Tag: فردوس عاشق اعوان

  • آصف زرداری نے آج دبے لفظوں میں ’این آر او‘ مانگا، فردوس عاشق اعوان

    آصف زرداری نے آج دبے لفظوں میں ’این آر او‘ مانگا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے آج قومی اسمبلی میں دبے لفظوں میں این آر او مانگا ہے، کسی نے کچھ نہیں کیا تو احتساب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے طاقتور قانون کو جوتے تلے روند کر گزر جاتا تھا، اللہ اور قانون کی عدالت میں آپ کو حساب کتاب دینا ہوگا، حساب کتاب، سزا و جزا کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سب جان لیں یہ نیا پاکستان ہے جہاں قانون سب کے لیے برابر ہے، وہ دن گئے جب کونڈالیزا رائس کہیں اور بیٹھ کر این آر او کی درخواست کرتی تھیں۔

    مزید پڑھیں: حساب کتاب اور پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہیے، آصف زرداری

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے عوام کے ووٹ کی پرچی سے آئی ہے عوام کو ہی جوابدہ ہے، عمران خان نے ہم سب سے جو وعدہ کیا ہے اسے پورا کریں گے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ میاں صاحب کی صحت بہتر ہے اور دعا ہے اچھی ہی رہے، بیمار شخص 6 ہفتے گھر میں رہا ایک دن کے لیے اسپتال نہیں گیا۔

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی بہترین صحت کے لیے دعاگو ہیں، میاں صاحب اسپتال کے بجائے رائے ونڈ کے محل میں رہے، ہمیں عدالتوں پر تنقید کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔

  • شہباز شریف کنفیوز ہیں کہ بھائی سےلائن لیں یادل کی سنیں؟  فردوس عاشق اعوان

    شہباز شریف کنفیوز ہیں کہ بھائی سےلائن لیں یادل کی سنیں؟ فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےشہبازشریف الجھن کا شکار ہیں ، انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ جیل میں اپنے بھائی سے لائن لیں یا پھر اپنے دل کی سنیں؟

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گذشتہ روز قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا شہبازشریف الجھن کا شکار ہیں، وہ مفاہمت کی بات کرتے ہیں توان کے اپنے سیاسی انتہاپسند ان کے پاؤں کی زنجیر بن جاتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا ان کی ذہنی کشمکش کا ثبوت ان کاخطاب ہے،وہ ایک طرف میثاق معیشت کی پیش کش اور دوسری جانب حکومت نہ چلنے دینے کی جذباتی دھمکی دیتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ جیل میں اپنے بھائی سے لائن لیں یا پھر اپنے دل کی سنیں؟ نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں، صرف اور صرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں۔

    گذشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا عمران خان اورپاکستان لازم وملزوم ہیں، قوم نے دو خاندانوں کی غلامی کولات مارکرعمران خان کوچنا۔ پاکستان سیاسی تجربہ گاہ بنارہا۔

    دوخاندانوں کی باریاں لگیں پارلیمنٹ کویرغمالی ٹولے سے نجات دلانا ہوگی، قوم کومبارک ہوشہبازشریف بالکل ٹھیک ہوگئے، جس کی کمرمیں تکلیف ہووہ ڈھائی ڈھائی گھنٹے لیکچر نہیں دیتا۔

    خیال رہے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے تین گھنٹے تک تقریر کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں طویل ترین تقریرکا ریکارڈ بنا ڈالا تھا۔

  • عمران خان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، فردوس عاشق اعوان

    عمران خان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، وزیراعظم کا آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی کا خواب پورا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیاسی تجربہ گاہ بنا رہا، دو خاندانوں کی باریاں لگیں، قوم نے دو خاندانوں کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے عمران خان کو چنا، وزیراعظم ملک کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ ملک کو کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمںٹ کو یرغمالی ٹولے سے نجات دلانا ہوگی، اے پی سی میں شامل ہونے والے عمران خان کو اپنے مشن سے نہیں ہٹاسکتے، آستینیں چڑھا کر کہتے ہیں ہم بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، قوم دیکھے گی گیدڑ بھپکیاں دینے والے بجٹ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجٹ عوام کے نمائندے ہی منظور کرائیں گے، جس کو ملک کی فکر ہوگی وہ بجٹ کے ساتھ کھڑا ہوگا، جو خاندانی وفاداری نبھائے گی وہ بجٹ سے لاتعلق رہے گا۔

