے معزز جج کے ریمارکس سندھ حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہیں۔

    انھوں نے کہا بلاول صاحب عمران خان پر سیخ پا نہ ہوں، آپ کے والد پر مقدمات انہوں نے بنائے جن کے گھر جاکر آپ ضیافتیں اڑاتے ہیں، عمران خان کا قصور  صرف اتنا ہے کہ وہ پاکستان میں قانون کے یکساں اطلاق اور عملداری کو یقینی بنا رہے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ابو کی کرپشن بچانے کے لئے آپ کی دھمکیاں اور غصہ ثابت کرتا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ جیت رہا ہے، سندھ میں اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرپشن سے ناطہ توڑیں ورنہ سندھ تک محدود ہوئی جماعت کو چند اضلاع میں بھی کوئی نہیں پوچھے گا۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ نے ضمنی الیکشن کے لیے خزانوں کے منہ کھولے: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ضمنی الیکشن کے لیے خزانوں کے منہ کھولے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ضمنی الیکشن کے لیے خزانوں کے منہ کھولے۔ وزیر اعظم کے دورے میں نہ کوئی میڈیا ٹاک ہوئی نہ کوئی سیاست بیانات دیے گئے، الیکشن کمیشن کا نوٹس تعجب کا باعث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو نوٹس جاری کیا، نوٹس کا جاری ہونا تعجب کا باعث بنا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کابینہ کے رکن کی وفات پر اہلخانہ کو مدد کا یقین دلایا گیا، کوئی میڈیا ٹاک ہوئی نہ کوئی سیاست بیانات دیے گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ضمنی الیکشن کے لیے خزانوں کے منہ کھولے۔ پیپلز پارٹی امیدوار کاغذات جمع کروانے بھی پولیس گاڑیوں کے ساتھ گیا۔ پی پی رہنما باقاعدہ سرکاری وسائل کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ایک رہنما پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی میں آئے اور تقریر کی، موصوف نے تقریر کے دوران دبے الفاظ میں این آر او مانگا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موصوف نے کہا یہ حساب کتاب کا عمل بند ہونا چاہیئے، وزیر اعظم نے تو کہا تھا حساب اور کتاب کا عمل جاری رہے گا۔ عمران خان نے اداروں کو آزاد کیا ہے، طاقتور نے اداروں کو یرغمال بنایا تھا ان کو آزاد کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک دستور کی کتاب ہے ہم سب کو اس کے تابع ہونا ہے۔ ہمیں زندگی گزارنے کے لیے قانون کے تابع ہونا ہے، ہمیں قائد اعظم کے خواب کو تعبیر دینی ہے۔

  • وزیراعظم کو جاری الیکشن کمیشن کانوٹس تعجب سے کم نہیں؟ فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کو جاری الیکشن کمیشن کانوٹس تعجب سے کم نہیں؟ فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم کوجاری الیکشن کمیشن کانوٹس تعجب سےکم نہیں، سندھ حکومت گھوٹکی میں انتخاب سے پہلے دھاندلیوں میں ملوث ہے، الیکشن کمیشن ان بےضابطگیوں پرکیوں خاموش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کوجاری الیکشن کمیشن کانوٹس تعجب سےکم نہیں؟ وزیراعظم کابینہ کےسابق رکن کےانتقال پرتعزیت کیلئےگئےتھے، دورے میں نہ میڈیا سےگفتگوہوئی اور نہ روایتی سیاستدانوں کی طرح منصوبوں کےاعلانات نہیں کیےگئے۔

    فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا سندھ حکومت سرکاری وسائل کابےدریغ استعمال کررہی ہے، سندھ حکومت گھوٹکی میں انتخاب سے پہلے دھاندلیوں میں ملوث ہے، سندھ حکومت کےوزرا کی انتخابی مہم کیلئے باقاعدہ ڈیوٹیاں لگائی گئیں اور وزیراعلیٰ کی جانب سے نوکریوں، پیکج ومنصوبوں کے اعلان کیےگئے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا سندھ حکومت کےوزراای سی قواعدکی دھجیاں اڑارہےہیں، پی پی امیدوارپولیس کےپروٹوکول میں انتخابی مہم چلارہےہیں، الیکشن کمیشن ان بےضابطگیوں پرکیوں خاموش ہے؟

    یاد رہے گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ خان گڑھ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا اور ایک ہفتے میں جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی تھی۔

    وزیراعظم کی آمدکیخلاف پی پی امیدوارنےالیکشن کمیشن کوشکایت کی تھی۔

  • ترقی کے لیے کرپشن فری ملک اورسوسائٹی ضروری ہے، فردوس عاشق اعوان

    ترقی کے لیے کرپشن فری ملک اورسوسائٹی ضروری ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا وجود کرپشن زدہ ہونے کی وجہ سے خطرے میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگوکرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گرفتاریوں کا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام ملک میں کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، عوام چوری چکاری میں ملوث رہنماؤں کا حساب چاہتے ہیں، ہم آئین وقانونی کی حکمرانی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کا وجود کرپشن زدہ ہونے کی وجہ سے خطرے میں ہے، منی لانڈرنگ کی وجہ سے قومی سلامتی داؤ پر لگی۔

    انہوں نے کہا کہ 10 سال حکومت میں رہ کر24 ارب کے قرضے لیے گئے، ملک میں ہر پیدا ہونے والابچہ 50 ہزارکا مقروض چھوڑ کر گئے، عوام حقیقت سے آگاہ ہیں، عوام کوکوئی ورغلا نہیں سکتے، ترقی کے لیے کرپشن فری ملک اورسوسائٹی ضروری ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے پہلے بھی اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کی تھی، امیدہےآصف زرداری کو وہ اینٹیں دستیاب ہوں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دھمکانے والے بجٹ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