    مزید پڑھیں: اپوزیشن اراکین نے بجٹ سنا اور نہ ہی پڑھا، فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ امید ہے کہ اپوزیشن بجٹ پر عوام سے ناطہ نہیں توڑے گی، الہ دین کا چراغ رگڑنے سے سکوں کی بارش ہوسکتی ہے تو وہ فارمولا ہمیں دے دیں، خزانے کی صورت حال کے منظر اس سے بہتر بجٹ نہیں ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی خاطر بجٹ میں ترامیم کے لیے تیار ہے، غنڈہ گردی کے ذریعے نہیں بلکہ آئینی طریقہ کار سے ترامیم لائی جائیں گی، ترامیم سے عوام کا فائدہ ہوگا تو حکومت ایک منٹ تاخیر نہیں کرے گی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا بجٹ میں پریس کلب کی گرانٹ شامل کرادی ہے، بجت پاس ہونا ضروری ہے یہ آپ کے حقوق کا ضامن بجٹ ہے، آپ لوگ ہماری اور پاکستان کی طاقت ہیں۔

  • کرپشن میں گرفتار افراد سیاسی قیدی کا لیبل لگا کر آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    کرپشن میں گرفتار افراد سیاسی قیدی کا لیبل لگا کر آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کے وزرائے اعظم چادر سے زیادہ پاؤں پھیلاتے رہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ قوم مشکل وقت میں ساتھ دے.

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں احتساب سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی، وزیراعظم ہاؤس سے اخراجات میں اضافے سے متعلق تردید آچکی ہے، 28 کروڑکے وزیراعظم ہاؤس کے بلزبھی ادا کر رہے ہیں.

    فردوس عاشق نے کہا کہ وزیراعظم نے آج کابینہ کواپنی ذات سےمتعلق لیے گئے اقدامات سےآگاہ کیا، بنی گالہ میں بننے والی دیوار ذاتی خرچ سے بنائی گئی۔

    مسائل کےحل کے لئےفرنٹ فٹ پرآ کر فیصلے کئے جاتے ہیں، اپوزیشن کے پروپیگنڈے کی وجہ سے اہم امور پر آنکھیں بند نہیں کی جاتیں

    شہبازشریف نے45 بلین روپے ذاتی تشہیرپرخرچ کئے، شہبازشریف قوم کو زہر کے ٹیکے لگا کر گئے، شہبازشریف بھائی کے جہازپر سیرو تفریح کرتے رہے، یواین میں نوازشریف، راج کماری مریم صاحبہ بیٹی کو بھی لے گئیں. پنجاب حکومت تنکا تنکا اکٹھا کر کے ان کی عیاشیوں کی قیمت ادا کر رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کیسز میں اندرہونے والے افراد سیاسی قیدی کا لیبل لگارہے ہیں، قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے، منی لانڈرنگ،جعلی اکاؤنٹس میں ملوث رنگے ہاتھوں پکڑےگئے.

    انھوں نے کہا کہ بجٹ کے ساتھ ملکی دفاع جڑا ہوا ہے، کل سب نےدیکھا، اسپیکرکوکس طرح یرغمال بنایا گیا، کرمنلز پارلیمنٹ کی راہداری میں گھومنا پھرنا چاہتے ہیں، تو اس کااستحقاق اسپیکرکے پاس ہے. فردوس عاشق نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔

    مزید پڑھیں: اپوزیشن اراکین نے بجٹ سنا اور نہ ہی پڑھا، فردوس عاشق اعوان

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اورفارن منسٹرستمبر میں جنرل اسمبلی میں جائیں گے، پاکستان کاوزیراعظم سیون اسٹارہوٹل میں نہیں رہے گا، ہمارے وزیراعظم وہاں کے سفیرکےگھرمیں رہیں گے، بنی گالہ میں بننے والی سیکیورٹی وال پارٹی فنڈ، وزیراعظم نے اپنی آمدن سے بنوائی.

    انھوں نے کہا کہ مسائل کےحل کے لئےفرنٹ فٹ پرآ کر فیصلے کئے جاتے ہیں، اپوزیشن کے پروپیگنڈے کی وجہ سے اہم امور پر آنکھیں بند نہیں کی جاتیں، بجٹ نہ منظورکرنےدینے والے، پارلیمنٹ کویرغمال بنانے والے سیاسی قیدی نہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی کو نیب نے پکڑا ہے، اس سے استعفا کیوں نہیں مانگتے.

    انھوں نے کہا کہ عدالتوں میں جو کرپشن کیس بھگت رہے ہیں، انھیں پولیس اسکواڈ دینے کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، یہ انکوائری کمیشن ملک کی سمت کا تعین کرے گا.

  • اپوزیشن اراکین نے بجٹ سنا اور نہ ہی پڑھا، فردوس عاشق اعوان

    اپوزیشن اراکین نے بجٹ سنا اور نہ ہی پڑھا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچانے والےعوام کا اورتیل کیوں نکالنا چاہتے ہیں؟۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نے بجٹ سنا اور نہ ہی پڑھا، کس بنیاد پر اپوزیشن بجٹ عوام دشمن قرار دے رہی ہے؟۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچانے والےعوام کا اورتیل کیوں نکالنا چاہتے ہیں؟ حکومت نےماضی کے مقابلے میں سندھ کے لیے 2 ارب اضافی رکھے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ این ایف سی کے تحت 616 ارب کے مقابلے میں 815 ارب مختص کیے، اقدام پاکستان کی اکائیوں کو اہمیت دینے کا ثبوت ہے۔

    حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر بجٹ منظور کرائے گی، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپیکر چیمبر کے باہر شور شرابہ کرکے جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا، عوام اپوزیشن کے ورغلانے میں نہیں آئیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہاتھ ملتی رہ جائے گی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر بجٹ منظور کرائے گی۔

  • حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر بجٹ منظور کرائے گی، فردوس عاشق اعوان

    حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر بجٹ منظور کرائے گی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہاتھ ملتی رہ جائے گی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر بجٹ منظور کرائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر چیمبر کے باہر شور شرابہ کرکے جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا، عوام اپوزیشن کے ورغلانے میں نہیں آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر آکر اقامہ آصف نے تقریر کی، آج سیاسی ریلو کٹے اکٹھے ہورہے ہیں، عوامی عدالت سے مسترد ہونے والے ادھار کی آکسیجن پر چل رہے ہیں۔

    فردوس عاشق نے کہا کہ سیاسی ریلوکٹے کہتے ہیں حکومت مخالف احتجاجی ریلی نکالیں گے، مریم نواز پہلے اپنی صفوں میں انتشار ختم کریں پھر حکومت ختم کرائیں۔

    مزید پڑھیں: اپوزیشن بجٹ پرسیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی ذات پر حملہ کرنے والے سن لیں وہ کرپٹ نہیں ہیں، عمران خان پاک دامن انسان ہیں دنیا ان کے نام کی عزت کرتی ہے، فخر ہے اس جماعت اور ملک کو عمران خان لیڈ کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وعدہ کرتی ہوں وزیراعظم قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، ان کو سمجھ نہیں آرہی تباہ معیشت کو عمران خان کھڑا کررہے ہیں، حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے اس کے بعد عوامی عدالت میں آئیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا میں کام کرنے والوں کے لیے ورکشاپ شروع کریں گے، جولائی سے میڈیا ملازمین کے لیے ورکشاپ شروع ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کیوں نہ میڈیا کے مسائل سننے کے لیے میڈیا ٹریبنول بنائیں، بعض میڈیا مالکان نے ملازمین کو روزگار سے محروم کیا۔

  • وزیر اعظم کی تقریر پاکستان کا چہرہ ہوتی ہے: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم کی تقریر پاکستان کا چہرہ ہوتی ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی تقریر پاکستان کا چہرہ ہوتی ہے، بجٹ کے روز وزیر اعظم قوم سے بات کرنا چاہتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف کی زیر صدارت ہوا۔

    اجلاس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی تقریر پاکستان کا چہرہ ہوتی ہے، تقریر کا ایک ایک لفظ اہم ہوتا ہے، بجٹ کے روز وزیر اعظم قوم سے بات کرنا چاہتے تھے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پبلک سروس میسج بنی گالہ میں ریکارڈ کروایا، وزیر اعظم کے پبلک سروس میسج میں مواد زیادہ تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ذرائع سے غلط خبر نشر کر دی جاتی ہے۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ پی ٹی وی ایچ ڈی ٹیکنالوجی پر کیوں نہ جا سکا۔ وزیر اعظم کی تقریر ریکارڈنگ ایچ ڈی تھی پی ٹی وی کا نظام ایس ڈی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد وزیر اعظم کی تقریر کو اندھیرے میں چلانا نہیں تھا۔ وزیر اعظم کے کہنے پر اسی روز تقریر نشر کی گئی۔ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے پی ٹی وی کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی مس میچ سے وزیر اعظم کی تقریر نشر کرنے میں مسئلہ ہوا۔

  • اپوزیشن بجٹ پرسیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے،  فردوس عاشق اعوان

    اپوزیشن بجٹ پرسیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا بجٹ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ہے، اپوزیشن بجٹ پرسیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میں کہا بجٹ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ہے، بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ اور ملکی ضرورت ہے، اپوزیشن اس پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا ملکی گورننس اور اداروں کی ورکنگ بجٹ کی منظوری سے جڑی ہوئی ہے۔پارلیمان کا چلنا اور اپوزیشن کی تنخواہیں بھی بجٹ کی منظوری سے آتی ہیں، ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے کیا عوام کو مزید تباہ حال کرنا چاہتے ہیں ؟

    یاد رہے گذشتہ روز مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں بجٹ کو منظوری سے روکنے پر بھی اتفاق کرلیاتھا اور کہا تھا بجٹ عوام دشمن ہے، کسی صورت منظور نہیں ہونا چاہیے۔

    ملاقات میں حکومت کے خلاف پارلیمان کے اندار اور باہر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • آدھے لٹیرے جیلوں میں بیمار، آدھے ملک سے فرار ہیں: فردوس عاشق اعوان

    آدھے لٹیرے جیلوں میں بیمار، آدھے ملک سے فرار ہیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آدھے لٹیرےجیلوں میں بیمار ہیں، باقی آدھے ملک سے فرار ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ رانا صاحب فکر نہ کریں، ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا حساب بھی باقی ہے.

    [bs-quote quote=”رانا صاحب فکر نہ کریں، ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا حساب بھی باقی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فردوس عاشق اعوان”][/bs-quote]

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کا ذاتیات کو نشانہ بنانا دفاع میں دلائل نہ ہونے کا واضح ثبوت ہے، شریف خاندان کےچیلے سند یافتہ جھوٹے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ بہتان اورالزام تراشی ان کا پرانا وتیرہ ہے، لگتا ہے، ایک قانونی نوٹس سے رانا صاحب کو آرام نہیں آیا، شایدرانا ثنا اللہ کو مزید دوا کی ضرورت ہے.

    مزید پڑھیں: عمران خان کا کام صرف آئینہ دکھانا ہے: فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی برائے اطلات نے کہا کہ اپوزیشن اپنے سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے جیل جا رہی ہے، ان کے لیڈر نیب اور جیل جاتے ہیں، تو بیمار ہوجاتے ہیں.

    جیل سے نکلتے ہی بھلے چنگے اور صحت مند ہوجاتے ہیں، لندن پہنچتےہی ان کی صحت قابل رشک ہو جاتی ہے.

    انھوں نے رانا ثنا اللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ابھی ماڈل ٹاؤن کا حساب بھی ہونا ہے.

  • وزیراعظم ملک ریاست مدینہ کے اصول پرقائم کرنے کے لیے گامزن ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم ملک ریاست مدینہ کے اصول پرقائم کرنے کے لیے گامزن ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 2 خاندانوں نے کرپشن کے تحفظ،، منی لانڈرنگ پرخواتین کو ڈھال بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم ملک ریاست مدینہ کے اصول پرقائم کرنے کے لیے گامزن ہیں۔


    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مرد و خاتون کی تفریق کے بغیرقانون کا اطلاق ہی بنیادی اصول تھا، 2 خاندانوں نے کرپشن کے تحفظ،، منی لانڈرنگ پرخواتین کو ڈھال بنایا۔


    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ خواتین کوڈھال بنا کرعورت کے تقدس کو پامال کیا گیا، دونوں خاندانوں کوچاہیے اعمال کا محاسبہ کریں احتساب کا نہیں۔

    عمران خان کا کام صرف آئینہ دکھانا ہے: فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو اس گلے سڑے نظام سے نجات دلائیں گے،30 ہزار ارب قرضے اس حکومت کے حصے میں آئے، تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالرتھا، ہم نے چیلنج قبول کیا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نےایک اسٹریٹجی بنائی، پروفیشنل ٹیم کوساتھ لیا، 99 فیصد افراد ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، ہم جال پھینک کر پکڑنا نہیں چاہتے، ہم سب کوساتھ ملانا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں.